30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ایك رنڈی نے اپنے پیشہ کے ذریعہ سے کچھ دکانیں خریدیں،چندروز کے بعد وہ رنڈی مرگئی،بعد مرنے کے وہ دکانیں وراثۃً اس کی بہن کو پہنچیں جو اپنے پیشہ سے تائب اور کسی کے نکاح میں ہے،اب اس کی بہن اپنی طرف سے اس جائداد کو جو وراثۃً اس کو ملی ہے کسی مسجد کے نام وقف کرنا چاہتی ہے،اس صورت میں مہتممان مسجد کو ان دکانوں کا لینا اور ان کے کرایہ سے مسجد کے مصارف میں خرچ کرنا جائز ہے یانہیں؟بینواتوجروا۔
الجواب:
جبکہ وہ دکانیں بعینہا رنڈی کو اجرت زنا یاغنا میں نہ ملی تھیں بلکہ اس نے خرید کیں،اگرچہ خریداری اسی زرِ خبیث سے ہو،تو ازانجا کہ عامہ عقود رائجہ میں یہ قاعدہ نہیں کہ روپیہ دکھا کر کہا جاتا ہو اس روپے کے عوض بیع کرے یا خریدے بلکہ مطلق بیع ہوتی ہے تو عقد ونقد زرِ حرام پر جمع نہیں ہوتی اور مذہب کرخی مفتی بہ پر ایسی حالت میں اس شے مشتری میں خباثت بھی نہیں آتی،تو وہ دکانیں خود اس رنڈی کے لئے اس صورت میں حرام نہ ہوں گی،نہ کہ بعد انتقالِ وراثت۔لہذا وقف مذکور نہ فقط صحیح بلکہ جائز ومورث ثواب ہوگا اور متولیوں کو ان کالینا اور ان کا کرایہ مسجد میں صرف وخرچ کرنا ہر طرح جائز ہوگا،
والمسئلۃ قد فصلنا ھافی فتاوٰنا ثم ان کان خبث بالاجتماع لوفرض لم یکن فیہ الاکراھۃ والوراثۃ ناقلۃ والوقف اخراج عن الملك والابحاث طویلۃ الاذیال وانما یفتی فی الوقف بما ھوانفع لہ کیف و الصحۃ لاشك فیہا قطعا۔واﷲ تعالٰی اعلم۔
اس مسئلہ کو ہم نے اپنے فتاوٰی میں مفصل بیان کردیا ہے،پھر اگر بالفرض عقد ونقد کے اجتماع سے خبث آئے بھی تو اس میں صرف کراہت آئے گی جبکہ وراثت نقل کرنے والی اور وقف ملك سے اخراج کا نام ہے اور اس میں طویل مباحث ہیں،اور بلاشبہ وقف میں فتوٰی اسی پر ہوتا ہے جو اس کے لئے زیادہ نفع بخش ہوتو یہاں کیونکر ایسا نہ ہوگا جبکہ اس کی صحت میں قطعًا شك نہیں۔واﷲ تعالٰی اعلم(ت)
مسئلہ۱۶۱: ازموضع ملکی پور تھانہ کٹرہ ضلع شاہجہان پور مسئولہ جملہ مسلماناں موضع ۱۵جمادی الآخر ۱۳۳۰ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ جو عید گاہ موضع ملکی پور میں ہے وہ بہت چھوٹی ہے اور عیدین میں بفضلہ تعالٰی اس قدر مسلمان جمع ہوجاتے ہیں کہ نماز پڑھنے اور کھڑے ہونے کی جگہ نہیں رہتی عیدگاہ سے باہرنماز کے واسطے کھڑے ہوتے ہیں اور عیدگاہ قبرستان میں واقع ہے اگر یہاں وسعت دی جائے تو قبریں اندر آنے کا احتمال ہے اور جگہ بھی تحفظ کی نہیں ہے،مویشی وغیرہ پیشاب وغیرہ کرتے ہیں،ایسی حالت میں عیدگاہ قدیمی چھوڑ کر دوسری جگہ اگر بہت بلند ہے اور فضا کی جگہ ہے اور ہر قسم کا تحفظ ہے،مویشی وغیرہ بھی وہاں نہیں جاسکتے،وسعت دے کر تعمیر کرائی جائے یانہیں؟ اور عید گاہ قدیمی میں بحالت چھوڑنے قبرستان بناسکتے ہیں یانہیں؟ازروئے شرع شریف معزز و ممتاز فرمائیے۔بینوا توجروا۔
الجواب:
بیان سائل سے معلوم ہوا کہ یہ موضع ایك گاؤں ہے،اور ہمارے ائمہ کرام رضی اﷲ تعالٰی عنہم کے مذہب میں گاؤں میں عیدین جائز نہیں تو وہاں عید گاہ وقف نہیں ہوسکتی کہ محض بے حاجت و بے قربت بلکہ مخالف قربت ہے،تو وہ زمین وعمارت ملك بانیان ہیں انہیں اختیار ہے اس میں جو چاہیں کریں،خواہ اپنا مکان بنائیں یا زراعت کریں یا قبرستان کرائیں،اور اب وہاں دوسری عیدگاہ بنائیں گے اس کی بھی یہی حالت ہوگی۔درمختار میں ہے:
فی القنیۃ صلٰوۃ العید فی القری تکرہ تحریما ای اشتغال بما لایصح[1]۔
قنیہ میں ہے کہ گاؤں میں نماز عید مکروہ تحریمی ہے یعنی ایسی چیزمیں مشغول ہونا ہے جو صحیح نہیں(ت)
اسی کی کتاب الوقف میں ہے:
شر طہ ان یکون قربۃ فی ذاتہ[2]۔
شرط وقف یہ ہے کہ وہ اپنی ذات کے اعتبار سے قربت مقصودہ ہو۔(ت)
مسئلہ۱۶۲: ازاسکول بنام اسلامی مرسلہ مولوی یعقوب علی ۲۳جمادی الآخر ۱۳۳۰ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ زید کا پیشہ ڈھولك فروخت کرنے کا ہے،مڑھے ہوئے اور بغیر مڑھے ہوئے دونوں قسم کے ڈھولك فروخت کرتا ہے۔عمرو کو پیشہ حکمت طبابت بید حکیمی کا کرتا ہے اور قمار بازی بھی کرتا ہے اور دھوکا دہی کرکے مریضوں سے روپیہ لیتا ہے۔زید و عمرو یہ لوگ کچھ روپیہ مسجد کی مرمت یا مسجد بنوانے میں دیں تو ان کا روپیہ لے کر مسجد میں صرف کیا جائے یا نہیں؟بینواتوجروا۔
الجواب:
جب تك ہمیں معلوم نہ ہو کہ یہ خاص روپیہ جو ہم کو دیتا ہے وجہ حرام سے ہے اس کا لینا اور مسجد میں صرف کرنا جائز ہے کچھ حرج نہیں،
بہ نأخذ مالم نعرف شیئا حراما بعینہ [3] کما فی الھندیۃ عن الذخیرۃ عن الامام محمد۔واﷲ تعالٰی اعلم۔
اور ہم اسی کو قبول کرتے ہیں جب تك کہ کسی معین شے کے حرام ہونے کا ہمیں علم نہ ہو،جیسا کہ ہندیہ میں بحوالہ ذخیرہ امام محمد رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہسے منقول ہے۔
واﷲ تعالٰی اعلم(ت)
مسئلہ۱۶۳تا۱۶۵: از شمس آباد ضلع کیمل پور پنجاب علاقہ مرسلہ مولوی قاضی غلام گیلانی صاحب ۱۸رجب مرجب ۱۳۳۱ھ
الاستفتاء فی حضرت مجدد المائۃ الحاضرۃ الفاضل البریلوی غوث الانام مجمع العلم والحلم والاحترام امام العلماء ومقدام الفضلاء لازال بالافادۃ والافاضۃ والعزوالا کرام! کیافرماتے ہیں علمائے دین کہ زید ایك مسجد کاامام تھا بعد اس کی موت کے اس کا برادر حقیقی ایك مدت تك امام رہا جب وہ بھی انتقال کر گیا تو زیدکا بیٹابکر امام ہو امگر چونکہ وہ دوسری مسجد میں امامت کرتا تھا اس مسجد میں ا س نے برضائے مقتدیان اپنا خلیفہ مقرر کیا اور اس کے لئے معلومات امامت سے ایك شے قلیل مقرر کی اور باقی کا خود لینا ٹھہرایا چنانچہ کئی برس تك جو خلیفہ یکے بعد دیگرے آیا اسی شرط کا پابند رہا یہاں تك کہ خالد نام مولوی زید کے شاگرد علمدینی نے اپنے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع