دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 17 | فتاوی رضویہ جلد ۱۷

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۷

ہوں وہ ان کو اپنے پاس سے دوسرے درہموں سے بدل نہیں سکتا چنانچہ مملوك کا لوٹ کر آنا جیسا کہ وہ ملك سے خارج ہوا تھا قطعی طور پر ثابت ہوگیا اور ممانعت کی چکی اس پر گھومتی ہے جیسا کہ تو جان چکا ہے یہ وہ ہے جو میرے لئے ظاہر ہوا اور مجھے امید ہے کہ ان شاء الله تعالٰی یہ درست ہوگا،اور الله تعالٰی بہتر جانتا ہے۔(ت)

(۲)جائز ہے خواہ زید نے بکر کو صرف وصول کرنے کا وکیل کیا ہو یا اس دین کا مالك کرکے قبضہ کرنے کا حکم دیا ہو،غمز العیون میں ہے:

یفہم من فروع الواقعات الحسامیۃ ان لصاحب الدراہم الدین استبدال الدنانیر بہا وعکسہ وھو ظاہر وکثیر الوقوع وھی مسألۃ بیع الدین من المدیون [1]۔ فروع واقعات حسامیہ سے مفہوم ہوتاہے دراہم کے قرض والے کو اختیار ہے کہ وہ اس کے بدلے دینار لے لے اور اسی طرح اس کا عکس،اور یہ ظاہر اور کثیر الوقوع ہے اور یہ دین کو مدیون کے ہاتھ بیچنے کا مسئلہ ہے۔(ت)

اشباہ میں ہے:

فی وکالۃ الواقعات الحسامیۃ لوقال وھبت منك الدراھم التی علی فلان فاقبضہا منہ فقبض مکانہا دنانیر جاز لانہ صارالحق للموھوب لہ فیملك الاستبدال [2]۔

واقعات حسامیہ کے باب الوکالۃ میں ہے کہ اگر کسی نے دوسرے کو کہا میں نے تجھے وہ درہم ہبہ کردئے جومیرے فلاں پر ہیں تو ان پر قبضہ کرلے،پھر اس نے دراہم کے بدلے دنانیر وصول کرلئے تو جائز ہے کیونکہ یہ موہوب لہ کا حق بن گیا لہذا وہ تبدیل کرسکتاہے۔(ت)

نیز یہاں اگر عمرو وہی نوٹ جو زید سے خریدا سو روپے کانوٹ اپنے پاس سے ملاکر یوں گیارہ سو کے عوض دے تو یہ بھی دونوں صورتوں میں جائز ہے،اگر زید نے بکر کو اس دین کا مالك کردیا تھا جب تو ظاہر لان من باع لم یشرو من شری لم بیع (کیونکہ جس نے بیچا اس نے خریدا نہیں اور جس نے خریدا اس نے بیچا نہیں۔ ت)اور اگر زید نے بکر کو وکیل کیا تو ہمارے امام مذہب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکے نزدیك جائز ہے کہ جو چیز کسی قیمت کو بیچی اور قیمت ہنوز ادانہ ہوئی ہو کسی کو اپنا وکیل کرکے اس کے ذریعہ سے وہ چیز کم قیمت کو خریدے،ہاں اگر بکر وکیل نہ ہوتا صرف رسول ہوتا مثلا زید بکر سے کہتا کہ یہ تمسك لے جاؤ اور عمرو سے میری طرف سے کہو کہ میرا روپیہ دے دے بکر آکر اس سے کہتا کہ زید تجھ سے اپنا روپیہ مانگتا ہے اس پر عمرو وہی نوٹ جو زیدسے خریدا تھا سو کا نوٹ ملا کر بھیج دیتا تو یہ زید کو ناجائز ہوتا کہ یہ خود زید کا خریدنا ہوتا رسول تو بیچ میں نرا ایلچی تھا بخلاف وکیل کہ حقوق بیع اسی کی طرف راجع ہوتے ہیں تو یوں ہوا کہ عمرو سے اس نے خریدا اور اس سے زید نے لیا بیچ میں ایك بیع کا توسط ہوگیا لہذا زید کو لینا حلال ہوا،غایۃ البیان علامہ اتقانی میں مختصرا مام ابوالحسن کرخی سے ہے:

ان وکل البائع من یشتریہ باقل من الثمن الاول فاشتراہ فالشراء جائز عند ابی حنیفۃ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ وقال ابویوسف الشراء لازم للوکیل ولایلزم الاٰمر،وقال محمد للامر بشراء اگر بائع نے وکیل بنایا کہ وہ بائع کی فروخت کردہ چیز کو ثمن اول سے کم پر خریدے اور اس نے خریدلیا تو یہ خریداری امام اعظم ابوحنفیہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکے نزدیك جائز ہے،امام ابویوسف رحمۃ الله تعالٰی علیہ نے فرمایا کہ یہ خریداری وکیل کے لئے لازم ہوگی آمر کے لئے لازم نہ ہوگی،اور امام محمد رحمۃ الله تعالٰی علیہ

فاسد الی ھنالفظ الکرخی وجہ قول محمد انہ امرہ بمالو باشرہ بنفسہ یکون فاسداووجہ قول ابی یوسف العقد لہ زیادۃ فساد بدلیل ابطال الجہاد فلم یجز التوکیل بہ ولابی حنیفۃ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ ان الموکل فی المعنی مشتری من الوکیل قاصداکما اذا اشتری من غیرہ [3]۔

نے فرمایا یہ خریداری فاسد ہے،یہاں تك کرخی کے لفظ ہیں،امام محمد کے قول کی وجہ یہ ہے کہ اس نے اس کام کا وکیل بنایا جس کو اگر یہ خود کرتا تو فاسد ہوتا،امام ابویوسف کے قول کی وجہ یہ ہے کہ عقد میں زیادہ فساد ہے اس دلیل کی وجہ سے کہ اس پر ابطال جہاد کی وعید حدیث میں آئی ہے لہذا اس کی توکیل جائز نہیں،اور امام ابوحنیفہ کے قول کی وجہ یہ ہے کہ مؤکل دراصل وکیل سے خریدتاہے تو یہ ایسے ہی ہوگا جیسے وہ کسی غیر سے خریدے۔(ت)

فتاوٰی خلاصہ وفتاوٰی عالمگیریہ میں ہے:

لوباع ثم وکل اٰخر حتی یشتری باقل جاز عندہ [4]۔

اگر کسی نے کوئی چیز بیچی پھر کسی کو وکیل بنایا تاکہ وہ اس کو پہلے سے کم قیمت پر خریدے تو امام ابوحنیفہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکے نزدیك جائز ہے۔(ت)

تبیین الحقائق میں ہے:

لواشتراہ الوکیل صح لانہ ماباع ولابیع لہ ولو باع الوکیل ثم اشتراہ احدہما لایصح اما الوکیل فلانہ باع واما المؤکل فلانہ بیع لہ اھ مختصرا [5]۔ اگر وکیل نے اس کو خریدا تو درست ہے کیونکہ نہ تو وکیل نے اس چیز کو بیچا اور نہ ہی اس کے لئے بیچا گیا،اور اگر وکیل نے اس چیز کو بیچا پھر ان دونوں میں سے کسی ایك نے اس کو(ثمن اول سے کم پر)خریدا تو درست نہیں کیونکہ وکیل نے تو خود اسے بیچا اور مؤکل کے لئے وہ چیز بیچی گئی اھ اختصار(ت)

فتح القدیر میں ہے:

لواشتری وکیل البائع باقل من الثمن
اگر بائع کے وکیل نے ثمن اول سے کم پر خریدا تو

 



[1]        غمز العیون البصائر مع اشباہ والنظائر الفن الثالث ادارۃ القرآن والعلوم الاسلامیہ کراچی ۲/ ۲۱۳

[2]          اشباہ والنظائر الفن الثالث ادارۃ القرآن والعلوم الاسلامیہ کراچی ۲/ ۲۱۳

[3]          حاشیہ الشلبی علی تبیین الحقائق بحوالہ مختصرا لکرخی باب البیع الفاسد المطبعۃ الکبرٰی بولاق مصر ۴ /۵۴

[4]          فتاوٰی ہندیہ کتاب البیوع الفصل العاشر نورانی کتب خانہ پشاور ۳/۱۳۳

[5]          تبیین الحقائق باب البیع الفاسد المطبعۃ الکبرٰی بولاق مصر ۴ /۵۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن