30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
نیز فرمایا:انا لا نستعین بمشرک[1] (بیشك ہم کسی مشرك سے مدد طلب نہیں کرتے۔ت)واﷲتعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۲۷۵: ازموضع سرنیا ضلع بریلی مرسلہ شیخ امیر علی صاحب قادری رضوی ۲۹ربیع الآخر۱۳۳۶ھ
کنواں سر راہ ہے اس سے سب قوم پانی پیتی ہے،ہندومسلمان۔اور مسجد بھی قریب ہے،مسجدکے خرچ میں اسی کنویں کا پانی آتا ہے،اس وقت وہ کنواں مرمت کرنے کے لائق ہے،اگر ہندو اس کی مرمت کرائے تو کچھ حرج ہے یانہیں؟
الجواب:سائل نے بیان کیا کہ وہ کنواں مسجد کا نہیں،نہ وہاں کوئی آبادی ہے،مسافر لوگ مسجد میں نماز پڑھتے،کنواں راہ گیروں کے لئے ہے،ہندو اس کی مرمت کرانا چاہتا ہے کرائے،جبکہ وہ اس کی وجہ سے کوئی استحقاق اپنا ایسا نہ کرے کہ وضو وغسل میں مزاحم ہوسکے۔واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ۲۷۶: ازسہسرام ضلع گیامرسلہ حکیم سراج الدین احمدصاحب ۳جمادی الآخرہ۱۳۳۶ھ
فر ق درمیان فضائل مسجد ومدارس کے کیاہیں؟حضور آقائے نامدار رسول اللہ صَلَّی اللہُ تعالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے بھی کوئی مدرسہ تعمیر کیا تھا یانہیں؟
الجواب:
حضور اقدس صَلَّی اللہُ تعالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے کوئی مدرسہ تعمیر نہ فرمایا،نہ صدر اول میں کوئی عمارت بنام مدرسہ بنانے کا دستور تھا۔ان کی مساجد ان کی مجالس یہی مدارس ہوتی تھیں۔ہاں تعلیم علم دین ضرور فرض ہے اسی لئے انبیاء علیہم الصلوٰۃ والسلام کی بعثت ہوتی ہے۔
قال صَلَّی اللہُ تعالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَانما بعثت معلما[2]۔
حضور انور صَلَّی اللہُ تعالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے فرمایا:مجھے معلم بناکربھیجا گیا۔(ت)
وقال صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم انما انالکم بمنزلۃ الوالد اعلمکم[3]۔
حضور اکرم صَلَّی اللہُ تعالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے فرمایا:میںتمہارے لئے بمنزلہ والدکے ہوں تمہیں تعلیم دیتا ہوں۔ (ت)
وقال عَزَّ وَجَلَّ " وَ یُعَلِّمُهُمُ الْكِتٰبَ وَ الْحِكْمَةَ "[4]۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے فرمایاکہ وہ(نبی کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ)ان لوگوں کو کتاب وحکمت کی تعلیم دیتے ہیں۔(ت)
مساجد کی تعمیر واجب ہے اور مدرسہ کے نام سے کسی عمارت کا بنانا واجب نہیں،ہاں تعلیم علم دین واجب ہے اورمدرسہ بنانا بدعت مستحبہ تعمیر مسجد کی فضیلت بیشمار ہے،نبی صَلَّی اللہُ تعالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَفرماتے ہیں:
من بنی ﷲ مسجدا بنی اﷲ لہ بیتا فی الجنۃ[5] وفی روایۃ من درویاقوت[6]۔
جو اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے لئے مسجد بنائے اس کے لئے اللہ عَزَّ وَجَلَّ جنت میں موتیوں اور یاقوت کا گھر بنائے۔
مسئلہ ۲۷۷: ازویجیا نگرم ضلع وزیگا پٹم مرسلہ حاجی علی محمد عثمان ۲۰ جمادی الآخرہ ۱۳۳۶ھ
یہاں کی جامع مسجد میں اندر کے طاقوں والے ستونوں پر یہ تاریخ لکھی ہے:
از حکم مہاراج عالی لقب محمد علی حاجی خوش لقب باحداث مسجد سعی نمود،کزاں مومناں راشدہ صد طرب بتاریخ اوگشت الہام حق،کہ واسجد بدرگاہ رب واقترب،زلطف خداوند حی وصمن،محمد ابراہیم خوئے لقب بتعمیر مسجد چوں بنمود عزم، دوبارہ پئے قرب درگاہ رب۔پے تاریخ آمد بگوش۱۲۴۲نگرحکم رب واسجدواقترب۔
مہاراج بلند لقب کے حکم سے اچھے لقب والے حاجی محمد علی نے مسجد بنانے کی کوشش کی جس سے مومنوں کو سیکڑوں خوشیاں حاصل ہوئیں،اس کی تاریخ کے بارے میں حق تعالٰی کی طرف سے یوں الہام ہوا کہ واسجد بدرگاہ واقترب(پروردگار کی بارگاہ میں سجدہ کر اور قرب حاصل کر)زندہ وبے نیاز خدا وند قدوس کی مہربانی سے پروردگار کا قرب حاصل کرنے کی خاطر محمد ابراہیم خوئے لقب نے دوبارہ مسجدکی تعمیر کا عزم کیا تو اس کی تاریخ کےلئے یہ صداکان میں آئی کہ نگر حکم رب واسجد اقترب(پروردگار کایہ حکم دیکھ کر سجدہ کر اور قریب ہوجا)۔(ت)تحقیقات سے معلوم ہوا کہ پہلی مرتبہ اس مسجد کی بنا حاجی محمد علی نے یہاں کے ہند وراجہ کے حکم سے کی اور حاجی محمد علی شیعہ مذہب کا تھا،بعد میں اس مسجد کوگراکر دوسری مرتبہ اسی جگہ پر سنی مسلمانوں نے چندہ کرکے پھر نئے سرے سے تعمیر کی گئی جس چندہ میں زیادہ حصہ محمدابراہیم خوئے لقب نے لیا جو شیعی مذہب کا ہے جس کا نام تاریخ میں لکھا ہے مگر اس مسجد میں شیعوں کا تصرف کسی قسم کا ہے نہ ان میں سے کوئی نماز کوآتا ہے،امام مؤذن کی تنخواہیں راجہ کے خزانہ سے ملتی ہیں جن سے مسجد کے چراغ بتی بھی ہوتی،اب ان کے احکام بیان فرمائیں کہ اس مسجد میں نماز ہوسکتی ہے یانہیں؟یہ مسجد مسجد جامع کاحکم رکھتی ہے یانہیں؟ ہندو راجہ کے پیسہ سے مسجد کے چراغ بتی کا کیاحکم ہے؟
الجواب:
نماز اس میں ہوسکتی ہے تواصلا یہ محل اشتباہ نہیں۔نماز ہر پاك جگہ ہوسکتی ہے جہاں کوئی ممانعت شرعی نہ اگرچہ کسی کا مکان یا افتادہ زمین ہو۔رسول اللہ صَلَّی عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فرماتے ہیں:
[1] سنن ابوداؤد کتاب الجہاد باب فی المشرک یسہم لہ آفتاب عالم پریس لاہور ۲/ ۱۹،سنن ابن ماجہ ابواب الجہاد ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ص۲۰۸،المصنف لابن ابی شیبہ کتاب الجہاد باب فی الاستعانۃ بالمشرکین ادارۃ القرآن کراچی۱۲/ ۳۹۵
[2] سنن ابن ماجہ باب فضل العلماء الخ ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ص۲۰
[3] سنن ابوداؤد کتاب الطہارۃ باب کراہیۃ استقبال القبلۃ آفتاب عالم پریس لاہور ۱/ ۳
[4] القرآن الکریم ۲/ ۱۲۹
[5] سنن ابن ماجہ ابواب المساجد باب من بنی ﷲ مسجداً ایچ ایم سعیدکمپنی کراچی ص۵۴،مسند احمد بن حنبل مروی از مسند عبداﷲ بن عباس دارالفکر بیروت ۱/ ۲۴۱
[6] المعجم الاوسط حدیث ۵۰۵۵ مکتبۃ المعارف الریاض ۶/ ۲۷
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع