دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 16 | فتاوی رضویہ جلد ۱۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۶

انہیں عزت دوں گا جب کہ اللہ  نے انہیں ذلیل کیا،نہ ان کو قرب دوں گا جب کہ اللہ  نے انہیں دور کیا۔میں نے عرض کی بصرہ کا کام بے اس کے پورا نہ ہوگا۔فرمایا مرگیانصرانی،یعنی فرض کرلو کہ وہ مرگیا اس کے بعد کیاکروگے جو جب کروگے اب کرو اور کسی مسلمان کو مقرر کرکے اس سے بے پروا ہوجاؤ۔

شرح سیر کبیر پھر ردالمحتار علی الدرالمختار میں ہے:

بہ ناخذ فان الوالی ممنوع من ان یتخذ کاتبا من غیر المسلمین لقولہ تعالٰی یٰۤاَیُّهَا  الَّذِیْنَ  اٰمَنُوْا  لَا  تَتَّخِذُوْا  بِطَانَةً  مِّنْ  دُوْنِكُمْ  "[1]۔

ہم امیر المومنین کے اسی ارشاد پر فتوٰی دیتے ہیں بیشك والی کو جائز نہیں کہ کسی کافر کو محرربنائیں کہ اللہ  تعالٰی فرماتاہے اپنے سوا اور وں کو راز دار نہ بناؤ۔

سبحٰن اﷲ ! جب ان کو محرر تك بنانا ناجائز وخلاف قرآن عظیم ہے تو مساجد مسلمین ان کے ہاتھ میں سپردکرنا اور اتنا عظیم منصب دینا کس درجہ سخت حرام ہونا لازم۔

(۶)متولی کرناحرام ہے مگر اسے کہ امین وخیر خواہ ہو،یہاں تك کہ خود واقف پر اگر اطمینان نہ ہو وقف سے اسے باہرنکال دینا واجب ہے۔اسعاف فی حکم الاوقاف میں ہے:

لایولی الا امین لان الولایۃ مقیدۃ بشرط النظر و لیس من النظر تولیۃ الخائن لانہ یخل بالمقصود[2]۔

متولی نہ کیا جائے مگر جس پر پورا اطمینان ہو کہ تولیت میں وقف کا فائدہ دیکھنے کی شرط ہے اور جس پر اطمینان نہ ہو اس کا متولی کرنا رعائت فائد ہ سے کوئی علاقہ نہیں رکھتا کہ وہ اصل مقصود میں خلل ڈالتا ہے۔

 

 

فتاوٰی بزازیہ ودرر وغرروتنویر الابصار ودرمختار وغیرہا میں ہے:

ینزع وجوبا لوالواقف فغیرہ اولٰی غیر مامون[3]۔

یعنی اگر خود واقف قابل اطمینان نہ ہو تو اسے نکال دینا واجب،پھر دوسرے کا کیاذکر۔

اور قرآن عظیم شاہد ہے کہ غیر مسلم ہر گز کسی معاملہ کا خیر خواہ نہ ہوگا،اﷲ تعالٰی  فرماتا ہے:

" یٰۤاَیُّهَا  الَّذِیْنَ  اٰمَنُوْا  لَا  تَتَّخِذُوْا  بِطَانَةً  مِّنْ  دُوْنِكُمْ  لَا  یَاْلُوْنَكُمْ  خَبَالًاؕ-وَدُّوْا  مَا  عَنِتُّمْۚ-قَدْ  بَدَتِ  الْبَغْضَآءُ  مِنْ  اَفْوَاهِهِمْ ﭕ وَ  مَا  تُخْفِیْ  صُدُوْرُهُمْ  اَكْبَرُؕ-قَدْ  بَیَّنَّا  لَكُمُ  الْاٰیٰتِ  اِنْ  كُنْتُمْ  تَعْقِلُوْنَ(۱۱۸) "[4]

اے ایمان والو ! اپنے غیروں سے کسی کو راز دار نہ بناؤ وہ تمہاری بدخواہی میں کمی نہ کریں گے ان کی دلی تمنا ہے تمہارا مشقت میں پڑنا،دشمنی ان کے مونہوں سے ظاہر ہوچکی ہے اور جوان کے سینوں میں دبی ہے وہ بڑی ہے،ہم نے تمہارے سامنے نشانیاں صاف بیان فرمادیں اگر تمہیں عقل ہو۔

(۷)تنویر الابصار وغیرہ متون میں ہے:العاشرحرمسلم[5] (یعنی عشر تحصیل کرنیوالے کی تعریف میں آزاد اورمسلمان ہونا داخل ہے۔غایۃ البیان امام اتقانی شرح ہدایہ وبحرالرائق شرح کنز الدقائق وردالمحتار علی الدرالمختار میں ہے:

لایصح ان یکون کافرا لانہ لایلی علی مسلم [6]   بالاٰیۃ۔

یعنی تحصیل عشر پر کسی کافر کو مقرر کرنا باطل محض ہے کہ بنص قرآن اسے کسی مسلم پر کوئی اختیار نہیں مل سکتا۔

عشر لینے والا راستوں پر مقرر کیا جاتا ہے کہ تاجروں سے عشر تحصیلے،راہ کی حفاظت کرے،جیسے بلاتشبیہہ یہاں چونگی کا محرر اورراستوں کی چوکی کا پولیس مین۔جب اتنی خفیف دنیوی خدمت پر انہیں مقرر کرنا اصلًا درست نہیں تو ایسے عظیم دینی کام پر تقرر کیونکر ممکن۔(خاص تصریحاتِ مسئلہ)        (۸)لاجرم صریح تصریحیں لیجئے۔ درمختار میں ہے:

بھذا یعلم حرمۃ تولیۃ الیھود علی الاعمال[7]۔

یہاں سے معلوم ہوا کہ اسلامی کاموں پر یہودی(یعنی کسی کافر کا متولی کرنا حرام ہے۔

حرالرائق وردالمحتار میں ہے:

لاشك فی حرمۃ ذٰلک[8]۔

اس کے حرام ہونے میں کوئی شك نہیں۔

شامی میں ہے:

ای لان فی ذٰلك تعظیمہ وقد نصواعلی حرمۃ تعظیمہ[9]۔

 



[1]             ردالمحتار کتاب الزکوٰۃ باب العاشر داراحیاء التراث العربی بیروت ۲/ ۳۸

[2]             ردالمحتار بحوالہ الاسعاف فی حکم الاوقاف کتاب الوقف داراحیاء التراث العربی بیروت ۳/ ۳۸۵

[3]          درمختار کتاب الوقف مطبع مجتبائی دہلی ۱/ ۳۸۳

[4]           القرآن الکریم ۳/ ۱۱۸

[5]           درمختار شرح تنویر الابصار کتاب الزکوٰۃ باب العاشر مطبع مجتبائی دہلی ۱/ ۱۳۶

[6]           ردالمحتار کتاب الزکوٰۃ باب العاشر داراحیاء التراث العربی بیروت ۲/ ۳۸

[7]           درمختار کتاب الزکوٰۃ باب العاشر مطبع مجتبائی دہلی ۱/ ۱۳۶

[8]                           ردالمحتار کتاب الزکوٰۃ باب العاشر داراحیاء التراث العربی بیروت ۲/ ۳۸

[9]                            ردالمحتار کتاب الزکوٰۃ باب العاشر داراحیاء التراث العربی بیروت ۲/ ۳۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن