دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 17 | فتاوی رضویہ جلد ۱۷

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۷

جیسا کہ محقق علی الاطلاق نے فتح میں اس کی تحقیق فرمائی اور بعد میں آنے والے محققین نے اس کو برقرار رکھا جیسے بحر، نہر،غزی مقدسی اور شرنبلالی،اور درمختار میں ہے کہ امام محمد نے سب کو حرام کہا اور اس قول کو صحیح قرار دیا والله تعالٰی اعلم۔(ت)

مسئلہ ۲۵۷:از ملك بنگال ضلع نواکھالی مقام ہتیا مرسلہ مولوی عباس علی عرف مولوی عبدالسلام صاحب ۲۰ ذی الحجہ ۱۳۱۵ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ دس روپے دے کر پندرہ روپے کا پیسہ لینا جائز ہوگا یانہیں؟ بینوا توجروا

الجواب:

بیع میں جائز ہے قال اللہ تعالٰی " وَ اَحَلَّ اللّٰهُ الْبَیْعَ "[1](الله تعالٰی نے فرمایا:اور حلال کیا ہے الله تعالٰی نے بیع کو۔ ت) در مختارمیں ہے:

صح بیع درہمین ودینار بدرہم و دینارین بصرف الجنس بخلاف الجنس ومثلہ بیع کُرّبروکر شعیر بکر بروکر شعیر وکذا بیع احد عشردرہما بعشرۃ دراہم ودینار [2] جنس کو خلاف جنس کی طر ف پھیرنے کی وجہ سے دو درہموں اور ایك دینار کو دو دیناروں اورایك درہم کے عوض بیچناصحیح ہے،اور اسی کی مثل ہے ایك بوری گندم او ایك بوری جو کو دو بوری گندم اور دو بوری جو کے عوض فروخت کرنا اور اسی طرح گیارہ درہموں کو دس درہم اور ایك دینار کے عوض بیچنا۔(ت)

اورقرض میں حرام قال اللہ تعالٰی وَ حَرَّمَ الرِّبٰواؕ [3](الله تعالٰی نے فرمایا:اور اس نے سود کوحرام کیا۔ ت)رسول الله صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ فرماتے ہیں:

کل قرض جرمنفعۃ فہو ربا [4]۔ جوقرض نفع کھینچے وہ سود ہے۔(ت)

یعنی اگر دس روپے دو سوچالیس آنے کو بیچے تو حلال اور اگر دس روپے قرض دئے اس شرط پر کہ د و سوچالیس یا ایك سو اکسٹھ ہی آنے لوں گا توحرام۔ والله تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۲۵۹: مرسلہ مولوی احسان حسین ۲۳ شعبان ۱۳۱۵ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ کسی شخص نے بہ نیت تجارت ہزار پانسو کے نوٹ کچہری سے خرید کرکے دس روپے کا نوٹ بارہ روپے کو قرض فروخت کرکے ایك روپیہ ماہوار سال بھر تك مدیون سے لے لینا مقرر کیا اور اگر دو نوٹ دس دس روپے کے فروخت کئے تو دو روپے ماہوار قسط ایك سال تك مقرر کیا اور مدیون سے تمسك لکھا کہ شرط کرلیتے ہیں کہ سال بھر میں ادا نہ کرو گے تو نالش کرکے مع خرچہ کے مدیون کی جائداد سے یا اس کے ضامن سے وصول کیا جائے گا۔ بینوا توجروا

الجواب:

یہ صورت ناجائز ہے کہ شرط فاسد مفسد بیع ہے اور بیع فاسدحرام وواجب الفسخ اور مدار اعمال کانیت پر ہے،

" وَ اللّٰهُ یَعْلَمُ الْمُفْسِدَ مِنَ الْمُصْلِحِؕ "[5](اور الله تعالٰی جانتاہے بگاڑنے والے کو سنوارنے والے سے۔ ت)جو فعل سو د کی نیت سے کیا جائے قطعا موجب گناہ ہوگا اگر چہ فی نفسہ ربا نہ اور قرض زیادہ کو بیچنا بھی کراہت سے خالی نہیں اورنوٹ کی خریدوفروخت پر کمی بیشی بلا شبہہ جائز ہے والتفصیل فی فتاوٰنا(اورتفصیل ہمارے فتاوٰی میں ہے۔ ت)والله تعالٰی اعلم

مسئلہ ۲۶۰: ۸رمضان المعظم ۱۳۱۴ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ نوٹ رائج الوقت سو روپیہ کا ایك سو بیس روپیہ کو کسی شخص کے ہاتھ فروخت کیا جائے اور دس روپے ماہوار مشتری سے وصول کیا جائے تویہ فروخت جائز ہے یاناجائز؟

الجواب:

نوٹ مثل اور اشیاء فروختنی کے ایك چیز ہے مالك کو اپنی ملك پر نفع لینے بیع وشراء شرعی میں اختیار ہے جبکہ مشتری کی رضامندی ہو دس روپے کا تھان مشتری کی رضامندی سے سوروپے کو بیچے تو کچھ مضائقہ نہیں پھر وہ روپے چاہے نقد ٹھہریں خواہ قسط بندی سے،امام ابن الہمام فتح القدیر شرح ہدایہ میں فرماتے ہیں:

لو باع کاغذۃ بالف یجوز ولایکرہ [6]۔

اگرکاغذ کا ایك ٹکڑا ہزار درہم کے بدلے میں بیچا تو جائزہے اور اس میں کراہت نہیں ہے۔(ت)

ہاں یوں کہ سوروپے قرض دئے اوریہ ٹھہرالیا کہ اس کے عوض ایك سودس روپے کا نوٹ لوں گا یا سو روپے کا نوٹ ایك سودس کو بیچا اور قرار داد کیا کہ یہ زر ثمن اگر بتدریج دو تو سال بھر تك دس روپے ماہوار یہ صورتیں قطعی سود وحرام ہیں،حدیث میں ہے:

کل قرض جرمنفعۃ فہو ربا [7]۔ جو قرض نفع کھینچے وہ سود ہے۔(ت)

 



[1]        القرآن الکریم ۲ /۲۷۵

[2]        درمختار کتاب البیوع باب الصرف مطبع مجتبائی دہلی ۲/ ۵۵

[3]       القرآن الکریم ۲/ ۲۷۵

[4]        کنزالعمال حدیث ۱۵۵۱۶ مؤسسۃ الرسالۃ بیروت ۶/ ۲۳۸

[5]           القرآن الکریم ۲/ ۲۲۰

[6]            فتح القدیر کتاب الکفالۃ مکتبہ نوریہ رضویہ سکھر ۶/ ۳۲۴

[7]        کنز العمال حدیث ۱۵۵۱۶ مؤسسۃ الرسالۃ بیروت ۶ /۲۳۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن