دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 17 | فتاوی رضویہ جلد ۱۷

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۷

لغو ہے کہ غیر مالك کی طرف سے ہے مگریہ بیع اجازت زید پر موقوف رہی کہ اصل مالك زید ہے جبکہ زید نے اسے جائز رکھا تو بیع نافذ ہوگئی،چہارم مکان خالد کا ہوا تین ربع بدستور زید کے ہیں،ہا ں اگر اصل خریداری زبانی ہی بنام عمرو بکر ہوئی یا زبانی خریدم فروختم کے الفاظ ان کے معنی اداہی نہ کئے گئے صرف قیمت کی گفتگو ہوکریہ ٹھہرا کہ بیعنامہ بنام عمرو بکر کردو،تو یہ بیع بنام عمرو بکرہوئی،تام ہوگئی اور دونو ں لڑکے کے باپ کا قبول کافی تھا،عمرو نے بھی اسے مقبول رکھا تو اس کے نام بھی بیع تام ہوگئی،اور دونو ں لڑکے اس مکان کے مالك ہوگئے،اب کہ اس کا ربع عمرو نے بیع کیا وہ نصف حصہ عمرو بیع ہوا باقی مکان میں ایك ثلث عمرو کا رہا دو ثلث بکرکے،والله تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۴۱:از کمہر ڈاکخانہ گھٹیامرسلہ وصی علی صاحب معرفت مولوی قاسم علی صاحب طالب علم مدرسہ منظر الاسلام ۲۸ عید الفطر ۱۳۳۲ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زانیہ نے زنا کے روپے سے کوئی چیز خریدکی اب اس کا خریدنا جائز ہے یانہیں ؟

الجواب:

جائز ہوگا کہ اگر اس چیز پر عقد ونقد جمع نہ ہوئے ہو ں ورنہ خریدنا نہ چاہئے،مثلا اس نے وہ حرام روپیہ مشتری کو دکھا کر کہااس کے بدلے فلا ں شے دے دے،اس نے دے دی،اس نے وہی حرام روپیہ قیمت میں دیا تو اب وہ شیئ خبیث ہے کما ھوقول الامام الکرخی المفتی بہ کما فی التنویر وغیرہ [1](جیسا کہ امام کرخی کا مفتی بہ قول ہے جیسا کہ تنویر وغیرہ میں ہے،ت) والله تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۴۲: مسئولہ محمد حسین خان ولد امین خان ساکن ریاست رامپور محلہ سٹن گنج ۷جمادی الاولٰی یکشنبہ ۱۳۳۴ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ ایك شخص مسمی جھاؤ سنگ نے اپنا حصہ ۸ بسوئے بیگہ ۶بسوانسی ۱۳ کچوانسی ۱۳ طنوانسی ۱۳ ننسوانسی کسر زائد یعنی بارھوا ں حصہ ازکل ملك معافی لاخراجی تعدادی ۱۶ بسوہ لیا ہے جس کا کہ وہ مالك وقابض تھا بالعوض مبلغ دوسواڑسٹھ روپےکے بدست تھان سنگھ بیع قطعی کیا لیکن قبضہ تھان سنگ کا نہ ہوا ور جاؤسنگھ فوت ہوگیا جاؤسنگھ کے مرنے کےبعد اس کے ورثاء اس پرقابض رہے بعد ازا ں تھان سنگھ نے خرید شدہ اراضی بالعوض مبلغ چھ سو روپے کے بدست محمد حسین خا ں بیع قطعی کردی،آیا تھان سنگھ کا بدست محمد حسین خا ں بلاقبضہ کئے ہوئے بیع کرنا شرعا جائز ہے یاناجائزَ؟ اور تھان سنگھ نے(مار مہ سہ)بابت قیمت اراضی جھاؤسنگھ کو دے دئیے ہیں فقط

الجواب:

جائز ہے تنویر الابصارمیں ہے:

صح بیع عقار لایخشی ھلاکہ قبل قبضہ [2]۔واللہ تعالٰی اعلم۔

جس مال غیر منقولہ کے تلف ہونے کا خطرہ نہ ہو اس کو قبضہ میں لینے سے پہلے اس کی بیع جائزہے،والله تعالٰی اعلم۔ (ت)

مسئلہ ۴۳: مسئولہ شوکت علی صاحب محلہ شاہ آباد بریلی ۲۸ جمادی الاولٰی ۱۳۳۴ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ایك شیئ سربند بکس میں ہے جس کاوزن مثلًا چارمن معین ہے،زید نے خریدکی،بعد خریدنے کے جب کھولا گیا تو بھرا ہوانہ تھا بلکہ قریب نصف کے نکلا،دیکھتے ہی فورا بائع کو اطلاع کی کہ یہ کم نکلا یا تو بقدر مال کے قیمت کرویا واپس لو۔اس صورت میں بائع پر اس شیئ کا پھیرلینا لازم ہے یانہیں۔بیتوا توجروا

الجواب:

جبکہ وزن معین ہے او روہ شے نصف نکلی تو مشتری نصف قیمت دے اس سے زیادہ کا بائع کو اختیار نہیں،ردالمحتار میں ہے:

اذا کان طعاما فی حب فاذا نصفہ تبن یأخذہ بنصفہ الثمن لان الحب دعاء یکال فیہ فصار المبیع حنطۃ مقدرۃ وشمل مااذا کان المسمی مشروطا بلفظ او بالعادۃ [3] واللہ تعالٰی اعلم۔

جب ایك گھڑا طعام خریدا اور نصف اس میں بھوسہ نکل آیا تو اب مشتری اس کو آدھی قیمت کے بدلے لے گا کیونکہ گھڑا ایك ایسا برتن ہے جس سے کیل کیا جاتاہے چنانچہ مبیع ایك معین مقدار میں گندم ہوگیا اور یہ ضابطہ ان دونوں صورتو ں کو شامل ہوگا یعنی چاہے تو مسمی لفظ مشروط ہویا عادتا،والله تعالٰی اعلم۔(ت)

مسئلہ ۴۴ تا ۴۵: مرسلہ حاجی مولا بخش صاحب جفت فروش ازمین پوری ۲۱صفر ۱۳۳۵ھ

(۱)کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ زید نے فصل پر غلہ خرید کیا اوریہ نیت کی کہ فلان مہینہ میں اس کی کچھ نرخ ہو فروخت کردو ں گا تو اس صورت میں زید غلہ کی خریداری کرسکتاہے یانہیں،اور اس کے اوپر کوئی الزام شرعی تو عائد نہیں ہوتا ہے؟

(۲)زید نے بکر کو بضرورت بکر کچھ روپیہ نقد مال کے خریدنے کو دیا کہ تم اپنی مرضی کا مال دساور سے خریرکر لاؤ اور اس کو ہمارے نام روانہ کردو،اور پھر ہماری دکان سے اس مال کو ایك آنہ روپیہ منافع دے کر خریدلو،اگر مال راستہ میں کل کسی وجہ سے ضائع ہوجائے تو زید ذمہ دار ہے اور اگر نقصان کچھ ہوجائے گا تو بقاعدہ دکانداری وہ نقصان اورخرچ راہ مال پر ڈال کر اور اس کے اورپر اپنا منافع لگا کر بکر کے ہاتھ فروخت کردیا اور اگر نقصان نہ ہوا تو جو خرچ اس مال کے لانے میں بکر کا پڑگیا وہ خرچ ہی اس مال پر ڈال دیا جائے گا توایسی بیع وشرائط زید کو جائزہے یانہیں ؟ بینواتوجروا۔

الجواب:

(۱)ایسی تجارت جائز ہے اور ایسی نیت ہی میں کوئی حرج نہیں اور اسے اپنے مال کا اختیار ہے

 



[1]          درمختار شرح تنویر الابصار کتاب الغصب مطبع مجتبائی دہلی ۲/ ۲۰۶

[2]          درمختارشرح تنویر الابصار کتاب البیوع فصل فی التصرف مطبع مجتبائی دہلی ۲ /۳۷

[3]          ردالمحتار کتاب البیوع داراحیاء التراث العربی بیروت ۴ /۳۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن