دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 16 | فتاوی رضویہ جلد ۱۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۶

دوسری صورت یوں حرام ہے کہ واقفہ نے استبدال کی اجازت نہ دی بلکہ صراحۃً لکھ دیا کہ کسی متولی خواہ مہتمم خواہ اصحاب انجمن اسلامیہ کو اختیار انتقال دائمی جائداد کا نہ ہوگا اور وقف جب تك کچھ بھی انتفاع کے قابل رہے حاکم اسلام کو بھی اسکی تبدیل حرام و باطل ومردود محض ہے، درمختار میں ہے:

شرط فی البحر خروجہ عن الانتفاع بالکلیۃ و کون البدل عقاراوالمستبدل قاضی الجنۃ المفسر بذی العلم والعمل[1]۔

بحر میں شرط ہے کہ وہ وقف کلیۃً انتفاع کے قابل نہ رہے اور اس کابدل زمین ہو اور بدلنے والا قاضی محکمانہ ہو جس کا مطلب ہے کہ عالم باعمل ہو۔(ت)

ردالمحتار میں ہے:

یجوز للقاضی بشرط ان یخرج عن الانتفاع بالکلیۃ وان لایکون ھناك ریع للوقف یعمربہ الخ[2]۔

قاضی کو تبدیلی جائز ہے بشرطیکہ وقف کلیۃً ناقابل انتفاع ہوجائے اور وقف کو آباد کرنے کے لئے آمدن بھی نہ ہو الخ (ت)

اور بدلے کی چیز کا اس سے بہتر ہونا وجہ جواز نہیں ہوسکتا۔فتح القدیر میں ہے:

الواجب ابقاء الوقف علی ماکان دون زیادۃ اخری و لانہ لاموجب لتجویزہ لان الموجب فی الاول الشرط وفی الثانی الضرورۃ ولاضرورۃ فی ھذا اذلاتجب الزیادۃ فیہ بل تبقیہ کما کان[3]۔

وقف کو اپنی اصلی حالت میں بحال رکھنا ضروری ہے اس میں کوئی زیادتی نہ کی جائے کیونکہ اس کے جواز کا کوئی موجب نہیں ہے موجب اول میں شرط ہے اور ثانی میں ضرورت ہے جبکہ یہاں کوئی ضروری نہیں، اس لئے اس میں زیادتی ضروری نہیں بلکہ جیسے تھا ویسے باقی رکھے۔(ت)

شرح الاشباہ للمحقق البیری میں یہ کلام فتح سے نقل کرکے فرمایا:

ماقالہ ھذا المحقق ھوالحق والصواب[4]۔

جوا اس محقق نے فرمایا وہ حق وصواب ہے(ت)

تیسری صورت کی حرمت یہ کہ ہمیشہ کے لئے اجارہ میں دینا کسی مملوك شے کا بھی جائز نہیں، نہ کہ وقف ظاہر ہے کہ ہمیشگی کسی شیئ کو نہیں تو معنی یہ ہوں گے کہ جب تك باقی ہے اور مدت بقامجہول ہے اور جہالت مدت سے اجارہ فاسد ہوتا ہے اور عقد فاسد حرام ہے، لہذا علماء نے تصریح فرمائی کہ جب تك مدت معین نہ کی جائے اجارہ جائز نہیں کہ تعیین مدت سے مقدار منفعت معلوم ہوتی ہے، پر ظاہر ہے کہ ہمیشہ کے لئے کہنا نہ کوئی تعیین مدت ہے نہ اس سے مقدار منفعت معلوم ہوسکے۔ ہدایہ میں ہے:

المنافع تارۃ تصیر معلومۃ بالمدۃ کاستیجار الدور للسکنی والارضین للزراعۃ فیصح العقد علی مدۃ معلومۃ ای مدۃ کانت لان المدۃ اذاکانت معلومۃ کان قدر المنفعۃ فیہا معلوما اذاکانت المنفعۃ لاتتفاوت[5]۔

کبھی منافع کا تعین مدت کے تعین سے ہوتا ہے جیسے مکانات اور زرعی زمینوں کا اجارہ، تو معینہ مدت جو بھی ہو اس کے مطابق عقد اجارہ جائز ہے کیونکہ مدت معلوم ہوجانے سے منافع معلوم ہوجاتے ہیں جب منافع میں تفاوت نہ ہو(ت)

عنایہ میں ہے:

الظن عدم البقاء الٰی تلك المدۃ والظن مثل الیقین فی حق الاحکام فصارت الاجارۃ مؤبدۃ معنی والتابید  یبطلھا[6]۔

اس مدت تك باقی نہ رہنے کا ظن ہے جبکہ احکام ظن مثل یقین ہے تو معنًا یہ اجارہ دائمی ہوگا اور دائمی اجارہ عقد کو باطل کردیتاہے(ت)

چوتھی یوں حرام ہے کہ جب نہ واقف نے اجازت دی ہو نہ وقف کی اپنی کوئی ضرورت ومجبوری ہوتو زمین موقوف کو تین برس سے زیادہ پر اجارہ دینا جائز نہیں۔ ہدایہ میں ہے:

فی الاوقاف لاتجوز الاجارۃ الطویلۃ کی لایدعی المستاجر ملکھا وھی مازاد علی ثلث سنین ھو المختار[7]۔

اوقاف کا طویل اجارہ جائز نہیں تاکہ مستاجر کو دعوٰی ملکیت کےلئے گنجائش پیدا نہ ہو، اور طویل مدت تین سال سے زائد کا نام ہے اور یہی مختار ہے(ت)

درمختار میں ہے:

فلواجرھا المتولی اکثرلم تصح الاجارۃ وتفسخ فی کل المدۃ لان العقد اذا فسد فی بعضہ فسد فی کلہ فتاوٰی قاری الھدایۃ[8]۔

اگر متولی نے وقفی چیز کو زیادہ مدت کیلئے اجارہ پر دیا توصحیح نہیں، اور یوں تمام مدت میں اسے فسخ قرار دیا جائےگا کیونکہ جب عقد کا بعض حصہ فاسد ہوا تو تمام مدت فسخ ہوجائیگا، فتاوٰی الہدایہ (ت)

پھر یہ حکم تو اجارہ کے تھے اور وہ جس کےلئے اس باغ کو طلب کررہے ہیں اجارہ نہیں اغارہ ہوگا یعنی وقف کا غارت کرنا، وقفی پیڑ کاٹ ڈالنے کی اجازت کیونکر ہوگی تو یہ اجارہ تین برس درکنار ایك گھڑی کے لئے حلال نہیں ہوسکتا۔

 



    [1] درمختار کتاب الوقف مطبع مجتبائی دہلی ۱ /۳۸۳

[2]     ردالمحتار کتاب الوقف داراحیاء التراث العربی بیروت ۳ /۳۸۸

[3]     فتح القدیر کتاب الوقف مکتبہ نوریہ رضویہ سکھر ۵ /۴۴۰

[4]    شرح الاشباہ للعلامۃ البیری

[5]     الہدایۃ کتاب الاجارات مطب یوسفی لکھنؤ ۳ /۲۹۱

[6]     العنایۃ مع فتح القدیر کتاب الاجارات مکتبہ نوریہ رضویہ سکھر ۸/۸

[7]     الہدایۃ کتاب الاجارات مطبع یوسفی لکھنؤ ۳ /۲۹۱

[8]     درمختار کتاب الاجارات مطبع مجتبائی دہلی ۲ /۱۶۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن