30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
لوصلیتم فی بیوتکم کما یصلی ھذاالمتخلف لترکتم سنۃ نبیکم ولوترکتم سنۃ نبیکم لضللتم [1] وفی روایۃ ابی داؤد لکفرتم[2]۔
یعنی اگر مسجد میں جماعت کو حاضر نہ ہوگے اور گھروں میں نماز پڑھو گے تو گمراہ ہوجاؤگے ایمان سے نکل جاؤگے(اور ابوداؤد کی روایت میں ہے تم کافر ہوجاؤگے۔ت)
بایں ہمہ صحیحین کی حدیث میں ارشاد ہوا:
من اکل من ھذہ الشجرۃ الخبیثۃ فلایقربن مصلانا[3]۔
جو اس گندے پیڑ میں سے کھالے یعنی کچا پیاز یا کچا لہسن وہ ہماری مسجد کے پاس نہ آئے۔
اور فرمایا:فان الملٰئکۃ تتأذی ممایتأذی منہ بنواٰدم[4]۔یعنی یہ خیال نہ کرو کہ اگر مسجد خالی ہے تو اس میں کسی بو کا داخل کرنا اس وقت جائز ہو کہ کوئی آدمی نہیں جواس سے ایذا پائے گا ایسا نہیں بلکہ ملائکہ بھی ایذا پاتے ہیں اس سے جس سے ایذاپاتا ہے انسان۔مسجد کو نجاست سے پچانا فرض ہے۔واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ۱۱۴تا۱۱۹:ازبمبئی کامبیکرات اسٹریٹ المعروف چھاج محلہ مرسلہ بدرالدین عبداللہ صاحب مشاور جامع مسجد کمیٹی،۱۶رجب ۱۳۳۴ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین وفقہائے شرع متین زادہم اﷲ تعالٰی شرفًا وتظیمًا ان صور مسئولہ میں جوکہ ذیل حسب نمبر مندرج ہیں:
اول: یہ کہ شہر بمبئی میں ایك مسجد عظیم الشان رفیع البنیان جامع مسجد ہے اور اس کی بنا وسط شہر میں ایسی جگہ واقع ہے جس کے چو طرف کوئی مکان نہیں ہے اور اس میں ہوابکثرت آتی کیونکہ سب اطراف اس کے فارغ ہیں بلکہ بعض اوقات بسبب کثرت ہوا مصلی دریچہائے مسجد کو بند کرتے ہیں،اس مسجد کی بنا پہلے ہی سے نہایت عمدہ و شاندار تھی مگر قبل از چند سال حضرات مشاورین نے اپنی رائے سے اس میں کسی قدر تبدل وتغیر کیا اور تخمینًا اس ترمیم وتبدیل میں تخمینًا تین لاکھ روپیہ سے زیادہ صرف مال وقف سے کیاگیا اس
مسجد کی روشنی کے لئے قبل از چند سال بصرف مبلغ دس بارہ ہزار روپیہ ہانڈیاں وجھومر بلوری وغیرہ اسباب روشنی کا خرید کرکے نہایت اعلٰی پیمانہ پر مشاورین قدیم نے انتظام کیا تھا بعد از چند سال مشاورین جدید نے اس انتظام کو ناقابل وغیر مکتفی سمجھ کر تقریبًا بیس ہزار روپیہ سے زیادہ صرف مال وقف سے گیس کی روشنی کی تجویز کی اور طبقہ زیریں اور بالاپر گیس کے نل وغیرہ سقف وجدار مسجد میں نصب کئے گئے تھے اور چند سال تك یہ گیس یعنی دخان کی روشنی کا مسجد میں انتظام رہا،مگر جبکہ مسجد بطریق بیان بالاترمیم وتغیر کرنے میں آئی اس وقت یہ سب گیس کی روشنی کے نل وغیرہ جو کہ سقف وجدار میں نصب کیے گئے تھے ضائع وخراب وبرباد ہوئے پھر تجدیدًا حضرات مشاورین نے بکثرت رائے مشاورین نئے سرے سے گیس کی روشنی کا انتظام کیااور طبقہ زیریں میں سقف وجدار میں نل نصب کئے اس امر کو ایك سال کا عرصہ منقضی نہیں ہوا ہے کہ مشاورین مذکور چاہتے ہیں کہ مسجد میں برقی روشنی اور برقی پنکھوں کا انتظام واہتمام بصرف مال مسجد کیاجائے پس جملہ احوال سوال مذکورپر غور فرماکر بیان فرمادیں کہ یہ جو وقتًا فوقتًا دربارہ روشنی اخراجات کثیرہ کئے گئے ہیں یہ مال وقف میں تصرف بیجا ونازیبائے شرع ہیں یانہیں؟ بیان فرمائیں۔
ثانی: یہ کہ جب مسجد ایسی جگہ واقع ہے جس کے چاروں طرف کوئی مکان نہیں ہے اور مسجد مذکور کے دیواروں میں دریچہائے کلاں بکثرت بنائے گئے ہیں اور ہر وقت ہوا وہاں موجود ومتموج ہے بلکہ بعض وقت حسب بیان سوال اول کھڑکیاں بسبب کثرت ہوا کے بند کی جاتی ہیں،پس ایسی صورت میں مال وقف سے برقی پنکھے مسجدمیں نصب کرنا شرعًا درست ہے یانہیں؟
تیسرے یہ کہ تجربتًا یہ امر ظاہر ہے کہ جب برقی پنکھا چلایا جاتاہے اس وقت اس سے ایك آواز آتی ہے جو ضرور مخل نماز ومبطل خشوع وخضوع،بناءً علیہ اس طرح کے پنکھے بلاضرورت بصرف مال مسجد بنانا شرعًا جائز ہیں یانہیں؟
(۴)یہ امر بتحقیق تمام ثبوت کو پہنچا ہے کہ پنکھا چلانے کے ڈبے میں جو گریس ڈالا جاتا ہے وہ اشیاء ناپاك ونجس سے مخلوط ہے اس صورت خاص میں بھی ان پنکھوں کے مسجد میں لگانے کا بصرف مال وقف شرعًا کیا حکم ہے؟
(۵)یہ کہ ماہرین فن ایلیکٹری سے یہ بات بخوبی معلوم ہوئی ہے کہ بہ نسبت گیس کی روشنی کے ایلیکٹری کی روشنی وبرقی پنکھوں میں زیادہ ترخوف آتشزدگی ہے،چنانچہ ایلیکٹری سے اس قسم کی آتشزدگی کے واقعات بہت ہوچکے ہیں جس سے بہت لوگ واقف ہیں،پس صورت مذکور میں ایسی خوفناك وحشت آمیز چیز کا نصب کرنا شرعًادرست ہے یانہیں؟
(۶)یہ امر بھی ملحوظ خاطر رہے کہ بقول اطباء روشنی برقی مضر بصارت ہے اور برقی پنکھوں کی ہوا
بھی نقصان رسان صحت ہے،چنانچہ اس قبیل کا ایك مضمون اخبار طبیب مورخہ یکن جون سہہ رواں مطبوع ہے جو اخبار کہ بسر پرستی جناب حاذق الملك مولوی حکیم اجمل خاں صاحب بہادر رئیس اعظم دہلی نکلا کرتا ہے،پس ایسی مضرت رساں صحت کا مسجد میں آویزاں کرنا شرعًا درست ہے یانہیں؟بینواتوجروا۔
الجواب:
(۱)یہ تصرفات محض ظلم واسراف وتضییع مال اوقاف ہیں علماء نے ایك چراغ وقف کے صبح تك روشن رکھنے کو ناجائز بتایا جب تك واقف سے نصًا یا عرفًا اس کی اجازت ثابت نہ ہو نہ کہ بار بار یہ ہزارہا روپوں کاصرف بیکار،متولیوں کو کسی صرف جدید کے احداث کی اجازت نہیں ہوسکتی،اگر بلا مسوغ شرعی اس میں مال وقف صرف کرینگے وہ صرف ان کی ذات پر پڑے گا اور جتنا مال مسجد اس میں خرچ کیا اس کا تاوان ان پر لازم ہوگا،واقف نے اگرمسجد میں کنگرے نہ بنائے تھے اور متولی مال وقف سے بنائے گا گنہگار ہوگا اور تاوان دے گا،نمازیوں کو اگر بے منارہ کے اذان کی آواز پہنچ جاتی ہے تو متولی مال مسجد سے منارہ نہیں بناسکتا،بنائے گا تو اس پر تاوان آئے گا،واقف نے فراش مسجد کا کوئی وظیفہ نہ رکھا تھا،متولی تو متولی حاکم کو حلال نہیں کہ اس میں فراش کا وظیفہ حادث کرے،نہ فراش کو وہ وظیفہ لینا حلال۔بنائے مسجد بسکہ عمدہ ومحکم تھی تو متولیوں کو اس کا شہیدکرنا اور نقشہ بدلنا اوراس میں مسجد کے تین لاکھ روپے اڑادینا اور اس کے سبب بیس ہزار کے نل برباد کرنا اور پھر گیاس کی روشنی میں بیس ہزاراور اڑانا،اور اب اسے بھی تباہ کرکے برقی روشنی کی کوشش کرنا اور اس میں مال مسجد
[1] صحیح مسلم کتاب المساجد باب فضل صلوٰۃ والجماعۃ وبیان التشدید الخ قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/ ۲۳۲
[2] سنن ابوداؤد کتاب الصلوٰۃ باب التشدید فی ترك الجماعۃ آفتاب عالم پریس لاہور ۱/ ۸۱
[3] صحیح مسلم کتاب المساجد باب نہی من اکل ثوما الخ قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/ ۲۰۹
[4] صحیح مسلم کتاب المساجد باب نہی من اکل ثوما الخ قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/ ۲۰۹
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع