دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 17 | فتاوی رضویہ جلد ۱۷

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۷

طیب ہے ولا حول ولا قوۃ الا باللہ العلی العظیم۔ہدیہ میں زیادہ عوض دینا منع نہیں بلکہ سنت ہے کسی صاحب نے ایك اونٹنی نذر بارگاہ عالم پناہ حضور سید عالم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی،حضور اقدس صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اس کے عوض چھ ناقے جوان عطا فرمائے،

رواہ احمد والترمذی والنسائی بسند صحیح عن ابی ہریرۃ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ قال قال رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ان فلانا اھدی الی ناقۃ فعو ضتہ منھا ست بکرات[1]،الحدیث۔

اس کو امام احمد،ترمذی کاور نسائی نے سند صحیح کے ساتھ سیدنا حضر ت ابوہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت کیا کہ رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشادفرمایا:فلاں شخص نے مجھے ایك اونٹنی ہدیہ بھیجی تو میں نے اس کے بدلے اس کو چھ جوان اونٹنیاں ہدیہ بھیجی ہیں،الحدیث(ت)

تو عقد ربا کو عاقدین کے لفظ و معنی سب کے خلاف عقد ہبہ میں کھینچ لائیے اور سود حلال کرلیجئے ایسے حیلے حوالے کوے کا گوشت اور بکرے کے کپورے کھاکر سوجھتے ہوں گے مگر علم وعقل وبصر و بصیرت والے ان کو محض مضحکہ سمجھتے ہیں۔ہدیہ میں ہے:

التصحیح انما یجب فی محل اوجبا العقد فیہ۔[2]

عقد کو صحیح بنانا اسی محل میں واجب ہے جس میں عاقدین نے عقد ٹھہرایا۔(ت)

فتح میں اس کی شرح میں فرمایا:

تصحیح العقد انما یکون فی المحل الذی اوجب المتعاقعدان البیع فیہ لافی غیرہ [3]۔

عقد کو صحیح بنانا صرف اسی محل میں متعاقدین(بائع ومشتری) نے بیع ٹھہرائی نہ کہ ا محل کے غیر میں۔(ت)

ہدایہ میں ہے:

التغییرلایجوز وان کان فیہ تصحیح التصرف [4]۔

تغیر کرنا جائز نہن اگر چہ اس میں تصرف کو صحیح کرنا ثابت ہوتا ہو۔(ت)

فتح میں شرح میں فرمایا:

تغییر تصرفہما لایجوز وان کان فیہ تصحیح التصرف بدلیل الاجماع(الٰی ان قال)فہذاہ احکام اجماعیۃ کلھا دالۃ علی ان تغییر التصرف لایجوز وان کان یتوصل بہ الٰی تصحیحہ[5]۔

عاقدین کے تصرف میں تغیر کرناجائز نہیں اگرچہ اس میں تصرف کاصحیح کرنا ثابت ہوتا ہو اس پر دلیل اجماع ہے(یہاں تك کہ شارح نے کہا)تو یہ اجماعی احکام ہیں جو تمام اس بات پر دلالت کرتے ہیں کہ تصرف میں تبدیلی کرنا جائز نہیں اگرچہ تبدیلی تصرف کے صحیح کرنے کا ذریعہ بنتی ہو۔(ت)

ہدایہ میں اسی کے متعلق ہے:فیہ تغییر وصفہ لا اصلہ[6] (اس میں وصف عقد کی تبدیلی ہے نہ کہ اصل عقد کی۔ت)عنایہ میں اس کی شرح میں فرمایا:

والجواب عن تغییرتصرفہ ان یقال فیہ تغییر وصف التصرف اواصلہ والاول مسلم ولا نسلم انہ مانع عن الجواز والثانی ممنوع[7]۔

اس کے تصرف میں تبدیلی کا جواب یہ ہےکہ یوں کہا جائے اس میں وصف تصرف کی تبدیلی ہے یا اصل عقد کی اول مسلم ہے مگر ہم یہ نہیں مانتے کہ جواز سے مانع ہے اور ثانی ممنوع ہے۔(ت)

ہدایہ میں ہے:

اذاشتری قلبا بعشرۃ وثوبا بعشرۃ ثم باع ھما مرابحۃ لایجوز وان امکن صرف الربح الی الثوب لانہ یصیر تولیۃ فی القلب بصرف الربح کلہ الی الثوب[8]۔

کسی شخص نے ایك کنگن دس درہم کے بدلے ایك کپڑا دس درہم کے بدلے خریدا پھر ان دونوں کو اکٹھا بطور مرابحہ بیچا تو جائز نہیں کیونکہ تمام نفع کو کپڑے کی طرف پھیرنے سے کنگن میں بیع تولیہ ہوجائیگی۔(ت)

فتح میں ہے:

امامسألۃ المرابحۃ فعدم الصرف لانہ یتغیر اصل العقد اذ یصیر تولیۃ فی القلب۔[9]

لیکن مسئلہ مرابحہ میں عدم صرف اس لئے ہے کہ اس میں اصل عقد میں تبدیلی لازم آتی ہے کیونکہ کنگن میں بیع تولیہ ہوجاتی ہے(ت)

 



[1]       جامع الترمذی ابواب المناقب باب فی فضل العجم امین کمپنی دہلی ۲/ ۲۳۳،مسند احمد بن حنبل مروی از ابوہریرہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ المکتب الاسلامی بیروت ۲ /۲۹۲

[2]       الہدایۃ کتاب البیوع باب السلم مطبع یوسفی لکھنؤ ۳ /۹۳

[3]       فتح القدیر کتاب البیوع باب السلم مکتبہ نوریہ رضویہ سکھر ۶/ ۲۰۶

[4]       الہدایہ کتاب الصرف مطبع یوسفی لکھنؤ ۳ /۱۰۸

[5]       فتح القدیر کتاب الصرف مکتبہ نوریہ رضویہ سکھر ۶/ ۲۶۸

[6]       الہدایہ کتاب الصرف مطبع یوسفی لکھنؤ ۳/ ۱۰۹

[7]       العنایۃ علی الہدایہ علی ھامش فتح القدیر کتاب الصرف مکتبہ نوریہ رضویہ سکھر ۶/ ۲۷۰

[8]       الہدایہ کتا ب الصرف مطبع یوسفی لکھنؤ ۳ /۹۔۱۰۸

[9]       فتح القدیر کتا ب الصرف مکتبہ نوریہ رضویہ سکھر ۶ /۲۷۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن