30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اور آئندہ بھی ایك مسجد کا ماہوار دوسری مسجد میں لگانا جائز ہے یا نہیں ؟ اور جائز ہے تو اس کو ادا کرنا ضرور ہے یا نہیں ؟ یہ بھی واضح ہو کہ ہر ایك مسجد کے واسطے خاص خاص دکانوں کا کرایہ وقف ہے واقفہ زندہ ہے اور وصیت نامہ اسی کے قبضہ میں ہے جو رجسٹری شدہ ہے۔
الجواب:
جب وقف کی وصیت کی ہے تو اس کانفاذ بعد موت واقف ہوگا،زندگی میں اسے اختیار ہے جو چاہے کرے۔واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ۱۰۸تا۱۱۳: ازفیض آباد چوك مسجد شاہ ٹاٹ مرسلہ حافظ عبدالرحمٰن صاحب پیش امام ۱۶شعبان ۱۳۳۷ھ
حضرات علمائے کرام سوالات ذیل میں ازروئے شرع شریف کیا حکم فرماتے ہیں:
(۱)مسجد کے متعلق مسجد کی ضرورت سے پاخانہ بناہوا تھا اور وہی استنجا خانہ بھی تھا،مسجد کے متعلق ایك تھوڑا ساصحن مسجد کے دکھن جانب تھا جس کاحلقہ پختہ دیوار سے تھا اور اسی حلقہ کے گوشہ میں مسجد کا استنجاخانہ تھا جس میں نمازیان مسجد اور مسافران طہارت اور رفع حاجت کرتے تھے۔زید نے ایك مدرسہ بنانا چاہا جس کے واسطے عمرو نے اپنی ملك سے مدرسہ کےلئے مسجد کے خلف سے ملی ہوئی زمین دی تھی،زید کو وہ حلقہ جو مسجد کے متعلق تھا اور پاخانہ دونوں وہ بھی زید نے کھود ڈالا اورتخمینًا دو گز زمین چوڑان میں اورجتنی دور پاخانہ تھا اور اسی سیدھ اتنی ہی زمین پرچوڑان میں۵خواہ ۶ گز تك لمبان میں سب بغیر عام مسلمانوں کی اجازت کے غصب کرکے اپنا مدرسہ بڑھا کر بنالیا اور تخمینًا تین ہزار اینٹ اسی حلقہ کی جو کھود ڈالی تھی وہ بھی مدرسہ میں لگائی،عام مسلمانوں نے سکوت کیا بوجہ اس کے کہ چند مسلمان ہمخیال زید کے اس کے شریك رہے۔مسلمانوں نے چندہ جمع کرکے یہ سب بنوایا تھا کچھ دخل نہ دیا۔کیا شرعًا زید کے لئے یہ جائز ہےکہ وہ مسجد کا پاخانہ توڑڈالے اور معہ پاخانہ کی زمین کے بغیر اجازت عام مسلمانوں کے غصب کرکے مدرسہ بنالے،اینٹ پاخانہ اور حلقہ کی مدرسہ میں لگالے شرعًا جائز ہے یانہیں؟
(۲)ایسی حالت میں جبکہ وہ پاخانہ اور استنجا خانہ نماز یان مسجد اور مسافران مسجد کے لئے تھا جس کے کھودڈالنے سے نمازیوں کو برابر تکلیف رہی اور ہے،زید کا پاخانہ کھودڈالنا اور مسجد کی ضروریات کا خیال نہ کرنا اور ایسی زمین کو مدرسہ میں داخل کرنا یہ سب شرعًا جائز ہے یانہیں اور زید اس سے گنہگار ہوا یانہیں؟
(۳)زید نے مسجد کی پشت پر کاپختہ پشتہ ایك ثلث جو حفاظت دیوار مسجد کےلئے بنایا جاتا ہے کھودڈالا اور پاخانہ غسل خانہ اور اس کے بدررو(نالی)کا حوض سب مسجد کے پشت دیوار سے بالکل ملا ہوا بلکہ ایك گز مٹی نکال کر بنایا جس سے مسجد میں بو بھی آئے گی،دیوار پشت مسجد میں نونا(شور)بھی لگے گا مسجد کی بیحرمتی بھی ہے کہ پشت مسجد پر پاخانہ بنا ہے،آیا یہ سب فعل زید کےلئے شرعًا جائز ہے یانہیں؟ شرع دیوار مسجد میں اجازت دیتی ہے کہ مسجد کا پشتہ وزمین پاخانہ کی ضرورت کوکھودڈالاجائے کہ پاخانہ کی جگہ کچھ کم تھی یا پاخانہ بن نہ سکتا۔مسجد کی پشت پر سے مہتر آوے گا حوض کا پانی جو بالکل نجاست غلیظہ ہے جس سے مسجد دیوار پر ضرور چھینٹ پڑے گی۔
(۴)زید نے یہ سب کچھ کیا خود اور چند مسلمانوں کی مدد سے،مگر مسلمانان شہر جس میں ہر قسم کے لوگ ہیں زید کی ان تمام باتوں کے خلاف یہ سب زمین مسجد پاخانہ اور وہ زمین جو اس کے متصل مسجد کے متعلق ہے اور اس کی اینٹ سب اپنے تحت تصرف میں لانا بھی سخت خلاف اور رنجیدہ ہیں اس کو جائز نہیں سمجھتے لہذا شرعا ہم سب مسلمانوں کو سکوت کرنا چاہئے یا کہ دخل دینا چاہئے اور یہ سب زمین علیحدہ کرلینا چاہئے؟امید کہ تشفی بخش جواب ہم غریب مسلمانوں کو مرحمت ہووے مع دلیل کے کیونکہ زید بھی مولوی ہے بغیردلیل کے وہ ہم لوگوں کی کیوں مانے گا۔
(۵)کیا زمین متعلقہ مسجد یااستنجا خانہ وغیرہ وغیرہ مسلمانوں کی اجازت سے شرعًا منہدم ہوسکتا ہے ایسی حالت میں جبکہ وہ مسجد کے کام میں نہ آئے بلکہ دوسرے کام میں آئے وہ اجازت کے مجاز ہیں۔
(۶)مسجد میں پاخانہ یا پیشاب خانہ بنانے میں کچھ پورپ پچھم میں فرق ہے یانہیں؟ اور مسجد سے کتنے فاصلہ پر پیشاب خانہ بنانا چاہئے اس کی کوئی حد شرعًا جو ہو حکم فرمایا جائے اور نجاست کے پانی سے مسجد کی دیوار میں اگر اثر پہنچے تو شرعًا کچھ حرج ہے یانہیں؟
الجواب:
(۱و۲)یہ فعل زید کا حرام قطعی ہے،ایك وقف جس غرض کے لئے وقف کیا گیا ہے اسی پر رکھا جائے اس میں تو تغیر نہ ہومگر ہیئت بدل دی جائے مثلًا دکان کو رباط کردیں یا رباط کو دکان،یہ حرام ہے۔عالمگیری میں ہے:
لاتجوز تغییر الوقف عن ھیئتہ[1]۔
وقف جائداد کی ہیئت کوتبدیل نہیں کیا جاسکتا ہے۔(ت)
نہ کہ سرے سے موقوف علیہ بدل دیا جائے،متعلق مسجد کو مدرسہ میں شامل کرلیا جائے یہ حرام ہے اور سخت حرام ہے۔
(۳)یہ بھی زید کا ویسا ہی تصرف ہے،حرام وناجائز ہے۔مسجد کا پشتہ کھودنا حرام،اور اسے ماورائے مسجد دوسرے کام خصوصًا ایسے ناپاك کام میں صرف کرنا صریح ظلم وغصب وبیحرمتی مسجد ہے۔
صحیح حدیث کا ارشاد ہے کہ جو ایك بالشت زمین غصب کرے گا زمین کے ساتوں طبقوں تك اتنا حصہ توڑکرروزِ قیامت اس کے گلے میں طوق ڈالاجائے گا[2]۔
(۴)مسلمانون کو زید کی ایسی بیجادست برد وظلم پر سکوت حرام ہے اور چارہ جوئی فرض۔لازم ہے کہ بذریعہ حکومت مسجد کی وہ پہلی زمین اور پشتہ کی زمین سب اس کے قبضہ سے نکلوائی جائے اور پہلے جس حالت پر تھی اسی حالت پر جبرًا اس سے کرائی جائے اور جتنی اینٹیں اس نے تصرف میں کرلی ہیں وہ متمیز ہوں تو واپس لی جائیں ورنہ ان کی قیمت لی جائے اور جتنے دنوں یہ استنجا خانہ وپشتہ وغیرہ کی زمین اس کے قبضہ میں رہی یا تا انفصال رہے اس سب کا کرایہ اس سے مسجد کے لئے لیا جائے کما قد نصوا علیہ قاطبۃ فی الکتب المعتمدۃ(جیسا کہ تمام معتبر کتب میں اس پر نص موجود ہے۔ت)
(۵)مسلمانوں کو تغییر وقف کا کوئی اختیار نہیں تصرف آدمی اپنی ملك میں کرسکتا ہے وقف مالك حقیقی جل وعلا کی ملك خاص ہے اس کے بے اذن دوسرے کو اس میں کسی تصرف کا اختیار نہیں۔
(۶)مسجد کوبو سے بچانا واجب ہے،ولہذا مسجد میں مٹی کا تیل جلانا حرام،مسجد میں دیا سلائی سلگانا حرام،حتی کہ حدیث میں ارشاد ہوا:وان یمرفیہ بلحم نیئ[3]۔یعنی مسجد میں کچا گوشت لے جانا جائز نہیں، حالانکہ کچے گوشت کی بوبہت خفیف ہے تو جہاں سے مسجد میں بو پہنچے وہاں تك ممانعت کی جائے گی،مسجد عام جماعت کیلئے بنائی جاتی ہے اور جماعت ہر مسلمان پر واجب ہے یہاں تك کہ ترك جماعت پر صحیح حدیث میں فرمایا:ظلم ہے اور کفر ہے۔اور نفاق یہ کہ آدمی اللہ کے منادی کو پکارتا سنے اور حاضر نہ ہو۔صحیح مسلم شریف میں عبداللہ بن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکی حدیث ہے:
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع