30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ہاں متولی دانستہ غیر روزہ دارکو شریك کریں تو وہ بھی عاصی ومجرم وخائن ومستحق عزل ہیں۔رہا اکثر یاکل مرفہ الحال ہونا اس میں کوئی حرج نہیں۔افطاری مطلق روزہ دار کے لئے ہے اگرچہ غنی ہو جیسے سقایہ مسجد کاپانی ہر نمازی کے غسل ووضو کو ہے اگرچہ بادشاہ ہو۔انتظامات متولیوں کے ہاتھ سے ہوں گے جبکہ وہ صالح ہوں۔متولی معزول معزول ہے۔واﷲ تعالٰی اعلم
مسئلہ۲۹۳:ازشہر جالندھر چوك حضرت امام ناصرالدین صاحب مرسلہ ملك محمد امین صاحب ۲۷رمضان المبارك ۱۳۳۷ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ اگر بازاری عورت مسجد میں نماز پڑھنے کے لئے چٹائی وغیرہ اور روزہ افطارکرنے کےلئے دودھ وغیرہ بھیجے تو اس کے لئے کیا حکم ہے؟
الجواب:
اگر وہ کہے کہ قرض لے کر اس سے یہ چٹائی یا افطاری خریدی ہے جب تو اصلًا جائے سخن نہیں کما افادہ فی العالمگیریۃ من الحظر(جیسا کہ عالمگیریہ کے باب الحظر والاباحۃ میں اس کا افادہ فرمایا۔ت)ورنہ زرحرام کے عوض خریدی ہوئی چیز میں خباثت جب آتی ہے کہ عقد ونقد دونوں زر حرام پر جمع ہوں کہ حرام روپیہ دکھاکر کہے اس کے عوض دے دے پھر قیمت میں وہی زر حرام دے،ایسا بہت کم ہوتا ہے،تو عام خریداریوں میں خبث آنا معلوم نہیں تو منع حکم نہیں۔سیدنا امام محمد فرماتے ہیں:
بہ ناخذ مالم نعرف شیئا حرام بعینہ[1]۔
ہم اسی کو لیتے ہیں جب تك کسی معین شیئ کا حرام ہونا ہمیں معلوم نہ ہو۔(ت)
حکم یہ ہے پھر بھی ان کے یہاں کے کھانے اور افطاری سے بچنا انسب کے باعث طعن وفتح باب غیبت ہے نیز نظر عوام میں ان کے حرام کی خفت،اور یہ وجہ چٹائی وغیرہ کو بھی شامل،مگر جہاں بذریعہ حلال مثل قرض وغیرہ ہونا بتادیا جائے یا عرفًا معہود ہو جیسے بناء مسجد میں۔واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ۲۹۴تا۲۹۶: ازبریلی شہر کہنہ مسئولہ محمدظہور صاحب ۱۰/شوال ۱۳۳۷ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ:
(۱)زید نے مسجد کے خرچ کےلئے لکڑی اینٹ وغیرہ دی ہے اور کام کے وقت کوئی شیئ صرف میں نہیں آتی رکھے رکھے سے احتمال خراب ہوجانے کا ہے،ایسی صورت میں جس شخص نے کہ وہ شے دی تھی واپس لے سکتا ہے یانہیں اور یا وہ شیئ فروخت کرکے اس کی قیمت مسجد کے صرف میں ہوسکتی ہے یانہیں؟
(۲)مسجد کا مال جو فضول وبیکار جان کر فروخت کیا جائے،مسلمانوں کوخرید کرنا لازم ہے یانہیں؟زید کا خیال ہے کہ مسجد کاکوئی مال خفیف ہویا زیادہ اس کو قیمت یابلا قیمت کسی صورت سے لینا نہیں چاہئے۔
(۳)مسجد کا روپیہ بمدامانت بغرض تعمیر وغیرہ کسی شخص کے پاس جمع ہوتو وقت ضرورت وہ شخص اپنے خرچ میں بطریق قرض لاسکتا ہے یانہیں اگر خرچ کرلیا ہو اور پھر دے دیا ہوتو اس کو اب کیا کرنا چاہئے یعنی وہ قصور وار ہوا یانہیں؟
الجواب:
(۱)وہ شخص واپس نہیں لے سکتا جبکہ مسجد کے لئے مہتممان مسجد کو سپرد کرچکا ہو بلکہ وہ اشیاء حاجت مسجد کےلئے محفوظ رکھی جائیں اور اس میں دقت ہوتو بیچ کر قیمت خاص تعمیر ومرمت مسجد کے لئے محفوظ رکھیں۔تیل،بتی،لوٹے،چٹائی میں اسے صرف نہیں کرسکتا۔اسعاف پھر بحرالرائق پھر عالمگیریہ میں ہے:
لوان قوما بنوامسجدا و فضل من خشبھم شیئ قالوا یصرف الفاضل فی بناءہ ولایصرف الی الدھن و الحصیر ھذا اذا اسلموا الی المتولی لیبنی بہ المسجد والایکون الفاضل لھم یصنعون بہ ماشاؤا۔[2]
اگر ایك قوم نے مسجد بنائی اور اس کی لکڑیوں میں سے کچھ بچ گئیں۔مشائخ فرماتے ہیں ان کو مسجد کی تعمیر میں ہی صرف کیاجائے گا،مسجد کے لئے تیل اور چٹائی میں صرف نہیں کرسکتے،یہ اس وقت ہے جب انہوں نے متولی کے سپردکردیا ہو کہ وہ اس سے مسجد بنوائے اگر سپرد نہیں کیا تو وہ انہی کا ہے جو چاہیں اس کے ساتھ کریں۔(ت)
(۲)مسجد کامال کہ مسجد کے کام کا نہ رہا ہو اور مہتممان مسجد جن کو اس کے بیچنے کی شرعًا اجازت ہے مسجد کےلئے بیچیں اس کا خریدنا ہر مسلمان کو جائز ہے،
فان اجازۃ البیع اجازۃ الشراء اذ لایتحقق البیع الابالشراء۔
اس لئے کہ اجازت بیع اجازت شراء ہے کیونکہ شراء کے بغیر بیع متحقق نہیں ہوسکتی(ت)
ہاں اسے بے تعظیمی کی جگہ نہ لگائے۔
(۳)مسجد خواہ غیر مسجد کسی کی امانت اپنے صرف میں لانا اگرچہ قرض سمجھ کر ہوحرام وخیانت ہے توبہ واستغفار فرض ہے اور تاوان لازم پھر دے دینے سے تاوان اداہوگیا،وہ گناہ نہ مٹا جب تك توبہ نہ کرے۔واﷲتعالٰی اعلم
مسئلہ۲۹۷:ازجے پور مسئولہ محمد ہدایت علی خاں سید عبدالوکیل سید معشوق حسین صاحبان سکنائے شہر جے پور۲۶شوال ۱۳۳۷ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زید نے دو دکانیں لب سڑك بازار میں خرید کیں،دونوں کی درمیانی دیوار توڑکر ایك کرلیا ان میں ایك منبر،ایك سقایہ بھی بنایا،ایك شخص مؤذن مقررکردیا وہی امامت بھی کرتا رہا،سات برس سے زیادہ عرصہ تك پنجگانہ نماز باجماعت اذان واقامت سے ہوتی رہی،نمازیوں کی کثرت اور جگہ کی قلت کے باعث زید نے پھر ان دکانوں کی پشت پر ایك اور زمین خرید کرکے اونچی کرسی کی جامع مسجد بنوائی اور ان دکانوں میں سے جامع مسجد میں جانے کے لئے زینہ نکالا،اس کے بعد راج سے حکم ہواکہ ان دکانوں میں نماز نہ ہواکرے اور ان دکانوں میں ہوکر زینہ نہ رہے جو زینہ پہلے سے بنا ہوا ہے اس میں سے بدستور راستہ مسجد کا رہے،اور دکانیں جیسی تھیں ویسی ہی تجارت کے کام کی کردی جائیں،جو شخص مؤذن وامام تھا وہ شہادت دیتا ہے کہ میں نے سات برس سے زیادہ عرصہ تك نماز باجماعت واقامت پڑھائی،پچیس تیس آدمی شہادت دیتے ہیں کہ ہم نے ان دونوں دکانوں میں مسجد سمجھ کر نماز جماعت سے پڑھی اور مسجد مشہور تھی اور سات آٹھ آدمی یہ شہادت دیتے ہیں کہ زید نے اپنی حیات میں ہم سے ان دکانات کا وقف ہونا ظاہر کیا تھا اور راج کے کاغذات نقشہ آبادی شہر اور خسرہ میں بھی مسجد درج ہے اور دونوں دکانوں کی یکجائی پیمائش ایك نمبر درج ہے،پس ان حالات میں یہ دکانیں زید کی ملك قرار پائیں گی یا بوجہ مسجد ہونے کے وقف متعلقہ مسجد قرار دی جائیں گی؟بینواتوجروا
الجواب:
حاش ﷲ(اﷲ تعالٰی کی پناہ)نہ وہ زید یا کسی مخلوق کی ملك نہ وہ وقف متعلق مسجد بلکہ خود
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع