30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ظاہرہ انہ یکون مقصوراعلٰی ذٰلك المسجد وھذاھو الظاہر حیث کان الواقف عین ذٰلك المسجد[1]۔
ظاہر اس کا یہی ہے کہ وہ اسی مسجد کے لئے مختص ہے اور یہی ظاہر ہے جبکہ خود واقف نے اسی مسجد کے لئے معین کردیا تھا۔ (ت)
قنیہ میں ہے:
سبل مصحفا فی مسجد بعینہ للقرائہ لیس لہ بعد ذلك ان یدفعہ الٰی اٰخر من غیر اھل تلك المحلۃ للقرائۃ[2]۔
کسی شخص نے قرآن مجید ایك خاص مسجد میں تلاوت کےلئے صدقہ کیا تو اب اس کو اختیار نہیں کہ وہ اس مسجد کے اہل محلہ کے علاوہ کسی دوسرے کو پڑھنے کےلئے دے۔(ت)
درمختارمیں ہے:
وبہ عرف حکم نقل کتب الاوقاف من محالھا للانتفاع بھا،والفقہاء بذٰلك مبتلون فان وقفھا علی مستحقی وقفہ لم یجز نقلھا و
اسی سے کتب اوقاف کے انتفاع کی غرض کا اپنے مکانات سے منتقل کرنے کا حکم معلوم ہوگیا اور فقہاء اس کے ساتھ مبتلی ہیں پس اگر توواقف نے صرف اپنے وقف(یعنی اپنی مسجد و مدرسہ)کے
ان علی طلبۃ العلم وجعل مقرھا فی خزانتہ التی فی مکان کذا ففی جواز النقل تردد نھر[3]۔
مستحقوں کےلئے ان کتابوں کو وقف کیا ہے تو ان کو منتقل کرنا جائز نہیں اور اگر مطلقًا طالبان علم کیلئے وقف کیا اور ٹھکانا ان کتابوں کا اپنے اس خزانہ میں مقرر کیا جو فلاں مکان میں ہے تو منتقل کرنے کے جواز میں تردد ہے،نہر(ت)
ردالمحتار میں ہے:
الذی تحـصل من کلامہ انہ اذا وقف کتبا وعین موضعھا فان وقفھا علی اھل ذلك الموضع لم یجز نقلھا منہ لالھم ولا بغیرھم،وظاہرہ انہ لایحل لغیرھم الانتفاع بھا،وان وقفھا علی طلبۃ العلم فلکل طالب الانتفاع بھا فی محلہا وامانقلھا منہ ففیہ تردد ناشیئ مماقدمہ عن الخلاصۃ من حکایۃ القولین من انہ لو وقف المصحف علی المسجد ای بلاتعیین اھلہ قیل یقرأفیہ ای یختص باھلہ المترددین الیہ وقیل لایختص بہ ای فیجوز نقلہ الی غیرہ وقد علمت تقویۃ القول الاول بمامر عن القنیۃ[4]۔
اس کے کلام سے جو معنی حاصل ہورہا ہے وہ یہ ہے کہ اگر واقف نے کتابوں کووقف کیا اور ان کےلئے مکان معین کردیا پھراگر صرف اسی جگہ والوں کےلئے وقف کیا تو اب منتقل نہیں کرسکتا نہ ان لوگوں کےلئے نہ دوسروں کےلئے۔ اس کا ظاہر یہ ہے کہ ان لوگوں کے غیر کےلئے ان کتب موقوفہ سے انتفاع حلال نہیں اور اگر ان کتب کو طالبان علم پر وقف کیا تو ان کتب کے محل معین میں ان سے ہر طالب علم کو انتفاع کا حق ہے لیکن ان کتابوں کو اس محل معین سے منتقل کرنے میں تردد ہے جو خلاصہ کے حوالہ سے ان دو قولوں سے پیدا ہوا جن کی سابق میں حکایت کی جاچکی ہے یہ کہ اگر کسی شخص نے قرآن مجید کسی مسجد پر وقف کیا مگر اس مسجد والوں کی تعیین نہیں کی تو ایك قول یہ ہے کہ اس کے ساتھ مختص نہیں لہذا اس کو منتقل کرنا جائز ہے تو تحقیق تو قول اول کی تقویت قنیہ کی تائید سے پہلے ہی جان چکا ہے۔(ت)
واقف کتب اگر کتابیں اسی مسجد میں رکھنا چاہتا اور قبضہ انجمن سے نکال کر اپناقبضہ متولیانہ رکھتا تو اس کے جواز کی طرف راہ تھی،امام ابویوسف کے نزدیك جائز تھا،اشباہ میں فرمایا بہ یفتی(اس پر فتوٰی ہے۔ت)،اور امام محمد کے نزدیك ناجائز تھا جب تك وقت وقف یہ شرط نہ کرلیتا کہ متولی کے بدلنے کا مجھے اختیار ہے۔صاحب ہدایہ نے تجنیس میں فرمایا:الفتوی علی قول محمد(فتوی امام محمد رحمہ اﷲ تعالٰی کے قول پر ہے۔ت)اور اسی پر علامہ قاسم نے تصحیح القدوری اور خود صاحب اشباہ نے اپنے رسائل میں جزم فرمایا کہ ناجائز ہے،لیکن اگر وہ قبضہ اس لئے چاہتا ہے کہ کتابیں دوسری جگہ منتقل کردے تو اس کی اجازت نہ دیں گے اور اگر رافضی کو متولی کرنے کے لئے یہ حیلہ کرتا ہے تو بالاتفاق ہر گز ہرگز جائز نہیں کہ رافضی کا متولی کرنا حرام محض ہے کما حققناہ فی الفتوی الاولٰی(جیسا کہ پہلے فتوے میں ہم اس کی تحقیق کرچکے ہیں۔ت)اس صورت میں اگر واقف خود پہلے سے متولی ہوتا فورًا وہ خود نکال لیا جاتا کہ اس سے وقف کی بدخواہی ثابت ہوئی ہے کما تقدم من الدر ینزع وجوبا ولوالواقف غیرمامون[5] (جیساکہ در کے حوالے سے گزرچکاہے کہ وقف متولی سے وجوبًا لے لیا جائے گا اگرچہ خود واقف ہو جب وہ امانت دار نہ ہو۔ت)واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ۳۲۲: ازاودے پور میواڑ مہارانی ہائی اسکول مرسلہ مولوی وزیر احمد صاحب ۱۸صفر ۱۳۳۸ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ کافر اگر اپنی خوشی سے زمین دے کہ اس زمین میں مسجد بنالو یا کوئی سامان دے کہ مسجد میں لگالو،یا روپیہ دے کہ اس کو بھی مسجد میں لگانا،تو اس کی یہ چیزیں مسجد میں لگاناجائز ہے یانہیں؟
الجواب:
کافر اگر زمین اپنی ملك رکھ کر مسلمانوں کو اس پر مسجد بنانے کی اجازت دےتو وہ مسجد مسجد ہی نہ ہوگی فان الکافر لیس اھلا لوقف المسجد(کیونکہ کافر وقف مسجد کی اہلیت نہیں رکھتا۔ت)ہاں اگر کافر کسی مسلمان کو اپنی زمین ہبہ کرکے قبضہ دے دے کہ مسلمان مالك ہوجائے اور وہ مسلمان اپنی طرف سے اسے مسجد کرے تو صحیح ہے سامان اگرکافر نے ایسادیا کہ بعینہٖ مسجد میں لگایا جائے گا جیسے کڑیاں یا اینٹیں تو جائزنہیں کہ وہ مسجد کےلئے وقف کا اہل نہیں وہ مال اسی کی ملك رہے گا اور مسجد میں ملك غیر کا خلط صحیح نہیں،ہاں یہاں بھی اگر مسلمان کو تملیك کردے اور مسلمان اپنی طرف سے لگائے تو حرج
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع