دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 16 | فتاوی رضویہ جلد ۱۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۶

فتاوٰی عالمگیریہ میں ہے:

وقال ولدی وولد ولدی لایدخل فیہ اولاد البنات فی ظاہر الروایۃ وعلیہ الفتوی ھکذا فی محیط للسرخسی [1]۔

واقف نے اگر اپنی اولاد اور اولاد کی اولاد کاذکر کیا توظاہر الروایۃ کے مطابق بیٹی کی اولاد اس میں داخل نہیں،اور اسی پر فتوی ہے۔اور محیط سرخسی میں اسی طرح ہے۔(ت)

(۲)لائق وہ ہے کہ دیانت کار گزار ہوشیار ہو جس پر دربارہ حفاظت وخیرخواہی وقف اطمینان کافی ہو،فاسق نہ ہو جس سے بطمع نفسانی یا بے پروائی یاناحفاظتی یا انہماك لہو ولعب وقف کو ضرر پہنچانے یا پہنچنے کا اندیشہ ہو بدعقل یا عاجز یا کاہل نہ ہو کہ اپنی حماقت یا نادانی یا کام نہ کرسکنے یا محنت سے بچنے کے باعث وقف کو خراب کرے،فاسق اگرچہ کیسا ہی ہوشیار کارگزار مالدار ہو ہر گز لائق تولیت نہیں کہ جب وہ نافرمانی شرع کی پروانہیں رکھتا کسی کاردینی میں اس پر کیا اطمینان ہوسکتا ہے،ولہذا حکم ہے کہ اگر خود واقف فسق کرے واجب ہے کہ وقف اس کے قبضہ سے نکال لیا جائے اورکسی امین متدین کو سپردکیاجائے پھر دوسرا تو دوسرا ہے۔ردالمحتار میں ہے:

قال فی الاسعاف ولا یولی الاامین قادربنفسہ او بنائبہ لان

اسعاف میں فرمایا ہے کہ متولی صرف اسی کو بنایا جائے گا جوامین ہو اور بذات خود یا اپنے نائب

الولایۃ مقیدۃ بشرط النظر ولیس من النظر تولیۃ الخائن لانہ یخل بالمقصود وکذاتولیۃ العاجزلان المقصود لایحصل بہ[2]۔

کے اعتبار سے وقف کی حفاظت پر قادر ہو کیونکہ ولایت نگرانی کی شرط سے مقید ہے اور خائن کو متولی بنانے میں نگرانی کا فقدان ہے کیونکہ خائن کی تولیت مخل مقصود ہے یہی حال عاجز کو متولی بنانے کا ہے کہ اس سے مقصود حاصل نہیں ہوتا۔ (ت)

درمختار میں ہے:

(وینزع وجوبا بزازیۃ(لو)الواقف درر فغیرہ بالاولی (غیر مامون)او عاجز ااو ظھربہ فسق کشرب خمر و نحوہ،فتح[3]۔

متولی سے ولایت وقف وجوبًا واپس لے لی جائیگی(بزازیہ اگرچہ وہ خود واقف ہو(درر)تو غیر واقف سے بدرجہ اولٰی واپس لے لی جائیگی جب کہ وہ امین نہ ہو یا عاجز ہو یا اس کا فسق شراب نوشی وغیرہ ظاہر ہوچکاہو(فتح)۔(ت)

سود لینا گناہ کبیرہ ہے تو اس کا ارتکاب اگرچہ ایك ہی بار یقینا اجماعًا فاسق وبددیانت کردیگا جب کہ حرام جان کرکرے اور دارالاسلام میں جائز سمجھا تو فسق درکنار صریح کافر مرتد ہوجائے گا لاستحلالہ ماعلم حرمتہ ضرورۃ من الدین(اس چیز کو حلال جاننے کی وجہ سے جس کی حرمت ضروریات دین سے معلوم ہے۔ت)یونہی جو بلا عذر صحیح شرعی ترك جماعت کیا کرے فاسق ومردود الشہادۃ ہے۔غنیہ میں ہے:

تارکھابلاعذر یعزر وتردشھادتہ[4]۔

بلاعذر ترك جماعت کرنے والے پر تعزیز لگائی جائے اور اس کی شہادت رد کردی جائے گی۔(ت)

نہر الفائق میں ہے:

ترکہامرۃ بلاعذر یوجب اثما فی قول العراقیین والخرا سانیون علی انہ یاثم اذا اعتاد الترك کما فی القنیۃ[5]۔

بلاعذر ایك بار جماعت کو چھوڑنا عراقیوں کے قول کے مطابق موجب گناہ ہے اور خراسانی تب اس کو گناہگار قرار دیتے ہیں جب وہ ترك جماعت کو عادت بنالے،جیسا کہ قنیہ میں ہے۔ (ت)

ردالمحتار صدرواجبات میں ہے:

الجماعۃ واجب کما فی البحر وصرحوابفسق تارکھا[6]۔

راجح قول کے مطابق جماعت واجب ہے یا حکم واجب میں ہے جیسا کہ بحر میں ہے،اور مشائخ نے تصریح کی ہے کہ تارك جماعت فاسق ہے۔(ت)

مذہب صحیح ومعتمد پر زکوٰۃ کا وجوب فوری ہے تو جو اس سال کی زکوٰۃ نہ دے یہاں تك کہ دوسرا سال گزرجائے گنہگار ہے،یونہی قول اصح وارجح پر حج کا وجوب،تو جس سال استطاعت ہو اسی سال جائے ورنہ گنہگار ہوگا،اور اگر زکوٰۃ یا حج بعد وجو ب بلاعذر صحیح تین سال تك ادا نہ کرے تو فاسق ہے نہ کہ بائیس سال۔تنویر الابصار کتاب الزکوٰۃ میں ہے:

افتراضھا فوری وعلیہ الفتوٰی فیاثم بتاخیرھا وترد شہادتہ[7]۔

زکوٰۃ کی فرضیت فوری ہوتی ہے اور اسی پر فتوی ہے تاخیر کرنے والا گنہگار ہے اور اس کی گواہی مردود ہے۔(ت)

ردالمحتار میں ہے:

فی البدائع عن المنتقی بالنون اذا لم یؤد حتی مضی حولان فقد اساء واثم۔[8]

بدائع میں بحوالہ منتقی ہے کہ کسی نے زکوۃ ادا نہیں کی یہاں تك کہ اگلا سال ختم ہو گیا تو براکیا اور گنہگار ہو ا۔(ت)

درمختار کتاب الحج میں ہے:

 



[1]      فتاوٰی ہندیہ  کتاب الوقف الباب الثالث فی المصارف  نورانی کتب خانہ پشاور ۲/ ۳۷۴

[2]      ردالمحتار کتاب الوقف داراحیاء التراث العربی بیروت ۳/ ۳۸۵

[3]      درمختار کتاب الوقف مطبع مجتبائی دہلی  ۱/ ۳۸۳

[4]      غنیۃ المستملی فصل فی الامامۃ سہیل اکیڈمی لاہور ص۵۰۹

[5]      بحوالہ الغنیۃ المنیۃ باب فی الجماعۃ مطبوعہ کلکتہ انڈیا ص۳۶

[6]       ردالمحتار کتاب الصلٰوۃ  باب صفۃ الصلٰوۃ  داراحیاء التراث العربی بیروت ۱/ ۳۰۷

[7]       درمختار شرح تنویر الابصار کتاب الزکوٰۃ مطبع مجتبائی دہلی ۱/ ۱۳۰

[8]       ردالمحتار کتاب الزکوٰۃ داراحیاء التراث العربی بیروت ۲/ ۱۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن