دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 16 | فتاوی رضویہ جلد ۱۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۶

اور اگر ان کا قصور تھا اور اس پر ان کی علیحدگی بھی ہوگئی اور اب ان بے اعتدالیوں کاپتھر پر کندہ کراکے نصب کرنا کوئی مہم مصلحت شرعیہ نہ رکھتا ہوتو اگرچہ اس حالت میں کہ و ہ باتیں معروف و مشہور ہوچکی ہوں اہل شہر ان وقائع پر مطلع ہوں ان کا لکھ کر نصب کرنا غیبت نہیں ہوسکتا ہے خصوصًا منظر عامہ میں نصب کہ اشتہار چھاپ کر عام تقسیم کی طرح حد غیبت میں اس کا آنا دشوار نہ تاحیات متولی مذکور اس کے عدم جواز کی کوئی وجہ جب کہ منجر بفتنہ نہ ہو ہاں بعد موت متولی اس پتھر کا معدوم کردینا ہوگا کہ رسول اللہ  صَلَّی اللہُ تعالٰی  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَفرماتے ہیں:

لاتذکرواموتا کم الابخیر[1]۔

اپنے مردوں کا ذکر بھلائی کے سوامت کرو(ت)

اور فرماتے ہیں صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ:

لاتسبوا الاموات فانھم قدافضواالٰی ماقدموا[2]۔

اپنے مردوں کو برانہ کہو کیونکہ وہ اپنے آگے بھیجے ہوئے اعمال کو پہنچ چکے ہیں۔(ت)

بایں ہمہ جب کہ بلامصلحت شرعیہ ہے عبث ہے،اور عبث سے ویسے ہی بچنا چاہئے نہ کہ وہ جس سے کسی مسلمان کو تکلیف ہو اور اگر وہ افعال وقف میں خیانت واضرار تھے اور متولی کو پھر عودکی ہوس ہے اور اس کی قوت یا بعض کی حمایت سے عودکا اندیشہ ہے اور اس پتھر کا نصب کرنا مانع ہوگا غرض اس کے نصب میں اس کا عزل ہے یا اسی طرح اور کوئی مصلحت مہمہ شرعیہ ہے تو نصب میں حرج نہیں بلکہ حاجت ہوتو اجر ہے،

نظیر مافی الحدیث اترعون عن ذکر الفاجر کی یعرفہ الناس اذکرو الفاجر بما فیہ ویحذرہ الناس[3]۔واﷲ سبحٰنہ وتعالٰی  اعلم۔

اس کی نظیر وہ ہے جو حدیث میں ہے کہ فاجر کا رد کرنے سے باز رہتے ہو تا کہ لوگ اسے پہچانتے رہیں،فاجر کی فجور اوراس کی بری خصلتوں کا ذکر کرو تاکہ لوگ اس سے بچیں۔واﷲ تعالٰی  اعلم(ت)

مسئلہ ۲۸۵:           از موضع سیاکھ تھانہ چومکہ تحصیل میرپور ریاست جموں مسئولہ محمد ابراہیم    ۱۴ذی الحجہ ۱۳۳۶ھ

ایك قطعہ اراضی جو مسجد کے قریب واقع ہے آباء واجداد سے خادم آب مسجد اس کی کاشت کرتے ہیں اور ماحصل اس کا کھاتے ہیں اور خراج اس کا ادا کردیتے ہیں اگرخدمت ماء چھوڑدیں تو اہل دیہہ دوسرے خادم آب مسجد کو دیتے ہیں اسی طریق پر قبضہ اراضی مذکور کا بدلتا جاتا ہے معلوم نہیں ہوتا کہ آبا واجداد اہل دیہہ نے کس طرح اراضی بالا کو مقرر کیا مسجد کی تعمیر کے ساتھ ہی وقف کیا یا بعد ہ وقف کیا ہے یا بوجہ اعمال بطور خدمت مذکور دی گئی اورملك خود باقی،اگر اب موجودہ اہل دیہہ اراضی مملوکہ مشترکہ سمجھ کر اس کے کئی گوشہ پر تعمیر مکان امام مسجد کرادیں اور یہ کہیں کہ یہ اراضی مشترکہ مملوکہ ہمارے آباواجداد کی ہے ہم کو اختیار ہے جو کریں خادم آب مسجد صرف مزدوری کا مالك ہے اس کی مزدوری نقد وغیرہ سے ادا کریں،بالاتفاق تعمیر مذکور کرادیں،آیا یہ عمارت اس قطعہ اراضی میں جائز ہے یانہیں،چونکہ ہمارے ہاں لوگ جہالت اور لاعلمی کی وجہ سے شروط اور ارکان وقف سے واقف نہیں،پس یہ اراضی بالاکس امر پر محمول ہوگی،وقف سمجھی جائے گی یا مملوکہ اہل دیہہ متصور ہوگی یا کسی اور طریق پر محمول ہوگی ہر ایك قید قیود مدنظر فرما کر بالتعجیل جواب باصواب سے ممتاز فرمائیں ہمارے لوگ اکثر جوابہائے سوال دیوبندیوں سے

 

منگواتے ہیں چونکہ یہ فقیروں کی جانب سے بعض مسائل اعتقادی عمل میں گراں خاطر ہیں اس واسطے حضرت کو تکلیف دی گئی۔

الجواب:اگر وہ زمین بنام وقف مشہور ہوتو بلا شبہ وقف ہے کہ وقف شہرت سے ثابت ہوجاتا ہے اگرچہ پتا نہ چلے کہ کب اور کس نے وقف کیا جیسے قدیم مساجد کہ بلاشبہ وقف ہیں اگرچہ نہیں بتاسکتے کہ کس نے کب بنائیں،درمختار میں ہے:

تقبل فیہ الشھادۃ بالشھرۃ[4] (ملخصًا)

 وقف میں شہرت کی بنیاد پر شہادت مقبول ہے(ملخصًا)۔ (ت)

ردالمحتار میں ہے:

فی الاسعاف عن الخانیۃ وتصح دعوی الوقف و الشھادۃ بہ من غیربیان الواقف[5]۔

اسعاف میں خانیہ سے منقول ہے وقف میں دعوٰی اور شہادت بیان واقف کے بغیر بھی صحیح ہے۔(ت)

اور اگر بنام وقف مشہور نہ ہو نہ اور کسی ذریعہ شرعیہ سے اس کا وقف ہونا ثابت ہواور یہ ثابت ہو کہ فلاں شخص کی ملك تھی اور یہ ثبوت گواہان عادل سے ہوتو وہ اس شخص کا ترکہ اور اس کے وارثوں کی ملك ہے جو چاہیں کریں،اور اگر اس کا بھی ثبوت نہ ہو تو جس طرح قدیم سے خادما ن آب کے قبضے میں چلی آتی ہے یونہی رہے گی،اہل دیہہ بلا ثبوت شرعی اس پر دعوٰی ملك یا کوئی تصرف جدید نہیں کرسکتے۔ امام ثانی مذہب سیدنا ابویوسف رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکتاب الخراج میں فرماتے ہیں:

لیس للامام ان یخرج شیئا من یداحد الابحق ثابت معروف[6]۔

اما م کو جائز نہیں کہ بغیر حق ثابت ومعروف کے کسی کے قبضہ سے کوئی شے خارج کرے(ت)

بلکہ قدیم سے اس کا یونہی چلاآنا اور کسی کا دعوی ملك نہ کرنا حال کے لوگوں کے دعوی ملك کو ناقابل سماعت کرتا ہے۔رد المحتارمسائل شتی میں ہے:

 



[1]      اتحاف السادۃ المتقین کتاب آفات اللسان،الآفۃ الثامنۃ اللعن دارالفکر بیروت ۷/ ۴۹۰، ۴۹۱

[2]      صحیح البخاری کتاب الجنائز باب ماینہی عن سب الاموات قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/ ۱۸۷،سنن النسائی کتاب الجنائز، النہی عن سب الاموات، نور محمد کارخانہ تجارت کتب کراچی ۱/ ۲۷۴

[3]        السنن الکبرٰی کتاب الشہادات دارصادر بیروت ۱۰/ ۲۱۰

[4]        درمختار کتاب الوقف فصل یراعی شرط الواقف فی اجارتہ مطبع مجتبائی دہلی ۱/ ۳۸۸

[5]        ردالمحتار کتاب الوقف فصل یراعی شرط الواقف فی اجارتہ داراحیاء التراث العربی بیروت ۳/ ۴۰۳

[6]        کتاب الخراج فصل فی الارض فی الصلح والعنوۃ مطبع بولاق مصر ص۷۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن