دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 17 | فتاوی رضویہ جلد ۱۷

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۷

اس پر اعتراض کیاگیا کہ اگرکوئی شخص بغیر گواہوں کےنکاح کرے پھر نکاح کےبعد اس پر گواہ قائم کردے تو وہ نکاح جواز کی طرف نہیں پلٹے گا حالانکہ اس صورت میں فساد صلب عقد میں نہیں،اس کا جواب یہ دیا گیا کہ یہاں فلاں عدم شرط کی وجہ سے آیا ہے جو قوی ہے جیسا کہ صلب عقد میں فساد ہو تو قوی ہوتاہے کیا تو نہیں دیکھتا ہے کہ اگرکوئی شخص بلا طہارت نماز پڑھ لے پھر بعد میں طہارت کرلے تو اس کی نماز جواز کی طرف نہیں پلٹے گی اھ(ت)

اسی کے مثل فتح میں بھی ہے:

اقول:ویبتنی علی ان الشہود شرط الانعقاد فی النکاح وعلیہ ظاھر عامۃ کلما تہم وصرح فی الدر [1] وغیرہ انہم من شروط الصحۃ فیکون النکاح بلاشہود فاسدا لاباطلا واللہ تعالٰی اعلم،ثم اقول:بل الحق ان عدم شرط الانعقاد ومبطل لامفسد والکلام فی الفاسد فالسوال ساقط من اصلہ۔

اقول:(میں کہتاہوں)کہ اس کی بنیاد اس پر ہے کہ گواہ نکاح میں شرف انعقاد ہیں اورکلمات فقہاء کا ظاہر بھی اسی پر دلالت کرتاہے اوردر وغیرہ میں تصریح کی گئی کہ گواہ شرط صحت ہیں لہٰذا بغیر گواہوں کے نکاح فاسدہوگا نہ کہ باطل،والله تعالٰی اعلم۔ثم اقول:(پھر میں کہتاہوں)بلکہ حق یہ ہے کہ شرط انعقاد کانہ پایا جاتا باطل کرنے والا ہے نہ کہ فاسد کرنے والا حالانکہ کلام فاسد ہونے میں ہے تو سرے سے سوال ہی ساقط ہے۔(ت)

ان کے سوا جو فساد ہو اگر قوی ہے صرف مجلس بیع کے اندر اس کاازالہ عقد کو صحیح کرسکے گا،بعدمجلس فساد متقرر ہوجائے گا اوراگر چہ مفسدزائل ہوجائے مرتفع نہ ہوگا جیسے ثمن کاآندھی چلنے یا مینہ برسنے پر مؤجل کرنا اور اگر ضعیف ہے تو بعد مجلس بھی اصلاح پذیر ہے جب تك وہ فساد اپنا عمل نہ کرلے کہ بعد عمل انتہا ہے نہ کہ انتفاء جیسے حاجیوں کے آنے یاہوائیں چلنے پر ثمن کی تاجیل اگر آنے اور چلنے سے پہلے اس شرط کو ساقط کردیا تو بیع صحیح ہوگئی اگرچہ مجلس عقدکے مہینوں بعد ہوا،اور اگرحاجی آئے ہو ائیں چلی گئی تو اب اسقاط شرط کے کوئی معنی نہیں فساد مستقر ہوگیابے فسخ عقد مرتفع نہ ہوگا،ہدایہ کی عبارت گزری،فتح القدیر میں عبارت مذکورہ پرہے:

تقییدہ بہذہ الاٰجال الاخراج نحو التأجیل بھبوب الریح ونزول المطر فانہ لواجل بھاثم ااسقطعہ لایعود صحیحہ اتفاقا[2]۔

ماتن کا ان مدتوں کی قید لگانا ہواؤں کے چلنے اور بارش برسنے کی میعاد کو خارج کرنے کے لئے ہے اس لئے کہ اگر ان کے ساتھ میعاد مقرر کی پھر اسے ساقط کردیا تب بھی بیع بالاتفاق صحیح نہ ہوگی۔(ت)

شرح الطحطاوی للامام الاسبیجابی پھر حقائق شرح منظومہ نسفیہ پھر ردالمحتار میں ہے:

البیع باجل مجہول لایجوز اجماعا سواء کانت الجہالۃ متقاربۃ کالحصاد والدیاس اومتقاربۃ الریح وقدوم واحد من سفرہ فان ابطل المشتری المتقارب قبل محلہ وقبل فسخ العقد انقلب البیع جائزا عندنا ولو مضت المدۃ قبل ابطال الاجل تاکدا الفساد ولاینقلب جائزا اجماعا،وان ابطل المشتری المتفاوت قبل التفرق ونقد الثمن انقلب جائزا عندنا ولوتفرقا قبل الابطال تاکد الفساد ولا ینقلب جائزا اجماعا [3] (مختصرا) مدت مجہولہ کے ساتھ بیع بالاجماع ناجائز ہے چاہے جہالت متقاربہ ہو جیسے فصلوں کی کٹائی اور ان کو گاہنا،م یا جہالت متفادتہ ہو جیسے ہواؤں کا چلنا اورکسی کا سفر سے واپس آنا،اگر مشتری نے جہالت متقاربہ والی میعاد کو مستحکم ہونے اورفسخ عقد سے پہلے ختم کردیا توہمارے نزدیك بیع جائز ہوجائیگی اور اگر میعاد کوختم کرنے سے پہلے مدت گزرگئی توفساد پختہ ہوگیا اور بیع بالاجماع جائز نہ ہوگی،اوراگر مشتری نے جہالت متفاوتہ کو جدا ہونے سے قبل ختم کردیا اور ثمن ادا کردئے توہمارے نزدیك بیع جائز ہوگئی اور اگر جہالت کوختم کرنے سے پہلے بائع اورمشتری ایك دوسرے سے جدا ہوگئے تو فساد مستحکم ہوگیا اوراب بالاجماع جائز نہ ہوگی۔(مختصرا)(ت)

بدائع امام ملك العلماء میں ہے:

الاصل عندنا انہ ینظر الی الفساد فان کان قویا بان دخل فی صلب العقد وھوالبدل والمبدل لایحتمل منہما(ای من شرائط صحۃ البیع)ان یکون مقدور التسلیم من غیر ضرر یلحق البائع،فاذا باعاجذ عالہ فی سقف اواجرلہ فی حائط اوذرا عافی دیباج او کرباس لایجوز،فان نزعہ البائع اوقطعہ وسلمہ الی المشتری قبل ان یفسخ المشتری البیع جاز البیع حتی یجبر المشتری علی الاخذ لان المانع من الجواز ضرر البائع بالتسلیم فاذا سلم باختیارہ ورضاہ فقد زال المانع فجاز البیع ولزم،فرق بین ھذا وبین بیع الالیۃ فی الشاۃ الحیۃ والنوی فی التمروالزیت فی الزیتون والدقیق فی الحنطۃ والبزر فی البطیخ ونحو ھا انہ لا ینعقد اصلا حتی لو سلم لم یجزاولا صل المحفوظ ان لایمکن تسلیمہ الابضرر یرجع الی قطع

ہمارے نزدیك ضابطہ یہ ہے کہ فساد کو دیکھا جائے گا اگر وہ قوی ہے یعنی صلب عقد میں ہے جوکہ بدل و مبدل ہے تو رفع مفسد کے ساتھ جائز ہونے کااحتمال نہیں رکھتا جیساکہ امام زفر نے اس صورت کے بارے میں کہاکہ جب کوئی شخص ہزار درہم اور یك رطل شراب کے بدلے میں غلام فروخت کرے پھر مشتری سے شراب کو ساقط کردے اور اگر فساد وضعیف ہے یعنی صلب عقد میں داخل نہیں بلکہ شرط جائز میں پایا گیا تو اس صورت میں رفع مفسد کے ساتھ جواز عقد کااحتمال ہے۔(ت)

اسی میں ہے:

صحت کی بیع کی شرائط میں سے یہ ہے کہ مبیع مقدور التسلیم ہو بغیر ا س کے کہ بائع کو ضرر لاحق ہو،چنانچہ اگر کسی نے چھت میں لگی ہوئی شہتیر یا دیوار میں لگی ہوئی اینٹیں یارشمی یا اونی کپڑے میں سے ایك گز فروکت کیا تو جائز نہیں پھرا گر بائع نے مبیع کو اکھاڑیا ایا کاٹ دیا اور مشتری کے بیع کو فسخ کرنے سے پہلے مبیع مشتری کے حوالے کردیا تو بیع جائز ہوگئی یہاں تك کہ مشتری کو مجبور کیا جائے گا کہ وہ اس کولےکیونکہ مانع جواز تو تسلیم کے سبب سے بائع کو لاحق ہونے ولا ضرور تھا اب جبکہ بائع نے اپنی رضا مندی اور اختیار سے تسلیم مبیع کردیا تو وہ مانع زائل ہوگیا اور بیع جائز اور



[1]            درمختار کتاب النکاح مطبع مجتبائی دہلی ۱/ ۱۸۶

[2]        فتح القدیر کتاب البیوع باب البیع الفاسد مکتبہ نوریہ رضویہ سکھر ۶/ ۸۸

[3]        ردالمحتار کتاب البیوع باب البیع الفاسد داراحیاء التراث العربی بیروت ۴ /۱۲۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن