30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
بشرح فیصدی(۴ عہ /)ماہوار ی کے حساب سے نابالغان کو ماہ بماہ بلا عذر وحیلہ کے ادا کرتے رہیں گے اور واسطے اطمینان زر مذکور کے ایك مکان مستغرق ومکفول دستاویز ہذا کرتے ہیں تا بیباق زر مذکور کے بجائے دیگرمنتقل نہیں کریں گے،اگر کریں تو ناجائز ہو،لہٰذا یہ رہن نامہ سودی بحق نابالغان دختر ان وزیر کے لکھ دیں کہ سند ہو۔
تو اب امر دریافت طلب یہ ہےکہ شخص مذکور جس نے روپیہ لیا تھا اس نے انتقال کیا اور ماہوار ی جو مقرر کیا تھا وہ نہیں دیا اب وہ نابالغان اپناروپیہ اس مکان سے لیں گی مگر اصل کے چار سو روپیہ سے جوایك سو روپیہ زائد اس وقت تك ہوگیا ہے وہ بھی لے سکتی ہیں یانہیں کیونکہ ان نابالغان کو یا اس کے
اور کسی وارث کو یہ معلوم نہ تھا کہ دستاویز کے اندر وہ پانچ روپیہ ماہوار سود دیا گیا ہے وہ بھی سمجھی ہوئی تھیں کہ ہم کو پانچ روپیہ ماہوار کرایہ مکان یا اس روپیہ کے منافع میں سے دیا جائے گا اگر وہ سو روپیہ جو اصل سے زائد ہے لے لیں تو کوئی مواخذہ تو ان کے ذمہ میں نہ ہوگا اور وہ عنداللہ گنہگار تو نہ ہوں گی،اور یہ بھی امر قابل تحریر ہے کہ وہ نہایت ہی غریب ہیں اور کوئی معاش بھی ان کے پاس نہیں ہے اگر کوئی صورت ایسی ہو کہ وہ اسے لے سکتی ہیں اور ان کے ذمہ کوئی مواخذہ اخروی نہ ہو تو نہایت ہی بہتر ہوگا کیونکہ ان کے بہت سے کام نکلیں گے۔
الجواب:
وہ روپیہ ہر طرح سود اور حرام ہے اس کا لینا کسی حال میں جائز نہیں ہوسکتا ہے،سود لکھا گیا تو حرام ہے،منافع سمجھا تو سود ہے۔مکان کا کرایہ جانا تو باطل ہے،مالك مکان غیر مالك سے کرایہ پر لے اس کے کوئی معنی نہیں بہر حال وہ سود ہے،ہاں اگر وہ جس شخص نے یہ روپیہ امانتًا لیا اور اس پر پانچ روپے ماہوار دینا مقرر کیا ہندو وغیراقوام سے ہو تو یہ سو روپیہ زائد اس کے قرار داد سے ملتے ہیں ایك مال مباح سمجھ کر لینا جائز ہے سود سمجھ کرلینا حرام۔واللہ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۱۷۳: از کتھیل ضلع کرنال مرسلہ فضل قدیر صاحب طالب علم مدرسہ اسلامیہ ۱۶جمادی الاولٰی ۱۳۳۱ھ
گورنمنٹ کی نگرانی میں پنجاپ و مدراس کے دیہات میں زرعی بنك کھولے جاتے ہیں زراعتی بنك کی غرض سے سود خوری نہیں ہوتی بلکہ سود خور مہاجنوں سے قطع متعلق ہوتا ہے سرکاری نام اس بنك کا انجمن امداد قرضہ ہے(ہیئت اس کی یہ ہے)کہ گاؤں کے لوگ بطو رحصہ داری کے دس روپیہ سالانہ فی آدمی دس سال تك اس اپنی انجمن میں جمع کرتے رہتے ہیں اور اسی انجمن سے حسب ضرورت سودی قرض بھی لیتے رہتے ہیں مگر قرض لینے کا حق محض حصہ داروں کو ہے غیر حصہ دار کو ہر گز ہرگز نہیں دیا جاتا مقروض جو کچھ رقم سود اس بنك کو دے گا وہ رقم بحصہ رسد اس مقروض کے حصہ میں بھی آئے گی گویا سود دہندہ سود گیرندہ بھی ہے اس انجمن کے پاس دس سال کے بعد کافی سرمایہ جمع ہوجاتا ہے تو سود بہت کم یا بالکل موقوف کردیا جاتا ہے،یہ بنك زراعتی ہے یہ بنك جائز ہے یانہیں ؟بینواتوجروا۔
الجواب :
حرام،حرام،حرام قطعی یقینی حرام،دس برس تو بہت ہوتے ہیں سود ایك لمحہ ایك آن کو حلال نہیں ہوسکتا،احکام الٰہیہ کسی کی ترمیم سے بدل نہیں سکتے،اللہ عزوجل فرماتا ہے:
" وَ اَحَلَّ اللّٰهُ الْبَیْعَ وَ حَرَّمَ الرِّبٰواؕ "[1]
اوراللہنے بیع کو حلال اور سود کو حرام کیا۔(ت)
صحیح حدیث میں ہے:
لعن رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ اکل الربٰو ومؤکلہ وکاتبہ وشاھدیہ وقال ھم سواء [2]۔
رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے لعنت فرمائی سود کھانےوالے اور سود کھلا نیوالے اور سود کا کاغذلکھنے والے اور اس پر گواہیاں کرنیوالوں پر،اور فرمایا وہ سب برابر ہیں(ت)
یہاں تك کہ سود دہندہ ہی سود گیرندہ بھی ہے معنی یہ کہ ڈبل ملعون ہے جو براہ شامت نفس اس کا ارتکاب کریں اور حرام جانیں وہ فاسق فاجر ہیں اور جو حلال سمجھیں وہ مرتد کافر،والعیاذ باللہ تعالٰی،ہاں اگر اس میں بھی اسی طریقہ بیع نوٹ کا اجراء کریں جو ہم نے تحریر سابق میں ذکر کیا تو بلادقت اس حرام قطعی سے بچ جائیں مگر حلال حرام کی آج فکر کسے ہے اِلَّا مَا رَحِمَ رَبِّیْؕ-اِنَّ رَبِّیْ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ(۵۳) [3] (مگر وہی جس پر میرا رب رحم فرمائے،بیشك میرا رب بخشنے والا مہر بان ہے۔ت)واللہ تعالٰی اعلم
مسئلہ ۱۷۴: ازنجیب آباد ضلع بجنور بازار چوك مرسلہ عبدالرزاق وعبدالغفور خیاطان۱۷/ جمادی الاولٰی ۱۳۳۱ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ ایك شخص مسلمان اہل السنۃ والجماعت پکا حنفی اگر یہ شخص مذکور کفار مثل نصارٰی وہنود و رافضی وخارجی سے سود لے اور کفار مذکور کی رضا سے لے بطور تجارت روپیہ کمانے کو اور نیز اس مسلمان سود گیرندہ کی یہ نیت ہو کہ کسی وقت میں کسی مسلمان سے سود نہ لیا جائے تو اس صورت میں اس مسلمان کو کفار مذکورہ سے سود لینا جائز ہے یا ناجائز جو حکم شرع شریف ہوبلاتاویل بلا خوف ملامت علمائے خاص وعام ارسال فرمایا جائے،فقط،بینواتوجروا۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع