دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 16 | فتاوی رضویہ جلد ۱۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۶

یہاں تك کہ متولی نے جس کے لئے وصیت کی اس کے ہوتے ہوئے حاکم شرعی دوسرے کو متولی نہ کرے گا۔بحرالرائق پھر ردالمحتار میں ہے:

شرط فی المجتبی ان لایکون المتولی اوصی بہ لآخر عند موتہ فان اوصی لاینصب القاضی[1]۔

مجتبٰی میں شرط لگائی کہ متولی نے اپنی موت کے وقت کسی دوسرے کو متولی بنانے کی وصیت نہ کی ہو اور اگر اس نے وصیت کی ہے تو قاضی کسی اور کو مقرر نہ کرے۔(ت)

نہ کہ ایسے لوگ جن کو طلب تولیت میں یہ کچھ غلو ہو کہ اس کے لئے محصنات مومنات غافلات کو قذف کریں بلاوجہ مسلمان کو حرامی بنائیں۔رسول اللہ  صَلَّی اللہُ تعالٰی  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَفرماتے ہیں:

انا لن نستعمل علی عملنا من ارادہ[2]۔رواہ البخاری و احمد وابوداؤد والنسائی عن ابی موسی الاشعری رضی اﷲ تعالٰی  عنہ۔

بیشك ہم ہر گز اپنے کسی کام پر اسے عامل نہ بنائیں گے جو اس کا طالب ہو(اس کو بخاری اور احمد اور ابوداؤد اور نسائی نے ابوموسی الاشعری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے روایت کیا۔ت)

درمختار میں ہے:

طالب التولیۃ لایولی الاالمشروط لہ النظر لانہ مولی فیرید التنفیذ[3]۔

طالب تولیت کومتولی نہیں بنایا جائے گا مگر اس وقت جب واقف نے اس کو متولی بنانے کی شرط کی ہو تو اس وقت اس کو متولی بنائیں گے کیونکہ وہ شرط کے سبب بن چکا ہے اور اب اس کے نفاذ کا طلب گار ہے۔(ت)

رضاعت بے شہادت عادلہ مثل شہادت مال کے دو مرد یا ایك مرد و دوعورت سب ثقہ عادل اپنے معائنہ کی گواہی دیں ثابت نہیں ہوسکتی اور اگر مجرد کسی کاکہہ دینا کافی ہو تو آج زید نے عمرو کو کہا کل عمرو یا بکر زید کو کہہ دے گا کہ اس کے ماں باپ رضاعی باپ بیٹی تھے۔درمختار میں ہے:

الرضاع حجتہ حجۃ المال وھی شہادۃ عدلین او عدل وعدلتین[4]۔

حجت مال ہی حجت رضاعت ہے اور وہ دو عادل مردوں یا ایك عادل مرد اور دو عادل عورتوں کی شہادت ہے(ت)

استفسار پر منہ پھیر لینا صریح دلیل انکار ہے دوبارہ پوچھنے پر کچھ کہنا اور مستفسر کا نہ سمجھنا اور ساعیوں کا کہہ دینا کہ اجازت دے دی معتبر نہیں تمام قرائن سابقہ عدم رضا پر صاف دال ہیں اور ساعی اپنے قول میں متہم۔پس صورت مستفسرہ میں اخیافی کو نہ سجادگی ہے نہ تولیت،اور حقیقی بھانجہ ہی سجادہ نشین و متولی صحیح شرعی ہے،یہ صورت سوال کا حکم ہے اگر واقعہ اسی طرح ہو۔

(۲)جماعت اولٰی امام وجماعت معینہ کا حق ہے ان سے پہلے اگر کچھ لوگ جماعت کرجائیں ان کو اعادہ جماعت کا حق ہے اور جماعت اولٰی یہی ہوگی جو انہوں نے کی جبکہ امام جامع شرائط جواز وحل امامت ہو۔متن غرر اور اس کی شرح درر میں ہے:

لاتکرر الجماعۃ فی مسجد محلۃ باذان واقامۃ الا اذا صلی فیہ اولًا غیر اھلہ لان حقھم لایسقط بفعل غیرھم[5]۔

مسجد محلہ میں اذان واقامت کے ساتھ تکرار جماعت نہ کیا جائے مگر جب اہل محلہ کے غیر نے پہلے جماعت کرالی ہو تو اہل محلہ کو اذان واقامت کے ساتھ دوسری جماعت کرانے کا حق ہے جو دوسروں کے فعل سے ساقط نہیں ہوتا۔(ت)

جن لوگوں نے بے انتظار امام ومؤذن وجماعت معین ومقام امام راتب پر جماعت کرلی اگر کسی صحیح ضرورت سے شرعی سے تھی مضائقہ نہ تھا مگر مقام امام پر قیام نہ چاہئے تھا،اور اگر بلاضرورت محض عجلت کے لئے ایسا کیا برا کیا تفریق جماعت کے مرتکب ہوئے اور وہ شرع مطہر کو سخت ناپسند ہے اور اگر خود اسی تفریق کی نیت سے اس کے مرتکب ہوئے تو ان پر اشد وبال اور تفریقًا بین المومنین کا صدق ہے،والعیاذباﷲ تعالٰی ۔بہر حال امام جماعت معینہ کو اعادہ جماعت کا ہر طرح حق تھا پھر اگر واقع دو صورت اخیرہ تھیں تو ضروروہ پہلی جماعت مستحق رد وانکار تھی اور ازا نجا کہ وقت وقت عشاء تھا کہ اس میں اور ظہر میں اعادہ نماز روا ہے تو اس پر رد کایہ اچھا طریقہ تھا کہ جو پڑھ چکے تھے وہ بھی دوبارہ شریك کئے جائیں کہ آئندہ عوام اس تفریق میں شرکت سے بازرہیں اور ایسی جگہ تہدید کو کہنا کہ ہماری مسجد میں نہ آئے قابل مواخذہ نہیں بلکہ اصل شرعی رکھتا ہے،رسول اللہ  صَلَّی اللہُ تعالٰی  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَوسلم فرماتے ہیں:

من کان لہ سعۃ ولم یضح فلایقربن مصلانا[6]۔رواہ الامام احمد واسحٰق بن راہویۃ وابو بکر بن ابی شیبۃ وابن ماجۃ و ابویعلٰی والدار قطنی والحاکم و صححہ عن ابی ھریرۃ وفی الباب عن ابن عباس رضی اﷲ تعالٰی  عنہم۔

جس کا ہاتھ پہنچتا ہو اور قربانی نہ کرے وہ ہر گز ہماری مسجد کے پاس نہ آئے۔(اس کو امام احمد،اسحٰق بن راہویہ،ابو بکر بن ابی شیبۃ،ابن ماجۃ،ابویعلٰی،دارقطنی اور حاکم نے روایت کیا اور امام حاکم نے اس کو ابوہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے صحیح قرار دیا ہے اس باب میں حضرت ابن عباس رضی اللہ  عنہم سے روایت ہے۔ت)

وہی"ہماری مسجد"کا لفظ ہے اور وہی آنے سے ممانعت بلکہ"ہرگز"اور"پاس نہ آئے"دو لفظ زائد ارشاد ہوئے ہیں یہاں"ہماری"سے اضافت ملك مراد نہیں ہوتی،ہاں اگر صورت صورت اولٰی تھی یعنی ان لوگوں کا پہلے پڑھ لینا بضرورت صحیحہ شرعیہ تھا اور زید کو اس پر اطلاع نہ تھی اس نے ان پر تفریق جماعت کا گمان کرکے ایسا کہا تو زید پر اس کہنے کا مواخذہ نہیں بلکہ بلاتحقیق مسلمانوں پر بدگمانی کی جس سے توبہ لازم ہے۔

قال اﷲ تعالٰی  " یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اجْتَنِبُوْا كَثِیْرًا مِّنَ الظَّنِّ٘-اِنَّ بَعْضَ الظَّنِّ اِثْمٌ"[7]۔

اﷲ تعالٰی  نے ارشاد فرمایا:اے ایمان والو زیادہ گمان سے پرہیز کرو کیونکہ بعض گمان گناہ ہوتے ہیں۔(ت)

 



[1]         ردالمحتار کتاب الوقف داراحیاء التراث العربی بیروت ۳/ ۴۱۰

[2]         صحیح البخاری کتاب الاجارات باب استیجار الرجل الصالح قدیمی کتب خانہ پشاور ۱/ ۳۰۱

[3]         درمختار کتاب الوقف مطبع مجتبائی دہلی ۱/ ۳۸۹

[4]         درمختار کتاب النکاح باب الرضاع مطبع مجتبائی دہلی ۱/ ۲۱۴

[5]         الدررالحکام شرح غرر الاحکام کتاب الصلوٰۃ فصل فی الامامۃ مطبعہ احمد کامل الکائنہ فی دارالسعادۃ مصر ۱/ ۸۵

[6]         سنن ابن ماجہ ابواب الاضاحی باب الاضاحی واجبۃ ھی ام لا ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ص۲۳۲

[7]         القرآن الکریم ۴۹/ ۱۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن