دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 16 | فتاوی رضویہ جلد ۱۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۶

اقول: علی ھذالم یبق عامراوفیہ کلام والصورۃ الرابعۃ سیأتی ان الحق عدم جواز الاستبدال فیہا فلم یبق الاصور تان بل لك ان تقول الثالثۃ ایضا خراب معنی وان لم یکن صورۃ فلك ان تقول ان العامر لایستبدل الابشرط کما ھو قضیۃ  ماحقق المحقق فی الفتح حیث حصرہ فی الشرط اوضرورۃ خروجہ من الانتفاع بہ وان شئت اوضحت فقلت ان الوقف مھما امکن الانتفاع بہ لم یجز استبدالہ الابالشرط۔

درمختار بحوالہ اشباہ مذکور ہے کہ چار صورتوں کے علاوہ آباد وقف کو تبدیل کرناجائزنہیں،ردالمحتار میں ہے (ان چار صورتوں میں سے)پہلی صورت یہ ہے کہ خود واقف نے تبدیل کرنے کی شرط لگائی ہو، دوسری صورت یہ ہے کہ غاصب نے اسے غصب کرکے اس پرپانی جاری کردیا یہاں تك کہ وہ وقف دریا بن جائے تو اس صورت میں غاصب قیمت کا تاوان دے گا اور متولی اس قیمت کے بدلے دوسری زمین خریدے گا۔تیسری صورت یہ ہے کہ غاصب انکاری ہے اور گواہ نہیں ہیں یعنی غاصب وقف زمین کی قیمت دینے پر آمادہ ہے تو متولی کواختیار ہے کہ اس سے قیمت وصول کرلے تاکہ اس کے بدلے دوسری زمین خرید لے چوتھی صورت یہ ہے کوئی شخص وقف زمین میں ایسی زمین کے بدلے رغبت رکھتا ہے جو غلہ کے اعتبار سے زمین وقف سے اکثر اور محل وقوع کے اعتبار سے زیادہ خوبصورت ہوتو امام ابویوسف کے قول پر تبدیل کرلینا جائز ہے اور اسی پر فتوٰی ہے جیسا کہ فتاوٰی قاری الہدایہ میں ہے،صاحب نہر نے اپنی کتاب اجابۃ السائل میں فرمایا قاری الہدایہ کا کہنا کہ عمل امام ابویوسف کے قول پر ہے صدر الشریعۃ کے اس قول کے مخالف ہے کہ ہم اس پر فتوٰی نہیں دیتے تحقیق ہم نے وقف کی تبدیلی میں بے شمار(خرابیاں)دیکھی ہیں کیونکہ ظالم قاضیوں نے اس کو مسلمانوں کے اوقاف باطل کرنے کا حیلہ بنالیا ہے،اسی لئے اسعاف میں فرمایا کہ قاضی مستبدل سے مراد قاضی بہشت ہے جس کی تفسیر اہل علم وعمل کے ساتھ کی جاتی ہےاھ میری عمر کی قسم یہ صورت تو کبریت احمر سے بھی زیادہ نادر ہے اور میں نہیں خیال کرتاہوں اس کو مگر محض لفظ جس کا ذکر کیا جاتا ہے چنانچہ حد سے تجاوز کرنے کے خوف کے پیش نظر زیادہ مناسب اس میں ممانعت ہے اور اﷲ تعالٰی  ہر انسان سے پوچھنے والاہے اھ علامہ بیری نے اس کو نقل کرنے کے بعد کہا میں کہتا ہوں اور فتح القدیر میں ہے کہ استبدال کا موجب یا تو شرط استبدال ہے یا ضرورت استبدال جبکہ یہاں اس کی ضرورت نہیں کیونکہ وقف پر زیادتی واجب نہیں بلکہ ہم اس کو پہلی حالت پر باقی رکھیں گے اھ میں کہتاہوں جو کچھ اس محقق نے کہا وہی حق اور درست ہے اھ کلام البیری۔یہ وہ ہے جس کو علامہ قنالی نے تحریر کیا ہے اھ مختصرًا ردالمحتار،اور مجھے یادپڑتا ہے کہ میں نے شامی کے قول کہ"غاصب نے زمین وقف پرپانی بہایا یہاں تك کہ وہ دریا بن گئی"پر یوں حاشیہ لکھا کہ میں کہتا ہوں اس صورت میں وہ آباد نہ رہی حالانکہ کلام تو آباد زمین میں ہورہی ہے،اور عنقریب چوتھی صورت کے بارے میں آرہا ہے کہ اس میں حق استبدال کا عدم جواز ہے،تو اب صرف دو۲ صورتیں باقی ہیں بلکہ تو کہہ سکتا ہے کہ تیسری صورت بھی معنیً خراب ہے اگرچہ صورتًا نہیں،لہذا تو کہہ سکتا ہے کہ آباد زمین وقف میں استبدال نہیں ہوگا سوائے اس کے کہ واقف نے خود استبدال کی شرط لگادی ہو،جیسا کہ فتح القدیر میں مذکور کلام محقق کا تقاضاہے جہاں اس نے استبدال کو شرط یا انتفاع سے خارج ہونے کی ضرورت میں منحصر کیا ہے اگر توتفصیل کا طلبگار ہے تو میں کہتا ہوں کہ جب تك وقف سے انتفاع ممکن ہو بلا شرط اس کو تبدیل کرنا جائز نہیں۔(ت)

پھر بحالت شرط استبدال بھی اس تبدیل کاجواز چند شرط سے مشروط:

اولًا: یہ تبدیل کرنے والاخود واقف ہو یا وہ جس کی تبدیل اس نے شرط کی ہو مثلًا اپنے لئے تبدیل شرط کی تومتولی وغیرہ کسی کو اختیار نہیں اور دوسرے کے لئے شرط کی تو واقف کو اختیار ہے۔

ثانیًا: جتنی بار شرط کی اس سے زائد نہ ہو مثلًا کہا کہ مجھے تبدیل کا اختیار ہے تو ایك ہی بار بدل سکتا ہے اور اگر کہا جس قدر بار چاہوں تبدیل کروں تو ہمیشہ مختارہے۔

ثالثًا: تبدیل عقار یعنی جائداد غیر منقولہ سے ہونہ روپیہ اشرفی سے۔

رابعًا:عقار میں تخصیص کردی ہے تو اس کے خلاف کا اختیار نہیں مثلًازمین سے بدلنا شرط کیا تو مکان سے تبدیل نہیں کرسکتا اور مکان کی شرط کی زمین سے تبدیل کا اختیار نہیں رکھتا یونہی فلاں شہر یا گاؤں کی زمین یا فلاں محلہ کے مکان یا فلاں بازار کی دکان کی تخصیص کی تو معتبر رہے گی۔

خامسًا: تبدیل مکان بمکان میں وہ مکان اسی محلہ کا ہو یا اس سے بہتر کا،یونہی دکان میں بازار وہی ہو یا اس سے بہتر۔

سادسًا بیع میں غبن فاحش نہ ہو۔

سابعًا: ایسے کے ہاتھ بیع نہ کرے جس کے لئے اس کی شہادت بوجہ تہمت رعایت مقبول نہ ہوجیسے باپ بیٹا۔

اقول: خلاصہ یہ کہ مخالفت شرط ومظنہ مخالفت نفع وقف سے بچے سب شرائط انہیں دو کلموں میں آگئے،

اما الاولان والرابع ففی الاولی ولیس استبدالہ بنفسہ اذا شرطہ لغیرہ من باب الخلاف لماصرح بہ فی الخانیۃ اٰخر فصل الشرط فی الوقف ان الوقف ھو الذی شرط لذٰلك الرجل وما شرط لغیرہ فھو مشروط لنفسہ [1]  اھ واما البواقی ففی الاخری فان النقد اسرع ھلا کا من العقار فالا ستبدال بہ نزول الی الاخس وفیہ مخالفۃ النفع والسابع مظنتھا۔

بہر حال پہلی دونوں اور چوتھی شرط ہے تو اول میں خود واقف کا تبدیل کرنا جبکہ وہ غیر کیلئے استبدال کی شرط کرچکا ہو خلاف شرط کے قبیلہ سے نہیں، اس دلیل کی بناء پر جس کی تصریح خانیہ کے باب الوقف،فصل الشرط کے آخر میں کی گئی کہ بیشك واقف وہی ہے جس نے اس شخص(غیر)کے لئے استبدال کی شرط لگائی اور جو شرط اس نے غیر کے لئے لگائی وہ خود اس کے اپنے لئے بھی شرط ہوئی اھ لیکن باقی شرطوں میں سے دوسری اس لئے کہ نقدی عقار کی بنسبت جلد ہلاك ہوتی ہے تو نقدی کے ساتھ وقف زمین کا تبادلہ گھٹیاکی طرف نزول ہوگا اور اس میں نفع کی مخالفت ہے اور ساتویں شرط میں اس مخالفت کا ظن ہے۔(ت)

ہاں جو وقف ویران وخراب ہوجائے تو قاضی شرع حاکم اسلام عالم عادل متدین خداترس کو بلاشرط واقف بلکہ باوصف منع واقف بھی اسے بیچ کر دوسری جائداد اسی غرض کے لیے اس کے قائم مقام کردینے کی اجازت ہے بچند شروط،چار شرطیں تو یہی کہ اوپر گزریں یعنی اول وثانی و رابع کے سوااور پانچویں شرط جو ابھی بیان کی کہ قاضی قاضی بہشت ہو،نہ قاضی جہنم،

سادسًا: وقف کا کچھ غلہ کرایہ وغیرہ ایسا نہ ہو جس سے اس کی آباد ی ہوسکے۔

سابعًا: ویرانی کامل ومطلق ہو کہ اصلًا قابل انتفاع نہ رہے جس غرض کے لئے وقف کیا کچھ کام نہ دے یا آمدنی اس قدر ناقص ہو کہ اس کے خرچ کو بھی غیر وافی ہو،

ھذامالخصناہ بتوفیق اﷲتعالٰی  من کلمات العلماء سنذکرکلامھم لیتضح لك جلیلۃ الماٰل قال فی ردالمحتار اعلم ان الاستبدال علی ثلٰثۃ وجوہ،الاول ان یشترطہ الواقف لنفسہ اولغیرہ اولنفسہ وغیرہ،فالاستبدال فیہ جائز علی الصحیح،والثانی ان لایشرطہ سواء شرط عدمہ اوسکت لکن صار بحیث لاینتفع بہ بالکلیۃ بان لایحصل منہ شیئ اصلا اولایفی بمؤنتہ فھو ایضا جائز علی الاصح اذاکان باذن القاضی ورأیہ المصلحۃ فیہ،والثالث ان لایشرطہ ایضا ولکن فیہ نفع فی الجملۃ وبدلہ خیرمنہ ریعاونفعا وھذالایجوز استبدالہ علی الاصح المختار کذاحررہ العلامۃ قنالی زادہ وھو ماخوذ من الفتح [2] اھ ثم قال وفی البحر،المعتمد انہ بلاشرط یجوز للقاضی بشرط ان یخرج عن الانتفاع بالکلیۃ وان لایکون ھناك ریع للوقف یعمربہ وان لایکون البیع بغبن فاحش وشرط فی الاسعاف ان یکون المستبدل



[1]                   فتاوٰی قاضی خاں فصل فی مسائل الشرط فی الوقف مطبوعہ نولکشور لکھنؤ ۴/ ۷۲۲

[2]                   ردالمحتار کتاب الوقف داراحیاء التراث العربی بیروت ۳/ ۳۸۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن