دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 17 | فتاوی رضویہ جلد ۱۷

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۷

لعن رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ اکل الربوٰ ومؤکلہ وکاتبہ وشاھدہ وقال ھم سواء[1]۔ رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے لعنت فرمائی سود کھانے والے اور سود دینے والے اور سود کا کاغذ لکھنے والے اور اس پر گواہی دینے والوں پر۔اور فرمایا وہ سب برابر ہیں۔

اللہکی لعنت کے ساتھے دینی حالت سنورے گی یا اور بدتر ہوگی،اور قومی دنیوی حالت سنبھلنا بھی معلوم،اللہ عزوجل فرماتا ہے:

" یَمْحَقُ اللّٰهُ الرِّبٰوا وَ یُرْبِی الصَّدَقٰتِؕ "[2]

اللہ مٹاتا ہے سود کو اور بڑھاتا ہے زکوٰۃ کو۔

 

جسے اللہ تباہ و برباد کرے وہ کیونکر بڑھ سکتا ہے،اور بالفرض کچھ دن کوظاہری نگاہ میں بڑھے بھی تو جتنا بڑھے گا اللہ کی لعنت بڑھے گی ؎

مبادا دل آن فرومایہ شاد کہ از بہر دنیا دہد دین بباد

(اس کمینے کا دل خوش نہ ہو جس نے دنیا کی خاطر دین کو برباد کیا۔ت)

اگر قرآن عظیم پر ایمان ہے تو سود کا انجام یقینا تباہی و خسران ہے۔سائل لین دین پوچھتا ہے،مسلمانوں کے پاس مال کہاں اور کفار بڑے بڑے مالدار،انہیں آپ سے سودی قرض لینے کی کیا ضرورت ہوگی،اوراگر ہو بھی تو ان کی قوم کے ہزاروں لینے دینے کو موجود ہیں اور سود دینے میں قوم کا نفع ہے یا کفار کا،سوددینے سے قومی حالت سنورتی تو لاکھوں مسلمان بنیوں کو سود دیتے اور اپنی جائدادوں کو تباہ کرتے ہیں ہزار کا مال دو ڈھائی سو میں بہ جاتا ہے کیا اسی کو حالت سنورنا کہتے ہیں،نفع لینے کی بعض جائز صورتیں نکل سکتی ہیں جن میں کچھ کا ذکر ہمارے فتاوٰی اور بہت کا ہمارے رسالہ نوٹ میں ہے کہ مع ترجمہ چھپ رہا ہے،مگر کسی کوٹھی کاکام فقط نفع لینے سے نہیں چلتا اسے دینا بھی ضرور پڑتا ہے،اور معاملہ جب کفار سے ہو تو ان تینوں صورتوں کی پابندی دشوار ہے جن پر جواز کا مدار ہے اور یوں سود دینا اگرچہ کافر کو ہو قطعًا حرام و استحقاق نار ہے،ہاں اگر نوٹ کاطریقہ جو ہم نے اس رسالہ میں لکھا تجار میں رائج ہوجائے تو بلا شبہہ سود لینے دینے کی آفت اٹھ جائے اور لین دین کا عام بازار شرعی جواز کے ساتھ کھل جائے،وباللہ التوفیق،واللہ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۱۶۳: از شہر بریلی محلہ ملوك پور مسئولہ عبدالغنی صاحب تاجر ۱۳ذیقعدہ ۱۳۳۷ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ محبوب اللہ کی دکان ایك بقال کے پاس چار سور وپیہ میں رہن ہے اور محبوب اللہ فی صدی ایك روپیہ ماہوار سود کا ادا کرتے ہیں اب ایك شخص محبوب اللہ کی دوسری دکان میں مبلغ دس روپیہ کرایہ پر بیٹھتا ہے محبوب اللہ اس کرایہ دار سے کہتا ہے کہ مجھ کو تم چار سو روپیہ دے دو میں بقال کو ادا کردوں گا اور تم چار سو روپیہ کی دستاویز تحریر کرالو میں تم کو کرایہ میں کمی کردوں گا اس صورت میں جائز ہے یانہیں ؟

الجواب:

اگر ہمیشہ کےلئے کمی کردے اور صاف صاف قرض میں تحریر کردیں کہ کچھ نفع اس پر لیا دیا نہ جائیگایہ کمی صرف اس احسان کے بدلے میں احسان ہو قرض کا منافع نہ ہو تو حرج نہیں۔واللہ تعالٰی اعلم۔

 

مسئلہ ۱۶۴: از ریودر براہ آبو مرسلہ ٹھیکیدار آنول موسی منشی صاحب ۱۴/رجب ۱۳۳۷ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین ا س مسئلہ میں کہ اناج کا بدلنا بھی دوسرے اناج سے جائز ہے یانہیں ؟ مثلًا مکی ایك من دوماہ پہلے دی بعد میں دوماہ کے ایك من گندم لیتے ہیں ،اس شرط سے لین دین یہاں کے مسلمان کرتے ہیں ،یہ بدلنا بھی جائز ہے یانہیں ؟

الجواب:

ایك ناج دوسرے ناج سے نقد بدلنے میں کوئی حرج نہیں اور جب جنس بدلی ہوئی ہے تو کمی بیشی جائز ہے اور ایك طرف سے اب دیا گیا اور دوسری طرف سے ایك مدت کے بعد دینا ٹھہرا تو یہ بیع سلم کے شرائط کا محتاج ہے،واللہ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ۱۶۵: ازجوہر کوٹ بارکھان ملك بلوچستان مرسلہ قادر بخش صاحب ۱۴ربیع الاول شریف ۱۳۳۷ھ

چہ میفرمایند علمائے دین دریں مسئلہ کہ نرخ بازار سہ پوئٹہ فی روپیہ است اکنوں شخصے بمیعاد تا۳ سہ ماہ یا زیادہ کم از نرخ بازار دو پوئٹہ فی روپیہ فروخت میکند آیا جائز است یا مکروہ ؟ علمائے دین اس مسئلہ میں کیافرماتے ہیں کہ بازار کا بھاؤ تین پوئٹہ فی روپیہ ہے،اب ایك شخص تین ماہ یا زیادہ کی میعاد پر بازار کے بھاؤ سے کم دو پوئٹہ فی روپیہ کے حساب سے فروخت کرتا ہے،کیا شرعًا جائز ہے یا مکروہ ؟(ت)

الجواب:

جائز است۔واللہ تعالٰی اعلم۔ جائز ہے۔اور اللہ تعالٰی بہتر جانتا ہے(ت)

 



[1]                         صحیح مسلم باب الربا قدیمی کتب خانہ کراچی ۲ /۲۷

[2]                        القرآن الکریم ۲/ ۲۷۶

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن