دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 16 | فتاوی رضویہ جلد ۱۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۶

دیوار مسجد میں جو سوراخ کیا ہے وہ سوراخ اسکے ایمان میں ہوگیا اس پر فرض قطعی ہے کہ اس ناپاك کڑی کو ابھی ابھی فورًا نکال لے اور دیوار مسجد کی ویسی ہی اصلاح کردے جیسی تھی اور اس کے سبب اس کی چھت گرپڑے اور گرانا ہی فرض ہے اور وہ ناپاك پر نالہ کہ دیوار مسجد سے ملا ہو ابلااستحقاق شرعی رکھاہے اور اس میں مسجد کاضرر ہے،لازم ہے کہ فورًا اسے اکھیڑ دے اور بند کردے،اور حجرہ کی چھت پر آمدورفت کا اسے کوئی استحقاق نہیں،یہ ناپاك دیوار تو گرائی ہی جائے گی،اگر اسے ڈھاکر خاص اپنی زمین میں کوئی دیوار اس کے متصل بنائے تو اسے اصلًا اختیار نہیں کہ حجرہ کی چھت پرآنے جانے کو اس میں کھڑکی رکھی،یہ سب اس کی طرف سے ظلم اور سخت ظلم ہیں،اوررسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَفرماتے ہیں:لیس لعرق ظالم حق[1] (ظالم کی رگ کا کوئی حق نہیں۔ت)

عنایت اللہ  اگر ان سب احکام شرعی کو فورًا مانے اور اپنے یہ سب ناپاك تصرفات فورًا ڈھادے مسمار کردے فبہا،ورنہ مسلمانوں پر لازم ہے کہ اس کی چارہ جوئی کریں،اگر اس میں کمی یا دیر کرینگے تو وہاں کے سب مسلمان جوا س پر قادر تھے اور چارہ جوئی میں دیر لگائی عذاب شدید کے سزاوار ہوں گے والعیاذ باﷲ تعالٰی ،واﷲ تعالٰی  اعلم۔

مسئلہ۱۴۹:                              ازریاست رامپور مرسلہ شاہ مفتاح الاسلام صاحب پانی پتی                           ۹شوال المکرم۱۳۲۴ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ کبوتر بازی،بیٹربازی وغیرہا حرکات نامشروعہ مسجد میں کرنا اور کسی غیر کا کبوتر مینار یادیوار مسجد پر بیٹھ جائے اس کے پکڑنے کے لئے اپنے کبوتر چھوڑ کر اور دانہ پانی صحن مسجد میں ڈال کر پکڑنا جائز ہے یانہیں؟اورایسی بے حرمتی مسجد سے فاعل ایسے فعل کےلئے اور نیز متولی ودیگر متعلقین مسجد کے واسطے جو اس امر سے مانع نہ ہوں اور سکوت کریں یا شرکت اس میں کریں یا ان افعال سے رضامند ہوں پس ان کے لئے شارع عَلَيْهِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام سے کوئی وعید ہے یانہیں اور وہ سب گنہگار ہوتے ہیں یانہیں؟بینوا توجروا۔

 

الجواب:

پرایا کبوتر پکڑنا حرام ہے اور اس کا فاعل فاسق وغاصب وظالم ہے بلکہ خالی کبوتر اڑانے والا کہ اوروں کے کبوتر نہیں پکڑتامگر اپنے کبوتر اڑانے کو ایسی بلند چھتوں پرچڑھتا ہے جس سے مسلمانوں کی بے پردگی ہوتی ہے یاان کے اڑانے کو کنکریاں پھینکتا ہے جن سے لوگوں کومالی یا جسمانی ضرر پہنچتا ہے اس کے لئے بھی شرع مطہر میں حکم ہے کہ اسے نہایت سختی سے منع کیا جائے تعزیر دی جائے،اس پر بھی نہ مانے تو احتساب شرعی کا عہدہ دار اس کے کبوتر ذبح کرکے اس کے سامنے پھینك دے۔درمختارمیں ہے:

یکرہ امساك الحمامات ولو فی برجھا ان کان یضر بالناس بنظر اوجلب،فان کان یطیرھا فوق السطح مطلعا علی عورات المسلمین ویکسرز جاجات الناس یرمیہ تلك الحمامات عزر ومنع اشد المنع، فان لم یمتنع ذبحھا المحتسب،وصرح فی الوھبانیۃ بوجوب التعزیر وذبح الحمامات ولم یقیدہ بما مرو لعلہ اعتمد عادتھم[2]۔

کبوتر رکھنا اگرچہ اپنے برجوں میں ہوں مکروہ ہے جبکہ کبوتر باز کے لوگوں کے گھروں میں نظر کرنے یا دوسروں کے کبوتر اپنے کبوتروں میں ملانے کے سبب سے لوگوں کو ضرر پہنچے،اور اگر چھت پرچڑھ کر کبوتر اڑاتا ہے جس سے مسلمانوں کی بے پردگی ہوتی ہے یا کنکریاں پھینکتا ہے جس سے لوگوں کے برتن اور شیشے ٹوٹ جاتے ہیں تو اسے تعزیر کی جائے،اگر باز نہ آئے تو حاکم محتسب اس کے کبوتروں کو ذبح کردے۔ صاحب وھبانیہ نے مطلقًا وجوب تعزیر اور کبوتر کو ذبح کردینے کی تصریح کی ہے لوگوں کی بے پردگی کی قید کاذکر نہیں کیا، شاید انہوں نے لوگوں کی عادت پر اعتماد کرتے ہوئے اس قید کو ترك کیا ہے۔(ت)

اقول: بلکہ ان کاخالی اڑانا کہ نہ کسی کی بے پردگی ہو نہ کنکریوں سے نقصان،خود کب ظلم شدید سے خالی ہے جبکہ رواج زمانہ کے طور پر ہو کہ کبوتروں کو اڑاتے ہیں اور ان کادم بڑھانے کے لئے(جس میں اصلًا دینی یا دنیوی نفع نہیں فیصدی کا خیال کہ اگلے زمانہ میں تھا اب خواب وخیال وافسانہ ہوگیا ہے نہ ہر گز یہ ان جہال کا مقصود،نہ کبھی ان سے یہ کام کوئی لیتا ہے)محض بے فائدہ اپنے بیہودہ بے معنی شوق کے واسطے انہیں اترنے نہیں دیتے وہ تھك تھك کے نیچے گرتے یہ مار مار کر پھر اڑادیتے ہیں صبح کا دانہ دیر تك کی محنت شاقہ پر واز سے ہضم ہوگیا بھوك سے بیتاب ہیں اور یہ غل مچاکر بانس دکھا کر آنے نہیں دیتے خالی معدے شہپر تھکے اور کسی طرح نیچے اترنے،دم لینے دانہ پانی سے اوسان ٹھکانے کرنے کاحکم نہیں۔یہاں تك کہ گھنٹوں اور گھنٹوں سے پہر وں انہیں اسی عذاب شدید میں رکھتے ہیں،یہ خود کیا کم ظلم ہے اور ظلم بھی بے زبان بے گناہ جانور پر کہ آدمیوں کی ضرر رسانی سے کہیں سخت تر ہے،

کما سیأتی وکان ھذاان شاء اﷲ تعالٰی  ملحظ اطلاق العلامۃ ابن وھبان واﷲ المستعان۔

جیسا کہ عنقریب آئے گا،اور گویا کہ یہ ان شاء اﷲتعالٰی  علامہ ابن وھبان کے اطلاق میں ملحوظ ہے اور اﷲ تعالٰی  سے ہی مدد طلب کی جاتی ہے(ت)

بے درد کو پرائی مصیبت نہیں معلوم ہوتی اپنے اوپر قیاس کرکے دیکھیں اگر کسی ظالم کے پالے پڑیں کہ وہ میدان میں ایك دائرہ کھینچ کر گھنٹوں ان سے کا واکاٹنے کو کہے یہ جب تھکیں پست ہو کر رکیں،کوڑے سے خبر لے،ان کا دم چڑھ جائے،جان تھك جائے،بھوك پیاس بیحد ستائے،مگر وہ کوڑا لئے تیار ہے کہ رکنے نہیں دیتا،اس وقت ان کو خبر ہو کہ ہم بے زبان جانور پر کیساظلم کرتے تھے،دنیا گزشتنی ہے،یہاں احکام شرع جاری نہ ہونے سے خوش نہ ہوں ایك دن انصاف کاآنے والا ہے جس میں شاخدار بکری سے منڈی بکری کا حساب لیا جائے گا حالانکہ جانور غیر مکلف ہے تو تم مکلفین کہ تمہارے ہی لئے ثواب وعذاب جنت وجہنم تیار ہوئے ہیں کس گھمنڈ میں ہو وہاں اگر نار سقر میں کاوا کاٹنا پڑا کہ وہاں " جَزَآءً وِّفَاقًاؕ(۲۶) "[3](پوری پوری جزا۔ت)ہے تو ا سوقت کے لئے طاقت مہیا کر رکھو، رسول اللہ  صَلَّی اللہُ تعالٰی  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَفرماتے ہیں:

دخلت امرأۃ النار فی ھرۃ ربطتھا فلم تطعمہا ولم تدعھا تأکل من خشاش الارض[4] فوجبت لہا النار بذٰلک[5]۔رواہ البخاری عن ابن عمر رضی اﷲ تعالٰی  عنہما،وجملۃ''فوجبت''من روایۃ الامام احمد عن جابر بن عبداﷲ رضی اﷲ عنہما۔

ایك عورت جہنم میں گئی ایك بلی کے سبب کہ اسے باندھ رکھا تھا نہ خود کھانادیا نہ چھوڑا کہ زمین کا گرا پڑا یا جو جانور کو ملتا کھاتی اس وجہ سے اس عورت کےلئے جہنم واجب ہوگئی(اس کو امام بخاری نے سیدنا حضرت عبداللہ  بن عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاسے روایت کیا اور جملہ"فوجبت"(یعنی اس عورت کےلئے جہنم واجب ہوگئی)حضرت امام احمد بن حنبل نے بروایت سیدنا حضرت جابر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا    ذکر فرمایا۔ت)

 



[1]                    السنن الکبرٰی، کتاب الغصب ۱/ ۹۹وکتاب احیاء الموات ا/ ۱۴۲،۴۳،۱۴۸ دارصادر بیروت

[2]                    درمختار کتاب الحظر والاباحۃ فصل فی البیع مطبع مجتبائی دہلی ۲/ ۲۴۹

[3]                    القرآن الکریم ۷۸/ ۲۶

[4]                    صحیح البخاری کتاب بدأالخلق باب خیر مال المسلم غنم الخ قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/ ۴۶۷

[5]                   مسند احمد بن حنبل از مسند جابر رضی اﷲ عنہ دارالفکر بیروت ۳/ ۳۳۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن