دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 17 | فتاوی رضویہ جلد ۱۷

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۷

 

والجنیۃ والتفاریق مع ان کلھا اثمان خلقیۃ وکلھا تشملھا احدی علتی الربا وھو الوزن فما ظنك بالنوط مع الربابی مع ان النوط لیس الا ثمنا مصطلحا ولا تقدیر مالیتہ الا بالاصطلاح الغیر اللازم علی العاقدین ولا یشملہ شیئ من علۃ الربا لا الجنس ولا القدر فالحکم ھٰھنا لایتأتی الامن احد ثلثۃ رفع عنہم القلم صبی ونائم ومجنون،نسأل اللہ العفو و العافیۃ ھو تحقیق الجواب فی ھذا الباب وارجو اان لا عطر بعد عروس ولکن یاھذا ان ابیت الامااتیت من ان النوط مغرق فی الربابی کانہ ھی فانا اسئلك أبھذاالاغراق وعدم الافتراق صارالنوط حقیقۃ دراھم فضۃ او حکما بان اجری الشرع فی مبادلتہ بالدراہم ماھو حکم مبادلۃ الدراہم بالدراہم کما قلت کانھا عشر ربابی بیعت باثنی عشر اولا ولا،علی الثالث ماھذہ الشقاشق الفارغۃ عن منشاء و معنی وعلی الاولین یعود الرباعلیك انت اذا بعت نوط عشرۃ بعشرۃ وذٰلك لان حکم الدراہم بالدراہم لم یکن فی الشرع التساوی فی

اور اشرفی اور ریزگاری میں ہوا حالانکہ وہ سب کے سب خلقۃً ثمن ہیں اور ان سب میں رباکی دو علتوں میں سے ایك علت یعنی وزن موجود ہے تو روپیوں کے بدلے نوٹ پر تیرا کیا گمان ہے حالانکہ نوٹ تو صرف ثمن اصطلاحی ہے اور اس کا مالیت کا اندازہ بھی ایك اصطلاح ہے جس کی پابندی بائع مشتری پر لازم نہیں اور اس میں ربا کی دو علتوں میں سے کوئی نہیں،نہ جنس نہ قدر،تو یہاں ناجوازی کا حکم تین ہی شخصوں میں سے کوئی کرسکے گا جن پر سے قلم شرع اٹھالیا گیا ہے،بچہ اور سوتا اور دیوانہ۔ہم اللہ تعالٰی سے معافی اور پناہ مانگتے ہیں،اس باب میں یہی تحقیق جواب ہے اور امید کرتا ہوں کہ دولھا کے بعد عطر نہیں ولیکن اے شخص! اگر تو کچھ نہ مانے سوا ا پنی اسی بات کے کہ نوٹ روپیوں میں ایسا غرق ہے کہ گویا وہ روپے کا عین ہے تو اب میں تجھ سے پوچھتا ہوں کہ اس غرق ہونے اور فرق نہ ہونے کے سبب آیا نوٹ حقیقۃً چاندی کا روپیہ ہوا یا حکمًا بایں معنی کہ روپیوں سے نوٹ کی بیع میں شرع نے وہی حکم جاری فرمایا جو روپیوں سے روپیوں کی بیع میں ہے جیساکہ تونے کہا تھا کہ گویا وہ دس روپے ہیں کہ بارہ کو بیچے گئے یا حقیقۃً یا حکمًا کسی طرح نہیں،تیسری تقدیر پر یہ کیا بے منشا و معنی لفاظیاں ہیں اور پہلی دونوں صورتوں میں ربا خود تجھ پر پلٹے گا جب کہ دس کا نوٹ دس کو بیچے اس لئے کہ روپیوں سے روپے کی بیع میں شرع کا حکم یہ نہ تھا کہ مالیت میں 

المالیۃ لاجماع الامۃ ان الجید والردی ھٰھنا سواء وانما کان الحکم التساوی فی القدر فیجب علیك ان تضع النوط فی کفۃ والفضۃ من تفریق درھم اوغیرہ فی الکفۃ الاخری فلا تبیعہ الابما ساواہ وزنا ولا یکون ذٰلك الاقطعۃ صغیرۃ او قطعتین فان زدت علیہ شیئا فقد اکلت الربا واحللت الربا وان زعمت ان الحکم الساری الی النوط من الربابی لاجل ھذاالاغراق وعدم الافتراق ھو التساوی فی المالیۃ فھذا جہل منك عظیم یساوی ھزلاویتساوك ھزلا فان التسویۃ فی المالیۃ لم یکن حکم الربابی نفسھا فکیف یسری منھا الٰی شبھھا مالیس فیہا علاان النوط ان اتحد مع الربابی حقیقۃ او حکما لایتحد مع الذھب لامتناع الاتحاد بین نوعین متباینین فاذن ان بیع نوط عشرۃ باثنی عشرۃ جنیہا لایلزم فیہ مالزم ثمہ لعدم الاتحاد فی الجنس حقیقۃ ولا حکمًا فحینئذ یرجع ماٰل فتواك الی ان من باع نوط عشرۃ باثنتی عشرۃ ربیۃ فھذا حرام لانہ حصل فضلا بلا عوض وان باعہ باثنی عشر جنیہا فھذا لاحرج علیہ لانہ لم یحصل فضلا یعتد بہ

برابر ہوں،تمام امت کا اجماع ہے کہ یہاں کھرا کھوٹا برابر ہے بلکہ حکم تویہی تھاکہ وزن میں برابری ہو تو تجھ پر واجب ہے کہ ایك پلہ میں نوٹ رکھے اور دوسرے پلہ میں روپے کی ریز گاری یا اور کوئی چاندی بس اتنے ہی کو اسے بیچے جتنی چاندی وزن میں نوٹ کے برابر ہو اور یہ دوانی یا چوانی بھر سے زائد نہ ہوگی اور اگر اس پر کچھ زیادہ لے تو تو نے سود کھایا اور سود حلال کیا اور اگر تو یہ زعم کرے کہ اس غرق ہونے اور فرق نہ ہونے کے سبب روپوں سے جو حکم نوٹ کی طرف آیا وہ یہ ہے کہ مالیت میں برابر کرلو تو یہ تیرہ بڑا جہل ہے جو ٹھٹھے بازی کے مثل ہے اور دبلے پن سے لچك لچك ہورہا ہے کہ مالیت میں برابر کرنا خود روپیوں کا حکم نہ تھا تو روپیوں سے ان کے مشابہ نوٹ کی طرف وہ حکم کیونکر سرایت کرے گا جو خود ان میں نہیں،علاوہ بریں اگر نوٹ روپیوں کے ساتھ حقیقۃً یا حکمًا متحد ہوبھی جائے توسونے کے ساتھ متحد نہ ہوگا کہ دو متباین نوعیں متحد نہیں ہوسکتیں تو اس تقدیر پر اگر دس روپے کا نوٹ بارہ اشرفی کو بیچا جائے تو وہ حرج لازم نہ آئے گا جو بارہ روپے سے بیچنے میں تھا کہ یہاں نہ جنس حقیقۃً ایك ہے نہ حکمًا اب تیرے فتوٰی کا انجام یہ ٹھہرے گا کہ دس روپے کا نوٹ بارہ کو بیچنا تو حرام ہے اسلئے کہ اس نے بلا معاوضہ ایك زیادتی حاصل کی اور اگر بارہ اشرفی کو بیچے تو کوئی حرج نہیں اسلئے کہ اس نے کوئی ایسی زیادتی حاصل نہ کی جس کا اعتبار 

فسبحٰن اللہ من ھذہ الفتوی ماادقھا نظراو احقھا رعایۃ لمقصد الشرع الشریف من تحریم الربا وھو صیانۃ اموال الناس ولاحول ولا قوۃ الا باللہ العلی العظیم و بالجملۃ کلام ھذا لامانع لایرجع الی اصل شرعی ولا برھان وما ھو الاکلمۃ ھو قائلھا ما انزل اللہ بھا من سلطٰن والحمد ﷲ وعلیہ التکلان وھو المستعان۔

واما الثانی عشر

فاقول:نعم یجوز اذا قصدا البیع حقیقۃ دون القرض و ذلك لان البیع جائز والتفاضل جائز والتاجیل جائز کماحققنا کل ذٰلك وما التنجیم الانوع من التاجیل نعم ان اقرض نوط عشرۃ و شرط ان یرد المستقرض اثنتی عشرۃ ربیۃ او احدی عشرۃ او عشرۃ وقطعۃ مثلاحالا اوما لامنجما او غیر منجم فھذاحرام وربا قطعالانہ قرض جرنفعا وقد قال سیدنا رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کل قرض جر منفعۃ فھو ربا[1]،رواہ

کیاجائے تو سبحان اللہ اس فتوٰی کا کیا کہنا،کس قدر اس کی نظر دقیق ہے اور رباکے حرام کرنے میں شرع شریف کے جو مقصد تھا یعنی لوگوں کے مال محفوظ رکھناکس درجہ اس نے اس کی رعایت کی ہے ولا حول ولا قوۃ الا باللہ العلی العظیم،خلاصہ یہ ہےکہ اس منع کرنے والے کا کلام نہ کسی اصل کی طرف پلٹتا ہے نہ دلیل کی جانب،وہ تو ایك بات ہے کہ وہی اس کا قائل ہے اللہ نے اس پر کوئی دلیل نہ اتاری، سب خوبیاں خدا کو اور اسی پر بھروسا ہے اور اسی سے مدد کی طلب۔

جواب سوال دوازدہم

فاقول:(تومیں کہتا ہوں)ہاں جائزہے جبکہ دونوں حقیقۃً بیع کا ارادہ کریں نہ کہ قرض کا اس لئے کہ بیچنا جائز اور کمی بیشی جائز اور مدت معین پر ادھار جائز،جیسا کہ ہم سب باتوں کی تحقیق بیان کرآئے اور قسط بندی بھی ایك قسم کی مدت ہی معین کرنا ہے،ہاں اگر دس کا نوٹ قرض دیا اور شرط کرلی کہ قرض لینے والا بارہ روپے یا گیارہ یا مثلًا ایك دوانی اوپر دس، اب یا کچھ مدت بعد قسط بندی سے یا بلا قسط واپس دے تو یہ ضرور حرام اور سود ہے اس واسطے کہ وہ ایك قرض ہے جس سے نفع حاصل کیا،اور بیشك ہمارے سردار رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا کہ جو قرض کوئی نفع کھینچ کر لائے وہ سود ہے۔یہ حدیث

 

 



[1]         کنز العمال بحوالہ الحارث عن علی حدیث۱۵۵۱۶ مؤسسۃ الرسالۃ بیروت ۶/ ۲۳۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن