30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کیونکہ جو قرض نفع کو کھینچے وہ سود ہے(ت)
اور اگر سو روپیہ کا نوٹ مسلمان کے ہاتھ اس کی مرضی سے ایك سوایك یا ایك سودس روپیہ کو مہینہ بھر کے وعدہ پر بیچا تو حلال ہے،
قال صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ اذا اختلف النوعان فبیعواکیف شئتم[1]۔
نبی کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا:جب نوعیں مختلف ہوں تو جیسے چاہوفروخت کرو(ت)
پھر اگر وعدہ کے وقت اس کے پاس روپیہ نہیں اور وہ نوٹ اور ایك روپیہ یا دس روپے یا ایك نوٹ سو کا اور ایك ایك روپیہ یا دس روپیہ کا دے تو لینا جائز ہے بشرطیکہ یہ نوٹ وہی نہ ہو جو اس نے بیچا تھا لان شراء ماباع باقل مما باع قبل نقد الثمن لایجوز(کیونکہ اپنی ہی فروخت کی ہوئی شے کو ثمن کی ادائیگی سے قبل اس ثمن سے کم پر خریدنا جس پر پہلے فروخت کی ناجا ئز ہے۔ت)ہاں اگر مشتری نے اس کو خرچ کردیا تھا اور پھر جدید سبب سے مشتری کے پاس واپس آیا اور اب وہی نوٹ بائع کودیتا ہے لینا جائز۔ ردالمحتار میں ہے:
ولو خرج عن ملك المشتری ثم عاد الیہ بحکم ملك جدید کا قالۃ او شراء او ھبۃ او ارث فشراء البائع منہ بالاقل جائز لاان عاد الیہ بما ھو فسخ بخیار رؤیۃ او شرط قبل القبض او بعدہ بحر عن السراج [2]۔ واللہ تعالٰی اعلم۔
اگر مبیع مشتر ی کی ملك سے خارج ہوگیا پھر جدید سبب سے مشتری کے پاس لوٹاجیسے اقالہ،خریداری،ہبہ یا میراث کے طور پر۔اب بائع کا اس سے پہلے ثمن سے کم پر خریدنا جائز ہے،اور اگر مبیع دوبارہ مشتری کی ملك میں خیار شرط یا خیار رؤیت کی وجہ سے بیع کے فسخ ہونے پر واپس آیا چاہے قبضہ سے پہلے یا بعد،تواب بائع کے لئے جائز نہیں کہ پہلے ثمن سے کم پر ا س سے خریدے۔بحر نے سراج سے روایت کیا۔ واللہ تعالٰی اعلم۔(ت)
مسئلہ۱۸۷: ازریاست فرید کوٹ ضلع فیروز پور مطبع سرکاری مرسلہ محمد علی ۲۷صفر۱۳۳۸ھ
شریعت عزاکاحکم ہے اس مسئلہ میں کہ ایك شخص کے پاس خالص بیاج کی آمدنی ہے اور ایك مولوی صاحب کہتے ہیں کہ بیاج کے حرام ہونے کا عقیدہ رکھتے ہوئے اگر کوئی شخص سود لیتا رہے تو اس کی اس خالص بیاج کی آمدنی کوصدقات خیرات بالخصوص تعمیر مساجد میں لگانا حلال وجائز ہے اور اس کے اس آمدنی کے ایسے مصارف میں لگانے کے لئے اس کا عقیدہ ہی بس ہے بیاج علانیہ لیا جارہا ہے آمدنی جس کا مسئلہ دریافت ہے خالص بیاج ہے۔
الجواب:
سود حرام قطعی ہے اور اس کی آمدنی حرام قطعی اور خبیث محض ہے۔اور نبی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ فرماتے ہیں:
ان اللہ طیب لایقبل الاطیبا[3]۔ بیشك اللہ پاك ہے،پاك ہی کو قبول کرتا ہے۔(ت)
حرام کے لئے فقط اس کی حرمت کا اعتقاد کافی نہیں ورنہ حرام خوری وحرام کاری میں کیا فرق ہے وہاں بھی صرف اعتقاد حرمت کافی ہو بلکہ ربوٰ تو زنا سے بھی بدرجہابدتر ہے، بکثرت صحیح حدیثوں میں ارشاد ہوا:
الربٰو ثلٰثۃ وسبعون بابا ایسرھا ربٰو تہتر گناہوں کا مجموعہ ہے جس میں سب سے
مثل ان ینکح الرجل امہ [4]۔رواہ الحاکم فی المستدرك بسند صحیح عن عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالٰی عنہ۔
ہلکا گناہ یہ ہے کہ آدمی ماں سے زنا کرے۔(اس کو امام حاکم نے مستدرك میں سند صحیح کے ساتھ سیدنا حضرت عبداللہ بن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت کیا۔(ت)
بلکہ علماء نے یہاں تك فرمایا کہ مال حرام فقیر کو دے کر ثواب کی امید رکھنا کفر ہے،اور اگر فقیر کو معلوم ہو کہ اس نے مال حرام دیا ہے اور اس کےلئے دعا کرے اور وہ آمین کہے تو دونوں نئے سرے سے کلمہ اسلام پڑھیں اور تجدید نکاح کریں۔ محیط وعالمگیریہ و جامع الفصولین وغیرہا میں ہے:
تصدق علی الفقیر شیئا من المال الحرام ویرجو الثواب کفر ولو علم بہ الفقیر ودعالہ وامن المعطی کفرا[5]۔
کسی نے مال حرام میں سے کچھ فقیر پر صدقہ کیا اس حال میں کہ وہ اس سے ثواب کی امید کرتا ہے تو کافر ہوگیا اور اگر فقیر کو معلوم ہو کہ یہ مال حرام ہے اس کے باوجود اس نے دینے والے کو دعا دی اور دینے والے نے اس پرآمین کہی تو دونوں کافر ہوگئے۔(ت)
زر حرام والے کو یہ حکم ہوتا ہے کہ جس سے لیا اسے واپس دے وہ نہ رہا اس کے وارثوں کو دے پتہ نہ چلے تو فقراء پر تصدق کرے یہ تصدق بطور تبرع واحسان و خیرات نہیں بلکہ اس لئے کہ مال خبیث میں اسے تصرف حرام ہے اور اس کا پتہ نہیں جسے واپس دیا جاتا لہٰذا دفع خبث وتکمیل توبہ کے کئے فقراء کودینا ضرور ہوا اس غرض کے لئے جومال دفع کیا جائے وہ مساجد وغیرہ امور خیر میں صرف کہ خبیث ہے اور یہ مواضع خبیث کا مصرف نہیں،ہاں فقیر اگر لے کر بعد قبول و قبضہ اپنی طرف سے مسجد میں دے دے تو مضائقہ نہیں۔
[1] نصب الرایہ لاحادیث الہدایۃ کتاب البیوع مکتبہ اسلامیہ ریاض ۴ /۴
[2] ردالمحتار باب البیع الفاسد داراحیاء التراث العربی بیروت ۴ /۱۱۴
[3] صحیح مسلم کتاب الزکوٰۃ باب ان اسم الصدقۃ الخ قدیمی کتب خانہ کراچی ۱ /۳۲۶
[4] المستدرك علی الصحیحین کتاب البیوع دارالفکر بیروت ۲ /۳۷
[5] جامع الفصولین الفصل الثامن والثلاثون فی مسائل کلمات الکفر اسلامی کتب خانہ کراچی ۲/ ۳۰۸
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع