30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
تحت قول المتن ینصرف مطلقہ(ای مطلق الثمن)الی غالب نقد البلد وان اختلف النقود مالیۃ فسد العقد مع الاستواء فی رواجھا[1]مانصہ اما اذا اختلف رواجا مع اختلاف مالیتہا او بدونہ فیصح وینصرف الی الاروج وکذایصح لو استوت مالیۃ ورواجا لکن یخیر المشتری بین ان یؤدی ایہما شاء،ومثل فی الھدایۃ مسئلۃ الاستواء فی المالیۃ والرواج بالثنائی و الثلاثی واعترضہ الشراح بان مالیۃ الثلثۃ اکثر من الاثنین واجاب فی البحر بان المراد بالثنائی ما قطعتان منہ بدرھم وبالثلاثی ماثلثۃ منہ بدرھم، قلت وحاصلہ انہ اذااشتری بدرھم فلہ دفع درھم کامل او درھم مکسر قطعتین او ثلثۃ حیث تساوی الکل فی المالیۃ والرواج،ومثلہ فی زماننا الذھب یکون کاملا ونصفین واربعۃ ارباع وکلھا سواء فی المالیۃ والرواج ومنہ یعلم حکم ماتعورف فی زماننا
فرمایا کہ مطلق ثمن شہر کے اس نقد کی طرف پھرتا ہے جس کا چلن زیادہ ہو اور اگر وہ سکے مالیت میں مختلف ہوں اور چلن ایك سا ہو تو عقد فاسد ہوجائیگا اس کے تحت میں علامہ شامی نے فرمایا لیکن اگر چلن ایك سانہ ہو مالیت خواہ مختلف ہو یا نہیں تو عقد صحیح رہے گا اور جس کا چلن زیادہ ہے وہ مراد ٹھہریگا یونہی اگر مالیت اور چلن دونوں یکساں ہوں جب بھی عقدصحیح رہے گا مگر اس صورت میں خریدار کو اختیار ہوگا کہ دونوں میں سے جو چاہے ادا کرے،اور ہدایہ میں چلن اور مالیت یکساں ہونے کی مثال ثنائی اور ثلاثی سے دی اور شارحوں نے ا س پر اعتراض کیا کہ تین کی مالیت دو سے زیادہ ہے،اور بحرالرائق میں جواب دیا کہ ثنائی سے وہ مراد ہے جس کے دو ایك روپے کے برابر ہوں،اور ثلاثی وہ جس میں تین ایك روپے کے برابر ہوں، میں کہتا ہوں اس کا حاصل یہ ہے کہ جب اس نے کو ئی چیز ایك روپے کو خریدی توچاہے ایك روپیہ پورا دے چاہے دو اٹھنیاں چاہے تین تہائیاں جبکہ سب مالیت اور رواج میں برابر ہوں۔اسی طرح اشرفی ہمارے زمانے میں پوری اور دو نصف اور چار پاؤلی ہوتی ہے اور سب کی مالیت اور چلن یکساں ہیں،اور اسی سے معلوم ہوگیا قرشوں کے عوض خریدنے کا حکم جو ہمارے زمانے میں
من الشراء بالقروش فان القرش فی الاصل قطعۃ مضروبۃ من الفضۃ تقوم باربعین قطعۃ من القطع المصریۃ المسماۃ فی مصرنصفا ثم ان انواع العلمۃ المضروبۃ فی امر تقوم بالقروش فمنھا مایساوی عشرۃ قروش ومنھا اقل ومنھا اکثر فاذا اشتری بمائۃ قرش فالعادۃ انہ یدفع ماارادامامن القروش اوممایساویہا من بقیۃ انواع العلمۃ من ریال اوذھب ولا یفہم احدان الشراء وقع بنفس القطعۃ المسماۃ قرشًا بل ھی او مایساویہا من انواع العملۃ متساویۃ فی الرواج المختلفۃ فی المالیۃ ولا یردان صورۃ الاختلاف فی المالیۃ مع التساوی فی الرواج ھی صورۃ الفساد لانہ ھنالم یحصل اختلاف مالیۃ الثمن حیث قدر بالقروش و انما یحصل الاختلاف اذالم یقدربھا کمالواشتری بمائۃ ذھب وکان الذھب انواعا کلھا رائجۃ مع اختلاف مالیتہا فقدصارالتقدیر بالقروش فی حکم ما اذا استوت فی المالیۃ والرواج وقد مران المشتری یخیر فی دفع ایھما شاء۔قال فی البحر فلو طلب البائع احدھما للمشتری دفع غیرہ لان امتناع
شائع کی ہے کہ قرش اصل میں ایك چاندی کا سکہ ہے جس کی قیمت چالیس قطعہ مصری ہوتی ہے جس کو مصر میں نصف کہتے ہیں پھر قسم قسم کے لئے سب کی قیمت قرشوں سے لگائی جاتی ہے تو ان میں کوئی دس قرش کا کوئی کم کا کوئی زیادہ کا،تو جب کوئی چیز سو قر ش کو خریدی تو عادت یہ ہے کہ وہ جو چاہے دے خواہ قرش ہی دے دیا اور سکے جو مالیت میں اس کے برابر ہوں ریال یا گنی،اور یہ کوئی نہیں سمجھتا ہے کہ خریداری خاص اس ٹکڑے پر واقع ہوئی ہے جس کا نام قرش ہے بلکہ قرش یا اور سکوں سے جو مالیت سے مختلف ہیں اور چلن میں یکساں ہیں اتنا کہ اس کی مالیت کے برابر ہوجائیں اور یہ اعتراض وارد نہ ہوگا کہ مالیت مختلف ہونا اور چلن میں یکساں ہونا یہی تو فساد عقد کی صورت ہے اسلئے کہ یہاں ثمن کی مالیت میں اختلاف نہ پڑا جب کہ ا سکا اندازہ قرشوں سے کیا گیا،ہاں اختلاف جب ہوتا کہ ان سے اندازہ نہ کرتے جیسے کہ سو اشرفیوں کو خریدے اور وہاں اشرفیاں کئی قسم کی ہوں، چلن میں سب ایك سی اور مالیت میں مختلف،اور جب قرشوں سے اندازہ کرلیا یہ ایسا ہوگیا گویا مالیت اور چلن سب برابر ہیں،اور اوپر گزرچکا کہ مشتری کو اختیار ہوگا کہ ان میں سے جوچاہے دے۔بحرالرائق میں فرمایا اگر بائع ان میں سے ایك سکہ طلب کرے تو مشتری کو اختیار ہے کہ دوسرا دے اس لئے کہ جو
البائع من قبول مادفعہ المشتری ولا فضل تعنت [2] اھ(ملخصًا)وھذا کلہ واضح جلی وای تسویۃ وعدم تفرقۃ اعظم من ان یشتری المشتری بالقروش ثم یخیران یؤدی منھا او من الریا ل او من الذھب الکامل اومن التفاریق وان لم یقبل البائع کان متعنتا ومع ھذا لا یتوھم عاقل ان القروش والریال والجنیۃ والتفاریق کلھا صارت جنسا واحدالایحل فیہا التفاضل اوان بعضھا مغرق فی بعض کانہ ھو من دون فرق فالتفاضل ان لم یکن ربا فبشبھہ یلحق بہ ویحرم مع نصھم قاطبۃ اجمعین ان عند اختلاف الجنس یحل التفاضل بل مع قول رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ اذا اختلف النوعان فبیعوا کیف شئتم[3]،وقد قدمنا تحقیق مسئلۃ دینار بدرھم وان لیس ربا و لاشبھۃ ربا بمالا مزید علیہ فاذا کان ھذا فی القروش والریال
مشتری دے رہا ہے اس کے لینے سے بائع کا انکار بے جا ہٹ ہے جبکہ مالیت میں تفاوت نہیں انتہی۔اور یہ سب ظاہر روشن باتیں ہیں اور اس سے بڑ ھ کرا ور کیا برابر جاننا اور فرق نہ کرنا ہے کہ مشتری خریدے تو قرشوں کو،پھر اسے اختیار دیا جائے کہ چاہے قرش دے خواہ ریال چاہے سونے کا پورا سکہ یا اس کی ریزگاری،اور بائع نہ مانے تو بے جاہٹ ٹھہرے،بایں ہمہ کوئی یہ وہم نہیں کرسکتا کہ قرش اور ریال اور اشرفی اور ریزگاری سب کے سب ایك جنس ہوگئے ان میں سے ایك دوسرے کو بیچیں تو کمی بیشی جائز نہ ہو یا ان میں ایك دوسرے میں ایسا غرق ہے کہ گویا بعینہ بلا فرق دونوں ایك ہیں تو کمی بیشی اگر سود نہ ہو تو اس کی مشابہت کے سبب اس کے حکم میں ہوکر حرام ہوجائے حالانکہ تمام علماء بالاجماع تصریح فرمارہے ہیں کہ اختلاف جنس کے وقت کمی بیشی جائز ہے بلکہ خود حضور اقدس صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا ارشاد موجود ہے کہ جب نوعیں بدلیں تو جیسے چاہو بیچو،اور ہم نے اس مسئلہ کی تحقیق کہ ایك روپے کو ایك اشرفی میں بیچنے میں نہ سود ہے نہ سود کا شبہہ،اوپر اس طرح بیان کی جس سے بڑھ کر کوئی بیان نہیں توجب یہ حکم قرشوں اور ریال
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع