دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 16 | فتاوی رضویہ جلد ۱۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۶

فلمااتموابناء ہ اتوارسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی  علیہ و سلم حین رجع من تبوك وقال اتممنامسجد اللضعفاء واھل العلۃ واللیلۃ المطیرۃ نلتمس ان تصلی فیہ وتدعوبالبرکۃ فنزلت فی تکذیبہم فامر رسول اﷲ صَلَّی اللہُ تعالٰی  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَبھدمہ فھدموہ واحرقوہ(لاتقم فیہ)فی ذٰلك المسجد ابدا للصلٰوۃ[1]۔

جب انہوں نے مسجد کی تعمیر مکمل کرلی تو رسول اللہ  صَلَّی اللہُ تعالٰی  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکی خدمت میں حاضر ہوئے جب حضور علیہ الصلٰوۃ والسلام تبوك سے واپس تشریف لائے اور کہا کہ یارسول اللہ !ہم نے کمزوروں،بیماروں اور رات کی تاریکی میں نماز پڑھنے والوں کی خاطر مسجد بنائی ہے۔ہماری التماس ہے کہ آپ اس میں برکت کےلئے دعا فرمائیں،تو اﷲ تعالٰی  نے ان لوگوں کی تکذیب میں یہ آیہ کریمہ نازل فرمائی، چنانچہ رسول کریم صَلَّی اللہُ تعالٰی  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے اس مسجد کے گرانے کا حکم دیا لہذا لوگوں نے مسجد کو گراکر جلادیا،اللہ تعالٰی  نے اپنے محبوب صَلَّی اللہُ تعالٰی  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکو ارشاد فرمایا کہ اس مسجد میں کبھی بھی نماز کےلئے قیام نہ فرمائیں۔ (ت)

محمد عبد الحق

نقل فتوائے ایران

کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ جو شخص محض بغرض نفسانیت اور عداوت اور ضرر مسجد مقیم(یعنی جو پہلے بنی ہوئی ہو)مسجد بنائے وہ مسجد ضرار کے حکم میں ہے یانہیں؟اور ایسی مسجد بنائی جائے یانہیں؟

 

الجواب:

ھو اﷲتعالٰی  اعلمھم بالحق والصواب،بلاشبہ جو مسجد بغرض نفسانیت وعداوت کے وضررمسجد قدیم کے تیار کی جائے حکم مسجدضرار رکھتی ہے اور ایسی مسجد کی بناء موجب ثواب نہیں بلکہ موجب نکال ہے،چنانچہ تفسیر مدارك وکشاف میں اس آیت کے نیچے مرقوم ہے:

"وَ الَّذِیْنَ اتَّخَذُوْا مَسْجِدًا ضِرَارًا وَّ كُفْرًا وَّ تَفْرِیْقًۢا بَیْنَ الْمُؤْمِنِیْنَ وَ اِرْصَادًا لِّمَنْ حَارَبَ اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ مِنْ قَبْلُؕ-وَ لَیَحْلِفُنَّ اِنْ اَرَدْنَاۤ اِلَّا الْحُسْنٰىؕ-وَ اللّٰهُ یَشْهَدُ اِنَّهُمْ لَكٰذِبُوْنَ(۱۰۷)"[2]۔

قیل کل مسجد بنی مباھاۃ اوریاء او سمعۃ او لغرض سوی ابتغاء وجہ اﷲاوبمال غیر طیب فھو لاحق بمسجد الضرار انتہی[3]۔                   اور جنہوں نے بنائی ہے ایك مسجد ضدپر اور کفر پر اور پھوٹ ڈالنے کو مسلمانوں میں،اور تھانگ اس شخص کی جو لڑرہا ہے، اللہ  سے اور رسول سے آگے کا اور اب قسمیں کھائیں گے کہ بھلائی چاہتے تھے اور اللہ  گواہ ہے کہ وہ جھوٹے ہیں۔

کہا گیا ہے کہ جو مسجد بھی تفاخر،ریاکاری،مشہوری یا طلب رضاء الٰہی کے علاوہ کسی غرض کے لئے بنائی جائے ناپاك مال سے بنائی جائے وہ مسجد ضرار سے ملحق ہوگی انتہی۔(ت)

اور کشاف میں ہے:

عن عطاء لما فتح اﷲ الامصار علی یدعمر امر المسلمین ان یبنوا المساجدوان لا یتخذوافی مدینۃ مسجدین یضار احدھما صاحبہ[4]          انتہی۔

حضرت عطاسے مروی ہے کہ جب اللہ تعالٰی  نے حضرت عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکے ہاتھ بہت سے شہر فتح فرمائے تو آپ نے مسلمانوں کو مسجدیں بنانے کا حکم دیا اورفرمایا کہ ایك شہر میں دو مسجدیں نہ بنانا تا کہ ایك سے دوسری کو ضرر نہ پہنچے، انتہی(ت)

اور صاحب تفسیر احمدی نے لکھاہے:

فالعجب من المشائخین المتعصبین فی زماننا یبنون فی کل ناحیۃ مساجد طلبا للاسم والرسم واستعلاء لشانھم واقتداء بابائھم ولم یتاملوافی ھذہ الاٰیۃ والقصۃ من شناعۃ حالھم وسوء افعالھم[5]   انتہی۔

ہمارے زمانے کے متعصب مشائخ پر تعجب ہے کہ شہرت، رسم،اپنی رفعت شان اور اپنے آباء واجداد کی اقتداء کے لئے ہر کونے میں مسجدیں بنالی ہیں اور اس آیت کریمہ اور ان لوگوں کی بدافعالی اور بدحالی کے قصے میں غور نہیں کیا انتہی(ت)

کتبہ العبد بدیع الدین ابن سید شرف الدین صاحب مشہدی ثم الاحمد آبادی عفااﷲ تعالٰی  عنہما

الجواب:

بسم اﷲ الرحمٰن الرحیم۔نحمدہ ونصلی علٰی رسولہ الکریم۔

مکرم کرم فرمایان سلمکم،وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ  وبرکاتہ!

عنایت نامہ مع فتاوٰی فریقین ملا،فقیر نے آپ کے فرمانے سے یہاں کے فتوے پر مکرر نظر کی اور اس طرف کے فتاوٰی کو بھی دیکھا جو یہاں سے لکھا گیا خالص حق وصحیح ہے اس میں بحمداﷲ تعالٰی  کسی کی طرف داری نہیں حکم شرعی بیان کیا ہے کسی کے مخالف موافق ہو اس سے بحث نہ کی نہ کی جاسکتی ہے کیا آپ نے اس میں یہ لفظ نہ دیکھے کہ چھوٹی جماعت والے اگر خوف نزاع وجدال وغیرہ کسی مصلحت شرعیہ کے باعث دیوار توڑ کر مسجدیں ایك کرنے سے انکار کریں تو ان پر جبر بھی نہیں پہنچتا،کیا آپ نے اس میں یہ لفظ نہ دیکھے کہ بہرحال چھوٹی جماعت والوں کے انکار سے ان کی مسجدمیں نماز ناجائز ہونے کی کوئی وجہ نہیں ان عبارات کو دیکھ کر آپ حضرات نے فریق اول کی طرفداری سمجھی،ان عبارات کو دیکھ کر وہ فریق آپ کی طرفداری سمجھے،خلاصہ یہ ہوگا کہ دونوں فریق کی طرفداری ہے یعنی کسی کی طرفداری نہیں صرف بیان حکم سے غرض ہے والحمد ﷲ رب العٰلمین۔ اور یہ الزام کہ آپ ہر دو جانب کی گفتگو نہیں سنتے ایك ہی طرف کی بات سن کر حکم لگانا ناانصافی ہے اگر آپ انصاف فرمائیں تو یہ الزام محض بے اصل ہے یہاں فتوٰی دیا جاتا ہے دار القضا نہیں کہ فریقین کے بیان سننا تحقیقات امر واقع کرنا لازم ہو، مفتی تو صورت سوال کا جواب دے گا اس سے اسے بحث نہیں کہ واقع کیا ہے،نہ فریقین کا بیان سننا اس پر لازم نہ اس کا کام۔ہاں اتنا ضرور ہے کہ سوال اگر ظاہر البطلان ہوتو اس کا جواب نہ دے اور دے تو



[1]                          جامع البیان تحت آیۃ ۹/ ۱۰۷ دارنشر الکتب الاسلامیہ گوجرانوالا ۱/ ۲۸۶

[2]              القرآن الکریم ۹/ ۱۰۷

[3]               تفسیر النسفی(المدارک)تحت ۹/۱۰۷ دارالکتاب العربی بیروت ۲/ ۱۴۵

[4]              الکشاف(تفسیر)تحت ۹/۱۰۷ انتشارات آفتاب تہران ایران ۲/ ۲۱۴

[5]               التفسیرات الاحمدیہ تحت ۹/ ۱۰۷ المطبع الکریمی بمبئی انڈیا ص۴۷۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن