دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 17 | فتاوی رضویہ جلد ۱۷

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۷

لگانہ رکھا ورنہ ربایا شبہہ ربا ہوکر دیانۃً،قضاءً ہر طرح حرام ہونالازم تھا تو عینیت عرفیہ کا اگر نام لیا بھی جائے محض اسم بے مسمی و لفظ بے معنی ہوگا کہ اس کا حکم واثر شرعی منتفی ہے اور جب ایسا ہے تو حقیقۃً و شرعًا غیریت محضہ رہی اب خود ہی حاصل اسی قدر ٹھہرا دیا کہ کم روپیوں کا مال برضائے خریدار زیادہ کو بیچ لیا،کہئے اس میں کون سا خلاف دیانت ہے۔

قولہ: اسی وجہ سے کتب فقہ میں بیع عینہ اور شراء باقل مماباع وغیرہ ذلک(کسی چیز

عــــــہ:الاصوب بہ ۱۲۔

کو اس سے کم پر خریدنا جتنے پر بیچاہے وغیرہ ذلک۔ت)کی ممانعت مذکور ہے۔[1]

اقول اولا: الحمد اللہ! اب تو آپ کنارے پر آیا چاہتے ہیں،جی ہاں یہ بیع عینہ کے مثل ہے پھر بیع عینہ کوہمارے ائمہ کرام نے کیا ٹھہرایا ہے،کیا ممنوع،ناجائز،حرام،مکروہ تحریمی۔حاشا ہرگز نہیں،یہ محض غلط و باطل ہے بلکہ جائز،حلال،روا،درست غایت درجہ ا س میں اختلاف ہواکہ خلاف اولٰی بھی ہے یا نہیں،ہمارے امام اعظم بلا کراہت مانتے ہیں،امام ابویوسف خود ثواب ومستحب جانتے ہیں،امام محمد احتیاط کیلئے صرف خلاف اولٰی ٹھہراتے،یہ تمام مباحث رسالہ میں صفحہ ۱۶۹، ۱۷۰و۱۷۱و۱۷۳تا۱۷۶و۱۷۸و۱۷۹،۱۸۰بلکہ ۱۶۴تا۱۶۶ میں گزرے،اب تو اپنے ہی اقرار پر قائم رہ کر بول اٹھئے کہ سو کا نوٹ دو سو کو بیچنا امام اعظم کے نزدیك جائز و مباح،امام ابویوسف کے نزدیك اجر وثواب،امام محمد کے نزدیك صرف خلاف اولٰی۔

ثانیًا:وہ خلاف اولٰی بھی اس لئے تھا کہ اس وقت تك مسلمان سود کو سوئر سمجھتے تھے اس کے سایہ سے بھاگتے تھے تو اس امر کی جائز عادت ڈالنے سے اندیشہ تھا کہ مباد ا آگے بڑھ جائیں جیسا کہ اس کا بیان صفحہ ۱۷۹و۱۷۰،۱۷۱ وغیرہما پر گزرا،اب کہ علانیہ سود مسلمانوں میں رائج ہوگیا جیتا نگلتے ہیں اور شرمانا درکنار آنکھ تك نہیں جھپکاتے،تو انہیں ایك جائز بات بتانا جس سے ان کا مقصود حاصل ہو او راللہ واحد قہار کے عذاب سے بچیں عین خیر خواہی مسلمین ہے اور اس میں ناحق کے شاخسانے نکالنا مسلمانوں کی صریح بدخواہی،ذرا انصاف درکار ہے کہ خود آپ کے اقرار سے صبح آشکار ہے،والحمد ﷲ رب العٰلمین۔

ثالثًا:شراء ماباع باقل مما باع عندالتحقیق ربح ما لم یضمن(کسی چیز کو اس سے کم پر خریدنا جتنے پر بیچا ہے تحقیق کی رو سے اس لئے حرام ہے کہ اس میں اس چیز پر نفع لینا ہے جس کا ضامن نہیں بنا۔ت)کے سبب حرام ہے یعنی جو چیز اپنی ضمان میں نہ آئی اس پر نفع لینا کہ رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اس سے منع فرمایا،ظاہرہے کہ قیمت جب تك ادا نہ ہوئی خود بائع کی ضمان پر باقی ہے ہلاك ہوجائے تو اس کی جائے مشتری پر اس کا اثر نہ ہو،ولہٰذا یہاں درہم و دینار ایك جنس ہیں کما فی الدر وغیرہ(جیسا کہ در وغیرہ میں ہے۔ت)حالانکہ باب ربا میں دو جنس ہیں کما فی جمیع الکتب(جیسا کہ تمام کتابوں میں ہے۔ ت)ہاں ثمن اول وثانی ایك ہی جنس ہو تو شبہہ ربا بھی ہے بعض نے اسی سے مسئلہ کی تعلیل کی،یوں کہ اس نے ہزار کو بیچی اور ابھی قیمت وصول نہ ہوئی ممکن تھا کہ عیب کے سبب واپس ہوکر ثمن نہ ملے اب کہ خود اس نے پانچ سو کو خرید لی،احتمال سقوط ساقط ہوگیا تو اس نے پانچ سو دے کر اپنے وہ ہزار پکے کرلئے یوں شبہہ ربا آیا بہرحال ان وجوہ کو یہاں سے کیا علاقہ آپ خواہی نخواہی اسی وجہ سے کہہ رہے ہیں،ہدایہ میں ہے:

من اشتری جاریۃ بالف درہم حالۃ اونسئۃ فقبضہا ثم باعہا من البائع بخمسمائۃ قبل ان ینقد الثمن الاول لایجوز البیع الثانی،لان الثمن لم یدخل فی ضمانہ فاذاوصل الیہ المبیع ووقعت المقاصۃ بقی لہ فضل خمس مائۃ وذٰلك بلاعوض [2]۔

جس شخص نے ہزار درہم نقد یا ادھار کے بدلے لونڈی خریدی اور اس پر قبضہ کرلیا پھر پہلے ثمن کی ادائیگی سے قبل وہی لونڈی پانچ سو درہم کے بدلے بائع کے ہاتھ فروخت کردی، تو دوسری بیع جائز نہ ہوگی کیونکہ ثمن ابھی تك بائع کی ضمان میں داخل نہیں ہوئے تو جب مبیع دوبارہ اس کے پاس پہنچ گیا اور پانچ سو درہم اس کے بدلے میں ہوگئے تو باقی پانچ سو درہم اس کے زائد بچ گئے اور وہ بلاعوض ہیں۔(ت)

فتح القدیر میں ہے:

الذی عقل من معنی النہی انہ استربح مالیس فی ضمانہ ونہی رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ عن ربح مالم یضمن وھذا لان الثمن لایدخل فی ضمانہ قبل القبض [3]۔

وہ جونہی کے معنی سے سمجھا گیا یہ ہے کہ اس نے اس چیز پر نفع لیا جو اس کی ضمان میں نہیں اور نبی کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اس چیز پر نفع سے منع فرمایا جو اس کے ضمان میں نہ ہو اور یہ اس لئے ہے کہ قبضہ سے پہلے ثمن بائع کی ضمان میں داخل نہیں ہوتا۔(ت)

اسی میں ہے:

وھذا احسن من تقریر قاضی خاں اعتبارالشبہۃ بان الالف

یہ قاضی خاں کی اس تقریر سے بہترہے جو شبہ ربا کا اعتبار کرتے ہوئے انہوں نے کی بایں طور

وھو الثمن الاول علی شرف السقوط لاحتمال ان یجد المشتری بہا عیبا فیردہ فیسقط الثمن عن المشتری وبالبیع الثانی یقع الامن عنہ فیکون البائع بالعقد الثانی مشتریا الفا بخمسمائۃ انتہی[4]۔

کہ ہزار درہم جو کہ ثمن اول تھا وہ ساقط ہوسکتا تھا اس احتمال کی بنا پر مشتری اس لونڈی میں کوئی عیب پاکر واپس کردیتا تو اس طرح مشتری سے ثمن ساقط ہوجاتا اور بیع ثانی کی وجہ سے سقوط کا خوف جاتا رہا تو اس طرح بائع عقد ثانی کے ساتھ پانچ درہم کے عوض ہزار کو خریدنے والا ہوا۔انتہی۔(ت)

 



[1]         مجموعہ فتاوٰی کتاب البیوع مطبع یوسفی لکھنؤ ۱ /۳۹۸

[2]         الہدایہ کتاب البیوع باب البیع الفاسد مطبع مجتبائی دہلی ۳ /۶۰

[3]         فتح القدیر کتاب البیوع باب البیع الفاسد مکتبہ نوریہ رضویہ سکھر ۶ /۷۱

[4]         فتح القدیر کتاب البیوع باب البیع الفاسد مکتبہ نوریہ رضویہ سکھر ۶/ ۷۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن