دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 16 | فتاوی رضویہ جلد ۱۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۶

نبی کریم صَلَّی اللہُ تعالٰی  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے ارشاد فرمایا کہ قبر سے اترجا،نہ تو صاحب قبر کو ایذاء پہنچا نہ وہ تجھے ایذاء پہنچائے، حضرت عبداللہ  بن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکی حدیث میں ہے کہ میں بعد از موت مسلمان کی ایذا کو اتنا ہی مکروہ جانتا ہوں جتنا حالت حیات میں اسے ایذاء دینا مکروہ خیال کرتا ہوں۔(ت)

مگر اس صورت میں کہ قبور بے اجازت کے غصبًا بنی ہوں تو اسے اختیار ہے کہ زمین خالی کرے یا صبر کرے یہاں تك کہ میت بالکل خاك ہوجائے اور اس کےلئے بہت زمانہ دراز درکار ہے اس وقت ان قبور پر عمارت بناسکتا ہے،

کما فی الدرجاز زرعہ والبناء علیہ [1] وقد حققناہ فی اھلاك الوھابیین علی توھین قبور المسلمین۔

جیساکہ درمیں ہے کہ اس میں زراعت کرنا اور عمارت بنانا جائزہے اور بے شك ہم نے توہین قبور مسلمین کی تحقیق رسالہ"اھلاك الوہابیین علٰی قبور المسلمین"میں کردی ہے۔(ت)

اور اگر زمین اس کی ملك ہے اور قبور کے باہر باہر دیواریں یا ستون قائم کرکے مسقف کرتا ہے تو جائز ہے اور اس چھت پر چلنا پھرنا اٹھنا بیٹھناوغیرہا افعال کی بھی اجازت ہے کہ یہ سقف مکان ہے سقف قبر نہیں کما نصوابجواز الصعود علٰی سطح بیت فیہ مصحف کما فی الدرروغیرہ(جیساکہ مشائخ نے اس پر نص کی ہے کہ اس مکان کی چھت پر چڑھناجائز ہے جس میں قرآن مجید ہو،جیساکہ درر وغیرہ میں ہے۔ت)واﷲ تعالٰی  اعلم۔

مسئلہ۳۳۵تا۳۳۷:ازجاودضلع نیمچ مرسلہ عبدالمجید خلف الرشید حافظ عبدالکریم صاحب مرحوم پیش امام مسجد چھیپان ۵رجب ۱۳۳۲ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس باب میں:

 (۱)مسلمان قصبہ جاودسکونت پذیرہوئے اس وقت فرمانروائی قصبہ مذکور میں رانا صاحب والی ریاست اودے پور تھی مسلمانوں کے قبرستان کے واسطے دو سو بیگھ اراضی نسلًا بعدنسل ازروئے سندکے مرحمت کی بعد حصول سند پختہ کے جملہ اقوام اہل اسلام نے بطور ملکیت کے اپنا قبضہ پاکر قبرستان تجویز کیاہے اور مردے اپنے اس میں دفن کرتے رہے اور اسی سندکی رو سے اس وقت موتی دفن ہوتے ہیں اوربامید ثواب اس قبرستان میں درخت ثمری وغیر ثمری لگائے جاتے ہیں اوربارش میں گھاس اگتا ہے بعد خشك ہونے گھاس کے اور بیکار ہونے لکڑی قبرستان کے محافظ قبرستان یعنی فقیرکو صدقۃً دے دی گئی اور جملہ اہل اسلام کی اجازت سے یہ صدقہ قدیم سے لے رہاہے،بعد حکومت رانا صاحب کے گورنمنٹ دور قائم ہوا،بعد ازاں سیندھیا صاحب بہادر کا تسلط ہوگیا لیکن موافق عطائے سند قبرستان میں عمل در آمد مسلمانوں کا چلا آتا ہے اور اسی طریق سے تمام ممالك ہند میں مسلمان قبرستان کی اراضی پر ملکیت کے زمرہ میں اپنا قبضہ حاصل کئے ہوئے ہیں کسی غیر مذہب کو اس میں دخل نہیں ہے،قصبہ جاود کے زمینداران ہنود نے چند عرصہ کے بعد اپنی حقیت وملکیت زمینداری قبرستان مسلموں میں اراضی بشمول موضع قرار دے کر لکڑی وگھاس قبرستان سے حاصل کرنے کے واسطے دعویدار ہوئے،بعہد راناصاحب یہ زمینداری قائم نہ تھی،اس عہد کے بعد ٹھیکہ ہوا ہے لیکن کبھی قبرستان کی لکڑی وگھاس غیر مذہب کو نہیں دیا گیا،اور نہ غیر مذہب اس کا مستحق ہے کیونکہ یہ شیئ بطور صدقہ کے ہے،اب زمینداروں کا یہ دعوی ہے کہ مسلمان اپنے مردے قبرستان میں دفن کرتے رہیں لکڑی وگھاس قبرستان سے ہم زمیندارلیں گے اور مویشی چرائیں گے،اسی صورت غیر مذہب کی مداخلت سے بے حرمتی قبرستان اور مویشیوں کے چرنے سے منہدم ہونا قبروں کا ظاہر ہے شرعًا اس بات میں کیا حکم ہے؟ اور ہنود کا قبرستان کی لکڑی وگھاس پر حقیت جدید قائم کرکے لینا کیسا ہے؟

(۲)بغرض رفع فساد یا ناواقفیت مسئلہ کے مابین تنازعہ کے فریقین نے اس امر کا اقرار نامہ لکھاکہ افتادہ زمین میں بلحاظ راستہ قبرستان کے کاشتکاری نہ کی جائے گی صرف اس اراضی میں مسلمان اپنے مردے دفن کرتے رہیں اور زمیندار اپنے مویشی چراتے رہیں اب وہ اراضی بھی افتادہ نہ رہی مردے دفن ہوگئے قبریں تعمیر ہوگئیں،اس ہیئت پر مویشی چرائے جائیں تو تمام قبریں منہدم ہوجائیں گی،اقرار نامہ قابل فسخ کے ہے یا اسی پر عملدرآمد ہوگا؟

الجواب:

جب وہ زمین مسلمانوں کو نسلًا بعد نسل ہمیشہ کےلئے دی گئی اور مسلمانوں نے اس پر بطور ملك قبضہ کرکے اسے قبرستان کردیا اور مردہ دفن ہو اوہ زمین ہمیشہ ہمیشہ قبرستان مسلمین کےلئے وقف ہوگئی، کسی زمیندار کا اس پر کوئی حق ودعوٰی نہ رہا،ہندو ہو یا مسلمان۔زمیندار اگر مسلمان ہوتو عام مسلمانوں کی طرح اتنا حق اسے بھی ہوگا کہ اپنے مردے دفن کرے،اس سے زیادہ اسے اپنی حقیت و ملکیت وہ بھی نہیں ٹھہراسکتا،تمام جہان جانتا ہےکہ وقف کسی کی ملك نہیں ہوتا خالص ملك الٰہی جل جلالہ ہوتا ہے الوقف لایملک (وقف کسی کی ملکیت نہیں ہوتا۔ت)ایك عام زبان زدحکم ہے جسے بچے بھی جانتے ہیں۔درمختار میں ہے:

عندھما ھو حبسھا ای العین علی حکم ملك اﷲ تعالٰی  وصرف منفعتھا علی من احب ولو غنیا فیلزم فلایجوزلہ ابطالہ ولایورث عنہ وعلیہ الفتوی ابن الکمال وابن الشحنۃ[2]۔

اور صاحبین کے نزدیك وقف نام ہے عین کو اﷲ تعالٰی  کی ملکیت کے حکم پر حبس کرنے اور اس کی منفعت کو اس پر صرف کرنے کا جس پر واقف چاہے اگرچہ وہ موقوف علیہ غنی ہو پس وہ وقف لازم ہوجائیگا اور واقف اس کو باطل نہیں کرسکتا اور نہ ہی اس میں میراث جاری ہوگی اور اسی پر فتوٰی ہے(ابن کمال وابن شحنہ)۔(ت)

فتاوٰی عالمگیری میں ہے:

فی العیون والیتیمۃ ان الفتوی علی قولھما کذافی شرح الشیخ ابی المکارم للنقایۃ[3]۔

عیون او یتیمہ میں ہے کہ فتوی صاحبین کے قول پر ہے جیسا کہ شیخ ابو المکارم کی شرح نقایہ میں ہے۔(ت)

فتاوٰی امام قاضی خان میں ہے:

 



     [1] الدرالمختار باب صلٰوۃ الجنازۃ مطبع مجتبائی دہلی ۱/ ۱۲۶

[2]      درمختار کتاب الوقف مطبع مجتبائی دہلی ۱/ ۳۷۷

[3]      فتاوٰی ہندیۃ کتاب الوقف الباب الاول نورانی کتب خانہ پشاور ۲/ ۳۵۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن