دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 16 | فتاوی رضویہ جلد ۱۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۶

یعنی امام مرغینانی صاحب ہدایہ نے فرمایا:بدمذہب بدعتی کے پیچھے نماز جائز ہے اور رافضی وجہمی وقدری اور مشبہہ اور وہ جو قرآن عظیم کو مخلوق مانتے ہیں ان کے پیچھے نماز باطل محض ہے اور حاصل یہ ہے کہ جس میں ایسی بدمذہبی ہو جس کے سبب اسے کافر نہ کہا جائے اس کے پیچھے نماز ہوجائے گی مگر مکروہ ہوگی اور اگر اس کی بدمذہبی حد کفر تك پہنچی ہے جیسے رافضی وغیرہ مذکورین کہ یہ سب کافر ہیں اس کے پیچھے نماز ہوگی ہی نہیں،ایسا ہی تبیین الحقائق اور فتاوٰی خلاصہ میں ہے اور یہی صحیح ہے ایسا ہی بدائع میں ہے۔(ت)

نیز فتاوٰی خلاصہ وفتاوٰی عالمگیریہ میں ہے:

الرافضی اذاکان یسب الشیخین ویلعنھما العیاذ باﷲفھو کافر وان کان یفضل علیا کرم اﷲتعالٰی  وجہہ علی ابی بکر رضی اﷲ عنہ لایکون کافرا الا انہ مبتدع[1]۔

رافضی اگر صدیق اکبر وفاروق اعظم رضی تعالٰی  عنہما کو معاذاللہ براکہتا اور تبرابکتا ہو تو وہ کافر ہے اور اگرصدیق اکبر سے مولٰی علی کو فقط افضل کہتا ہوتو کافر نہ ہوگا مگر گمراہ ہے۔ (ت)

فتاوٰی بزازیہ وفتاوٰی عالمگیریہ میں ہے:

یجب اکفارھم باکفارعثمٰن وعلی وطلحۃ وزبیر وعائشۃ رضی اﷲ عنہم[2]۔

یعنی جولوگ حضرت عثمان،علی،طلحہ،زبیراور عائشہ رضی اللہ  عنہم کو کافرکہتے ہیں واجب ہے کہ ہم ان کافر کہنے والوں کو کافر کہیں۔

فتاوٰی ظہیریہ وفتاوٰی عالمگیریہ میں ہے:

یجب اکفار الروافض فی قولھم برجعۃ الاموات الی الدنیا وبقولھم فی خروج امام باطن(الٰی قولہ) وھٰؤلاء قوم خارجون عن ملۃ الاسلام واحکام المرتدین[3]۔

یعنی رافضیوں کو کافر کہنا واجب ہے ان کے اس قول میں کہ اموات دنیاکی طرف لوٹیں گے اور اس قول میں کہ ایك چھپا ہوا امام نکلے گا اور یہ لوگ ملت اسلام سے خارج ہیں اور ان کے وہی حکم ہیں جو مرتدوں کے ہوتے ہیں۔

شرح مقاصد شرح تحریر الاصول و ردالمحتار علی الدر المختار وغیرہا میں ہے:

اھل القبلۃ معناہ الذین اتفقوا علی ماھومن ضروریات الاسلام واختلفوافی اصول سواھا والا فلا نزاع فی کفر اھل القبلۃ المواظب طول العمر علی الطاعات بصدور شیئ من موجبات الکفر عنہ [4]     اھ مختصرًا ۔

یعنی اہل قبلہ کے یہ معنی ہیں کہ جو تمام ضروریات دین کو مانتا ہو اور ان کے سوابعض عقائد میں خلاف رکھتا ہو ورنہ اس میں کچھ خلاف نہیں کہ جس اہل قبلہ سے کوئی موجب کفر صادر ہو وہ کافر ہے اگرچہ تمام عبادتوں پر مداومت کرے۔

شرح فقہ اکبر علی قاری میں ہے:

لایخفی ان المراد بقول علمائنا لاتجوز تکفیر اھل القبلۃ بذنب لیس مجرد التوجہ الی القبلۃ فان الغلاۃ من الروافض وان صلوا الی القبلۃ لیسوا بمؤمنین[5]۔

یعنی پوشیدہ نہیں کہ ہمارے علماء کے اس قول میں کہ اہل قبلہ کو کسی گناہ کے سبب کافر کہنا جائز نہیں فقط نماز میں قبلہ کو منہ کرلینا مراد نہیں کہ غالی رافضی اگرچہ قبلہ کی طرف نماز پڑھتے ہیں بلاشہ کافر ہیں۔

اور مساجد اہلسنت خصوصًا مسجد جامع کا اسے متولی کرنا اور مسلمانوں کے ایسے عظیم دینی تصرفات اس کے ہاتھ میں رکھنا اس کی عظیم تعظیم ہے اور اس کی تعظیم سخت حرام ہے بلکہ بحکم فقہائے کرام کفر ہے۔تبیین الحقائق وطحطاوی علی مراقی الفلاح وغیرہما میں ہے:

لان فی تقدیمہ تعظیمہ وقد وجب علیہم اھانتہ شرعا[6]۔

اس لئے کہ اسے گواہ بنانے میں اس کی تعظیم ہے حالانکہ شریعت میں اس کی توہین واجب ہے۔

فتاوٰی ظہیریہ واشباہ والنظائر ودرمختار میں ہے:تبجیل الکافرکفر [7]کافر کی تعظیم کفر ہے۔

(۲)اس میں اسے مسلمانوں پر ایك افسری دینا ہے اور یہ حرام ہے۔ فتح القدیر ودرمختار وغیرہما میں ہے:

یمنع من استکتاب ومباشرۃ یکون بھا معظما عند المسلمین[8]۔

یعنی ذمی کافر کو بھی منشی بنانایا اور کوئی ایسا عمل سپرد کرنا جس سے مسلمانوں میں اس کی بڑائی ہو جائز نہیں۔

حاوی قدسی وبحرالرائق ودرمختار میں ہے:

والنظم لہ ینبغی ان یلازم الصغار فیما یکون بینہ و بین المسلمین فی کل شیئ،وعلیہ فیمنع من القعود حال قیام المسلم عندہ بحر،ویحرم تعظیمہ[9]۔

یعنی کافر اورمسلمان کے ہر معاملہ میں کافر کو دبا ہوا ذلیل رکھنا چاہئے،مسلمان کھڑا ہوتو اسے بیٹھنے نہ دیں،ایسا ہی بحر میں ہے اور اس کی تعظیم حرام ہے۔

 



[1]                                 فتاوٰی ہندیہ کتاب السیر الباب التاسع فی احکام المرتدین نورانی کتب خانہ پشاور ۲/ ۲۶۴

[2]                                 فتاوٰی ہندیہ کتاب السیر الباب التاسع فی احکام المرتدین نورانی کتب خانہ پشاور ۲/ ۲۶۴

[3]                                 فتاوٰی ہندیہ کتاب السیر الباب التاسع فی احکام المرتدین نورانی کتب خانہ پشاور ۲/ ۲۶۴

[4]                                 شرح المقاصد المبحث السابع فی مخالف الحق من اہل القبلۃ دارالمعارف النعمانیہ لاہور ۲/ ۲۶۹

[5]                                 منح الروض الازھر شرح الفقہ الاکبر مطلب یجب معرفۃ لمکفرات الاجتنابہاالخ مصطفی البابی مصر ص۱۶۲

[6]                                 تبیین الحقائق کتاب الصلوٰۃ باب الامامۃ المطبعۃ الکبری الامیریہ بولاق مصر ۱/ ۱۳۴

[7]                                 درمختار کتاب الحظر والاباحۃ فصل فی البیع مطبع مجتبائی دہلی ۲/ ۲۵۱

[8]                                 درمختار کتاب الجہاد فصل فی الجزیۃ مطبع مجتبائی دہلی ۱/ ۳۵۲

[9]                                 درمختار کتاب الجہاد فصل فی الجزیۃ مطبع مجتبائی دہلی ۱/ ۳۵۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن