دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 16 | فتاوی رضویہ جلد ۱۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۶

اورجب کبوتر بازی بیرون مسجد اپنے گھر میں بھی حرام ہے تو مسجد میں کس درجہ اشد سخت تر حرام ہوگی،بادشاہ جبار قہار کی ایك نافرمانی اپنے گھر میں بیٹھ کر کیجئے اور ایك نافرمانی خاص اس کے دربار میں کہ یہ نافرمانی کے علاوہ دربار کی توہین اور بادشاہ کو معاذ اﷲ بے قدر سمجھنے پر دال ہے،اگر واقعی دل میں یہی ہوکہ مسجد کیا محل ادب ہے جس میں گناہ سے رکئے جب تو خالص کفر ہے ورنہ جرم پہلے سے اضعافًا مُّضَاعَفہ ہوجانے میں شك نہیں،وہ مسجد جس میں دنیا کی مباح باتیں کرنے کو بیٹھنا نیکیوں کو کھاتا ہے جیسے آگ لکڑی کو۔فتح القدیر میں ہے:

الکلام المباح فیہ مکروہ یاکل الحسنات[1]۔

مسجد میں کلام مباح بھی مکروہ ہے اور نیکیوں کو کھاجاتا ہے۔(ت)

اشباہ میں ہے:

انہ یاکل الحسنات کما تاکل النار الحطب[2]۔

بیشك وہ نیکیوں کو یوں کھاجاتا ہے جیسے آگ لکڑیوں کو کھاجاتی ہے(ت)

امام ابو عبداللہ  نسفی نے مدارك شریف میں حدیث نقل کی کہ:

الحدیث فی المسجد یأکل الحسنات کما تأکل البھیمۃ الحشیش[3]۔

مسجد میں دنیا کی بات نیکیوں کو اس طرح کھاجاتی ہے جیسے چوپایہ گھاس کو۔(ت)

غمزالعیون میں خزانۃ الفقہ سے ہے:

من تکلم فی المساجد بکلام الدنیا احبط اﷲ تعالٰی  عنہ عمل اربعین سنۃ[4]۔

جو مسجد میں دنیا کی بات کرے اﷲ تعالٰی  اس کے چالیس برس کے عمل اکارت فرمادے۔

اقول: ومثلہ لایقال بالرائ(میں کہتا ہوں کہ اس قسم کی بات رائے اور اٹکل سے نہیں کہی جاسکتی۔ت)رسول اللہ  صَلَّی اللہُ تعالٰی  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَفرماتے ہیں:

سیکون فی اٰخر الزمان قوم یکون حدیثھم فی مساجد ھم لیس ﷲ فیہم حاجۃ[5]۔رواہ ابن حبان فی صحیحہ عن ابن مسعود رضی اﷲ تعالٰی  عنہ۔

آخر زمانے میں کچھ لوگ ہوں گے کہ مسجد میں دنیا کی باتیں کریں گے اللہ  عَزَّ وَجَلَّ  کو ان لوگوں سے کچھ کام نہیں(اس کو ابن حبان نے اپنی صحیح میں سیدنا ابن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے روایت فرمایا:ت)

 

 

حدیقہ ندیہ شرح طریقہ محمدیہ میں ہے:

کلام الدنیا اذاکان مباحا صدقا فی المساجد بلاضرورۃ داعیۃ الٰی ذٰلك کالمعتکف فی حاجتہ اللازمۃ مکروہ کراھۃ تحریم(ثم الحدیث وقال فی شرحہ)لیس ﷲ تعالٰی  فیہم حاجۃ ای لایرید بھم خیراوانماھم اھل الخیبۃ والحرمان والاھانۃ والخسران[6]۔

یعنی دنیا کی بات جبکہ فی نفسہٖ مباح اور سچی ہو مسجد میں بلاضرورت کرنی حرام ہے ضرورت ایسی جیسے معتکف اپنے حوائج ضروریہ کے لئے بات کرے،پھر حدیث مذکور ذکر کرکے فرمایا معنی حدیث یہ ہیں کہ اﷲ تعالٰی  ان کے ساتھ بھلائی کا ارادہ نہ کریگا اور وہ نامراد محروم وزیاں کار اور اہانت وذلت کے سزاوار ہیں۔

اسی میں ہے:

وروی ان مسجدا من المساجد ارتفع الی السماء شاکیا من اھلہ یتکلمون فیہ بکلام الدنیا فاستقبلتہ الملٰئکۃ وقالوابعثنا بھلاکھم[7]۔

یعنی مروی ہوا کہ ایك مسجد اپنے رب کے حضور شکایت کرنے چلی کہ لوگ مجھ میں دنیا کی باتیں کرتے ہیں ملائکہ اسے آتے ملے اور بولے ہم ان کے ہلاك کرنے کو بھیجے گئے ہیں۔

اسی میں ہے:

وروی ان الملٰئکۃ یشکون الی اﷲ تعالٰی  من نتن فم المغتابین والقائلین فی المساجد بکلام الدنیا[8]۔

یعنی روایت کیا گیا کہ جو لوگ غیبت کرتے ہیں(جو سخت حرام اور زنا سے بھی اشد ہے)اور جو لوگ مسجد میں دنیا کی باتیں کرتے ہیں ان کے منہ سے وہ گندی بدبو نکلتی ہے جس سے فرشتے اللہ عَزَّ وَجَلَّ  کے حضور ان کی شکایت کرتے ہیں۔

 



[1]                    فتح القدیر کتاب الصلوٰۃ فصل ویکرہ استقبال القبلۃ بالفرج فی الخلاء مکتبہ نوریہ رضویہ سکھر ۱/ ۲۳۳

[2]                    الاشباہ والنظائر الفن الثالث القول فی احکام المساجد ادارۃ القرآن کراچی ۲/ ۲۳۳

[3]                    المدارک(تفسیر النسفی) سورۃ لقمان آیۃ ومن الناس من یشتری دارالکتاب العربی بیروت ۳/ ۲۷۹

[4]                    غمز العیون البصائر مع الاشباہ والنظائر الفن الثالث فی احکام المسجد ادارۃ القرآن کراچی ۲/ ۲۳۳

[5]                    موارد الظمآن الی زوائد ابن حبان کتاب المواقیت حدیث ۳۱۱ المطبعۃ السلفیہ مدینہ منورہ ص۹۹

[6]      الحدیقۃ الندیۃ نوع ۴۰ کلام الدنیا فی المساجد بلاعذر مکتبہ نوریہ رضویہ فیصل آباد ۲/ ۱۷۔۳۱۶

[7]      الحدیقۃ الندیۃ نوع ۴۰ کلام الدنیا فی المساجد بلاعذر مکتبہ نوریہ رضویہ فیصل آباد ۲/ ۳۱۸

[8]      الحدیقۃ الندیۃ نوع ۴۰ کلام الدنیا فی المساجد بلاعذر مکتبہ نوریہ رضویہ فیصل آباد ۲/ ۳۱۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن