30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
خائن متولی کو ولایت وقف سے وجوبًانکال دیا جائیگا(بزازیہ) اگرچہ وہ خود وقف کرنے والاہو(درر)تو غیر واقف کو بصورت بدرجہ اولٰی نکال دینا واجب ہوگا۔(ت)
ہاں اگر کوئی وجہ معقول قابل قبول بیان کرے کہ ثانی کو کرایہ پر دینے میں وقف کا یہ ضرر ہے اگر بظاہر معہ عہ / روپے کا نفع ہے مگر وہ ضرر شدید اس سے زیادہ ہے لہذا اب میں اس اجارہ کو فسخ کرنا چاہتا ہوں اور یہ امر ثابت ہوجائے تو اس پر الزام نہ رہے گا بلکہ اس کا خیال قابل پیروی ہوگا۔واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ۴۱۲: ازعلی گڑھ بازار موتی مسجد مرسلہ علی الدین سوداگر پارچہ ۲۹رجب ۱۳۳۷ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ کیا پردہ نشیں عورت کسی ایسے ولی کی درگاہ کی کہ جس کا سالانہ عرس اور فاتحہ خوانی ہوتی ہے متولی ہوسکتی ہے؟کیا پردہ نشیں عورت کسی ایسے قبرستان کو کہ جس میں چند مساجد ہوں اور اس میں نماز پنجگانہ ادا ہوتی ہو تو متولی ہوسکتی ہے؟
الجواب:
عورت بھی متولی اوقاف ہوسکتی ہے ذکورت شرط تولیت نہیں۔واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ۴۱۳ تا ۴۱۶: ازہلدوانی نینی تال مرسلہ عزیز الرحمٰن صاحب ۲۳جمادی الاولٰی ۱۳۳۸ھ
(۱)ناخواندہ شخص سود کے روپے سےروز گارکرنے والا اور ذاتی رنجش کی بنا پر موقوفہ آمدنی کو بے جا بلا قاعدہ صرف کرنے والا اور اوقاف کی آمدنی کے روپے کواپنی تجارت میں خلاف قاعدہ انجمن شامل کرکے ذاتی فائدہ حاصل کرنے والا انجمن اسلامیہ کوئی عہدہ دار یا منتظم یا امین ہوسکتا ہے یانہیں؟
(۲)شخص مقروض معقول تعداد کا ہضم کرنے والا جو دیوالیہ ہوچکا ہے اور پابند صوم وصلوٰۃ بھی نہ ہو اور ضدی بھی امین یا اعلٰی عہدہ دار ہوسکتا ہے؟
(۳)انجمن اسلامیہ مذہبی خدمات کے واسطے کم از کم احتیاط کا شخص عہدیدار یا منتظم یا امین یا اہل ہوسکتا ہے؟
(۴)اکثر علمائے ہند کے فتووں کے خلا ف اور مقامی مسلمانان کے خلاف اپنے ذاتی نفع ونمائش واغراض کے لحاظ سے معبد گاہ یعنی مسجد کو زیب و زینت دے کر دیگر مذاہب کے اشخاص کومدعو کرکے فرش مسجد پر مستعمل جوتوں سے گزرتے ہوئے لے جا کر احاطہ مسجد میں جلسہ قرار دے کر اپنے مخالفوں کی حمد وثنا کرنا اور تالیاں بجا کر خوش وخرم ذکر کرنا اس قسم کے افعال کے اشخاص انجمن اسلامیہ کے عہدیدار ہوسکتے ہیں یانہیں؟
الجواب:
(۱)نہیں،درمختار میں ہے:
وینزع وجوبا ولوالواقف فغیرہ اولٰی لو غیر مامون [1]۔
خائن متولی کو ولایت وقف سے وجوبًا نکال دیا جائیگا اگرچہ وہ خود وقف کرنے والا ہو تو غیر واقف کوبصورت خیانت بدرجہ اولٰی نکال دینا واجب ہوگا۔(ت)
(۲)نہ رقم ہضم کرنے والا امین ہوسکے نہ غیر پابند صوم وصلوٰۃ کو افسری مل سکے۔تبیین الحقائق میں ہے:
لان فی تقدیمہ تعظیمہ وقد وجب علیھم اھانتہ شرعا[2]۔
فاسق کو مقدم کرنے میں اس کی تعظیم ہے حالانکہ مسلمانوں پر شرعًا اس کی توہین واجب ہے۔(ت)
(۳)سنی،ذی علم،پرہیز گار،دیانتدار،ہوشیار،کارگزار۔
(۴)ایسے اشخاص ادنٰی عہدہ دار بھی نہیں ہوسکتے کہ فاسق مجاہر وبیباك ومبتلائے غضب رب الارباب ہیں،حدیث میں ہے رسول اللہ صَلَّی اللہُ تعالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَفرماتے ہیں:
اذامدح الفاسق غضب الرب واھتز لذٰلك العرش[3]۔
جب فاسق کی مدح کی جاتی ہے رب عَزَّ وَجَلَّ غضب فرماتا ہے اور عرش الٰہی ہل جاتا ہے۔
مدح فاسق پر یہ حال ہے مخالفان اسلام مثل ہنود(جن کے مناقب آج لیڈر پکارتے ہیں اور ان کی جے بولتے ہیں اور وہی مساجد میں زینت مجلس بلکہ منبر پرواعظ مسلمین بنائے جارہے ہیں)ان کی جے پکارنے اور حمد گانے اور مسجد میں اس پر خوشی کی تالیاں بجانے پر اسلام بھی قائم رہنا دشوار ہے انجمن اسلامیہ کی عہدہ داری تو درکنارہے۔ فتاوٰی ظہیر یہ و اشباہ والنظائر ومجمع الانہر وتنویر الابصار ودرمختار وغیرہ میں ہے:
لو سلم علی الذمی تبجیلا کفر ولو قال لمجوسی یا استاذی تبجیلا کفر[4]۔
اگر ذمی کافر کو مسلمان بطورتعظیم سلام کہے تو کافر ہوجائے گا اور مجوسی کو تعظیمًا کہا اے میرے استاذ تو کافر ہوگیا۔(ت)
ایسے لوگوں کے پاس بیٹھنا بھی قرآن عظیم نے ناجائز فرمایا:
"وَ اِمَّا یُنْسِیَنَّكَ الشَّیْطٰنُ فَلَا تَقْعُدْ بَعْدَ الذِّكْرٰى مَعَ الْقَوْمِ الظّٰلِمِیْنَ(۶۸)"[5]۔واﷲ تعالٰی اعلم۔
اور اگر شیطان تجھے بھلادے تو یاد آنے پر ظالم قوم کے ساتھ مت بیٹھ۔(ت)واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ۴۱۷: از بدایوں ۷جمادی الآخرہ ۱۳۳۸ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ایك وقف عرصہ دراز سے چلا آتا ہے شرائط و حالات وقف کچھ معلوم نہیں ہیں بجز اس قدر کے تولیت ہمیشہ سے ایك خاندان خاص میں بلالحاظ وراثت چلی آتی ہے متولی حال نے اپنے ایك اہل خاندان کو اپنا خلیفہ اور سجادہ نشین بنایا اور بعد اپنے اپنا جانشین اور متولی قرار دیا،اس کی وفات کے بعدا س کا بھتیجا باستحقاق وراثت دعویدار تولیت ہے،درانحالیکہ اس کا باپ حقیت موقوفہ سے برطرف کیا جاچکا
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع