30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
الجواب:
سود خور کہ علانیہ سود کھائے اور توبہ نہ کرے،باز نہ آئے،اس کے ساتھ میل جول نہ چاہئے اسے شادی وغیرہ میں نہ بلایا جائے،
قال اللہ تعالٰی " وَ اِمَّا یُنْسِیَنَّكَ الشَّیْطٰنُ :اگر شیطان تجھے بھلادے فَلَا تَقْعُدْ بَعْدَ الذِّكْرٰى مَعَ الْقَوْمِ الظّٰلِمِیْنَ(۶۸)"[1]۔واللہ تعالٰی اعلم۔
اللہ تعالٰی نے ارشاد فرمایا تو یاد آنے پر ظالم قوم کے ساتھ مت بیٹھ۔واللہ تعالٰی اعلم۔(ت)
مسئلہ ۲۰۵:از ریاست کشن گڈھ متصل اجمیر شریف مہاراجہ اسکول تھرڈ ماسٹر مسئولہ سید امانت علی صاحب ۷ /ربیع الآخر ۱۳۳۱ھ
شادی و زندگی کا بیمہ کرنا یا کروانا جائز ہے یاناجائز ؟ آپ کے شادگرد رامپوری صاحب نے جو کہ اجمیر شریف میں عرصہ سے قیام پذیر ہیں دریافت کرنے پر یہ جواب دیا کہ میرے خیال سے تویہ حرام نہیں ہے انہوں نے یہ بھی فرمایا کہ میرے مولٰنا مولوی احمد رضاخان صاحب سے دریافت کرلینا چاہئے میں امید کرتا ہوں کہ آپ بافادہ اہل اسلام بصورت فتوٰی ارسال فرماکر ممنون و مشکور فرمائیں گے۔اس بیمہ کا قانون بھی گورنر جنر ل کی کونسل سے ۱۳۱۲ھ میں پاس ہوگیا مگر ہنوز اس پر کوئی اعتراض نہ ہوا۔پر اسپکٹس اردو سالانہ رپورٹ بزبان انگریزی جناب کے ملاحظہ کے لئے روانہ کرتا ہوں۔
الجواب:
یہ نرا قمار ہے اس میں ایك حد تك روپیہ ضائع بھی جاتا ہے اور وہ منافع موہوم جس کی امید پر دین اگر ملے بھی تو کمپنی بیوقوف نہیں کہ گرہ سے ہزار ڈیڑھ ہزارد ے بلکہ وہ وہی روپیہ ہوگا جو اوروں کا ضائع گیا،اور ان میں مسلمان بھی ہوں گے تو کوئی وجہ اس کی حلت کی نہیں،
قال اللہ تعالٰی " لَا تَاْكُلُوْۤا اَمْوَالَكُمْ بَیْنَكُمْ بِالْبَاطِلِ "[2]۔واللہ تعالٰی اعلم۔
اللہ تعالٰی نے فرمایا:آپس میں ایك دوسرے کا مال ناحق طور مت کھاؤ۔واللہ تعالٰی اعلم(ت)
مسئلہ ۲۰۶:کابلی علاوہ مسلمانوں کے غیر قوم سے جو سود لیتے ہیں ان کے یہاں کھانا پینا،ان کے پیچھے نما ز پڑھنا یا رسم رکھنا کیسا ہے ؟
الجواب:
یہ مسئلہ ایسانہیں کہ ایسی شدت کا برتاؤ ان سے بر تا جائے۔واللہ اتعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۲۰۷: ازسید ایوب علی صاحب محلہ بہاولپور کا سگرہ،بریلی زید نے کچھ روپیہ بکر کو دس سال کی مدت پر سودی قرض دیا اور اس کا کاغذ رجسٹری ہوگیا۔جب اہل محلہ کو اس کی خبر ہوئی اور تحقیق کی تو معلوم ہوا کہ اس کے علاوہ دو ایك مکان بھی زید کے پاس لوگوں کے رہن ہیں اور ان سے کرایہ وصول کرتا ہے اس پر اہل محلہ نے زید سے پوچھا جس کا اقرار زید نے کیا اور کہا کہ میرا ارادہ سود لینے کا نہیں کاغذ میں یہ شرط سود کی بقواعد تعزیرات ہند لکھادی ہے پھر کہا اس کی مدت تو دس سال ہے جب وہ وقت آئے گا میں زر سود نہ لوں گا اور مکانوں کی نسبت کہا کہ اس کا روپیہ میں اپنی بیٹی کو دے دیتا ہوں اور بیٹی نے کہا کہ میں کرایہ مکان میں دیتی ہوں اپنے پاس نہیں رکھتی،اور یہ اقبال تمام واقعات کا جب کیا جب دیکھا کہ اہل محلہ چھوڑنے پر آمادہ ہیں بلکہ بعض نے چھوڑبھی دیا،ایسی صورت میں زید کے یہاں کھانے پینے سے احتراز کیا جائے یانہیں؟بینواتوجروا۔
الجواب:
صورت مذکورہ میں زید ضرور سود خور ہے اس سے احتراز کیا جائے،اس سے میل جول ترك کیا جائے،اس کے بہانے جھوٹے ہیں،کرایہ کہ وہ لیتا ہے یقینا سود ہے،اس نے سود لیا چاہے خود کھائے یا بیٹی کودے،قانون کی کوئی دفعہ ایسی نہیں ہے جو قرض میں سود لکھانا ضرور ہو یہ سود خور کذابوں کا جھوٹا عذر ہے اور یہ کہنا کہ لکھا لیا ہے لیں گے نہیں،ایسا ہے کہ کوئی یہ کہے غلیظ منہ میں لیا ہے نگلیں کے نہیں۔واللہ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ۲۰۸: ازمارہرہ مطہرہ ضلع ایٹہ حضرت سید برکات حسن صاحب ۲۴/رجب ۱۳۱۸ھ
ایك شخص چھ سوروپے قرض لیتا ہے اورجائداد روپیہ دینے والے کو دیتا اور اس کا حق الخدمت یا حق التحصیل مثلًا سویا پچاس روپے مقرر کرتا ہے لفظ سود سے دونوں بچنا چاہتے ہیں یہ عقد رہن ہے قرض تو ہے نہیں،قرض میں عوض نہیں ہوتا ہے، الحاصل رہن صحیح ہوجائے اس کی شکل فرمادیجئے اور روپیہ لینے والا دینے والے کو جو کچھ دینا چاہتا ہے اس کو دینا اور اس کو لینا جائز ہوجائے۔بینواتوجروا۔
الجواب:
یہ رہن نہیں ہوسکتا،گاؤں سے انتفاع بطریق اجارہ ہوتا ہے کہ زمین مزارعین کے پاس اجارے میں ہے اور اجارہ و رہن دو عقد منافی ہیں باہم جمع نہیں ہوسکتے،مزارعین کے اجارے میں ہونا زمین پر ان کا قبضہ چاہے گا لاستحالۃ الانتفاع بدون القبض(کیونکہ بغیر قبضہ کے نفع حاصل کرنا محال ہے۔ت)اور مرہون ہونا مرتہن کا قبضہ چاہے گا لقولہ تعالٰی " فَرِهٰنٌ مَّقْبُوْضَةٌؕ "[3] (تو رہن قبضہ کیا ہوا۔ت) اور دو مختلف قبضے شے واحد پر وقت واحد میں محال ہیں،ہاں زید مستقرض عمرو مقروض سے روپیہ قرض لے لے اور عمرو کو اپنے گاؤں پر بطور کارندگی نوکر رکھ لے معمولی تنخواہ اگرچہ پانچ روپے ہوتی ہو اس کی دس بیس پچاس چالیس جس قدر ماہواری مناسب جانے اور باہم تراضی ہو مقرر کردے مگر اتنا لحاظ کرے کہ تنخواہ تو فیر کو محیط نہ ہوجائے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع