دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 17 | فتاوی رضویہ جلد ۱۷

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۷

جب کسی نے قوم سے کہا کہ گواہ ہوجاؤ میں فلاں کے لئے فلاں کے نفس کا کفیل ہوں درانحالیکہ مکفول یہ حاضر اورمکفول لہ غائب ہوتو کفالہ باطل ہے اگرکسی شخص نے مکفول لہ کی طرف سے قبول کیا تو اس کی اجازت پر موقوف ہوگا۔(ت)

ہندیہ میں محیط سے ہے:

رکنہا الایجاب والقبول عند ابی حنیفۃ ومحمد وہو قول ابی یوسف اولاحتی ان الکفالۃ لاتتم بالکفیل وحدہ سواء کفل بالمال اوبالنفس مالم یوجد قبول المکفول لہ اوقبول الاجنبی عنہ فی المجلس العقد امااذا لم یوجد شیئ من ذلك فلا تقف علی ماوراء المجلس حتی لو بلغ الطالب فقبل لم تصح [1] اھ مختصرا

کفالہ کارکن امام اعظم ابوحنیفہ اور امام محمد رضی اللہ تعالٰی عنما کے نزدیك ایجاب وقبول ہے اور امام ابویوسف علیہ الرحمۃ کا پہلا قول بھی یہی ہے یہاں تك کہ اکیلے کفیل سے کفالہ تام نہیں ہوتا چاہے مال کا کفیل ہے یا نفس کا جب تك کہ مجلس عقد میں مکفول لہ یا اس کی طرف سے کوئی اجنبی شخص قبول نہ کرے اور جب ان دونوں میں سے کسی کی طرف سے قبول نہ پایا گیا تو کفالہ مجلس سے خارج پر موقوف نہ ہوگا یہاں تك کہ اگر طالب(مکفول لہ)کو اس کی خبر پہنچی اور اس نے قبول کرلیا تو صحیح نہ ہوگا اھ اختصار(ت)

یہاں کفالت بالنفس اگرچہ نائب حاکم نے قبول کرلی جس کے لئے اگر جانب ہندہ سے حاضر ضامنی لینے کی توکیل ثابت ہو تو نافذًا واقع ہوئی ورنہ اجازت ہندہ پر موقوف رہی مگر مجلس عقد میں کفالت بالمال کا قبول اصلا کسی سے واقع نہ ہوا اور اسے قرار دیا مستقلہ کہ طے کفالت بالنفس من۔۔(عہ)۔۔۔لاجرم کفالت مال باطل محض ہوگئی اور کسی وجہ پرایجاب مال کی صورت نہ رہی بالجملہ تحقیقًا والزامًا ہر طرح یہاں کفالت بالمال ممنوع ومدفوع ہی رہی کفالت بالنفس یہاں انظار ظاہرہ کا حصہ اس قدر کہ اگر چہ ظاہر الروایۃ وہ ہے مگر روایت امام ابویوسف رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ اوفق بالعرف ہے اور کلام کا عرف متکلم پر حمل واجب تو یہی مرجح ہے اور اسی پر حکم وافتامناسب،خلاصہ وانقرویہ میں ہے:

قول ابی یوسف اشبہ بعرف الناس [2]۔

امام ابویوسف رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی کا قول عرف کے زیادہ مناسب ہے۔(ت)

تتمہ وصغری وانقرویہ میں ہے:

ھوا شبہ بعرفنا ونفتی انہ اذا مضت المدۃ المذکور فالقاضی یخرجہ عن الکفالۃ [3]۔

وہ ہمارے عرف کے زیادہ مناسب ہے اور ہم فتوٰی دیتے ہیں کہ جب مدت مذکورہ گزر جائے تو قاضی اس کو کفالہ سے خارج کردے۔(ت)

ذخیرہ میں ہے:

قال وکان القاضی الامام اجل ابوعلی النسفی یقول قول ابی یوسف اشبہ بعرف الناس اذا کفلوا الی مدۃ یفہمون بضرب المدۃ انہم یطالبون فی المدۃ لا بعدھا [4] الخ

قاضی امام الاجل ابو علی النسفی فرماتے تھے کہ امام ابویوسف کا قول لوگوں کے عرف کے زیادہ مناسب ہے کیونکہ لوگ جب کسی مدت تك کفیل بنیں تو وہ بیان مدت سے ہی سمجھتے ہیں کہ مدت کے اندر ان سے مطالبہ کیا جائے گا نہ کہ اس کے بعد الخ۔(ت)

خانیہ میں ہے:

قال شمس الائمۃ الحلوانی فی قول ابی یوسف انہ یطالب الکفیل بتسلیم النفس فی

شمس الائمہ حلوانی نے کہا امام ابویوسف رحمۃ اللہ علیہ کا یہ قول کہ کفیل سے تسلیم نفس کا مطالبہ تین دن کا

 

عــــــہ: فی الاصل ھکذا واظنہ کہ کفالت بالنفس کے ضمن میں حاصل نہیں ہوسکتی۔

 

الایام الثلثۃ ولایطالب بعد ھا اشبہ بعرف الناس [5]۔

اندر کیا جائے گا بعد میں نہیں لوگوں کے عرف کے زیادہ مناسب ہے۔(ت)

اسی میں ہے:

قال شمس الائمۃ الحلوانی کان القاضی الامام الاستاذ ابو علی النسفی یقول کان الشیخ الامام ابوبکر محمد بن الفضل یعجبہ ھذہ الروایۃ وکان یقول لو قال بالفارسیۃ پذیرفتم تن فلاں راتادہ روز یصیر کفیلا فی الحال واذا مضت المدۃ لایبقی کفیلا ولوقال پذیرفتم تن فلاں رادہ روزیصیر کفیلا بعد عشرۃ ایام،و بعض المشائخ قالوا اذا قال پذیرفتم تن فلاں راتادہ روز ولم یسلم حتی مضت عشرۃ ایام یرفع الکفیل الامر الی القاضی حتی یخرجہ عن الکفالۃ وبہ کان یفتی الشیخ الامام الاجل ظہیرا لدین ویحکی ذٰلك عن جدی رحمہم اللہ تعالٰی [6]۔

 



          [1] فتاوٰی ہندیہ کتاب الکفالۃ الباب الاول نورانی کتب خانہ پشاور ۳ /۲۵۲

[2]           فتاوٰی انقرویہ کتاب الکفالۃ داراشاعۃ العربیہ قندہار افغانستان ۱ /۳۱۷

[3]           حواشی فتاوٰی انقرویہ کتاب الکفالۃ داراشاعۃ العربیہ قندہار افغانستان ۱ /۳۱۷

[4]           ردالمحتاربحوالہ ذخیرہ کتاب الکفالۃ داراحیاء التراث العربی بیروت ۴ /۲۵۵

[5]           فتاوٰی قاضی خان کتاب الکفالۃ نولکشور لکھنؤ ۳ /۵۸۳

[6]           فتاوٰی قاضی خان کتاب الکفالۃ نولکشور لکھنؤ ۳ /۵۸۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن