دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 17 | فتاوی رضویہ جلد ۱۷

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۷

استفتاء:برضمیر معدلت پیرائے ارباب شریعت غرامخفی مبادکہ ایك سوال کے دوجواب متضاد موصول ہوئے یعنی حضرات دارالافتاء اہل سنت وجماعت بریلی نے جوازصورت مسئولہ کاحکم دے کر بنظر عمل بالخیر ہونے کے اس امر کو واجب العمل فرمایا اور حضرات علمائے رامپور نے اس امرواجب العمل کو ناجائز وحرام تحریر فرمایاہے زیادہ مصیبت یہ ہے کہ جس ضرورت کے واسطے استفتاء کیاگیاتھا اس کا کچھ چارہ کارنہیں بتلایا حالانکہ بفحوائے الدین یسرپیرو ملت اسلام کے واسطے آسانی کا دروازہ کھول دیا گیاہے اب نہایت ضرورہوا کہ منجملہ ہردوجوابات کے ایك جواب غلط ہوکر اس کی غلطیاں براہین قاطعہ سے ثابت کی جائیں اور بعد قائم ہوجانے امرحق کے اس کی تعمیل کی ہدایت فرمائی جائے۔بینواتوجروا۔

الجواب:

اللھم ھدایۃ الحق والصواب،بملاحظہ مولانا المکرم جناب مولوی سیدمحمد فخرالحسن صاحب اکرمکم اللہ تعالٰی السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

نوازش نامہ اس وقت تشریف لایا اہالی دارالافتاء بعزم آرہ شاہ آباد جلسہ مدرسہ فیض الغربا پابرکاب ہیں اجمالی جواب فوری گزارش ہے کہ تکلیف انتظار بھی نہ ہو اور ایك مسلمان کہ سود کی بلا سے بچتا ہے مبادا تاخیر میں وہ معاملہ ہاتھ سے نکل جائے اگرضرورت ہوگی ان شاء اللہ تعالٰی اور تفصیل کردی جائے گی وباللہ التوفیق۔

مولٰنا آپ نے بنظرعجلت سوال وہاں ارسال فرمایا اگریہ جواب لکھ کر بھیجتے تومامول تھا کہ ان صاحبوں کی نظرلغزش نہ کرتی بطور خود زلت نظربعید نہیں مگربعد علم بالحق مخالفت مظنون نہیں ہوتی الامن عَنِدَ وھواہ عَبِدَ(سوائے اس شخص کے جو عناد اختیار کرے اور اپنی نفسانی خواہش کی پرستش کرے۔ت)ان صاحبوں کابڑا منشاء غلط یہ ہے کہ بعد اس حوالہ کے بھی زید ہی کو مدیون سمجھے ہوئے ہیں اور وہ دوسرا ہندو جو اداکرے گا اسے زید کی طرف سے اداکرنا گمان کررہے ہیں کہ لکھتے ہیں بدری پرشاد منوسنگھ والے قرضہ ذمگی زید کو زید کی طرف سے ادا کرکے دستاویز واپس لے نیز لکھتے ہیں یہ(سامہ ۰۱۲/)بدری پرشاد زید کی طرف سے منوسنگھ کو ادا کرے گا نیز لکھتے ہیں(سالعہ ۱/)منجانب زیدمنوسنگھ کوپہنچیں گے ان کے سارے خیالات کامنبع بلکہ سراپا تحریر کامحصل یہی زعم ہے اور وہ اصلا صحیح نہیں حوالہ میں(جسے قرضہ کی اترائی کہتے ہیں)اصل مدیون(جسے محیل کہتے ہیں)دَین سے بری ہوجاتاہے دَین اس پرنہیں رہتا اس دوسرے پرہوجاتاہے جس نے اپنے اوپر کادین دائن کو(جسے محتال علیہ کہتے ہیں)محتال علیہ وہ دین محیل کی طرف سے ادا نہیں کرتا بلکہ خود اپنے اوپر کا دین دائن کو جسے محتا ل ومحتال لہ کہتے ہیں دیتاہے۔تنویرالابصار میں ہے:

الحوالۃ نقل الدین من ذمۃ المحیل الی ذمۃ المحتال علیہ[1]۔

حوالہ محیل کے ذمہ سے دین کو محتال علیہ کے ذمہ کی طرف منتقل کرنے کانام ہے۔(ت)

نہرالحقائق پھرعالمگیریہ میں ہے:ھوالصحیح[2] 

تنویرمیں ہے:

برئ المحیل من الدین بالقبول[3]۔

محتال علیہ کی طرف سے قبول کے بعد محیل قرض سے بری ہوجاتاہے۔(ت)

فتح القدیر ودرمختارمیں ہے:

ھل توجب البرأۃ من الدین المصحح نعم[4]۔

کیاحوالہ دَین صحیح سے براءت کاموجب ہے،جواب ہاں۔ (ت)

محیط سرخسی وفتاوٰی عامگیریہ میں ہے:

اما احکامھا فمنھا برأۃ المحیل عن الدین[5]۔

حوالہ کے احکام میں سے ایك یہ ہے کہ محیل قرض سے بری ہوجاتاہے۔(ت)

یہاں تك کہ اب اگردائن اصل مدیون کو دَین بخش دے یامعاف کرے توباطل ہے کہ جو دَین اس پررہا ہی نہیں اس کی بخشش یامعافی کیا معنی،اور اگر محتال علیہ کو معاف کردے معاف ہوجائے گا۔فتاوٰی ظہیریہ و فتاوٰی ہندیہ میں ہے:

فلوابرأ المحتال المحیل عن الدین او وھبہ لہ لا یصح علیہ الفتوی[6]۔

اگرمحیل کومحتال علیہ قرض سے بری کرے یاقرض اس کو ہبہ کرے توصحیح نہیں،اسی پرفتوٰی ہے(ت)

ردالمحتار میں ہے:

اجماع علی ان المحتال لوابرأالمحتال علیہ من الدین اووھبہ منہ صح ولو ابرأ المحال علیہ من الدین او وھبہ منہ صح ولو ابرأ المحیل او وھبہ لم یصح۔[7]

 



[1]          درمختار شرح تنویرالابصار کتاب الحوالۃ مطبع مجتبائی دہلی ۲/ ۶۹

[2]          فتاوٰی ہندیہ بحوالہ النہرالفائق نورانی کتب خانہ پشاور ۳/ ۲۹۵

[3]          درمختار شرح تنویرالابصار کتاب الحوالہ مطبع مجتبائی دہلی ۲/ ۶۹

[4]          درمختار بحوالہ فتح القدیر کتاب الحوالہ مطبع مجتبائی دہلی ۲/ ۶۹

[5]          فتاوٰی ہندیہ بحوالہ محیط السرخسی کتاب الحوالہ الباب الاول نورانی کتب خانہ پشاور ۳/ ۲۶۹

[6]          فتاوٰی ہندیہ بحوالہ الظہیریہ کتاب الحوالہ الباب الاول نورانی کتب خانہ پشاور ۲ /۲۹۶

[7]          ردالمحتار کتاب الحوالہ داراحیاء التراث العربی بیروت ۴/ ۲۸۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن