دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 17 | فتاوی رضویہ جلد ۱۷

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۷

والمحیط کی لایألفہ الناس فیقعوا فی المحظور وفی زماننا قد انعکست الامور وفشا الربا فی اھل الھند جھارا لایستحیون منہ کانھم لایعد ونہ عیباولا عارا فمن نزلھم عن ھذا البلاء العظیم والکبیرۃ الشدیدۃ الی بعض ھذا الحیل الجائزۃ کبیع نوط عشرۃ باثنتی عشرۃ منجما وغیر ذٰلك مما تقدم عن الامام فقیہ النفس فلا شك انہ ناصح للمسلمین و ما الدین الاالنصح لکل مسلم وھم ان جاہر و ابا لمعاصی فالا سلام باق بعد وﷲ الحمد، فاذاسمعواما یصلون بہ المرام مع النجاۃ عن الحرام فمالھم ان لایتوبوا فانھم غیر معاندین للشرع والاسلام، و قد قال مشایخ بلخ منھم محمد بن سلمۃ للتجاران العینۃ التی جاءت فی الحدیث خیر من بیاعا تکم قال المحقق حیث اطلق وھو صحیح فلا شك ان البیع الفاسد بحکم الغصب المحرم فاین ھو من بیع العینۃ الصحیح المختلف فی کراہتہ [1]اھ اما زعم الزاعم انہ ان لم ینہ عنہ فما الفرق بینہ وبین الربا مع حصول الفضل

الایضاح و محیط سے گزرا کہ لوگ اس کے خوگر ہوکر ناجائز بات میں نہ پڑیں اور ہمارے زمانے میں معاملہ الٹا ہوگیا اور ہندوستان میں سود علانیہ شائع ہوگیا کہ اس سے شرماتے نہیں،گویا وہ ان کے نزدیك نہ کوئی عیب ہے نہ عار،تو جوان کو اس عظیم بلا اور سخت کبیرہ سے ان جائز حیلوں میں کسی کی طرف اتار لائے جیسے دس کا نوٹ قسط بندی کرکے بارہ کو بیچنا اور اس کے سوا اورحیلے جو امام فقیہ النفس قاضی خاں سے گزرے تو کچھ شبھہ نہیں کہ وہ مسلمانوں کا خیر خواہ ہے اور دین نام نہیں مگر ہر مسلمان کی خیر خواہی کا،اور لوگ اگر چہ گناہ علانیہ کررہے ہیں مگر اسلام ابھی باقی ہے وﷲ الحمد،تو جب وہ ایسی بات سنیں جس سے اپنی مراد پائیں اور حرام سے بچیں تو کیا وجہ ہے کہ توبہ نہ کریں کہ ان کو شریعت اور اسلام سے کچھ عداوت تو نہیں اور بیشك مشایخ بلخ مثل امام محمد بن سلمہ وغیرہ نے تاجروں سے فرمایا وہ عینہ جس کا ذکر حدیث میں ہے تمہاری ان بیعوں سے بہتر ہے۔محقق علی الاطلاق نے فرمایا یہ ٹھیك بات ہے اس لئے کہ بلا شبہہ بیع فاسد غصب حرام کے حکم میں ہے تو کہاں وہ اور کہاں بیع عینہ کہ صحیح ہے اور اس کی کراہت میں بھی اختلاف انتہی رہا زعم کرنے والے کا یہ زعم کہ اگر یہ منع نہ ہو تو اس میں اور ربا میں کیا فرق ہے حالانکہ زیادتی

فیہما اقول:ھذا اعتراض اوردہ المشرکون وقد تکفل الجواب عنہ ربنا تبارك وتعالٰی فی القراٰن العظیم، " قَالُوْۤا اِنَّمَا الْبَیْعُ مِثْلُ الرِّبٰواۘ-وَ اَحَلَّ اللّٰهُ الْبَیْعَ وَ حَرَّمَ الرِّبٰواؕ "[2]، الم یرالمعترض انا انما احللنا الربح فی بیع جنسین متخالفین فان حرم ھذٰا لانسد باب البیاعات ولا حول ولا قوۃ الا باللہ العلی العظیم انتہی الجواب بتوفیق الوھاب والحمدﷲ اولًا واٰخرًا وباطنًا و ظاہرًا وسمیتہ"کفل الفقیہ الفاہم فی احکام قرطاس الدراھم ۱۳۲۴ھ"لیکون العلم علما علی عام التالیف، وقد ابتدأ فیہ العبد الضعیف یوم السبت ثم عاودتنی الحمی یوم الاحد فانھیتہ ضحی یوم الاثنین لسبع بقین من المحرم الحرام ۱۳۲۴ھ وذٰلك فی بلد اللہ الحرام باقتراح الفاضل الصفی الوفی امام المقام الحنفی مولانا الشیخ عبداللہ بن شیخ الخطباء و سید الائمۃ العظماء العالم العامل الفاضل الکامل الزاہد الورع التقی النقی مجمع الفضائل و منبع الفواضل حضرۃ الشیخ احمد ابی الخیر حفظہما اللہ تعالٰی عن

دونوں میں حاصل ہوئی۔اقول:(میں کہتا ہوں)یہ وہ اعتراض ہے کہ کفار نے کیا تھا اور خود رب العزۃ تبارك و تعالٰی نے قرآن عظیم میں اس کا جواب دیا،کافر بولے بیع بھی تو ایسے ہی ہے جیسے ربا،اور ہے یہ کہ اللہ نے حلال کی بیع اورحرام کیا سود،کیا معترض نے یہ نہ دیکھا کہ ہم نے نفع وہیں حلال کیا جہاں دو جنسوں کی بیع ہو تو اگر یہ حرام ہو تو خرید و فروخت کا دروازہ ہی بند ہوجائے ولاحول ولا قوۃ الا باللہ العلی العظیم،وہاب جل جلالہ کی توفیق سے جواب تمام ہوا اوراللہ ہی کے لئے حمد ہے آگے اور پیچھے اور نہاں وعیاں، اور میں نے اس کا نام"کفل الفقیہ الفاھم فی احکام قرطاس الدراہم" رکھا تاکہ نام سال تصنیف کی علامت ہو اور بندہ ضعیف نے شنبہ کے دن لکھنا شروع کیا تھا پھر اتوار کے دن بخار عود کرآیا تو پیر کے دن پہروں چڑھے میں نے اسے تمام کیا،محرم شریف کی تئیس تاریخ ۱۳۲۴ھ اور یہ تصنیف اللہ کے حرمت والے (مکہ معظمہ) میں ہوئی ان کی خواہش سے جو فاضل کامل پاکیزہ مصلائے حنفی کےامام ہیں مولانا شیخ عبداللہ ان کے صاحبزادہ جو خطیبوں کے شیخ اور عظمت والے اماموں کے سردارہیں یعنی عالم باعمل،فاضل کامل،زاہد، متورع،متقی، پاکیزہ،مجمع فضائل ومنبع فواضل حضرت شیخ احمد ابی الخیر اللہ تعالٰی ہر ضرر سے ان دونوں کا نگہبان ہو

کل ضیر ورزقھما من کل خیر و غفرلنا ذنوبنا وستر عیوبنا وخفف اثقالنا ووحقق اٰمالنا ورزقنا العود بعد العود الٰی ھذا البیت الکریم وبیت الحبیب الرؤف الرحیم علیہ وعلٰی اٰلہ افضل الصلٰوۃ والتسلیم بقبولہ ورضاہ حتی یجعل اٰخر ذٰلك موتنا علی الایمان فی المدینۃ المنورۃ والدفن بالبقیع والفوز بشفاعۃ الشفیع الرفیع صلی اللہ تعالٰی علیہ وعلی اٰلہ وصحبہ وبارك وکرم اٰمین والحمد ﷲ رب العٰلمین۔

کتبــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

عبدہ المذنب احمد رضا البریلوی

عفی عنہ بمحمدن المصطفی النبی الامی

 صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ اور ہر بھلائی سے ان کو حصہ دے اور ہمارے گناہ بخشے اور ہماری عیب چھپائے اور ہمارے بوجھ ہلکے کرے اور ہماری آرزو ئیں پوری کرے اور ہمیں باربار اس عزت والے گھر اور مزار نبی رؤف رحیم علی آلہٖ افضل الصلوٰۃ والتسلیم کی طرف اپنے قبول و رضا کے ساتھ عود کرنا نصیب فرمائے یہاں تك کہ آخر میں ہمیں ایمان کے ساتھ مدینہ منورہ میں مرنا اور بقیع میں دفن ہونا اور رفعت والے شفیع کی شفاعت پانا نصیب کرے،اللہ تعالٰی ان پر درود وسلام بھیجے اور ان کی آل واصحاب پر اور اپنی برکت و تکریم ان پر اتارے،آمین، 

والحمد ﷲ رب العالمین۔

کتبــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

عبدہ المذنب احمد رضا البریلوی

عفی عنہ بمحمد ن المصطفی النبی الامی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ

________________

فتوی حامی سنت ماحی بدعت جناب مولٰنا مولوی شاہ محمد ارشاد حسین صاحب رامپوری رحمہ اللہ

مسئلہ ۲۱۸:کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ نوٹ جو آج کل رائج ہے ان کا خرید و فروخت زیادہ و کم پر جائز ہے یانہیں؟ بینواتوجروا۔

 



[1]        فتح القدیر کتاب الکفالۃ مکتبہ نوریہ رضویہ سکھر ۶ /۳۲۴

[2]       القرآن الکریم ۲/۲۷۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن