دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 16 | فتاوی رضویہ جلد ۱۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۶

اقول:(میں کہتاہوں)ان کی طرف سے بہترین تاویل یہ ہوگی کہ انہوں نے اس علیحدہ چیز کو مجازًا خلو کہا ہے یا یہ کہ خلو کا اطلاق دونوں صورتوں پر کیا ہے،اور اس میں شك نہیں کہ خلو والے کی کوئی مملوك عین چیز ہوتو اس کے فروخت کرنے بلکہ عرف میں وقف کی صورت ہوتو وقف کرنے کے جواز میں کوئی کلام نہیں ہے جبکہ زمین وقف یا کرایہ کی رہے گی وہ چیز جو نئی ہے اور محققین نے اس کاانکار کیا ہے وہ

خلو معنوی ہے،اس تاویل سے ابن ہلال اور اس کا رد کرنے والوں کے کلاموں میں موافقت ہوجائیگی کہ ابن بلال کی گفتگو قائم رہنے والی عین چیز کے متعلق ہے اور اب اس پر سکنٰی کے طور پر تفریع بلا شك درست ہوگی اور کوئی اعتراض نہ رہے گا،ور معترضین کا کلام خلو کے معروف معنی کے متعلق ہے لہذا کوئی مخالفت نہ رہی بشرطیکہ ابن بلال کی اپنے رسالہ میں گفتگو اس تاویل کا ساتھ دے،حقیقت کا علم تو اﷲ تعالٰی  علام الغیوب کے ہاں ہے،پھر عقود الدریہ تنقیح کرنے والے علامہ کا یہ قول عجیب ہے کہ خلو قدیم دخل اور قبضے کا نام ہے اھ اقول:(میں کہتا ہوں)سبحٰن اﷲ کچھ زمانہ سے محض قابض ہونے جس کو نصارٰی کے قانون میں موروثی حق کہتے ہیں جو کہ ایك نئی بدعت ہے،سے کیسے حق ثابت ہوسکتا ہے اس حق کے ثبوت اور اس کے بیع کے جواز کی بات کوئی کیسے کرسکتاہے جبکہ خودیہ صاحب تنقیح اس بیان سے تھوڑا پہلے کہہ چکے ہیں،وہ یہ عبارت ہے کہ،لیکن قنیہ میں جو یہ کہا ہے کہ سلطانی زمین پر تیس سالہ قبضہ سے حق القرار اور ملکیت ثابت ہوجاتی ہے اور اگر قابض اس زمین کے حق قرار کو فروخت کرنا چاہے تو جائز ہے جبکہ ہبہ کرنے میں اختلاف ہے،اور اگر قابض خود اس حق سے دستبردار ہوجائے تو قدیمی حق(حق القرار)ساقط ہوجائے گا،حاوی الزاہدی،اھ،تو اس حق سے اعیان قیمتی مراد ہیں  نہ کہ صرف معنوی امر ہے کیونکہ تو معلوم کرچکا ہے کہ امر معنوی کی بیع جائز نہیں ہے اس پر بزازیہ کا قول،کہ کردار یعنی عمارت جس کوخوارزم میں حق القرار کہتے ہیں میں شفعہ کا حق نہیں ہے،کیونکہ یہ حق منتقل ہونے والی چیز ہے اھ،اس کے اس بیان کے باوجود اب تم ان سے صریح طور پر اس بیان کا انکار سن رہے ہو،پس وہی ذات پاك ہے جو بھولتی نہیں ہے، یہ قابل غور ہے۔ردالمحتار میں فرمایا:خلو والا جو دراہم واقف کو دیتا ہے اور واقف بطور امداد ان دراہم کو وقف کی تعمیر پر خرچ کرتاہے اس کے متعلق کہا جائےگاکہ یہ زمین میں مٹی ڈالنے کے مشابہ ہے جس کے ذریعہ اس کو حق استقرار حاصل ہوجاتا ہے تو جب تك مثلی اجرت دیتا رہے گا اس کے قبضہ کو ختم نہیں کیا جاسکے گا،اسی کی مثل ہے جب وقف دکان بوسیدہ ہوجائے تو وقف کے نگران کی اجازت سے کوئی شخص اس کو اپنے مال سے مرمت کرلے تو مروج کرایہ ادا کرنے کی شرط پر استقرار حق ہوجائے،لیکن دکان وغیرہ پر محض قبضہ ہونا کہ چند سالوں سے کرایہ دار ہے اور دراہم دینے کی مذکورہ صورت نہ ہوتو استقرار حق معتبرنہ ہوگا(آگے یہاں تك فرمایا) متولی یا مالك کو دئے گئے دراہم کے عوض خلو کے لزوم کا فتوٰی دینے والوں میں علامہ محقق عبدالرحمٰن آفندی عمادی صاحب ہدیہ ابن عماد ہیں اور انہوں نے کہا ہے کہ دکان کامالك خلو والے کا قبضہ ختم نہ کرسکے گا اور نہ کسی اور کو کرایہ پر دے سکے گا جب تك خرچ شدہ رقم اس کو واپس نہ کردے،تو اس خلو کے جواز کا ضرورت کی بنا پر فتوٰی دیا جائے گا،یہ قیاس ہوگا اس بیع وفاپر جس کو متاخرین نے سود سے بچنے کے لئے متعارف کرایا ہے الخ قلت(میں کہتاہوں)یہ جواز بھی ہمارے مذکور بیان کہ جب تك مروج کرایہ دیتا رہے گا،کی قید سے مقید ہے،ورنہ یہ سکنٰی ان دراہم کے مقابلہ میں قرار پائے گا جو اس نے مالك کو دئے ہیں جو کہ عین سود ہے جیساکہ فقہاء نے فرمایا کہ کسی نے قرض دینے والے کو رہائش کے لئے مکان دیا یا سواری کےلئے گدھا دیا تھا کہ جب تك قرض واپس نہ ہو اس کے استعمال میں رہے،تو اس صورت میں قرض دینے والے پرمکان یا گدھے کا مروج کرایہ ادا کرنا لازم ہوگا(ورنہ سود ہوگا)علاوہ ازیں متولی نے جو دراہم وصول کئے وہ ان کو ذاتی مفاد میں صرف کرے گا تو خلو والے پر اگر مروج کرایہ لازم نہ کیا جائے تو مستحقین وقف کا حق ضائع ہوگا،ہاں اگر متولی وصول کردہ دراہم کو وقف کی عمارت میں خرچ کرے جہاں وقف عمارت میں خرچ کرنے کی ضرورت واضح ہو،اور اس مرمت شدہ عمارت کو مروج کرایہ بمع صرف شدہ رقم،دینے والا کوئی نہیں تو ایسی صورت میں کہا جاسکتا ہے کہ متولی کو رقم دینے والا اس میں ضرورت کے پیش نظر بغیر کرایہ رہائش کرسکتا ہے،ایسی صورت کو ہمارے زمانہ میں"مرصد"کہا جاتا ہے

اقول:قد قدم الکلام علی الوقف وانہ لابد ان یدفع اجر المثل فعودہ الیہ ثانیا وقولہ وھو مقید ایضا بما قلنا ان ارادبہ مسألۃ الواقف کما حط علیہ اٰخر کلامہ کان تکراراولم یکن محل لایضاد وان ارادبہ مسألۃ الملك لان کلام العمادی کان فیھما فلاحامل علی ایجاب اجر المثل الا ان یکون مال الیتیم بل لو نقص من اجر المثل فی الوقف لم یجز من جہۃ النقص لالانہ عین الربا لان تلك الدراہم لاتدفع قرضا بل اعانۃ للوقف والصرف فی مایؤل نفعہ الیہ و لاتسترد ابدا الاان یخرجہ الناظر فح یستردھا کما ذکرالمحقق العمادی وعن ھذا کانت کبیع الوفاء فالدراہم فیہ لیست قرضا عند مجوزیہ والاکان الانتفاع بہ عین الربا کما ھو المتعمد فیہ اما الدفع لیصرفہ المتولی الی نفسہ فحاش ﷲ لیس من الخلو فی شیئ بل عین رشوۃ ولیس لاحد من المسلمین

جیسا کہ ہم نے وقف کے بیان میں اس کو بیان کردیا ہے، واﷲ سبحانہ وتعالٰی  اعلم اقول:(میں کہتا ہوں)رد المحتار میں انہوں نے پہلے وقف کی بحث میں کلام کیا اور فرمایا کہ مثلی اجرت اور کرایہ ضروری ہے،پھر ان کا دوبارہ اس کو بیان کرنا اور یہ کہنا کہ عمادی کا یہ بیان بھی ہمارے سابقہ قول کے ساتھ مقید ہے،اگر اس سے وقف کا مسئلہ مراد ہے جیسا کہ انہوں نے اس پر بات ختم کی ہے،تو یہ تکرار ہے،اور عمادی کی مخالفت کا محل نہ ہوااگرچہ ذاتی ملکیت کا مسئلہ مراد ہو کیونکہ عمادی کا کلام دونوں صورتوں کے بیان میں ہے بہر حال مثلی اجرت کے بیان کی ضرورت نہیں،ہاں اگر وہ ملکیت کسی یتیم کی ہو تو مثلی اور مروج اجرت ضروری ہوگی بلکہ وقف والی صورت میں تو مروج کرایہ سے کم بھی ہوتو کمی کی وجہ سے ناجائز ہوگا نہ کہ سود ہونے کی وجہ سے،کیونکہ یہ دی گئی رقم بطور قرض نہیں بلکہ وقف کے لئے اعانت کے طور پر دی گئی ہے جس کے منافع بالآخر وقف کی طرف راجع ہیں اور یہ رقم بیدخلی کے بغیر ناقابل واپسی ہے صرف بے دخلی پر واپس ہوگی جیسا کہ علامہ عمادی نے ذکر کیا،اسی وجہ سے یہ صورت بیع الوفاء کی مانند قرار پاتی ہے کیونکہ اس کے مجوزین حضرات کے ہاں وہ دراہم بطور قرض نہیں ہیں،ورنہ تو مکان دکان سے انتفاع عین سود ہے جیسا کہ یہی معتمد علیہ بات ہے،لیکن یہ صورت کہ وقف کا متولی اپنی ذات کےلئے دراہم کو صرف کرے،اس غرض سے دینا تو ہر گز خلو نہیں بلکہ یہ تو رشوت ہے جس کے جواز کے متعلق کوئی بھی مسلمان قول نہیں کرسکتا چہ جائیکہ اس

ان یقول بجواز مثلہ فضلا عن لزومہ۔واﷲ تعالٰی  اعلم۔

رشوت کو لازم قرار دیا جائے۔واﷲ تعالٰی  اعلم(ت)

پھر اگر خلو وقف میں ہوتو شرط ہے کہ یہ عقد خود واقف یا متولی کرے دوسرے کو اختیار نہیں،نیز لازم کہ وہ روپیہ خاص وقف کی منفعت صحیحہ میں صرف ہونہ کہ واقف یا متولی یاکسی اور کے کام میں،نیز ضروری کہ وقف کو اس امداد کی حاجت ہواگر وقف خود اپنی منفعت کو پورا کرسکتاہے تو خلو باطل ہے۔ تنویر الابصار ودرمختار میں ہے:

الموقوف علیہ الغلۃ اوالسکنی لایملك الاجارۃ الا بتولیۃ او اذن قاض لان حقہ فی الغلۃ لافی العین[1]۔

کسی کے لئے غلہ یا سکنٰی وقف ہوتو وہ زمین کو اجارہ پر دینے کامالك صرف تولیت یا قاضی کی اجازت سے ہوسکتا ہے ورنہ نہیں کیونکہ اس کاحق صرف غلہ ہے عین چیز یعنی زمین نہیں ہے۔(ت)

غمز العیون میں ہے:

 



[1]    درمختار کتاب الوقف مطبع مجتبائی دہلی ۱/ ۳۸۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن