30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
عرف جب شرعًا ممنوع ہوتو معتبر نہیں،لیکن خلو کی بیع اگر دکانوں سے متعلق نہ ہوتو شرعًا جائز ہے کیونکہ یہ خلو مالك کا حق ہے لیکن یہ دکانوں کے اجارہ میں مشروع ہے مگر دکان اگر کسی کی ملکیت ہو تو معینہ مدت ختم ہوجانے پر مالك ہی آمدن کا حقدار ہوگا اور اگر مدت معین نہ ہوتو یہ اجارہ فاسد ہوگا اور یونہی اگر دکان وقف ہوتو بھی وہ اجارہ فاسد ہوگا کیونکہ فقہاء کرام نے تصریح کی ہے کہ وقف کا اجارہ تین سال سے زائد جائز نہیں جیسا کہ وقایہ میں ہے،لہذا جب کوئی عرف شرعی نص کے خلاف ہو خواہ عرف عام ہو یا خاص،تو اس کا اعتبار نہ ہوگا،اس میں ہماری تحقیق گزرچکی ہے،اسے یاد کرو۔(ت)
اس میں اس سے ایك ورق قبل ہے:
انمایعتبر العرف والعادۃ فیما لم یرد نص الشرع علی خلافہ وسینقل فی السطر الثالث بعدھا ان الودیعۃ والعین المؤجرۃ غیر مضمونتین بحال فلا یعتبر فیہ العرف بعد النص علی خلافہ من الفقہاء [1] اھ
وہی عر ف اورعادت معتبر ہے جس کے خلاف شرعی نص نہ ہو، اس کے بعد تیسری سطر میں نقل کرینگے کہ امانت اور کرایہ پر دی ہوئی عین چیز کسی حال میں مضمون نہیں ہوتی لہذا اس کے ضمان پر عرف ہوتو اس کے خلاف فقہاء کی نص ہونے کی وجہ سے یہ عرف معتبر نہیں ہوگا اھ،
وھذا ما اشار الیہ بقولہ وقد مرمنا تحقیقہ۔
یہ وہ عبارت ہے جس کے متعلق انہوں نے اشارہ کرتے ہوئے کہا"اور ہماری تحقیق اس میں گزری ہے۔(ت)
غمز العیون میں ہے:
(قولہ علی اعتبارہ (ای العرف الخاص) ینبغی ان یفتی بان مایقع فی بعض اسواق القاھرۃ من خلوالحوانیت لازما ویصیر الخلوحقالہ قیل علیہ کیف ینبغی ان یفتی بہ مع کونہ مخالفا لقواعد الشرع الشریفۃ انتہی وقال شیخنا (یرید العلامۃ الشرنبلالی رحمھما اﷲ تعالٰی فی رسالتہٖ”مفیدۃ الحسنی”بعد نقل کلام المصنف رحمہ اﷲ تعالٰی قولہ ینبغی الخ ممالاینبغی فانہ لامماثلۃ بین مااعتبرمن المسائل المبینۃ علی العرف الخاص وبین الخلو لان اعتبار العر ف الخاص علی ماقیل بہ فی جمیع تلك المسائل ضررھا التزم بہ فاعلھا مختارالنفسہ او مقتصرا فی استیفاء شرط یمنع عنہ الضرر،واماالوقف فناظرہ لایملك اتلافہ ولاتعطیلہ وقد ثبت ان المذہب عدم اعتبار العرف الخاص[2]۔
"قولہ علی اعتبارہ"یعنی عرف خاص کے اعتبار پر،یہ فتوٰی مناسب ہوگا کہ قاہرہ کے بازاروں میں جو دکانوں کا خلو ہے وہ لا زم ہو اور خلو اس کا حق بن جائے،اس پر اعتراض ہے کہ یہ فتوٰی کیسے مناسب ہوگا جبکہ یہ شرع شریف کے قواعد کے خلاف ہے اھ،اور ہمارے شیخ(ان سے مراد علامہ شرنبلالی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہہیں)نے اپنے رسالہ مفیدۃ الحسنٰی میں مصنف رحمہ اللہ تعالٰی کا کلام نقل کرنے کے بعد فرمایا "قولہ ینبغی"مناسب ہے الخ،یہ غیر مناسب ہے کیونکہ عرف خاص میں معتبر مسائل جو بیان ہوئے ان میں اور خلو میں کوئی مماثلت نہیں ہے کیو نکہ عرف خاص والے تمام مسائل میں یہ اعتبار ہے کہ ان میں ضرر والی چیز کو خود فاعل نے اپنے لئے پسند کیا ہے یاضرر سے مانع شرط کو پورا کرنے میں اقتصار کیاہے لیکن وقف کا ناظم تو اس میں کسی چیز کے تلف یا معطل کرنے کا ما لك نہیں ہے اور جبکہ یہ ثابت ہوچکا ہے کہ عرف خاص کا اعتبار نہ کرنا مذہب ہے۔(ت)
اسی میں ہے:
قداشتھر نسبۃ مسئلۃ الخلؤ الٰی مذھب مسئلہ خلو کی نسبت عالم مدینہ حضرت مالك بن انس
عالم المدینۃ مالك بن انس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہوالحال ان لیس فیہا نص عنہ ولاعن احد من اصحابہ،حتی قال البدرالعراقی(مالکی) انہ لم یقع فی کلام الفقہاء التعرض بمسئلۃ الخلوفیما اعلم وانما فیہا فتیا للعلامۃ ناصر الدین اللقانی بناھا علی العرف [3] الخ۔
رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکی طرف مشہور ہے حالانکہ ان کی اور ان کے کسی شاگرد کی اس میں تصریح نہیں،ہے،بدر العراقی مالکی نے فرمایا ہے کہ میرے علم کے مطابق خلو کامسئلہ فقہاء کے کلام میں مذکور نہیں،اس میں صرف علا مہ ناصر الدین لقانی کا فتوٰی ہے جس کو انہوں نے عرف پر مبنی قرار دیا ہے الخ(ت)
ردالمحتار میں ہے:
للعلامۃ الشرنبلالی رسالۃ ردفیہا علی الاشباہ بان الخلولم یقل بہ الامتأخرمن المالکیۃ حتی افتی بصحۃ وقفہ ولزم منہ ان اوقاف المسلمین صارت للکافرین بسبب وقف خلوھا علی کنائسھم وبان عدم اخراج صاحب الحانوت لصاحب الخلویلزم منہ حجرالحر المکلف عن مبلکہ واتلاف مالہ،بل لایجوز ھذا فی الوقف وفی منع الناظرمن اخراجہ تفویت نفع الوقف وتعطیل ماشرطہ الواقف اھ ملخصاقلت وماذکرہ حق خصوصا فی زماننا ھذا[4]۔
علامہ شرنبلالی کا ایك رسالہ ہے جس میں الاشباہ کا رد کیا ہے اور کہا ہے کہ خلو کا قول ایك مالکی متاخر عالم کے سوا کسی نے نہیں کیا اس نے یہ فتوٰی تك دے دیا کہ اس کا وقف صحیح ہے حالانکہ اس فتوٰی سے لازم آتا ہے کہ مسلمانوں کے وقف کافروں کو منتقل ہوجائیں اس سبب سے کہ وہ خلو کو اپنے گرجوں کے لئے وقف کردینگے اور دکان کا مالك جب خلووالے کو اپنی دکان سے بیدخل نہ کرسکے گا تو لازم آئے گا کہ آزاد مکلف شخص اپنی ملکیت سے ممنوع ہوجائے اور اس کا مال تلف ہوکر رہ جائے، بلکہ یہ سب کچھ وقف میں جائز نہیں ہے اور وقف کے نگران کو خلو والے کی بے دخلی سے منع کرنا وقف کے منافع کو ضائع کرنا اور واقف کی لگائی ہوئی شرط کو معطل کرنا ہے اھ ملخصًا،اقول:(میں کہتا ہوں)انہوں نے جو فرمایا ہے وہ حق ہے خصوصًا ہمارے زمانے میں۔(ت)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع