دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 16 | فتاوی رضویہ جلد ۱۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۶

شروط صحۃ الخلو ان یکون مابذل من الدراہم عائداعلی جھۃ الوقف بان ینتفع بھا فیہ فمایفعل الاٰن من اخذ الناظر الدراہم من ذی الخلو ویصرفھا فی مصالح نفسہ ھو فھذا الخلوغیر صحیح ویرجع الدافع بدراھمہ علی الناظروان لایکون للوقف ریع یعمرمنہ فان کان یفی لعمارتہ ومصاریفہ فلایصح فیہ حینئذ خلو،فلو وقع کان باطلا وللمستأجر الرجوع علی الناظر بما دفعہ من الدراہم،وان یثبت ذٰلك الصرف علی منافع

خلو کے صحیح ہونے کی شرائط میں سے ہے کہ دراہم کے خرچ کرنے سے وقف کو فائدہ ہوکہ ان کا نفع وقف میں شامل ہو، اور آج کل جو کچھ کیا جارہا ہے وہ یہ کہ وقف کا نگران خلووالے سے دراہم لے کر اپنے ذاتی مفاد میں خرچ کرتا ہے تو یہ باطل ہے لہذا دراہم دینے والے کو حق ہے کہ وہ نگران سے واپس وصول کرے اگرچہ وقف کی اتنی آمدن نہ ہو جس سے اس کی تعمیر ہو سکے اور اگر اتنی آمدن ہو جس سے وقف کی عمارت وغیرہ مصارف پورے ہوسکتے ہوں تو اب اس میں خلو صحیح نہ ہوگا اگر خلو کیا تو باطل ہوگا اور مستاجر کو دئے ہوئے اپنے دراہم واپس لینے کا حق ہوگا،اور اگر واقعی دراہم کے فوائد وقف کے لئے ہوں تو بھی محض نگران کی تصدیق ثبوت

الوقف بالوجہ الشرعی فلوصدقہ الناظر علی التصرف من غیر ثبوت ولاظہور عمارۃ ان کانت ھی المنفعۃ فلا عبرۃ بھذاالتصدیق لان الناظر لایقبل قولہ فی مصرف الوقف حیث کان لذٰلك الوقف شاہد [1] اھ نقلہ عن ذٰلك الفاضل المالکی مقرابل معتمدا حیث قال ھذاخلاصۃ ماحررہ بعض فضلاء المالکیۃ فی تالیف مستقل فی ذٰلك واﷲ الھادی الٰی قوام المسالك وانما اطنبنا الکلام فی ھذا المقام لکثرۃ دوران الخلو بین الانام واحتیاج کثیر من القضاۃ الیہا وابتناء کثیر من الاحکام علیہا خصوصا قضاۃ الاوھام الذین لیس لھم شعور ولاالھام [2] اھ،

اور موقعہ پر عمارت کے وجود کے بغیر قابل تقسیم نہیں ہے جبکہ منافع کا تعلق عمارت سے ہو،کیونکہ جب وقف کے منافع قابل مشاہدہ ہوں تو مصرف کے متعلق محض نگران کا قول قابل قبول نہیں ہوتا اھ،اس کوغمزالعیون نے اس مالکی فاضل سے ثابت بلکہ معتمد قرار دیتے ہوئے نقل کیا جہاں انہوں نے کہا کہ بعض مالکی فضلاء نے اس بحث کو اپنے مستقل رسالہ میں جوتحریر کیا ہے یہ اس کاخلاصہ ہے، اﷲ تعالٰی  ہی مضبوط راستہ کی راہنمائی فرمانے والا ہے۔ہم نے اس بحث کو اسلئے طول دیا کہ لوگوں میں خلو رواج کثیر ہے اور بہت سے قاضی حضرات کو اس کی ضرورت درپیش ہے اور اس پر بہت سے احکام مبنی ہیں خصوصًا وہم پرست قاضیوں کے لئے جن کو فہم وشعور نہیں ہے اھ۔

اقول:ماذکر من عدم تصدیق الناظر مسلم ان کان مسرقا مفسدااوکذبہ الظاھر کأن یدعی صرفھا الی العمارۃ ولاعمارۃ والا فلعلہ عندالمالکیۃ اما عندنا فالناظر امین والقول قول الامین مالم یکذبہ الظاھر قال فی الدرالمختارلوادعی المتولی الدفع قبل قولہ الخ[3] وفی ردالمحتار عن الاسعاف وعن شرح الملتقی عن شروط                                                                                                                                                                                                                                                                                 الظہیریۃ وعن البحر عن وقف الناصحی اذاآجر الواقف او قیمہ او وصیہ او امینہ ثم قال قبضت الغلۃ فضاعت اوفرقتھا علی الموقوف علیہم وانکروا فالقول لہ مع یمینہ [4] اھ وفیہ عن الحامدیۃ عن بیری زادہ عن احکام الاوصیاء،القول فی الامانۃ قول الامین مع یمینہ الا ان یدعی امرایکذبہ الظاھر فحینئذ تزول الامانۃ و تظہر الخیانۃ فلایصدق [5] اھ وفیہ عنہا عن المفتی ابی السعود انہ ان کان مفسدامبذرا لایقبل قولہ بصرف مال الوقف بیمینہ [6] اھ بل استظھر السید الحموی نفسہ فی امانات الغمز قبول قولہ ولو بعد عزلہ مستندابمسائل،منھا ان الوصی لو ادعی بعد موت الیتیم انہ انفق علیہ کذایقبل

اقول:(میں کہتا ہوں)اس کا یہ ذکر کرنا کہ نگران کی تصدیق کافی نہیں ہے یہ وہاں درست ہے جہان نگران مفسد اور چور ہو یا ظاہر حال نگران کو جھوٹا قرار دے مثلًا یہ کہ وہ عمارت پرصرف کرنے کا دعوٰی کرتا ہو حالانکہ موقعہ پر عمارت کا وجود ہی نہیں ہے،ورنہ ہوسکتا ہے کہ یہ مالکی حضرات کا موقف ہو، لیکن ہمارے ہاں جب تك ظاہر حال نگران کو نہ جھٹلائے اس وقت تك نگران کو امین قرار دیا جائیگا اور اس کی بات ہی معتبر ہوگی،درمختار میں فرمایا ہے کہ اگر متولی ادا کرنے کا دعوٰی کرتا ہوتو اس کی بات قابل تسلیم  ہوگی الخ اور ردالمحتار میں اسعاف اور شرح ملتقی سے ظہیریہ کی شروط اور بحر کے حوالہ سے نقل کیا ہے کہ انہوں نے ناصحی کے وقف کے حوالہ سے کہا ہے کہ جب واقف یاناظم یا وصی یا امین نے وقف زمین کرایہ پردی اور پھر کہا میں نے غلہ(اجرت)وصول کرلی ہے جو ضائع ہوگئی یا موقوف علیہ لوگوں میں تقسیم کردی ہے وہ لوگ انکار کریں تو قسم لے کر متولی وغیرہ کی بات تسلیم کرلیجائیگی اھ،اور اسی ردالمحتار میں حامدیہ سے بیری زادہ کے حوالہ سے منقول ہے کہ وصی حضرات کے احکام کی بحث میں فرمایا کہ دیانت کے معاملہ میں قسم کے ساتھ ناظم کی بات تسلیم کرلی جائے گی ماسوائے ایسے معاملہ کے جس میں ظاہرًا جھوٹ کا مدعی ہوتو ایسی صورت میں اس کی دیانت ختم اور خیانت واضح ہونے کی بناء پر تصدیق نہ کی جائے گی اھ اسی میں حامدیہ سے منقول ہے کہ انہوں نے مفتی ابوسعود سے نقل کیا ہے کہ اگر متولی وغیرہ مفسد اور فضول خرچ ہوتو وقف کے مال کوصرف کرنے کے متعلق اس کی قسم کے باوجود بات قبول نہ کیجائیگی اھ،بلکہ سید حموی نے ظاہر قرار دیتے ہوئے غمز کی امانات کی بحث میں فرمایا کہ اس کی بات قبول ہوگی اگرچہ اس کے معزول ہونے کے بعد اس کا قول ہو۔اس بات کو حموی نے کئی مسائل سے ثابت کیا ہے،ان میں سے ایك یہ ہے

قولہ وعللوہ بانہ اسندہ الٰی حالۃ منافیۃ للضمان[7] اھ فکانہ سکت ھٰھنا معتمد اظہورہ واﷲتعالٰی  اعلم۔

کہ وصی شخص یتیم کی موت کے بعد دعوٰی کرے کہ میں نے یتیم پر اتنا مال صرف کیا ہے تو اس کی بات قبول کی جائے گی، اور اس کی وجہ انہوں نے یہ بیان کی ہے کہ وصی کا یہ بیان ایسی حالت کی طرف منسوب ہے جو ضمان کے منافی ہے،اس پر ان کا سکوت ظاہر پر اعتماد کی دلیل ہے۔واﷲ تعالٰی  اعلم۔(ت)

 



   [1] غمز العیون البصائر مع الاشباہ والنظائر الفن الاول ادارۃ القرآن کراچی ۱/ ۳۹۔۱۳۸

[2]    غمز العیون البصائر مع الاشباہ والنظائر الفن الاول ادارۃ القرآن کراچی ۱/ ۳۹۔۱۳۸

[3]    درمختار کتاب الوقف فصل یراعی شرط الواقف فی اجارتہ مطبع مجتبائی دہلی ۱/ ۳۹۲

[4]    ردالمحتار کتاب الوقف فصل یراعی شرط الواقف فی اجارتہ داراحیاء التراث العربی بیروت ۳/ ۴۲۵

[5]    ردالمحتار کتاب الوقف فصل یراعی شرط الواقف فی اجارتہ داراحیاء التراث العربی بیروت ۳/ ۴۲۵

[6]    ردالمحتار کتاب الوقف فصل یراعی شرط الواقف فی اجارتہ داراحیاء التراث العربی بیروت ۳/ ۴۲۵

   [7] غمز العیون البصائر مع الاشباہ والنظائر کتاب الامانات ادارۃ القرآن کراچی ۲/ ۷۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن