دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 17 | فتاوی رضویہ جلد ۱۷

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۷

اس وقت کاغذ کا ٹکڑا ہزار کو بکتا کہاں تھا وہ یہی نوٹ کہ اب حادث ہوا اور علماء نے صدہا سال پیشتر اس کا حکم بتایا،یہ اجمال ہے اور اس مسئلہ کی باقی تفصیل فتاوٰی فقیر میں ہے اور اہل انصاف کو اسی قدر کافی۔ والله تعالٰی اعلم۔

(۲)غلہ کہ ابھی نہ لیا جائے گا اور وعدہ پر ٹھہرا لیا گیا اس میں تو بیع سلم کی شرائط درکارہیں جن کی تفصیل و تمثیل سب بتکمیل فتاوٰی فقیرمیں مذکور،اور اگر ان دھاتوں میں سونا چاندی دونوں میں سے کچھ نہیں تو دس کی مالیت کی پندرہ روپے کو چارماہ کے وعدہ پر بیچنا جائز جبکہ ایك طرف سے قبضہ ہوجائے اوراگر سونا یا چاندی بھی ہے تو وعدہ پر بیچنا حرام،ہاں نقد پندرہ روپے کو دس روپے کے مختلف دھاتوں کے سکے دے دینا صحیح ہے اور سود نہیں،

لما مرصرف الجنس الی خلاف الجنس [1] ای فیکون بالفضۃ مایساویہا وزنا من الدراہم وبالباقی الباقی، واللہ تعالٰی اعلم۔

جیساکہ گزرا کہ جنس کو خلاف جنس کی طرف پھیرا جائیگا یعنی چاندی کے بدلے درہم میں سے اس وزن کے برابر ہوگا اور باقی باقی کے بدلے،اور الله تعالٰی بہتر جانتاہے۔(ت)

مسئلہ ۲۵۵: از شہر کہنہ مرسلہ حمایت الله خاں صاحب ۲۹ رجب ۱۳۲۰ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ دس روپے کا نوٹ دے کر بارہ روپیہ عوض میں لینا حلال ہے یا حرام؟ بینوا توجروا

الجواب:

بیع میں حلال ہے یعنی دس کانوٹ بارہ یا بیس کو برضائے مشتری بیچے تو کچھ مضائقہ نہیں فتح القدیرو ردالمحتار وغیرہما کتب معتمدہ میں ہے:

لوباع کاغذۃ بالف یجوز ولایکرہ [2]۔

اگر کاغذ کا ٹکڑا ہزاروپے میں بیچا تو جائز ہے اور ا س میں کوئی کراہت نہیں۔(ت)

اور اصطلاحی طورپر اس کی قیمت معین ہونا بائع اور مشتری کی باہمی رضامندی کو نہیں روکتا،ہر شخص کو اختیار ہے کہ اپنا مال جو عام نرخ سے دس روپے کا ہو برضائے مشتری سو روپیہ کو بیچے یا ایك ہی پیسہ کو دے دے۔

قال اللہ تعالٰی" اِلَّاۤ اَنْ تَكُوْنَ تِجَارَةً عَنْ تَرَاضٍ مِّنْكُمْ- "[3] ۔

الله تعالٰی نے فرمایا:مگر یہ کہ ہو تمھارے درمیان تجارت تمھاری باہمی رضامندی سے۔(ت)

نوٹ کا ثمن اصلاحی ہونا بھی اس کا مانع نہیں کہ اختلاف جنس کی حالت میں ہمارے ائمہ کے اجماع سے تفاضل جائز ہے ایك روپے کے پیسے بہ تعین عرف ہمیشہ معین رہتے ہیں ہر بچہ جانتاہے کہ روپے کے صرف سولہ آنہ آتے ہیں نہ پندرہ نہ سترہ،یہ عرفی تعیین اور اس کا ثمن مصطلح ہونا عاقدین پر کمی بیشی حرام نہیں کرسکتا۔ علماء نے تصریح فرمائی کہ اٹھنی سے زیادہ کے عوض آٹھ آنے پیسے بیچنا حلال ہے، درمختارمیں ہے:

من اعطی صیر فیادرہما کبیرا فقال اعطنی بہ نصف درہم فلوساونصفا الاحبۃ صح ویکون النصف الاحبۃ بمثلہ ومابقی بالفلوس [4]۔ کسی نے صراف کو ایك بڑا درہم دیتے ہوئے کہا کہ نصف درہم کے پیسے دے دو اور نصف درہم دے دو جس میں سے ایك حبہ کم تر ہو تو بیع صحیح ہوگی نصف درہم ایك حبہ کم اپنی مثل کے مقابل ہوجائے گا اور باقی پیسوں کے مقابل ہوگا۔ (ت)

نوٹ اور پیسے تو اصطلاحی ثمن ہیں سونا چاندی ثمن خلقی ہیں اور ہر شخص جانتاہے کہ ایك اشرفی کئی روپے کی ہوتی ہے،مگر علماء تصریح فرماتے ہیں کہ ایك روپیہ ایك اشرفی کو بیچنا صحیح ہے تو وجہ وہی ہے کہ اختلاف جنس کے بعد تفاضل جائز ہے۔ درمختارمیں ہے:

صح بیع درہمین ودینار بدرہم ودینارین بصرف الجنس بخلاف جنسہ [5]۔

دودرہموں اور ایك دینار کو دو دیناروں اور ایك درہم کے بدلے فروخت کرنا صحیح ہے جنس کو خلاف جنس کی طرف پھیرنے کی وجہ سے۔(ت)

عام اشیاء کی قیمت کا اندازہ روپوں ہی کے ساتھ کیا جاتاہے اس سے وہ روپے کے عین یا چاندی کی جنس نہیں ہوجاتیں اشرفیوں کا اندازہ بھی یونہی ہے کہ فلاں اشرفی سولہ روپے کی فلاں بیس کی فلاں پچیس کی پیسوں کا اندازہ بھی یہی ہے کہ روپے کے سولہ آنے چونسٹھ پیسے اس سے اگر پیسے یا اشرفی روپے کے عین یاچاندی کی جنس ہوجاتے تو ایك اشرفی ایك روپیہ کو کیونکر جائز ہوتی جبکہ بیس روپے کی اشرفی ایك روپے کو بیچنا یایوں کہئے کہ مشتری کی طرف سے ایك روپیہ پچیس روپے کی اشرفی کو بیچنا صحیح ہوا اور ربا نہ ٹھہرا تو دس کانوٹ بارہ کو دینا کہاں سے رباہوجائیگا پچیس کے اشرفی کہنے نے جس طرح اشرفی کو چاندی نہ کردیا تھا یونہی دس کا نوٹ کہنا کاغذ کو نقرہ نہ بنادے گا۔ عام کتب مذہب میں تصریح ہے کہ علت ربا اتحاد وقدروجنس ہے اس کے بعد وزن میں برابری فرض ہے مالیت کا کچھ لحاظ نہیں مثلا کھری چاندی کا عمدہ زیور کہ صناعی کے باعث اپنے وزن سے دوچند قیمت کا ہوگیا ہو جب چاندی کے عوض بیچیں تو فرض ہے کہ دونوں کانٹے کے تول برابر ہوں اختلاف مالیت پر نظر کرکے کمی بیشی کی تو حرام اور ربا ہوجائے گا یونہی عمدہ سونا پچیس روپے تولے والاخراب سونے دس روپے تولے والے سے بیچیں جب بھی فرض ہے کہ وزن بالکل یکساں ہو اس کا خیال نہ کریں گے کہ اس کی مالیت تو اس سے ڈھائی گئی ہے،ہدایہ ودرمختار میں ہے:

لایجوز بیع الجید بالردی ممافیہ الربا الا مثلا بمثل لاھدار التفاوت فی الوصف۔ [6]

 



[1]            درمختار کتاب البیوع باب الصرف مطبع مجتبائی دہلی۲ /۵۵

[2]            فتح القدیر کتاب الکفالۃ مکتبہ نوریہ رضویہ سکھر ۶/ ۳۲۴

[3]         القرآن الکریم ۴ /۲۹

[4]         درمختار باب الصرف مطبع مجتبائی دہلی ۲ /۵۷

[5]         درمختار باب الصرف مطبع مجتبائی دہلی ۲ /۵۵

[6]         الہدایہ کتاب البیوع باب الربٰو مطبع یوسفی لکھنؤ ۳ /۸۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن