دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 17 | فتاوی رضویہ جلد ۱۷

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۷

کہ اس میں قرض دینے کے اچھے سلوك سے رو گردانی ہے انتہی۔اور اسے بحرالرائق اور نہر الفائق اور درمختار اور شرنبلالیہ وغیرہا نے برقرار رکھا نیز فتح القدیر میں ہے امام ابویوسف نے فرمایا یہ بیع مکروہ نہیں اسلئے کہ بہت سے صحابہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُم نے اسے کیا اور اس کی تعریف کی اور اسے سود نہ ٹھہرایا انتہی، اقول:(میں کہتا ہوں)امام ابویوسف کا فرمانا کہ اسے بہت سے صحابہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُم نے کیا،اصول فقہ کی اصطلاح پرحدیث مرسل ہے کہ ہمارے نزدیك مرسل ہر اس حدیث کو کہتے ہیں جس

والفرق بین انواعہ وتسمیتھا مرسلا ومنقطعا و مقطوعا ومعضلا مجرد اصطلاح من المحدثین لافادۃ مایقع فیہ من الصور،اما الحکم فمتحد عندنا وھو القبول اذاکان من ثقۃ کما حققناہ فی کتابنا منیر العین فی حکم تقبیل الابھا مین ۱۳۱۳ھ ونص علیہ فی مسلم الثبوت وغیرہ وای ثقۃ او ثق ترید من ابی یوسف فاذاصح عن کثیر من الصحابۃ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُم فعلہ و مدحہ لا یعدل عنہ لان مذہب امامنا رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ تقلید ھم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُم وقد امرنا رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ باقتدائھم اما الحدیث اذا اتبایعتم بالعینۃ [1]،رواہ احمد و ابوداؤد و البزار وابویعلی و البیہقی عن نافع عن ابن عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُما قال ابن حجر سندہ ضعیف ولہ عند احمداسناداخر امثل من ھذا اھ[2]۔

کی سند متصل نہ ہو اور اس کے اقسام میں فرق کرنا اور ان کے جدا جدا نام مرسل ومنقطع و مقطوع و معضل رکھنا یہ محدثین کی نری اصطلاح ہے جس سے یہ بتانا مقصود ہے کہ اس میں کتنی صورتیں ہوتی ہیں،رہا حکم وہ ہمارے نزدیك ایك ہے اور وہ یہ ہے کہ ثقہ اگر کوئی حدیث مرسل لائے تو مقبول ہے جیساکہ ہم نے اپنی کتاب منیر العین فی حکم تقبیل الابہا مین میں اس کی تحقیق بیان کی اور مسلم الثبوت وغیرہ میں اس کی تصریح فرمائی اور امام ابویوسف سے بڑھ کر تجھے اور کون ساثقہ درکار ہے،توجب بکثر ت صحابہ کرام رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُم سے اس کا کرنااور اس کی تعریف ثابت ہوئی تو اس سے عدول نہ ہو گا اس لیے کہ ہمارے امام رضی اللہ تعالی عنہ کا مذہب صحابہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُم کی تقلید ہے اور بیشك رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ہمیں ان کی پیروی کا حکم دیا، رہی وہ حدیث کہ جب تم بطور عینہ خرید و فروخت کروگے اسے امام احمد وابوداؤد و بزار و ابویعلٰی و بیہقی نے نافع سے انہوں نے عبداللہ بن عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُما سے روایت کیا امام ابن حجر نے فرمایا اس کی سند ضعیف ہے اور امام احمدکے یہاں اس کی ایك سند اور ہے اس سے بہتر انتہی۔

وفی سند ہ ابوعبدالرحمٰن الخر اسانی اسحٰق بن اسید الانصاری،قال ابن ابی حاتم لیس بالمشہور وقال ابوحاتم لا یشتغل بہ وقال الذھبی جائز الحدیث[3] ثم اعادہ فی الکنی فعد الحدیث من مناکیرہ[4] وقال فی التقریب فیہ ضعف [5]اھ۔وقد رمز الامام السیوطی فی الجامع الصغیر لحسنہ وجاء من طرق کثیرۃ عقد لھا البیہقی بابافی سننہ وبین عللھا،

اقول:وظاہر کلام الفتح ان محمدا احتج بھذا الحدیث فاذا ھو صحیح ولا شك لان المجتہد اذا استدل بحدیث کا ن تصحیحا لہ کما افادہ المحقق حیث اطلق فی التحریر وغیرہ فی غیرہ وعلی کل فلیس فی الحدیث مایدل علی منعہ الاتری الی قولہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ معہ واخذ تم اذناب البقر [6]ای حرثتم

اور ابوداؤد کی سند میں ابوعبدالرحمٰن خراسانی اسحاق بن اسید انصاری ہیں،ابن ابی حاتم نے کہا وہ کچھ ایسے مشہور نہیں،اور ابوحاتم نے کہا ان سے کام نہ رکھا جائے،اور ذہبی نے کہا وہ جائز الحدیث ہیں،پھر کنیتوں میں انہیں دو بارہ ذکرکیا اور اس حدیث کو ان کی احادیث منکرہ سے گنا اور تقریب میں فرمایا کہ ان میں ضعف ہے انتہی۔بالجملہ یہ حدیث درجہ حسن سے نازل نہیں،اور بیشك امام سیوطی نے جامع صغیر میں اس کے حسن ہونے کی رمز لکھی اور یہ حدیث بہت سندوں سے آئی جن کیلئے بیہقی نےاپنی سنن میں ایك فصل خاص وضع کی اور ان کی علتیں بیان کیں،اقول:کلام فتح القدیر سے ظاہر یہ ہے کہ امام محمد رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ نے اس حدیث کو حجت ٹھہرایا ہے تو اس صورت میں تو وہ ضرور صحیح ہے اس لئے کہ مجتہد جب کسی حدیث سے استدلال کرے تو وہ اس حدیث کی صحت کاحکم ہے جیسا کہ محقق علی الاطلاق نے تحریر اور ان کے غیر نے غیر میں افادہ فرمایا بہر حال حدیث میں بیع عینہ کی ممانعت پر کوئی دلالت نہیں کیا اس کے ساتھ نبی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے اس ارشاد کو نہیں دیکھتے کہ جب تم بیلوں کی دُمیں پکڑو

وزرعتم کما فسرہ بہ فی الفتح قال لانھم حینئذ یترکون الجہاد وتألف النفس الجبن [7] اھ بل ھو فی نفس روایۃ بلفظ اخذتم اذناب البقر ورضیتم بالزرع و ترکتم الجہاد [8] الحدیث و معلوم ان الزرع غیر منھی عنہ بل ھو افضل وجوہ الکسب بعد الجہاد عند الجمہور و قیل التجارۃ ثم الزراعۃ ثم الصناعۃ کما فی وجیز الکردری لاجرم لما احتج فی العنایۃ بالحدیث علی ذمہ قال العلامۃ سعدی اٰفندی اقول: لوصح ذٰلك تکون الزراعۃ مذمومۃ ایضا اھ [9] ولم یعلل الکراھۃ فی الھدایۃ والتبیین و الدرر وغیرہا الابالاعراض عن مبرۃ الاقراض زاد فی الھدایۃ مطاوعۃ لمذموم البخل[10]۔وانت تعلم ان الاعراض عن المبرۃ لاتوجب کراھۃ تحریم

یعنی کھیتی کرو زراعت میں پڑوجیسا کہ اس کی یہ تفسیر فتح القدیر میں فرمائی،فرمایا اس لئے کہ وہ اس وقت جہاد چھوڑدینگے اور طبیعت نامردی کی عادی ہوجائے گی انتہی بلکہ وہ نفس روایت ابوداؤد میں ان لفظوں سے ہے کہ جب تم بیلوں کی دمیں پکڑو اور کشت کاری میں پڑجاؤ اور جہاد چھوڑ دو آخر حدیث تک،اور معلوم ہے کہ کھیتی منع نہیں بلکہ وہ جمہور کے نزدیك جہاد کے بعد سب پیشوں سے افضل ہے،اور بعض نے کہا کہ جہاد کے بعد تجارت،پھر زراعت،پھر حرفت،جیسا کہ وجیز کردری میں ہے۔ولہٰذا جبکہ عنایہ میں اس حدیث سے بیع عینہ کی مذمت



[1]       سنن ابوداؤد باب فی النہی عن العینہ آفتاب عالم پریس لاہور ۲/ ۱۳۴،مسند احمد بن حنبل مروی از عبداﷲ بن عمر رضی اﷲ تعالٰی عنہ المکتب الاسلامی بیروت ۲ /۴۲،۸۴

[2]        منیران الاعتدال

[3]       میزان الاعتدال فی نقد الرجال ترجمہ ۷۳۷ اسحاق بن اسید دارالمعرفۃ بیروت ۱/ ۱۸۴ و ۴ /۵۴۷

[4]       میزان الاعتدال فی نقد الرجال ترجمہ ۱۰۳۷۸ اسحاق بن اسید دارالمعرفۃ بیروت ۴ /۵۴۷

[5]        تقریب التہذیب ترجمہ ۳۴۲ اسحاق بن اسید دارالکتب العلمیۃ بیروت ۱ /۷۹

[6]         سنن ابوداؤد کتاب البیوع باب فی النہی عن العینۃ آفتاب عالم پریس لاہور ۲/ ۱۳۴

[7]        فتح القدیر کتاب الکفالۃ مکتبہ رضویہ سکھر ۶ /۳۲۴

[8]       سنن ابوداؤد کتاب البیوع باب فی النہی عن العینۃ آفتاب عالم پریس لاہور ۲/ ۱۳۴

[9]       حاشیہ آفندی ہامش فتح القدیر کتاب الکفالۃ مکتبہ نوریہ رضویہ سکھر ۶ /۳۲۴

[10]       الہدایہ کتاب الکفالۃ مطبع یوسفی لکھنؤ ۳ /۲۴۔۱۲۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن