دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 17 | فتاوی رضویہ جلد ۱۷

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۷

رابعًا: وجہ متحقق سے گزر کر دوسری ہی وجہ لیجئے اوریہاں اس کے عدم جریان سے بھی قطع نظر کیجئے جب بھی آپ کو مفید نہیں کہ اس وجہ پر علت حرمت شبہ ربا ہے آپ ربا وشبہ ربا سے اتر کر تیسری وجہ سے تحریم لے رہے ہیں تو جہاں شبہ ربا ہے اس سے اس پر استناد کیونکر کرسکتے ہیں۔

خامسًا: آپ"اسی وجہ سے"کہہ کر دونوں مسئلوں میں علت حکم ایك بتارہے ہیں تو واجب تھا کہ حکم بھی ایك ہوتا۔کیا شراء ماباع با قل مما باع(کسی چیز کو اس سے کم پر خریدنا جتنے پر بیچا ہے۔ت)بھی صرف دیانۃً حرام ہے قضاءً جائز،فافہم

سادسًا: آپ نے سنا ہو کہ یہ شراء باقل قیمت ادا ہونے کے بعد بلا شبہ جائز ہے مثلا ایك چیز زید نے عمرو کے ہاتھ ہزارو روپے کو بیچی عمرو نے روپے ادا کردئے پھر زید نے وہی چیز عمرو سے پانچسو کو خریدلی کہ چیز کی چیز واپس آگئی اور پانچ سو مفت بچ رہے یہ جائز وحلال ہے۔ درمختار میں ہے:

فسد شراء ماباع بالاقل قبل نقد الثمن وجاز بعد النقد [1]اھ ملتقطا۔

اپنی ہی فروخت کی ہوئی چیز پہلے ثمن سے کم کے بدلے خریدنا ادائیگی ثمن سے پہلے ہو تو جائزنہیں اور اگر ادائیگی کے بعد ہو تو جائز ہے۔اھ ملتقطا(ت)

آپ کی وجہ پر قیمت ادا ہونے نہ ہونے سے کیا فرق ہوگیا کم روپے دے کر زیادہ حاصل کرنے کا مقصود بہر حال موجود،مولوی صاحب! مشکل یہ ہے کہ آپ اپنی تحقیق کے زور میں فقہ حنفی سے بیخبر ہیں ورنہ آپ جیسے محقق پر ایسی باتیں مخفی نہ رہتیں۔

قولہ: اور احادیث اس باب میں بکثرت وارد ہیں جن سے حرمت ایسے حیل کی ثابت ہوتی ہے [2]۔

اقول اولًا: احادیث اس باب میں بکثرت وارد ہیں جن سے حلت ایسے حیل کی ثابت ہوتی ہے دو بلکہ تین حدیثیں رسالہ کے صفحہ ۱۹۵،۱۹۶ میں گزریں اور ایك حدیث مؤطا یہاں مذکور ہوئی،

ثانیًا: خود آیہ کریمہ جواز پر شاہد ہے کہ صفحہ ۱۸۹،۱۹۰ پر تلاوت ہوئی،فتاوٰی ذخیرہ،فتاوی ہندیہ میں ہے:

الاصل فی جواز ھذا النوع من الحیل قول اللہ تعالٰی وخذ بیدك ضغثا فاضرب بہ ولا تحنث وہذا تعلیم المخرج لایوب النبی علیہ وعلی نبینا الصلوٰۃ والسلام عن یمینہ التی حلف لیضربن امرأتہ مائۃ عود وعامۃ المشایخ علی ان حکمہا لیس بمنسوخ وھوالصحیح من المذھب [3]۔

اس طرح کے حیلے جائز ہونے کی اصل اللہ عزوجل کا یہ اراد ہے کہ اپنے ہاتھ میں ایك جھاڑو لے کر مارو اور قسم نہ توڑو،حضرت ایوب نبی اللہ علی نبینا وعلیہ الصلوٰۃ والسلام نے جو اپنی زوجہ مقدسہ کی نسبت قسم کھالی تھی کہ سو لکڑیاں ماریں گے یہ اللہ عزوجل نے اس قسم سے عہدہ برآئی کا طریقہ تعلیم فرمایا(کہ قسم بھی پوری ہوجائے اور ایذا بھی نہ پہنچے)اور مشایخ کرام فرماتے ہیں کہ اس آیت کا حکم منسوخ نہیں اور یہی صحیح مذہب حنفی ہے۔

قولہ: اگر یہ شبہ ہو کہ نوٹ ہر گاہ ثمن خلقی نہیں ہے پس حکم اس کا بعینہٖ کیونکر ہو سکتا ہے تو جواب اس کا یہ ہے کہ چونکہ عرفًا وہ عین ثمن خلقی سمجھا گیا اور تمام مقاصد ثمن خلقی کے اس کے ساتھ متعلق ہوئے لاجرم باب تفاضل میں اسی کا اعتبار ہوگا لاسیما دیانۃ فانہا متعلقۃ بالمقاصد وان کانت خفیۃ [4](خصوصا دیانت کے اعتبار سے کیونکہ یہ مقاصد سے تعلق رکھتی ہے اگرچہ وہ(مقاصد)پوشیدہ ہوں۔ت)

اقول اولًا: یہ ہرگاہ اور چونکہ سرگاہ میں گزرچکیں اگر پہلا بیان صحیح تھا تو یہ شبہ وہیں دفع ہوچکا،پھر"اگریہ شبہہ ہو"کا محل کیا اور غلط تھا تو اب تو وہی جواب دیا ہے اب کیوں صحیح ہوگیا بات وہی ہے کہ لے دے کر ایك یہی شبہہ آپ کے ہاتھ میں ہے باربار بتکرار اس کا اعادہ فرماتے ہیں کہ معنی تو سہی عبارت تو وزنی ہوجائے،ہاں یہاں تمام مقاصد کا لفظ زائد فرمایا ہے جس کا صاف ابطال اوپر گزرا اور کشف شبہہ بھی بروجہ اتم کردیا گیا اور یہ بھی سمجھا دیا گیا کہ بہت اچھا باب تفاضل میں اسی کا اعتبار کیجئے تو تفاضل فی القدر حرام مانئے اور خود اپنی ذات گرامی کو سو د حلال کرنے والی جانئے مگر جناب تو اپنی ایك دھن میں کسی کی سنتے ہیں نہیں۔

ثانیًا:ہاں ایك لاسیما یہاں اور بڑھائی ہے یعنی جب نوٹ سے تمام مقاصد ثمن متعلق ہیں اور دیانت میں نظر مقاصد ہی پر ہے اگرچہ خفی ہوں نہ صورت پر تو کاغذ اور چاندی کا فرق صورت سے نہ دیکھا جائیگا مقاصد میں دونوں ثمن خلقی ہیں اس پرنظر ہوگی اور حرمت لازم۔

اقول: بجا ہے پھر ایك اشرفی کو ایك روپیہ کیسے حلال ہوگیا وہ تو نہ صرف مقاصد بلکہ اصل حقیقت میں ثمن خلقی ہیں اور مقاصد میں بھی پندرہ روپے اور ایك پونڈ میں کچھ فرق نہیں سمجھا جاتا۔

ثالثًا:حل کروں آپ مقاصد شرعیہ واغراض انسانیہ میں فرق نہ سمجھے،مقاصد شرع وہ ہیں جن پر صحت وفساد حلت وحرمت کا مدار ہے اور اغراض انسانیہ وہ نتائج کہ انکے نزدیك انہیں حاصل ہوں مقاصد باختلاف عقود مختلف ہوجاتے ہیں اور نتائج بارہا عقود متباینہ میں متحد رہتے ہیں مثلا زید اپنا نصف مکان قابل قسمت بلاتقسیم اپنے شریك مساوی کو ہبہ کرکے اپنا قبضہ اٹھائے کہ سارا مکان قبض وتصرف شریك میں رہے یا اس کے ہاتھ بیچ کر ثمن اس کو معاف کردے دونوں صورتوں میں نتیجہ واحد ہے انسانی غرض ان میں فرق نہیں کرتی مگر مقصد شرعی کا اختلاف شدید ہے کہ پہلی صورت فاسد وحرام اور دوسری صحیح وحلال،یونہی اگر کوئی شخص دس کے پندرہ لینا چاہے اب دس روپوں کو خواہ پندرہ روپوں کے عوض بیچے خواہ ایك ساورن کے بدلے،اس کی غرض دونوں طرح بلاتفاوت حاصل ہے مگر مقاصد شرعیہ اتنے مختلف ہیں کہ صورت اولٰی سود،ربا،گناہ کبیرہ، حرام قطعی موجب دخول نار،اور دوسری شکل



[1]         درمختار کتاب البیوع باب البیع الفاسد مطبع مجتبائی دہلی ۲/ ۲۶

[2]         مجموعہ فتاوٰی کتاب البیوع مطبع یوسفی لکھنو ۱ /۳۹۸

[3]         فتاوٰی ہندیہ کتاب الحیل الفصل الاول نورانی کتب خانہ پشاور ۶ /۳۹۰

[4]         مجموعہ فتاوٰی کتاب البیوع مطبع یوسفی لکھنؤ ۱/ ۳۹۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن