دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 16 | فتاوی رضویہ جلد ۱۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۶

یعنی اس لئے کہ اس میں اس کی تعظیم ہے اور بیشك ائمہ دین نے تصریحیں فرمائیں کہ کافر کی تعظیم حرام ہے۔

شرنبلالیہ علی الدرر پھر ردالمحتار میں ہے:

علم مماذکرناہ حرمۃ تولیۃ الفسقۃ فضلا عن الیھود والکفرۃ[1]۔

یعنی جو کچھ ہم نے ذکر کیا اس سے معلوم ہوا کہ فاسقوں کو متولی کرنا حرام ہے چہ جائیکہ یہودی ودیگر کفار۔

(۹)تمام عبارات ودلائل کہ یہاں تك مذکور ہوئے مطلقًا ہر کافر میں ہیں اگرچہ کافر ذمی ہو جو سلطنت اسلامیہ میں فرمانبردار وجزیہ گزار ہوکر رہتا ہے اور اکثر معاملات میں اس کاحکم مسلمانوں کا سار کھا گیا ہے نہ کہ حربی جس سے انقطاع کلی کا حکم ہے اور امان لے کر بھی دارالاسلام میں سال بھر تك رہ ہی نہیں سکتا کہ مرتد جسے سلطان اسلام فورًا قتل کرے گا اور اگر غور کے لئے مہلت مانگے تو تین دن کی مہلت دے گا اور ان میں بھی قید ہی رکھے گا،متولی کس وقت کرے گا۔تنویر الابصار میں ہے:

لایمکن حربی مستأمن فیناسنۃ[2]۔

حربی مستامن ہمارے درمیان ایك سال نہیں ٹھہرسکتا۔ (ت)

درمختارمیں ہے:

من ارتد عرض الحاکم علیہ الاسلام وتکشف شبھتہ ویحبس وجوبا ثلثۃ ایام ان طلب المھلۃ والا قتلہ من ساعتہ الااذارجی اسلامہ بدائع[3]۔

جو مرتد ہوجائے حاکم اس پر اسلام پیش کرے گا اور اس کے شبہ کاازالہ کرے گا اگر وہ مہلت طلب کرے تو لازمی طور پر تین دن قید رکھاجائے گا ورنہ حاکم اسلام اسی وقت اس کو قتل کردے گا سوائے اس کے کہ اس کے اسلام کی امید ہو،بدائع۔(ت)

( مطلب عبارات رد المحتار)

عبارت ردالمحتار یشترط للصحۃ بلوغہ وعقلہ لاحریتہ واسلامہ صراحۃ[4] (صحت تولیت کے لئے بلوغ اور عقل شرط ہے حریت اور صراحتًا مسلمان ہونا نہیں۔ت)خاص دربارہ ذمی ہے یعنی متولی بن سکنے کے لئے اسلام شرط نہیں کہ کافر ذمی بھی اگر متولی کیاجائے گا ہوجائے گا نہ یہ کہ کوئی کافر کیسا ہی ہو متولی ہوسکتا ہے،اس عبارت کے متصل ہی خود اس میں اس کی سند یہ لکھی:

لما فی الاسعاف لواوصی الی صبی تبطل فی القیاس مطلقًا وفی الاستحسان ھی باطلۃ مادام صغیراولوکان عبدایجوز قیاسا واستحسانا،ثم الذمی فی الحکم کالعبد فلواخرجھما القاضی ثم عتق العبدواسلم الذمی لاتعود الیہمااھ بحر ونحوہ فی النھر[5]۔

یعنی اسلام شرط نہ ہونے کی سند وہ ہے جو اسعاف میں فرمایا کہ اگر کسی نابالغ کو وصی کیا تو قیاس میں مطلقًا باطل ہے اور استحسان یہ ہے کہ اس کے نابالغ رہنے تك باطل ہے اور اگر غلام ہوتو قیاس و استحسان دونوں میں صحیح ہے اورحکم میں ذمی مثل غلام ہے،پھر اگر حاکم نے انہیں وصایت سے نکال دیا اور اس کے بعد غلام آزاد ہو اور ذمی اسلام لے آیا تو وصی نہ ہوجائینگے،یہ بحر میں ہے اور اسی کے مثل نہر میں۔

فتاوٰی عالمگیریہ میں ہے:

لاتشترط الحریۃ والاسلام للصحۃ لما فی الاسعاف و لو کان عبدایجوز قیاسا واستحسانا والذمی فی الحکم کالعبد فلو اخرجھما القاضی ثم اعتق العبد واسلم الذمی لایعود الولایۃ الیہما کذافی البحر الرائق [6]۔

یعنی متولی بن سکنے کےلئے آزادی واسلام ا س سند سے شرط نہیں کہ اسعاف میں فرمایا کہ اگر غلام ہوتو قیاس واستحسان دونوں میں اس کی وصایت ممکن ہے اور حکم میں ذمی بھی غلام کے مثل ہے اور اگرقاضی نے انہیں نکال دیا پھر غلام آزاد اور ذمی مسلمان ہوا تو اس سے وصایت ان کی طرف عود نہ کرآئے گی،ایسا ہی بحرالرائق میں ہے۔

دیکھو صراحۃً کلام کافرذمی میں ہے اور مرتد ہر گز اس کی مثل نہیں وہ سب کافروں سے بدتر ہے۔

اشباہ والنظائر میں ہے:

المرتد اقبح کفرا من الکافر الاصلی[7]۔

یعنی مرتد کفر میں کافر اصلی سے بدتر ہے۔

شرط اسلام نہ ہونے کے لئے ایك قسم کے کافر کا کسی ایك صورت میں متولی بن سکنا کافی ہے نہ کہ شرطیت اسلام جبھی نہ ہوگی کہ ہر قسم کاکافر متولی بن سکے مگر کم علمی ونافہمی عجب چیز ہے پھر صحت کے لئے شرط نہ ہونے سے اتنا ہی تو ہوا کہ بن سکنا محتمل ہے نہ یہ کہ اسے متولی بنانا جائز وحلال ہے۔ابھی ابھی اسی ردالمحتار ودیگر معتمدات سے صاف تصریحیں گزریں کہ کسی کافر کو متولی بنانا مطلقًا حرام ہے اور اسی میں کلام ہے،جو امر ہمارے دین میں حرام ہے اسے روارکھنا صریح مذہبی دست اندازی وبدخواہی اسلام ہے۔

 



[1]                            ردالمحتار کتاب الزکوٰۃ باب العاشر داراحیاء التراث العربی بیروت ۲/ ۳۸

[2]                            درمختارشرح تنویر الابصار کتاب الجہاد فصل فی استیمان الکافر مطبع مجتبائی دہلی ۱/ ۳۴۶

[3]                            درمختار کتاب الجہاد باب المرتد مطبع مجتبائی دہلی ۱/ ۵۶۔۳۵۵

[4]                            ردالمحتار کتاب الوقف داراحیاء التراث العربی بیروت ۳/ ۳۸۵

[5]                            ردالمحتار کتاب الوقف داراحیاء التراث العربی بیروت ۳/ ۳۸۵

[6]                            فتاوٰی ہندیہ کتاب الوقف الباب الخامس نورانی کتب خانہ پشاور ۲/ ۴۰۸

[7]                         الاشباہ والنظائر کتاب السیر والردۃ الفن الثانی ادارۃ القرآن کراچی ۱/ ۲۹۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن