30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ہاں اگر کسی کا اپنا مطالبہ واجبہ یا مباحہ جائزہ زید پر آتا ہو اور ویسے نہ ملے تو صرف بقدر مطالبہ جس طریقہ کے نام سے مل سکے لے سکتا ہے کہ اس صورت میں یہ اپنا حق لیتا ہے نہ کہ کوئی چیز ناجائز،دینے والے کا اسے ناجائز نام سے تعبیر کرنا یا سمجھنا اسے مضر نہ ہوگا جب کہ اس کی نیت صحیح اور حق جائز وواجبی ہے واللہ یعلم السرواخفی(اللہ تعالٰی رازوں اور پوشیدہ باتوں کو جانتا ہے۔ت)اس امر میں مسلم وغیرہ مسلم سب کا حکم یکساں ہے بشرطیکہ غدر نہ کرے فتنہ نہ ہو۔
قال اللہ تعالٰی " وَ الْفِتْنَةُ اَكْبَرُ مِنَ الْقَتْلِؕ "[1]۔واللہ تعالٰی اعلم۔
اللہ تعالٰی نے فرمایا:فتنہ قتل سے بڑا(گناہ)ہے۔واللہ تعالٰی اعلم۔(ت)
مسئلہ ۲۰۲: مرسلہ شیخ علاء الدین صاحب از میرٹھ لال کرتی ۱۳ شعبان المعظم ۱۳۲۲ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زید نے کچھ روپیہ بنك میں جمع کیا اس کے بعد اس کے ورثہ سے عمرو نے اسے ناجائز جان کر بنك کو نوٹس دے دیا کہ میرا کل روپیہ دے دو۔بنك والوں نے
اپنے ضابطہ کے موافق ایك سال میں دینے کا وعدہ کیا،عمرو کو روپیہ کی ضرورت ہوئی بنك سے منگایا،بنك والوں نے اسے قرض قرار دے کر دیا کہ عمرو کو عمرو کا روپیہ وہ ابھی نہیں دیتے اب بعد تمامی سال بنك والے اپنے اس قرض کا سود عمرو سے لیں گے اور عمرو کے روپیہ کا ابتداء سے سود اسے دیں گے وہ مقدار اس سے بہت زائد ہوگی جو وہ عمرو سے لیں گے تو بعد منہائی عمرو ہی کو زائد ملے گا لیکن عمرو قصد مصمم کرچکا ہے کہ نہ لونگا۔اس صورت میں اسے کہنا جائز ہوگا یا نہیں کہ ہم نہ سود لیں گے نہ دیں تم اپنے یہاں حساب کرلو۔بینواتوجروا۔
الجواب:
اللھم لك الحمد(اے اللہ! تیرے لیے ہی حمد ہے۔ت)شرع مطہر میں سود لینا مطلقًا اور بے ضرورت ومجبوری شرعی دینا بھی دو نوں حرام ہیں مگر مال مباح جب بلا غدر و بے ارتکاب جرائم برضا مندی ملتا ہو تو اسے نہ بہ نیت سود بلکہ اسی نیت مباح سے لینے میں حرج نہیں، قال رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ انما الاعمال بالنیات وانما لکل امرئ مانوی،[2] وقد حققنا المسئلۃ بما لامزید علیہ بتوفیق اللہ تعالٰی فی فتاوٰنا۔ رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا کہ بیشك اعمال کا دار و مدار نیتوں پر ہے اور ہر شخص کے لئے وہی کچھ ہے جس کی اس نے نیت کی اور ہم نے اس مسئلہ کی تحقیق اللہ تعالٰی کی توفیق سے اپنے فتاوٰی میں اس انداز سے کردی ہے کہ اس پر اضافہ کی ضرورت نہیں۔(ت)
دینے والے کا اسے اپنے زعم میں سود سمجھنا اسے مضر نہ ہوگا جبکہ وہ نہ واقع میں سود نہ لینے والے کو سود مقصود،الاتری الی قولہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ لکل امرئ مانوی[3]،فقد جعل کلا ونیۃ و قال تعالٰی لایضرکم من ضل اذااھتدیتم [4] وقال تعالٰی کیا تو نبی کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے اس ارشاد کی طرف نہیں دیکھتا کہ ہر شخص کے لئے وہی کچھ ہے جس کی اس نے نیت کی۔تحقیق حضور اقدس صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ہر شخص کو اس کی نیت کے ساتھ چھوڑ دیا،اور اللہ تعالٰی
" قُلْ كُلٌّ یَّعْمَلُ عَلٰى شَاكِلَتِهٖؕ-[5]نے فرمایا تمہیں نقصان نہیں پہنچاتا وہ جو گمراہ ہوا جبکہ تم خود ہدایت پر ہو۔اور اللہ تعالٰی نے فرمایا:اے(میرے محبوب) آپ فرمادیں کہ ہر ایك اپنے طریقے پر عمل کرتا ہے۔(ت)
مگر یہ اس صورت میں ہے کہ بنك میں کوئی مسلمان شریك نہ ہو،ا ور اگر مسلمان بھی حصہ دار ہوں توضرور ہے کہ یہ روپیہ جس قدر اسے زیادہ ملے گا اتنا یا اس سے زائد اس کا ان پر آتا ہو اس آتے ہوئے میں اس زیادت کو محسوب کرلے مثلًا اسی بنك سے پہلے بھی متعدد بار اس نے قرض لیا تھا جس کا سود سب بار کا پانسوروپے بنك کو پہنچ چکے ہیں اور اب اسے جو کچھ وہ بنام سود دینگے وہ اسی قدر یا اس سے کم ہے تو اسے لینا جائز ہے اور نیت اس آتے ہوئے کے واپسی کی کرکے جو قانونًا اس صورت کے سوا بلارضامندی کے دوسری طرح واپس نہ لے سکتا تھا،اور اگر وہاں مسلمان شریك ہیں اور اس کا پہلے سے کچھ نہیں آتا یا اس ر قم سے جو اسے ملے گی کم آتا ہے اور وہ خواہی نخواہی اسے یہ زیادت دیں گے تو اسے اور مسلمانوں کی جانب سے لے جن سے ان لوگوں نے سود لیا تھا،
لانھم مامورون شرعا برد ما اخذ وامنھم الیہم و ھم لایردون والمسلمون لا یقدرون علی ان یسترددوا فیکون ھذا عونا لاخوانہ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع