30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ثانیًا: صورت سوال کو خلو سے بھی کچھ علاقہ نہیں۔خلوا س تحقیق وتنقیح پر جو بتوفیق اﷲ تعالٰی ہم نے اپنی تعلیقات ردالمحتار میں کی یہ ہے کہ مکان یا دکان یا زمین کامستاجر اپنا اجارہ ہمیشہ باقی رکھنے کو اس میں اپنے مال سے نہ اپنے لئے بلکہ اسی شیئ مستاجر سے الحاق اور اس کی حیثیت بڑھاتے اس کے فوائد کی تکمیل کے واسطے کچھ زیادت کرے خواہ متصل باتصال قرار،یا بے اس کے جیسے عمارت یا کنواں یا روشنی کا سامان یا پانی کے نل،وامثال ذٰلک،یا خود نہ کرے مؤاجر کو اس کے روپے دے دے جو اجرت کے علاوہ ہوں اس مال کے مقابل جو اسے ابقائے اجارہ کاحق ملتا ہے اس کا نام خلو ہے۔رسالہ تحریر العبارۃ للعلامۃ الشامی میں ہے:
قال العلامہ الشلامی فی رسالتہ” تحریر العبارۃ فیمن ھواحق بالاجارہ” (تنبیہ) قد یثبت حق القرار بغیر البناء والغرس بان تکون الارض معطلۃ فیستاجرھامن المتکلم علیہا لیصلحھا للزرعۃ ویحرثھا ویکسبھا وھو المسمی بمشد المسکۃ فلا تنزع من یدہ مادام یدفع ماعلیہا من القسم المتعارف کالعشر ونحوہ واذامات عن ابن توجہ لابنہ فیقوم مقامہ فیہا،وقد رأیت بخط شیخ مشائخنا خاتمۃ الفقہاء الشیخ ابراہیم السائحانی الغزی المسکۃ عبارۃ من استحقاق الحراثۃ فی ارض الغیر وذکر فی الحامدیۃ انھا لا تورث وانما توجہ للابن القادر علیہا دون البنت اھ[1] ، ثم افاض فی بیان الکردار والسکنی والجدك وانھا اعیان قائمۃ فی الارض الٰی ان قال وھذا غیر الخلوالذی ذکرہ فی الاشباہ فانہ بمنزلۃ مشد المسکۃ المار وھو وصف لاعین قائمۃ فلایجوز بیعہ ولایورث وانما ینتقل الی الولد بطریق الاحقیۃ کمامر وما ذکرہ فی الاشباہ من جواز بیع الخلو ردوہ علیہ،وقد الف فی ردہ العلامۃ الشرنبلالی رسالۃ خاصۃ [2] اھ کلام الشامی ملتقطا۔
علامہ شامی نے اپنے رسالہ"تحریر العبارۃ فیمن ھواحق بالاجارۃ"میں فرمایا(تنبیہ)کبھی تعمیر اور پودے لگائے بغیر حق استقرار ثابت ہوتا ہے مثلًا یوں کہ کوئی زمین خالی پڑی ہو تو کسی خواہشمند کو اجارہ پردی جائے تاکہ وہ اس کو زراعت کےلئے تیار کرے اوراس کو کاشت کرکے آباد کرے جس کو مشدالمسکہ کہا جاتا ہے تو یہ زمین اس کاشتکار سے اس وقت تك واپس نہ لی جائے گی جب تك وہ اس کا متعارف محصول مثلًا عشر وغیرہ دیتا رہے اور اگر وہ کاشت کار کوئی بیٹا چھوڑ کر فوت ہوجائے تو یہ کاشتکاری کا حق اس کو منتقل ہوجائے گا اور وہ بیٹا اپنے باپ کے قائم مقام قرار پائے گا،میں نے اپنے شیخ المشائخ خاتمہ الفقہاء الشیخ ابراہیم السائحانی الغزی کا لکھا ہوا دیکھا ہے کہ"مسکہ"غیر کی زمین میں کاشتکاری کے استحقاق کا نام ہے،اور حامدیہ میں ذکر کیا ہے کہ اس استحقاق میں وراثت نافذ نہ ہوگی بلکہ صرف کاشتکاری پر قادر بیٹے کو یہ حق منتقل ہوگا اور بیٹی کو استحقاق نہ ہوگا،اھ،پھر انہوں نے کرایہ داری،سکنٰی اور جدك کی وضاحت میں فرمایا کہ یہ زمین میں باقی رہنے والے امور ہیں،آگے
اقول: ومن الدلیل القاطع علی کون الخلو معنی لاعینا انہ لما استدل محمد بن ھلال الحنفی علی جواز الخلو بمافی جامع الفصولین وغیرہ عن الذخیرۃ والکبری والخانیۃ والخلاصۃ وواقعات الضریری اشتری سکنی وقف فقال المتولی مااذنت لہ بالسکنی فامرہ بالرفع فلو اشتراہ بشرط القرار فلہ الرجوع علی بائعہ والافلایرجع علیہ بثمنہ ولابنقصانہ [3] اھ رموہ عن قوس واحدۃ انہ لم یفھم معنی السکنی لان المراد بھا عین مرکبۃ فی الحانوت وھی غیر الخلو ففی الخلاصۃ اشتری سکنی حانوت فی حانوت رجل مرکبا[4] الخ کمافی رد المحتار عن العلامۃ الشرنبلالی قال ثم نقل عن عدۃ کتب مایدل علی ان السکنی عین قائمۃ فی الحانوت[5]۔ قلت وقد نقلہ فی العقود الدریۃ وفی رسالتہ المذکورۃ عن التجنیس ثم نفس العبارۃ المستدل بھا منادیۃ بذاك اعلٰی نداء کما اوضحہ السید الحموی مع غناہ عن الایضاح اذقال بعد نقل کلام العمادی اذا ادعی سکنی دار اوحانوت وبین حدودہ لایصح لان السکنی نقلیا فلایحدد وذکررشید الدین فی فتاواہ و ان کان السکنی نقلی لکن لما اتصل بالارض اتصال تابید کان تعریفہ بمابہ تعریف الارض لان السکنی مرکب فی البناء ترکیب قرار فالتحق بمالا یمکن نقلہ اصلااھ مانصہ فظھرلك بھذاان السکنی ھو ما یکون مرکبا فی الحانوت متصلا بہ فھو اسم عین لااسم معنی کما فھمہ البعض ولیس فی کلامھم مایفید ماتوھمہ ھذاالبعض،الاتری تمام العبارۃ الذی نص فیہا علی حقیقۃ السکنی انہ شیئ مرکب یرفع فھل یستفاد من ھذاالمعنی المعبر عنہ بالخلو ایظن ان الخلو یرفع ثم یرد علی بائعہ ویقال لواشتراہ بشرط القرار یرجع علی بائعہ بثمنہ ویرد علیہ والافلا یرجع علیہ بثمنہ ولانقصانہ الحاصل بالقلع من الدکان،سبحٰنك ھذابھتان عظیم [6] اھ کلام الحموی فتبین ان الخلو وصف معنوی لاعین تقلع او ترفع وتنقل۔
اقول:(میں کہتا ہوں)خلو کے ایك معنوی چیز ہونے اور عین شیئ نہ ہونے پر قاطع دلیل یہ ہے کہ جامع الفصولین وغیرہ میں ذخیرہ،کبرٰی،خانیہ،خلاصہ اور واقعات ضریری سے منقول ہے اس بیان سے،کہ کسی نے وقف سکنٰی خریدا تو متولی نے کہا کہ میں اس سکنٰی کی اجازت نہیں دیتا اور وہاں سے سکنٰی ختم کرنے کا اس نے حکم دیا تو اگر اس خریدا ر نے وہ سکنٰی برقرار رہنے کی شرط پر خریداتھا تو(متولی کے اس اقدام پر)وہ فروخت کرنے والے پر اپنے نقصان میں رجوع کرسکتاہے ورنہ وہ اپنی لاگت اور نقصان میں بائع پر رجوع نہیں کرسکتا اھ،جب محمد بن ہلال حنفی نے خلو کے جواز پر استدلال کیا،تو سب نے ایك ہی انداز سے اس کا رد کرتے ہوئے فرمایا کہ محمد بن ہلال کو سکنٰی معنٰی سمجھ نہیں آیا،کیونکہ سکنٰی سے مراد دکان میں لگائی ہوئی عین موجود چیز ہے اور وہ خلو کا مغایر ہے،توخلاصہ میں یوں ہے کہ ایك شخص کی دکان میں مرکب سکنٰی حانوت ہو الخ،جیسا کہ ردالمحتار میں علامہ شرنبلالی سے نقل کرتے ہوئے کہا،انہوں نے پھر متعدد کتب سے نقل کیا کہ سکنٰی، دکان میں قائم رہنے والی ایك موجود عین چیز ہوتی ہے۔
قلت(میں کہتا ہوں)انہوں نے اس کو عقود دریہ میں اور اپنے مذکورہ رسالہ میں تجنیس سے نقل کیا،پھر استدلال کرنے والے کی نفس عبارت بھی واضح طور اس کا اعلان کررہی ہے جیسا کہ اسکو سید حموی نے واضح کیا حالانکہ وضاحت کی ضرورت نہ تھی،جہاں انہوں نے عمادی کا کلام نقل کرنے کے بعد فرمایا کہ اگر کوئی شخص گھر یادکان کا سکنی کا دعوٰی کرکے اس کی حدود کو بیان کرے تو اس کا یہ دعوٰی درست نہ ہوگا کیونکہ سکنٰی ایك منتقل ہونے والی چیز ہے ا سلئے اس کی حد بندی نہیں ہوسکتی،رشید الدین نے اپنے فتاوٰی میں ذکر کیا ہے کہ اگرچہ سکنٰی منتقل ہونے والی چیز ہے لیکن جب وہ کسی خطہ زمین سے بختہ اتصال کرے تو پھر ا سکی تعریف زمین کی تعریف کی طرح ہوگی کیونکہ سکنٰی عمارت کے ساتھ استقرار والی ترکیب حاصل کرلیتا ہے تو اس کا شمار بھی ان چیزوں میں ہوجاتاہے جو بالکل قابل انتقال نہیں ہوتیں،اس کی عبارت ختم ہوئی،تو اس بیان سے آپ پر واضح ہوگیا کہ سکنٰی کا دکان کے ساتھ ترکیبی اتصال ہوتا ہے لہذا وہ ایك موجود عین چیز ہے نہ کوئی معنوی وصف ہے جیسا کہ بعض نے خیال کیا ہے جبکہ اس کے اس خیال کے لئے کسی کا کلام مفید نہیں ہے،سکنٰی کی حقیقت بیان کرنے والے کی پوری عبارت آپ دیکھ نہیں رہے کہ انہوں نے کہا ہے سکنٰی ایك ایسی چیز ہے جومرکب ہوتی ہے جسے ختم کیا جاسکتا ہے کیا اس سے یہ خلو کا معنی سمجھا جاسکتا ہے جس سے یہ گمان کیا جاسکے کہ خلو کو ختم کیا جائے پھر وہ بائع پر واپس لوٹا
[2] تحریر العبارۃ فیمن ھواحق بالاجارۃ رسالہ من رسائل ابن عابدین سہیل اکیڈمی لاہور ص۱۵۵
[3] جامع الفصولین الفصل السادس عشر اسلامی کتب خانہ کراچی ۱ /۲۲۔۲۲۱،نزہۃ النواظرالاشباہ والنظاہر مع الاشباہ ادارۃ القرآن کراچی ۲ /۵۱۔۷۵۰
[6] غمزالعیون البصائر مع الاشباہ والنظائر الفن الاول ادارۃ القرآن کراچی ۱ /۳۷۔۱۳۶
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع