30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ہوں،بکر کبھی سود نہیں کھاتا ہے اور ہزاروں روپے اپنے عزیزوں کو،دوستوں کو قرض بلا سود دیتا ہے۔اس سبب سے بکر دریافت کرتا ہے مرقومہ بالا صورتوں میں کون سی رقم مجھ کو جائز ہے یا کل ناجائزہے ؟ عنداللہ مواخذہ کس رقم کا ہوگا اور کس کا نہ ہوگا؟ اور کونسی رقم سود ہوگی اور کونسی سود نہ ہوگی یا کل سود ہوگی؟ اور عنداللہ میں گنہگار ہوں گا؟ عمرو شریعت کے حکم کے موافق تین سو یا دو سو یا ایك سو کس رقم کے واپس لینے کا مستحق ہے یا کسی رقم کے واپس پانے کا مستحق نہیں ہے یا کل واپس پانے کا مستحق نہیں ہے ؟
الجواب:
اللہ کے بندو ! اللہسے ڈرو،اللہعزوجل فرماتا ہے:
"یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَاْكُلُوْۤا اَمْوَالَكُمْ بَیْنَكُمْ بِالْبَاطِلِ اِلَّاۤ اَنْ تَكُوْنَ تِجَارَةً عَنْ تَرَاضٍ مِّنْكُمْ- وَ لَا تَقْتُلُوْۤا اَنْفُسَكُمْؕ-اِنَّ اللّٰهَ كَانَ بِكُمْ رَحِیْمًا(۲۹)"[1]۔
اے ایمان والو! آپس میں ایك دوسرے کا مال بلا وجہ شرعی نہ کھاؤ ہاں تجارت میں آپس کی رضا سے نفع اٹھانے کی ممانعت نہیں اور اپنی جانیں ہلاکت میں نہ ڈالو بیشك اللہ تم پر مہربان ہے(ت)
بکر نےجو وہ پانسو زید سے لئے حرام اور قطعی سود ہیں اوریہ جو عمرو کو ۲۵ سودئیے اور عمرو نے ۲۸ سو کی رسید لکھ دی یہ تین سو بھی سود اور حرام قطعی ہیں،حدیث میں ہے رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ فرماتے ہیں:
کل قرض جر منفعۃ فھو ربٰو[2]۔
جو قرض نفع کھنچے وہ سود ہے۔(ت)
قرض پر جو کچھ زیادہ لیا جائے سود ہے،بکر پر فرض ہے کہ زید کے پانچسو واپس کرے اور عمرو سے صرف پچیس سولے ایك پیسہ زیادہ حرام ہے اور اگر لیا ہے تو اسے بھی واپس دے،عمرو کا ان پانسو میں سے دو سو مانگنا بھی حرام ہے کہ وہ مال حرام ہے اس کا کہنا کہ سود کی رقم اسے دومیرا حق ہے مجھے جائز ہے،بہت سخت اشدکلمہ ہے،عمرو پر لازم ہے کہ توبہ تجدید اسلام وتجدید نکاح کرے۔واللہ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۱۹۰: ازقصبہ چتوڑگڑہ میواڑمرسلہ ڈاکٹر شیخ فضیلت حسین صاحب ۱۷جمادی الآخرہ ۱۳۳۶ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ می کہ زید کی عمر ساٹھ سال کی ہے مدۃ العمر میں بوقت افلاس جب نقد روپیہ کی ضرورت پڑتی تو سودپر قرض لے کر کام چلاتا رہا اگرچہ سود کا دینا بھی شرعًاممنوع ہے مگر
قرض ملنے کی بجز اس کے دوسری صورت نہ تھی اب اس وقت زید کے پاس ایك ہزار روپیہ نقد ہے جس کی زکوٰۃ کے(ص عہ) سالانہ فرض ہوتے ہیں اگر تجارت وغیرہ کرکے صورت ترقی پیدا نہ کرے تو چند ہی سال میں ۲۵ روپیہ سالانہ ادا کرتے کرتے اصل رقم ہی ختم ہوتی ہے،بباعث ضعیفی بذات خود تجارت وغیرہ کر نہیں سکتا زمانہ کی وہ حالت کہ نہ نوکر قابل اعتبار،نہ شریك امانت دار،بلکہ جو ملاد غا باز یا مکار،تو زید چاہتا ہے کہ کافروں مشرکوں کے زیوارات طلائی و نقرئی بطور رہن رکھ کر روپیہ دے کر ماہانہ یا سالانہ بطور منافع ٹھہرالے تو شرعًا کیا قباحت ہے،بعض علماء نے ہندوستان کو دارالحرب قرار دیا ہے جیساکہ مولانا شاہ عبدالعزیز صاحب اپنے فتاوٰی میں ارشاد فرماتے ہیں یا بعض علماء دارالحرب تو قرارنہیں دیتے مگر یہاں کے کافروں کو حربی سمجھ کر ان کے مال غیر محفوظ فرماتے ہیں،بہر دو صورت اگر کافروں سے ایسے معاملات کئے جائیں یا ہنڈو ی لکھواکر روپیہ دے کر فائدہ اٹھالے مثلا(لع لعہ۹۹)یا ساڑھے ننانوے روپیہ دے کر سو روپیہ کی ہنڈوی اس سے لکھوالے میعاد مقرر شدہ پر سو روپیہ لے کر اس کی تحریر کردہ ہنڈوی اسے واپس کردے کہ زکوٰۃ کا ادا کرنا بھی نہایت ہی ضروری فرض ہے،قرآن شریف میں جو اللہ عزوجل جلالہ نے ربا حرام فرمایا ہے اس میں ربا کی کیا تعریف ہے،زمانہ نزول آیہ شریفہ میں عربستان میں ربا کس قسم کے سود کو کہتے تھے،اسی طرح یہاں کے کافر و مشرك سوداگر غلہ وغیرہ ارزانی میں خرید کر بند رکھتے ہیں اور گرانی کے منتظر رہتے ہیں اور بحالت مجبوری مسلمانوں کو بھی انہیں سے خریدنا پڑتا ہے،تو اگر زید بھی ایسا ہی کیا کرے تو شرعًا اس کا کیا حکم ہے؟
الجواب:
قدرتی طور پر ہے کہ غلہ فصل پر ارزاں اور بیج پر گراں ہوتا ہے اس سے فائدہ اٹھانا منع نہیں ،غلہ بند رکھنا وہ منع ہے جس سے شہر پر تنگی ہوجائے۔ہندوستان بلا شبہہ دارالاسلام ہے اسے دارالحرب کہنا صحیح نہیں،جو کافر مطیع اسلام نہ ہو نہ سلطنت اسلام میں مستامن ہو بلا غدر و بدعہدی اس سے کوئی نفع حاصل کرنا ممنوع نہیں مگر گروی اور ہنڈوی کا طریقہ صورت سود ہے اور اسے سود ہی کہتے ہیں اور حتی الوسع برے نام سے بھی بچنا چاہئے اس سے بہتر نوٹ کی بیع ہے دس کا نوٹ بارہ یا پندرہ یا جتنے پر باہم رضامندی ہو بیچنا جائز ہے تو دس کا نوٹ قرض دے اور پیسہ اوپر دس ٹھہرائے یہ سود ہے اور دس کا نوٹ سوکو بیچے یہ جائز ہے،اور اگر کوئی فرق پوچھے تو اس کا جواب قرآن عظیم نے دیا ہے:
" وَ اَحَلَّ اللّٰهُ الْبَیْعَ وَ حَرَّمَ الرِّبٰواؕ "[3] اللہنے حلال کی بیع اور حرام کیا سود۔سود
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع