دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 17 | فتاوی رضویہ جلد ۱۷

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۷

 

کما نص علیہ فی البحرالرائق والخیریۃ و غیرہما و قدبیناہ فی النکاح من فتاوٰنا

جیسا کہ بحر المرائق اورخیریہ وغیرہ میں ہے اوراہم اس کو اپنے فتاوٰی کی کتاب النکاح میں بیان کرچکے ہیں۔(ت)

محیط وہندیہ میں ہے:

اما رکنہا فالا یجااب والقبول عند ابی حنیفۃ ومحمد رحمہما اللہ تعالٰی وھو قول ابی یوسف رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی اولاحتی ان الکفالۃ لاتتم بالکفیل وحدہ سواء کفل بالمال اوبالنفس مالم یوجد قبول المکفول لہ او قبول اجنبی عنہ فی مجلس العقد اوخطاب المکفول لہ اوخطاب اجنبی عنہ اما اذا لم یوجد شیئ من ذٰلك فانہا لاتقف علی ماوراء المجلس حتی لو بلغ الطالب فقبل لم تصح [1]۔

امام ابوحنیفہ وامام محمد رحمۃاللہ تعالٰی علیہما کے نزدیك کفالہ کا رکن ایجاب وقبول ہے اور امام ابویوسف رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی کا پہلا قول بھی یہاں تك اکیلے کفیل سے کفالہ تام نہیں ہونا چاہئے وہ مال کی کفالت کرے یا نفس کی جب تك مکفول لہ یا اس کی جانب سے کسی اجنبی شخص کا قبول یا خطاب نہ پایا جائے اگر ان میں سے کچھ بھی نہ پایا گیا تو یہ ماورائے مجلس پر موقوف نہ ہوگا یہاں تك کہ اگر طالب تك خبر پہنچی اور اس نے قبول کرلیا تو کفالہ صحیح نہ ہوگا۔(ت)

منح الغفار میں امام طرطوسی ہے:الفتوی علی قولہما[2] (فتوٰی طرفین کے قول پر ہے۔ت)ردالمحتارمیں ہے:

فی الدرر والبزازیۃ وبقول الثانی یفتی و فی انفع الوسائل وغیرہ الفتوی علی قولہما [3]۔

درر اور بزازیہ میں ہے کہ امام ثانی(ابویوسف)کے قول پر فتوی دیا جاتاہے اور انفع الوسائل وغیرہ میں ہے کہ فتوٰی طرفین کے قول پر ہے۔(ت)

ظاہر ہے کہ قبول ہبہ یا اخذ ہبہ نامہ کے وقت رئیس کی طرف سے کوئی قبول کرنے والانہ تھا اور ہبہ نامہ کے لفظ اس کے ایجاب نہیں ہوسکتے کہ اس میں مطالبہ باطلہ ذمگی جائداد کاذکر ہے نہ کہ مطالبہ ذمگی واہب کا۔

اور اگر فرض کیجئے کہ جانب ریاست سے اس وقت اس کفالت جائزہ کا ایجاب یاقبول واہب خواہ کسی شخص اجنبی نے کیا تو اب ایك رکن کفالت جانب فضولی سے پایا گیا کفالت منعقدہوکر اجازت ریاست پر موقوف رہی، محیط وہندیہ میں ہے:

قال اجنبی لغیرہ اکفل بنفس فلان اوبمال عن فلان لفلان فیقول ذٰلك الغیر کفلت تصح الکفالۃ و تقف علی ماوراء المجلس علی اجازۃ المکفول لہ و للکفیل ان یخرج عن الکفالۃ قبل ان یجیز الغائب کفالتہ [4]۔

اجنبی نے غیرسے کہا کہ تو فلان کے نفس کا یا فلاں کے لئے فلاں کے مال کا کفیل بن جاؤں اور وہ غیر کہے کہ میں کفیل بن گیا توکفالہ صحیح ہوگا اورمجلس کے بعد مکفول لہ،کی اجازت پر موقوف رہے گا اورکفیل کو اختیار ہوگا کہ مکفول لہ کے کفالہ کی اجازت دینے سے پہلے خود کو کفالہ سے خارج کرلے۔(ت)

مگرریاست کو اس امر جائز کی اطلاع نہ دی گئی نہ اس کی جانب سے اس کی منظوری ہوئی بلکہ منظوری اسی امر باطل کی ہوئی کہ جائداد بدستور مکفول رہے پھر یہ کفالت بے اثر رہی،ھکذاینبغی التحقیق واللہ سبحانہ ولی التوفیق(یونہی تحقیق چاہئے اور اللہ تعالٰی ہی توفیق کامالك ہے۔ت)واللہ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۲۸۹: مرسلہ سید مقبول عیسٰی صاحب سادات نومحلہ ازریاست جاورہ ملك مالوہ ۱۳۲۷ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ایك شخص مسلمان جو تابع شریعت محمدی ہے جس کا نام جمعہ ہے اس نے مسماۃ بنت پیاری سے مہر شرعی پر عقد برضامندی خود بہ اقرار کہ علاوہ نان ونفقہ زوجہ کے میں جمعہ اپنی خوشدامن کو بھی بوجہ عسرت خوردونوش کے تکلیف ہوگی تو میں ان کے خوردونوش کا صرفہ بھی اپنے ذمہ لوں گا اور گھرمیں صفر خورد ونوش خوشدامن یعنی مسماۃ پیاری کانہ دوں تو خدا بخش ضامن جس کے اقرار نامہ ہذا پر دستخط ہیں دے گا اب مسماۃ پیاری کو خوردونوش واقعہ ہوئے تو جمعہ اور اس کا ضامن بالاصالہ مضمون دستاویز سے اقراری ہیں مگر صرفہ خوردونوش دینے سے حجت وحیلہ حوالہ کرتے ہیں، چنانچہ نقل دستاویز بھی بناپر ملاحظہ مفتیان کرام ارسال ہے ازروئے احادیث جواب مرحمت فرمایا جائے۔بینو ا توجروا

الجواب:

پیاری کا نفقہ شرعا ذمہ جمعہ واجب نہ تھا اور اس کا یہ لکھ دیناکہ اگرمیری خوشدامن کوکبھی خوردونوشی کی تکلیف ہوگی تو ان کے خوردونوش کا بھی صرف ہ اپنے پاس سے دوں گا محض ایك احسان کا وعدہ تھا اور احسان پر جبر نہیں پہنچتا۔

فقد صرحوا قاطبۃ ان لاجبر علی المتبرع وقال اللہ تعالٰی " مَا عَلَی الْمُحْسِنِیۡنَ مِنۡ سَبِیۡلٍ ؕ"[5]۔

تحقیق تمام فقہاء نے اس کی تصریح کی کہ احسان کرنے والے پرکوئی جبرنہیں ہوگا اور اللہ تعالٰی نے فرمایا:احسان کرنے والوںپر کوئی راہ نہیں۔(ت)

 



[1]           فتاوٰی ہندیہ کتاب الکفالہ الباب الاول نورانی کتب خانہ پشاور ۳/ ۲۵۲

[2]           درمختاربحوالہ الطر طوسی کتاب الکفالۃ مطبع مجتبائی دہلی ۲/ ۶۳

[3]           ردالمحتار کتاب الکفالۃ داراحیاء التراث العربی بیروت۴/ ۲۵۱

[4]              فتاوٰی ہندیہ کتاب الکفالۃ الباب الاول نورانی کتب خانہ پشاور ۳/ ۲۵۲

[5]              القرآن الکریم ۹/ ۹۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن