30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اذا ضاق المسجد کان للمصلی یزعج القاعد عن موضع لیصلی فیہ وان کان مشتغلا بالذکراوالدرس او قراءۃ القراٰن اوالاعتکاف، وکذالاھل المحلۃ ان یمنعوا من لیس منھم عن الصلٰوۃ فیہ اذا ضا ق بھم المسجد کذافی القنیۃ[1]۔
اگر مسجد تنگ ہوتو نمازی دوسرے شخص کو جو کہ وہاں بیٹھا ہوا ہے وہاں سے ہٹاکر نماز پڑھ سکتا ہے اگرچہ وہ بیٹھاہوا شخص ذکر،تلاوت یا ا عتکاف میں مشغول ہو یوں ہی مسجد کی تنگی کی صورت میں اہل محلہ دوسروں کو مسجد میں نماز پڑھنے سے منع کرسکتے ہیں یونہی قنیہ میں ہے۔(ت)
بلکہ حق میت کہ قبر وسقف قبر میں ہے اگر ان حقوق عباد سے ہو جن کا تعلق خلوص لوجہ اللہ تعالٰی سے مانع ہوتو سرے سے مقبرہ موقوفہ ہی محال ہوجائے کہ مسجد کی طرح مقبرہ میں بھی محض خلوص وانقطاع جملہ حقوق عباد شرط ہے ولہذا بالاجماع مسجد کی طرح اس میں بھی افراز شرط ہوا۔ہدایہ میں ہے:
وقف المشاع جائز عندابی یوسف الافی المسجد والمقبرۃ فانہ لایتم ایضا عند ابی یوسف لان بقاء الشرکۃ یمنع الخلوص ﷲ تعالٰی اھ[2]۔مختصرًا۔ؔ
امام ابویوسف رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکے نزدیك وقف مشاع جائز ہے سوائے مسجد ومقبرہ کے،اور وہ بھی امام ابویوسف کے نزدیك تام نہیں ہوتا کیونکہ شرکت اس وقف کے خالص اﷲ تعالٰی کےلئے ہونے سے مانع ہے اھ مختصرًا(ت)
فتح القدیر میں ہے:
انما اتفقواعلٰی منع وقف المشاع مطلقًا مسجد او مقبرۃ لان الشیوع یمنع خلوص الحق ﷲ تعالٰی [3]۔
مسجد ومقبرہ میں وقف مشاع کے مطلقًا ممنوع ہونے پر تمام ائمہ متفق ہیں کیونکہ شیوع وقف کے خالص اﷲ تعالٰی کے لئے ہونے سے مانع ہے(ت)
بلکہ میت تو کوئی حق مالکانہ نہیں رکھتا لان الموت ینافی الملک(کیونکہ موت ملکیت کے منافی ہے۔ت)نہر عام کی طرح نہر خاص اہل محلہ کا جزئیہ گزرا کہ اس کے اوپر پاٹ کر مسجد بنادینا جائزہے جبکہ ان کی نہر کو ضرر نہ پہنچے نہ وہ مانع آئیں تو اوپر مسجد ہے اور نیچے نہر بہتی ہے جس میں خاص قوم کا حق مالکانہ ہے مگر ازانجا کہ ان کے حق میں کوئی تصرف نہ کیا،نہ انہیں بالائے نہر اس پٹی ہوئی عمارت میں نماز سے ممانعت پہنچتی ہے کہ ان کا حق نہر میں ہے نہ کہ ہوا میں،وہ مسجدصحیح وجائز ہوگئی بلکہ حق مالکانہ درکنار خاص زمین مسجد جس پر عمارت بناکر مسجد کی گئی اگر ملك غیر ہو مگر اسے حق مزاحمت اصلًا نہ رہا ہو تو مذہب مفتی بہ پر وہ خالی عمارت بھی مسجد ہوجائے گی۔درمختار میں ہے:
بنی علی ارض ثم وقف البناء قصدابدونھا ان الارض مملوکۃ لایصح وقیل صح وعلیہ الفتوی،وان موقوفہ علی ماعین البناء لہ جازتبعا اجماعا وان الارض لجھۃ اخرے فمختلف فیہ،والصحیح الصحۃکما فی المنظومۃ المجیبۃ [4] اھ باختصار۔
ایك شخص نے کسی زمین پر عمارت بنائی پھر بالقصد عمارت کو وقف کیا بغیر زمین کے،اگر وہ زمین کسی کی مملوك ہے تو وقف صحیح نہیں،اور ایك قول میں صحیح ہے اور اسی پر فتوٰی ہے،اور اگر زمین وقف ہے اسی پر جس کے لئے عمارت معین ہوئی تو عمارت کا تبعًا وقف بالاجماع جائز ہے،ا ور اگر زمین کسی اور جہت کے لئے وقف ہے تو اس میں اختلاف ہے صحیح یہی ہے کہ اس صورت میں بھی عمارت کا وقف صحیح ہے جیسا کہ منظومہ مجیبہ میں ہے اھ باختصار(ت)
ردالمحتار میں ہے:
قولہ والصحیح الصحۃ ای اذاکانت الارض محتکرۃ وعن ھذاقال فی انفع الوسائل انہ لوبنی فی الارض الموقوفۃ المستأجرۃ مسجدا انہ یجوز [5] اھ ھذاما عندی،واﷲ سبحانہ وتعالٰی اعلم۔
ماتن کا قول "الصحیح الصحۃ"(صحیح صحت ہے)اس وقت ہے جب زمین محتکرہ ہو(یعنی جس کی اجرت بطور ماہانہ یا سالیانہ مقرر ہو)اسی بنیاد پر انفع الوسائل میں فرمایا کہ اگر کسی نے موقوفہ مستاجرہ زمین پر مسجد بنادی توجائز ہے اھ میرے نزدیك یہ ہے۔واﷲ سبحانہ وتعالٰی اعلم(ت)
مسئلہ۱۴۸: غرہ ربیع الآخر شریف ۱۳۲۳ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ کی مسمی عنایت اللہ نے حجرہ مسجد کی دیوار پر ایك دیوار بناکر مکان بنا لیا ہے اور اسی دیوار کو سائبان کرلیا ہےاور مسجد کی محراب اور دیوار سے ملاکر ایك پیل پایہ کھڑا کر کے خاص دیوار مسجد میں سوراخ کر کے ایك کڑی ڈال کر چھت بنائی اور پرنالہ مسجدکی دیوار سے ملا ہوا ر کھا جس سے مسجد کا ضرر ہے اور ایك کھڑکی بھی اسی دیوار میں جو حجرہ پر بنائی گئی ہے واسطے آمدورفت چھت حجرہ کے رکھی،عنایت اللہ کو اس طریقہ سے مکان بنانا کیسا ہے؟ بینوا توجروا۔
الجواب:
حرام حرام حرام،سخت گناہ،سخت کبیرہ،وہ شخص شرعًا اشد سزا کا مستحق۔اس پر فرض ہے کہ حجرہ مسجد پر جو دیوار بنائی ہے ابھی ابھی ابھی فورًا فورًا ڈھادے مسمار کردے،اور اس میں جو کچھ نقصان حجرہ مسجد یا دیوار حجرہ مسجد کوپہنچے اسے اپنے داموں سے ویسا ہی بنوادے جیسا پہلے بناہواتھا،
فان کل ضرر بناء یضمن بالقیمۃ ماخلا بناء الوقف فیومر باعادتہ[6] کماکان فی الاشباہ والنظائر والدر المختار۔
عمارت کے ہر ضرر کاضمان قیمت سے ادا کیا جاتا ہے سوائے وقف کے عمارت کے کہ اس کے اعادہ کا حکم دیاجائے گا جیسا کہ وہ عمارت پہلے تھی(الاشباہ والنظائر اوردرمختار) (ت)
[1] فتاوٰی ہندیہ کتاب الکراہیۃ الباب الخامس فی آداب المسجد نورانی کتب خانہ پشاور ۵/ ۳۲۲
[2] الھدایۃ کتاب الوقف المکتبۃ العربیۃ کراچی ۲/ ۶۱۸
[3] فتح القدیر کتاب الوقف مکتبہ نوریہ رضویہ سکھر ۵/ ۴۲۶
[4] درمختار کتاب الوقف مطبع مجتبائی دہلی ۱/ ۳۸۴
[5] ردالمحتار کتاب الوقف داراحیاء التراث العربی بیروت ۳/ ۳۹۱
[6] الاشباہ والنظائر الفن الثانی ۲/ ۹۷ وردالمحتار کتاب الغصب بیروت ۵/ ۱۱۵
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع