30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مسئلہ ۷۵: از اودے پور میواڑ مہارانا ہائی اسکول مسئولہ وزیر احمد مدرس مسلمان کو ہندو مردہ جلانے کے لئے لکڑیاں بیچنا جائز ہے یانہیں ؟
الجواب:
لکڑیاں بیچنے میں حرج نہیں لان المعصیۃ لاتقوم بعینہا(کیونکہ معصیت اس کے عین کے ساتھ قائم نہیں ہوتی۔ ت)مگر جلانے میں اعانت کی نیت نہ کرے اپنا ایك مال بیچے اور دام لے والله تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۷۶: از شہر محلہ سوداگراں مسئولہ حافظ مولوی محمد حشمت علی صاحب رضوی مدرسہ منظر اسلام ۱۵صفر ۱۳۳۹ھ
الی اعلیحضرت سیدنا وسید اھل السنت والجماعت مجدد المائۃ الحاضرۃ مدظلہم الاقدس السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ بعد لثم عتبتکم القدسیۃ ماتقول الشریعۃ الحنفیۃ الحنفاء فی ھذہ المسئلۃ ھل یجوز مبایعۃ الحشیش الذی یقال لہ فی الھندیۃ بھنگ
بخدمت جناب اعلحضرت،ہمارے اور اہلسنت وجماعت کے سردار،موجودہ صدی کے مجدد،جناب کا سایہ مقدس دراز ہو، آپ پر سلام اور الله کی رحمت وبرکت ہو،جناب ولا کی پاکیزہ چوکھٹ کے بوسہ کے بعد گزارش ہے کہ شریعت مطہر حنفیہ اس مسئلہ میں کیا فرماتی ہے کہ کیا حشیش جس کوہندی میں بھنگ کہاجاتاہے،کی بیع جائز ہے ؟
الجواب:
یجوز للدواء وان ظن انہ یتعاطاہ للتفتیر لایحل البیع منہ لقیام المعصیۃ بہ بعینہ۔واللہ تعالٰی اعلم۔
دوا کے لئے جائز ہے اور اگر گمان غالب ہو کہ وہ اس کو نشہ کےلئے استعمال کرے گا تو ایسےشخص کے ہاتھ بیع کرنا حلال نہیں کیونکہ معصیت بعینہٖ اس کے ساتھ قائم ہوتی ہے،والله تعالٰی اعلم۔(ت)
مسئلہ ۷۷: از ریاست رامپور یکم ذی القعدہ ۱۳۳۸ھکیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زید نے اپنی حقیت اپنی زوجہ کے نام بعوض دس ہزار روپے اور حقوق زوجیت بیع قطعی کی جائداد پر عورت کا قبضہ ہے اور عاقدین میں کوئی نزاع نہیں شخص ثالث جو بائع کا ڈگری دار ہے اس بیع کو کالعدم قرار دیتاہے کچہری سے تجویز ہوجانے پر جزوثمن یعنی حقوق زوجیت ثمن ہونے کی صلاحیت نہیں رکھتے لہٰذا بیع باطل ہے،سوال یہ ہے کہ حقوق زوجیت نان نفقہ قرار پاکر بھی مال ہوسکتے ہیں یانہیں ؟ ایسی بیع باطل ہے یاصحیح یا فاسد؟ اور اگر کوئی بیع ایسی دو چیزوں کے معاوضہ میں ہوجن میں سے ایك پاك نہ ہوسکتی ہو تو بقیہ جز کے اعتبار سے بیع صحیح ہوسکتی ہے؟
الجواب:
حقوق زوجیت کہ ثمن قرار دئے گئے مال ہیں یعنی مہر ونفقہ وکسوت،درمختارمیں ہے:
یسقط الخلع کل حق متعلق بذٰلك النکاح [1]۔
خلع ہر ایسے حق کو ساقط کردیتاہے جواس نکاح سے متعلق ہوتاہے۔(ت)
ردالمحتارمیں ہے:
شمل المہر والنفقۃ المفروضۃ و الماضیۃ والکسوۃ کذٰلك [2]۔
یہ حکم شامل ہے مہر،نفقہ مقررہ،نفقہ گزشتہ اور اسی طرح لباس کو۔(ت)
تو اس بیع کے انعقاد میں شك نہیں پھر اگر حقوق ثابتہ معلومہ ہیں تو بیع صحیح ہے اور اگر یہ مراد ہو کہ آئندہ نفقہ سے بھی اس کے عوض برائت ہو تو بیع فاسد ہے لانہ شرط فاسد فیہ نفع احد العاقدین فیفسد البیع(کیونکہ یہ شرط فاسد ہے جس میں متعاقدین بائع ومشتری میں سے ایك کانفع ہے لہٰذا بیع فاسد ہوگی۔ت)اور بیع فاسد میں بھی بعد قبضہ ملك مشتری ثابت ہوجاتی ہے اگر چہ ملك خبیث ہے کما نصوا علیہ قاطبۃ(جیساکہ اس پر تمام فقہاء نے نص کی ہے۔ت)دوسرے سوال کو یہاں سے تعلق نہ رہا کہ حقوق زوجیت مال ہیں،والله تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۷۸: از دھامن گاؤں ضلع امراوتی،برار معرفت حاجی محمد عثمان ٹمبر مرچنٹ مسئولہ ضیاء الدین ۱۱رمضان ۱۳۳۹ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین کہ دوشخض آپس میں سوداکرتے ہیں مثلا ایك دوسرے سے ایك قسم کی لکڑی خریدتاہے کہ اس وقت اس لکڑی کی قیمت فی عدد تین روپے ہے،اب دونوں میں یہ شرط ٹھہری ہے کہ فلاں تاریخ اس قسم کی لکڑی کئی سو عدد ہونا اگر اس قیمت معین پر لکڑی نہ دے گا تو اس وقت کے بھاؤ کے موافق روپیہ لے لوں گا مہنگا ہو یاسستہ،اور بیچنے والا بھی راضی ہوکر قبول کرلیتاہے اور لکڑی کے سب دام پہلے سے لیتاہے اس بیع پر شرط مطہر کا کیاحکم ہے؟ بینوا توجروا
الجواب:
یہ بیع حرام ہے کہ نرخ وقت کے حساب سے روپیہ لے لینے کی شرط بوجہ جہالت شرط فاسد ہے اور شرط فاسد سے بیع فاسد ہوتی ہے اور بیع فاسد حرام ومثل ربوٰ ہے کما فی الدرالمختار وغیرہ(جیسا کہ درمختارمیں ہے۔ت)والله تعالٰی اعلم
مسئلہ ۷۹: از چوك لکھنو،مدرسہ فرقانیہ مرسلہ حافظ شیخ اکرام الدین رضوی ۲۷ جمادی ا لاولٰی ۱۳۳۶ھ
چہ می فرمایند علمائے دین درصحت بیع افیون و بنگ۔ کیا فرماتے ہیں علمائے دین افیون اور بھنگ کی صحت کے بارے میں ؟(ت)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع