دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 16 | فتاوی رضویہ جلد ۱۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۶

اگر یہ شرط لگائی گئی کہ زمین وقف کوبصرہ زمین سے بدلوں گا تو بصرہ کے ماسوا دوسری زمین سے بدلنے کا واقف کو اختیار نہ ہوگا مگر چاہئے یہ کہ کہ اگر دوسری جگہ کی زمین اس کے بدلے میں زیادہ بہتر ہے تو جائز ہو کیونکہ یہ خلاف کرنا بہتری کی طرف ہے فتح القدیرمیں اسی طرح ہے۔(ت)

ردالمحتار میں بحوالہ درمنتقی خلاصۃ الفتاوٰی سے ہے:

یجوز الرجوع عن الموقوف علیہ وتغییرہ وانکان شروطا کالمؤذن والامام والمعلم ان لم یکونو ا اصلح اوتھاونوا فی امرھم فیجوز للواقف مخالفۃ الشرط[1]۔ واﷲ تعالٰی  اعلم۔

وقوف علیہ سے رجوع اور اس میں تبدیلی جائز ہے اگرچہ وہ مشروط ہو جسیے مؤذن،امام اور معلم اگر یہ لوگ وقف کے لئے زیادہ صلاحیت کے حامل نہ ہوں یا اپنے معاملات میں سستی کرتے ہوں تو واقف کےلئے جائز ہے کہ شرط کی مخالفت کرے۔واﷲ تعالٰی  اعلم(ت)

مسئلہ۳۴۸:                            مسئولہ بدرالدین صاحب                          ۳۰محرم الحرام۱۳۳۵ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع اس صورت میں کہ جامع مسجد بمبئی کے گیارہ مشاورین میں سے اکثرین نے یہ قرار داد منظور کی کہ مسجد کے اوقاف کی آمدسے مسجدکے احاطہ میں جو کھلی جگہ ہے وہاں باغیچہ قائم کیا جائے اور درخت اور کنڈیاں نصب کئے جائیں اور اس کے انتظام کےلئے ایك باغبان مشاہرہ سے رکھا جائے،اطلاعًا گزارش ہے کہ جس زمین پر باغیچہ تیار کرنا منظور ہے وہ جگہ پیش تر سے نماز پڑھنے کے لئے عیدین اور یوم الجمعہ میں استعمال کی جاتی ہے پس اس حالت میں مشاورین مسجد کو اوقاف مسجد سے ایسا خرچ کرنا جائز ہے یانہیں؟اور جس زمین پر زمانہ قدیم سے نمازیں ہوتی تھیں اس پر باغیچہ بناکر لوگوں کو ادائے نماز سے روکنا مشاورین مسجد کے لئے شرعًا جائز ہے یانہیں؟بناءً علی عدم جواز مرتکبین اس فعل کے اپنے عہدہ ہائے مفوضہ سے معزول ہونگے یانہیں؟بینواتوجروا

الجواب:

وقف کو اس کی ہیئت سے بدلنا جائز نہیں اگرچہ مقصود واحد ہو مثلًا کسی مسجد پر دکانیں وقف ہیں کہ ان کا کرایہ مسجد میں صرف ہوتا ہے انہیں حمام کردیا جائےا ور اس کا کرایہ مسجد کو دیا جائے یا حمام کا کرایہ مسجد پر وقف تھا اسے دکانیں کردیا جائے یہ ناجائزہے حالانکہ مقصودیعنی کرایہ واحد ہے۔عالمگیریہ میں ہے:

لایجوز تغییر الوقف عن ھیئتہ فلایجعل الدکان خاناالخ[2]۔

وقف کی ہیئت میں تبدیلی کرنا جائز نہیں لہذا دکان کو سرائے بنادینا جائز نہیں الخ(ت)

نہ کہ خلاف مقصود اوروہ بھی محض سود مردود،باغیچہ امراء کے مکانوں کی زینت ہوتا ہے،بیت اللہ  کی زینت ذکر اللہ  ہے،ولہذا علماء نے مساجد میں پیڑلگانا منع فرمایا اور فرمایا کہ مساجد کو یہود ونصارٰی کے کنیسوں گرجوں سے مشابہ نہ کرو،پھر اس میں نمازیوں پر جمعہ وعیدین میں تنگی ہے اورجو مسلمانوں پر تنگی کرے گا اللہ  اس پر تنگی کرے گا من ضیق ضیق اﷲعلیہ(جس نے تنگی کی اللہ تعالٰی  اس پر تنگی فرمائیگا۔ت)اس میں منع خیر ہے اور مناع للخیر کی مذمت کلام اللہ میں ہے،اس میں متعلق مسجد کو نماز سے روکنا ہے۔اور اللہ  عَزَّ وَجَلَّ  فرماتا ہے:

"وَ مَنْ اَظْلَمُ مِمَّنْ مَّنَعَ مَسٰجِدَ اللّٰهِ اَنْ یُّذْكَرَ فِیْهَا اسْمُهٗ وَ سَعٰى فِیْ خَرَابِهَاؕ-اُولٰٓىٕكَ مَا كَانَ لَهُمْ اَنْ یَّدْخُلُوْهَاۤ اِلَّا خَآىٕفِیْنَ۬ؕ-لَهُمْ فِی الدُّنْیَا خِزْیٌ وَّ لَهُمْ فِی الْاٰخِرَةِ عَذَابٌ عَظِیْمٌ(۱۱۴)"[3]

اس سے بڑھ کرظالم کون جو اللہ  کی مسجدوں کو ان میں نام الٰہی لئے جانے سے روکے اور انکی ویرانی میں کوشش کرے ان کو اس زمین میں قدم دھرنا نہ تھا مگر ڈرتے ہوئے ایسوں کے لئے دنیا میں رسوائی ہے اور آخرت میں بڑا عذاب۔

ایسے مشاور اگر باز نہ آئیں واجب العزل ہیں من استرعی الذئب فقد ظلم جس نے بھیڑئیے کوچرواہا بنایا اس نے بکریوں پر ظلم کیا۔واﷲ تعالٰی  اعلم۔

مسئلہ۳۴۹:             مسئولہ منشی خلیل الرحمٰن صاحب پارچہ فروش ازنگینہ                  ۳۰محرم الحرام ۱۳۳۵ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین شرع متین اس مسئلہ میں کہ ایك مسجد ایك محلہ کے اندر واقع ہے کہ جس میں کچھ اراضی زائد فرش سے ہے اور اس اراضی میں ایك مزار شریف بھی ہے،اس مسجد کی خبر گیری اہل محلہ جس میں چند قوم کے آدمی ہیں کرتے ہیں منجملہ چند اقوام کے ایك قوم ایك مدرسہ خاص قومی اس اراضی موقوفہ میں بنانا چاہتی ہے کہ جس میں دوسری قوم کا تعلیم نہیں پائے گا احیانا کسی وقف میں اس اراضی موقوفہ کی ضرورت مسجد کو ہوئے تو وہ تعمیر مدرسہ اٹھواکر اپنے تصرف خواہ کسی قسم کا تصرف ہو لاسکتے ہیں یانہیں،جس قوم کا مدرسہ تعمیر ہوتا ہے اس قوم کے چند لوگ مہتمم ومتولی ہیں وہ ایك اقرار نامہ بدیں مضمون لکھتے ہیں کہ اگر کسی وقت میں مسجد کو ضرورت اراضی کی ہو تو وہ نہیں لے سکتی یہ اقرار ان کا لکھنا جائز ہو گا یانہیں،علاوہ اس قوم کے دیگر اقوام یا دیگر محلہ یہ چاہیں کہ مدرسہ قومی خاص نہ رہے تو وہ اس عمارت میں مدرسہ ہذارہنے دے سکتے ہیں یانہیں،اور یہ مدرسہ خصوصیت قوم کے ساتھ تعمیر کیا جاتا ہے اوراسی قوم کے بچے مستفیض ہوں گے جواب خلاصہ ومشرح مرحمت فرمایاجائے،مکرر عرض ہے جواب کے ارسال میں دیر نہ فرمائی جائے،مکرر عرض ہے کسی وجہ سے کل کو وہاں مدرسہ نہ رکھاگیا تو اس تعمیر کی مالك قوم یا اہل مدرسہ ہوگا یانہیں یا مسجدکی ہی ملکیت ہوجائے گی مدرسہ کو اختیار اس کے کرایہ پر دینے کا رہے گا یا نہیں؟بینواتوجروا۔

الجواب:

جو زمین متعلق مسجد ہے وہ مسجد ہی کے کام لائی جاسکتی ہے اور اس کے بھی اسی کام میں جس کے لئے واقف نے وقف کی،وقف کو اس کے مقصد سے بدلنا جائز نہیں،شرط الواقف کنص الشارع فی وجوب العمل بہ[4] (واقف کی شرط وجوب عمل میں شارع علیہ الصلٰوۃ والسلام کی نص کی مثل ہے۔ت) واقف نے اگر یہ مدرسہ بنانے کی اجازت نہ دی تو اس میں عام مدرسہ بھی نہیں بن سکتا نہ کہ خاص،اور اگر خلاف اجازت ایسا تصرف کرینگے غاصب ہوں گے اور وہ عمارت منہدم کرادینے کے قابل ہوگی اور بعد انہدام جو کچھ اینٹیں کڑیاں ہوں اس کے مالك وہی لوگ ہوں گے جنہوں نے عمار ت بنوائی تھی۔واﷲتعالٰی  اعلم۔

مسئلہ۳۵۰:            ازمارہرہ شریف ضلع ایٹہ مرسلہ حافظ عبدالحمید امام مسجد کمبوہ      ۲۱ربیع الآخر ۱۳۳۶ھ

 



[1]       ردالمحتار کتاب الوقف فصل یراعی شرط الواقف داراحیاء التراث العربی بیروت ۳/ ۴۳۱

[2]       فتاوٰی ہندیہ کتاب الوقف الباب الرابع عشر نورانی کتب خانہ پشاور ۲/ ۴۹۰

[3]      القرآن الکریم ۲/ ۱۱۴

[4]     الاشباہ والنظائر الفن الثانی کتاب الوقف ادارۃ القرآن الکریم ۱/ ۳۰۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن