دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 17 | فتاوی رضویہ جلد ۱۷

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۷

فی الدرالمختار امالو قال وہبتك بکذا فہو بیع ابتداءً وانتہاءً [1]۔

درمختارمیں ہے اگر کہا میں نے تجھے اس چیز کے بدلے ہبہ کیا تو یہ ابتداء اور انتہاء بیع ہے۔(ت)

اور بیع مبادلہ مال بمال ہے کما فی الکنز والملتقی وغیرہما(جیسا کہ کنزاور ملتقی وغیرہ میں ہے۔ت)اورمال عین ہے یادین،اور مہر قبل از نکاح نہ عین ہے نہ دین،تو اصلا مال ہی نہیں،تو اس کے عوض کسی شیئ کا دینا محض باطل ہے۔

وصار کالبیع بالدم اوالمیتۃ اوالتراب بل ادون لانہا اشیاء وان لم تکن اموالا وھذا لیس بشیئ اصلا۔

 اوریہ خون یا مردار یامٹی کے بدلے بیع کی مثل ہوگیا بلکہ اس سے بھی کمتر کیونکہ یہ چیزیں اگرچہ مال تو نہیں مگر اشیاء تو ہیں جبکہ مہر قبل از نکاح تو شیئ ہی نہیں۔(ت)

انعقاد سبب وجوب سے پہلے ادا باطل ہے۔

فی فتح القدیر لایجوز تعجیلہ

فتح القدیر میں ہے کہ اس کی تعجیل جائز نہیں

لانہ یکون قبل السبب [2]۔

کیونکہ اس طرح سبب پر اس کا مقدم ہونا لازم آئے گا۔(ت)

عنایہ میں ہے:

تقدیم الحکم علی السبب لایجوز [3]۔

حکم کو سبب پر مقدم کرنا جائز نہیں۔(ت)

علماء تصریح فرماتے ہیں کہ دین معدوم کے بدلے رہن لینا بھی جائز نہیں۔

فی الہندیۃ الرہن بدین معدوم فلا یصح اذحکمہ ثبوت یدالاستیفاء والاستیفاء یتلو الوجوب کذا فی الکافی[4]۔

ہندیہ میں ہے کہ معدوم دین کے بدلے رہن لینا صحیح نہیں کیونکہ رہن کا حکم یہ ہے کہ دین وصول کرنے کی قدرت حاصل رہے اور وصول کرنا وجوب کے بعد ہوتاہے جیسا کہ کافی میں ہے(ت)

تو فی الحال اس کا اداکرنا کیونکر صحیح ہوگا۔

ولا یرد مااذا بعث الی المخطوبۃ اشیاء مہرا لہا فانھا تملکہا اذ تزوجت علیہا وذٰلك لان الملك انما یثبت فہا بعد التزوج والامہار اما قبلہا فلا ولذا تردھا ان ابت قائمۃ اوھالکۃ کمافی الدرالمختار وغیرہ[5] اما ھٰھنا فالتزوج انما وقع علی الدراہم ثم لم یکن بعد ذٰلك من الکفیلین تعویض وماتقدم لایجدی کما تقدم۔

اور اس پر ان اشیاء کا اعتراض واردنہیں ہوتا جو کسی نے اپنی منگیتر کو بطور مہر بھیجیں کیونکہ ان اشیاء پر نکاح ہونے کی صورت میں وہ عورت ان کی مالك ہوجاتی ہے ________ اور یہ اس لئے کہ یہا ں ان اشیاء میں ثبوت ملك نکاح اور مہر مقرر کرنے کے بعد ہے نہ کہ اس سے پہلے اسی لئے عورت اگرنکاح سے انکاری ہو تو ان اشیاء کو واپس کرے گی چاہے وہ اشیاء موجود ہو ں یا ضائع ہوگئی ہو جیسا کہ دروغیرہ میں ہے، مگریہا ں تو نکاح دراہم پر واقع ہواپھر اس کے بعد دونو ں کفیلو ں کی طرف سے عوض دینا بھی نہیں پایا گیا اور جو کچھ ہوچکا وہ نفع نہیں دے گا جیسا کہ پہلے گزر گیاہے۔(ت)

یہ حال تو مکان کا ہے،رہے وہ پندرہ روپے چار آنے ماہوار،اس سے اگرمراد اپنی کوئی جائداد اتنی توفیرکی ہو تو اس کا حال مثل حال مکان ہےکہ گزرا اور اگر کوئی تنخواہ مراد ہو جوان کو کسی نوکری کی اجرت میں ملتی ہے تو اس کا حال حال مکان سے بدتر ہے کہ وہ خود ہنوز معدوم ہے تو یہ بیع معدوم بالمعدوم ہوئی،اور اگر وہ تنخواہ محض عطیہ حاکم بطور منصب وجاگیر ہے تو اس سے بھی بدتر حالت ہے کہ وہ خود ان کے اختیارہی کی نہیں،بہرحال یہ معاوضہ باطل محض ہے اور ہاجرہ کو اس کے ذریعہ سے کوئی استحقاق مطالبہ نہیں،دستاویز کہ زید وہندہ نے لکھی اس کی پوری نقل سائل نے نہ بھیجی جس سے یہ معلوم ہوتا کہ انھو ں مہر کی جو کفالت کی ہے وہ بھی شرعا صحیح ہے یانہیں،نہ اس سے سائل کا سوال ہے لہٰذا اس سے بحث کی حاجت نہیں،والله تعالٰی اعلم۔

(۲)آئندہ تنخواہ کی بیع وہبہ دونو ں کو باطل کہ وہ معدوم ہے اور معدوم نہ بیع ہوسکتاہےنہ ہبہ،تنویر الابصارمیں ہے: بطل بیع المعدوم [6](معدوم کی بیع باطل ہے۔ت)فتاوٰی خیریہ میں ہے:

وبہذا علم عدم صحۃ ہبۃ ماسیتحصل من محصول القریتین بالاولی لان الواھب نفسہ لم یقبضہ بعد فکیف یمبلکہ وھذا ظاہر [7] واللہ تعالٰی اعلم۔

 



[1]          درمختار کتاب الہبتہ باب الرجوع فی الہبۃ مجتبائی دہلی ۲/ ۱۶۴

[2]          فتح القدیر کتاب الزکوٰۃ فصل ولیس فی الفصلان الخ مکتبہ نوریہ رضویہ سکھر ۲/ ۱۵۷

[3]          العنایۃ علی ہامش فتح القدیر کتاب الزکوٰۃ فصل ولیس فی الفصلان الخ مکتبہ نوریہ رضویہ سکھر ۲/ ۱۵۷

[4]          فتاوٰی ہندیۃ کتاب الرہن الفصل الاول نورانی کتب خانہ پشاور ۵/ ۴۳۱

[5]          درمختار کتاب النکاح باب المہر مجتبائی دہلی ۱/ ۲۰۳

[6]          درمختار شرح تنویر الابصار کتاب البیوع باب البیع الفاسدہ مجتبائی دہلی ۲/ ۲۳

[7]          فتاوٰی خیریۃ کتاب الہبۃ دارالمعرفۃ بیروت ۲/ ۱۱۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن