دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 16 | فتاوی رضویہ جلد ۱۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۶

لیکن وقف مال سے ایسا کرنا بلاشبہ متولی کو مطلقًا جائز نہیں کیونکہ اس میں وقف کا کوئی فائدہ نہیں ہے(ت)

درمختار میں ہے:

الااذاکان الواقف فعل مثلہ لقولھم انہ یعمر الوقف کما کان[1]۔

ہاں اگر واقف ایسا کرتا رہا ہوتو پھر وقف مال سے جائز ہے کیونکہ فقہاء نے فرمایاہے کہ متولی اسی طرح تعمیر کرے جس طرح پہلے تھی(ت)

فتح القدیر پھر شرح علامہ بیری پھر ابن عابدین میں ہے:

الواجب ابقاء الوقف علی ماکان علیہ دون زیادۃ ولاموجب لتجویزہ لان الموجب الشرط والضرورۃ ولاضرورۃ فی ھذا اذلا تجب الزیادۃ بل تبقیہ کما کان[2]۔

وقف کو اپنی اصلی حالت پر رکھنا واجب ہے کوئی زیادتی نہ کی جائے کیونکہ اس کے جواز کاکوئی موجب نہیں ہے کیونکہ موجب صرف وقف کی شرط یا ضرورت ہے اور اس میں کسی زیادتی کی ضرورت نہیں بلکہ جیسے تھا ویسے باقی رکھے۔(ت)

(۲)اولًا ہم نے اپنے فتاوٰی میں بیان کیا ہے کہ مسجد میں فرشی پنکھا لگانا مطلقًا ناپسندیدہ ہے،مدخل الی الشریعۃ میں ہے:

قد منع علماؤ نارحمھم اﷲ تعالٰی  المراوح،اذ ان اتخاذھا فی المسجد بدعۃ[3]۔

ہمارے علماء رَحِمَہُمُ اللہُ تعالٰی  نے فرشی پنکھا مسجد میں لگانا نا جائز کہا ہے کیونکہ مسجد میں ایسا کرنا بدعت ہے۔(ت)

ثانیًا: جب یہ حالت ہے کہ حاجت اصلًا نہیں تو اپنے مال سے بھی جائز نہیں،نہ کہ مال وقف سے۔قال اﷲ تعالٰی :

" وَ لَا تُسْرِفُوْاؕ-اِنَّهٗ لَا یُحِبُّ الْمُسْرِفِیْنَۙ(۱۴۱)"[4]۔

اسراف نہ کرو اللہ تعالٰی  اسراف کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا۔(ت)

وقال صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ:

ان اﷲ تعالٰی  کرہ لکم ثلثا

اﷲ تعالٰی  نے تمہارے لئے تین چیزوں کوناپسند

قیل وقال وکثرہ السؤال واضاعۃ المال[5]۔

فرمایا ہے قیل وقال،بغیر ضرورت سوالات کی کثرت اور مال کا ضیاع۔(ت)

ثالثًا: یہ وقف میں صرف جدید کااحداث ہے جس کی اجازت متولی کو نہیں ہوسکتی کمابینا۔

رابعًا: جب طبًّا اس پنکھے کی ہوا مضر صحت ہوتو اس کا کسی مسلمان کے گھر میں بھی اپنے یا اس کے مال خاص سے بھی لگانا جائز نہ ہوگا نہ کہ مسجدمیں نہ کہ مال وقف سے،کمایأتی۔

(۳)بیشك مسجد میں ایسی چیزکا احداث ممنوع بلکہ ایسی جگہ نماز پڑھنا مکروہ ہے۔تنویر الابصار ودرمختار میں ہے:

کرہ وقت حضور طعام تاقت نفسہ الیہ وکذاکل مایشغل بالہ عن افعالھا ویخل بخشوعھا کائنا ماکان[6]۔

نفس کی خواہش ہوتو کھانے کے وقت نماز مکروہ ہے اور یونہی ہر وہ چیز جس سے نماز میں دل مصروف رہے اور خشوع میں خلل انداز ہو،جو بھی ہو۔(ت)

نیز شرح تنویر میں ہے:ولذاتکرہ فی طاحون[7] (اسی لئے چکی خانہ میں نماز مکروہ ہے۔ت)ردالمحتار میں ہے:

لعل وجہہ شغل البال بصوتھا[8]۔

ہوسکتا ہے اس کی وجہ چکی کی آواز سے دل کی مشغولیت ہو(ت)

(۴)اس صور ت میں وہ پنکھا مطلقًا خود ہی ناجائز ہے اگرچہ پہلی چار وجہ نہ بھی ہوتیں۔تنویرالابصار میں ہے:

کرہ ادخال نجاسۃ فیہ فلایجوز الاستصباح بدھن نجس فیہ[9]۔

مسجد میں نجاست کا داخل کرنا منع ہے اس لئے ناپاك تیل سے مسجدمیں چراغ روشن کرنا جائز نہیں۔(ت)

(۵)یہ بھی کافی وجہ اس روشنی اور پنکھے کی ممانعت کی ہے،رسول اللہ صَلَّی اللہُ تعالٰی  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَفرماتے ہیں:

 



[1]                      درمختار کتاب الصلوٰۃ باب مایفسد الصلوٰۃ مطبع مجتبائی دہلی ۱/ ۹۳

[2]                      فتح القدیر کتاب الوقف مکتبہ نوریہ رضویہ سکھر ۵/ ۴۴۰

[3]                      المدخل لابن الحاج فصل فی ذکر البدع التی الخ دارالکتاب العربی بیروت ۲/ ۲۲۲

[4]                      القرآن الکریم ۶/ ۱۴۱

[5]                    مسند احمدبن حنبل حدیث المغیرۃ بن شعبۃ دارالفکر بیروت ۴/ ۲۴۶

[6]                    درمختار کتاب الصلوٰۃ مطبع مجتبائی دہلی ۱/ ۶۲

[7]                    درمختار کتاب الصلوٰۃ مطبع مجتبائی دہلی ۱/ ۶۲

[8]                    ردالمحتار کتاب الصلوٰۃ دارحیاء التراث العربی بیروت ۱/ ۲۵۵

[9]                    درمختار شرح تنویر الابصار باب مایفسد الصلوٰۃ مطبع مجتبائی دہلی ۱/ ۹۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن