دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 17 | فتاوی رضویہ جلد ۱۷

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۷

علامہ انقروی نے اپنے مجموعہ میں اسے نقل فرماکر وغیرہ من المشائخ اخذ وابظاھر الکتاب [1] (اوراس کے علاوہ دیگر مشائخ نے ظاہر کتاب کو اختیار کیا۔ت)یہ تحریر فرمایا:

فی السراجیۃ وہوالاصح و بہ یفتی کذا فی السادس من التاتارخانیۃ وکذا فی التتمۃ [2]۔

اور سراجیہ میں ہے کہ وہی اصح ہے اور اسی پر فتوٰی دیاجاتاہے تاتارخانیہ اور تتمہ میں یوں ہی ہے۔(ت)

وجیز کردری میں ہے:

کفل الی شہر طالبہ بعد شہر ویصیر کفیلا فی الحال وبہ یفتی [3] اھ ملتقطا

ایك ماہ تك کفیل بنا تو ایك ماہ کے بعد اس کا مطالبہ کرے اور فی الحال وہ کفیل بن جائے گا اور اسی پر فتوٰی دیا جاتاہے اھ التقاط(ت)

جامع الفصولین اواخر فصل ثلثین میں ہے:

لوارادان یکفل بنفسہ ولایصیر کفیلا فالحیلۃ علی ظاہر الروایۃ ان یقول کفلت بنفسہ الی شہر علی ان ابرأہ بعدہ

اگر کوئی چاہے کہ دوسرے کا کفیل بالنفس اس طرح بنے کہ درحقیقت کفیل نہ بنے تو ظاہر الروایۃ پر اس کا حیلہ یہ ہے کہ یوں کہے میں اس کے نفس کا ایك ماہ تك کفیل بنتاہوں اس شرط پر کہ بعد میں اس سے بری ہوجاؤں گا

فلایصیر کفیلا اصلاللحال فی الظاہر اذ فیہ یصیر کفیلا بعدہ فلما شرط ان یبرأ بعدہ بطل اصلا [4]۔

تو وہ بالکل فی الحال ہی کفیل نہ بنے گا کیونکہ ظاہرا لروایۃ کے مطابق ایك ماہ کے بعد اس نے کفیل بننا تھا مگر جب یہ شرط لگائی کہ ایك ماہ بعد اس سے بری ہوجائیگا تو کفالت اصلا باطل ہوگئی۔(ت)

ہامش انقروی میں ہے:

وہذا الحیلۃ انما تمشی علی ماقال عامۃ المشائخ انہ لایصیر کفیلا فی الحال وہو ظاہر الروایۃ علی ماقالہ ابوجعفر [5]۔

اوریہ حیلہ اس بنیاد پر جاری ہے کہ جو عام مشائخ نے کہا وہ فی الحال کفیل نہ ہوگا اوریہی ظاہر الروایۃ ہے،جیساکہ امام ابوجعفر نے کہا۔(ت)

اورپر ظاہر کہ یہاں اصل مقصود کفالۃ بالنفس تھی وہی مطلوب تھی وہی مکتوب ہوئی،خالد نے لکھا ان سے ضمانت حاضری طلب ہے لہذا میں حاضر ضامن ہوں،حکم لکھا گیا ناظر مدعا علیہ کو سپرد حاضر ضامن کریں کفالت بالمال کا ذکر محض تبعا بغرض توثیق وتاکید اصل کفالت بالنفس واقع ہوا او ر تابع متبوع پر مقدم نہیں ہوسکتا کما فی الدرالمختار عــــــہ نہ بحال عدم متبوع موجود ہو لہذا ایسی صورت میں جب کفیل کفالت مقصودہ یعنی کفالت بالنفس سے بری ہو کفالت تابعہ یعنی کفالت بالمال سے بری ہوجاتاہے، درمختارمیں ہے:

ان قال ان لم اٰت بہ غدا فہو ضامن لما علیہ من المال فلم یواف بہ مع قدرتہ علیہ ضمن المال لانہ علق الکفالۃ بالمال بشرط متعارف فصح ولایبرؤ

اگر کہا کہ اگر میں اس کو کل نہ لے کر آیا تو اس پر جو مال ہے میں اس کا ضامن ہوں گا اب قدرت کے باوجود اس نے مطلوب کو حاضر نہ کیا تو کفیل اس مال کا ضامن ہوگا کیونکہ اس نے کفالت بالمال کو ایسی شرط کے ساتھ معلق کیا جو لوگوں میں

 عــــــہ: فی الاصل بیاض واظنہ الدرالمختار ۱۲۔ (اصل میں بیاض ہے اور میرے گمان میں یہاں درمختار ہے۱۲۔ ت)

عن کفالۃ النفس لعدم التنافی فلو ابرأہ عنہا فلم یواف بہ لم یجب المال لفقد شرطہ [6] اھ باختصار

متعارف ہے،تویہ صحیح ہے،اور وہ کفالت نفس سے بھی بری نہ ہوگا کیونکہ ان دونوں میں کوئی منافات نہیں اگر طالب نے اس کو کفالت نفس سے بری کردیا حالانکہ اس نے مطلوب کو حاضر نہیں کیا،تو اب شرط فوت ہوجانے کی وجہ سے مال اس کے ذمہ واجب نہ رہا اھ اختصار۔(ت)

ردالمحتارمیں ہے:

شرطہ ھو بقاء الکفالۃ بالنفس [7]۔

اس کی شرط یہ ہے کہ کفالت نفس باقی رہے۔(ت)

تو ظاہر الروایۃ کے لحاظ سے ۱۸ فروری تك نہ کفالت بالنفس تھی نہ بالمال،تو اس فرار پرکہ حصول کفالت سے پہلے واقع ہوا ہو الزام مال محض خیال محال۔

 



[1]           فتاوٰی انقرویہ کتاب الکفالۃ دارالاشاعۃ العربیۃ افغانستان ۱/ ۳۱۷

[2]           حواشی انقرویہ فتاوٰی انقرویہ کتاب الکفالۃ دارالاشاعۃ العربیۃ افغانستان ۱ /۳۱۷

[3]           فتاوٰی بزازیہ علی ہامش فتاوٰی ہندیۃ کتاب الکفالۃ نوع فی الفاظ نورانی کتب خانہ پشاور ۶ /۴

[4]           جامع الفصولین الفصل الثلاثون اسلامی کتب خانہ کراچی ۲ /۷۶

[5]           حواشی فتاوٰی انقروی کتاب الکفالۃ دارلاشاعۃ العربیہ قندہار افغانستان ۱ /۳۱۷

[6]           درمختار کتاب الکفالہ مطبع مجتبائی دہلی ۲ /۶۱

[7]           ردالمحتار کتاب الکفالۃ داراحیاء التراث العربی بیروت ۴/ ۲۵۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن